پوئنٹر کی ناقابل اعتماد ویب سائٹس کی فہرست بذات خود ناقابل اعتماد نکلی
امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں سینٹ پیٹرزبرگ میں واقع صحافت کے غیر منافع بخش ادارے پوئئنٹر نے حال ہی میں ناقابل اعتماد خبروں کی ویب سائٹوں کی ایک طویل فہرست شائع کی۔ بعد ازاں یہ فہرست خود ہی ناقابل اعتماد ثابت ہوئی جس پر ادارے کو درجنوں شکایات موصول ہوئیں۔ پوئنٹر نے اس فہرست کو مجبورا واپس لے لیا
پوئینٹر کی منیجرنگ ڈائریکٹر باربرا ایلن نے اپنی ویب سائٹ سے فہرست کو ہٹانے کے بعد لکھا کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ ڈیٹا کی درستگی کو یقینی بنانے میں ناکام رہے اور اس کی اشاعت کی وجہ سے ہونے والی الجھن اور پریشانی پر معذرت خواہ ہیں ۔...