ایران امن چاہتا ہے لیکن جنگ کے خوف سے نہیں – انقلابی گارڈز کے سربراہ
ایرانی انقلابی گارڈز کے سربراہ نے دعوی کیا ہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ جنگ نہیں کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا ہے کہ واشنگٹن میں "تہران" سے مقابلہ کرنے کی قوت ارادی کم ہے
فارس خبر ایجنسی کے مطابق، میجر جنرل حسین سلامی کا کہنا ہے کہ ہمارے اور ان کے درمیان فرق یہ ہے کہ وہ جنگ سے خوفزدہ ہیں اور اس کے لئے خواہش نہیں رکھتے ہیں ایرانی خلیج میں فوجی دستے بھیجنے کے واشنگٹن کے اعلامیے کے بعد جنرل سلامی نے امریکہ کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے بارے میں کئی بیانات بھی دیے ہیں۔ جنرل نے اس اقدام کو نفسیاتی جنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران خطے میں امریکی فوج کی موجودگی کا عادی ہو چکا ہے...