Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Urdu

Translated Posts

شمالی کوریا کابیلسٹک میزائیلوں کا تجربہ-جنوبی کوریا کے لیےوارننگ

شمالی کوریا کابیلسٹک میزائیلوں کا تجربہ-جنوبی کوریا کے لیےوارننگ

news, Urdu
شمالی کوریا نے گزشتہ روز جاپان کے ساحل میں مختصر فاصلے تک مار کرنے والے 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا-اس موقعےپر شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ بھی موجود تھے۔ بی بی سی کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ اُن نےجنوبی کوریا اور امریکا کے درمیان آئندہ ماہ شروع ہونے والی مشترکہ فوجی مشقوں پر تنقید کرتے ہوئےکہاکہ ان کے ملک کو لاحق براہ راست خطرے کو کم کرنے کے لیے انہیں ہتھیار بنانے پر مجبور کیا گیا۔ شمالی کوریا کے جوائنٹ چیفس کے مطابق میزائل نے 690 کلو میٹر تک سفر کیا جب کہ امریکا نے بھی شمالی کوریا کی جانب سے مختصر فاصلے کے میزائل تجربے کی تصدیق کی ہے۔...
اگر امریکہ ترکی کو ایف-35 فروخت نہیں کرے گا تو ترکی کہیں اورجا سکتا ہے-اردگان

اگر امریکہ ترکی کو ایف-35 فروخت نہیں کرے گا تو ترکی کہیں اورجا سکتا ہے-اردگان

news, Urdu
ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے جمعے کے روز بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ ترکی کو ایف-35 فروخت کرنے پر راضی نہ ہوا تو ترکی لڑاکا طیاروں کی خرید کے لیے کسی بھی اور ملک سے رابطہ کر لے گاانہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کا اس سودےسے انقرہ کوالگ کا فیصلہ ترکی کواس کی ضروریات پوری کرنے سے روک نہیں سکتا گیارہ دنوں میں پہلی مرتبہ کشیدگی سے متعلق امریکی تعلقات کے بارے میں عوامی سطح پر خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ امید ہے کہ امریکی اہلکار پابندیوں کے سوال کے لیے زیادہ "مناسب" ہوں گے، اور مزید کہا کہ ترکی بھی جدید ترین بوئنگ ہوائی جہاز کی خریداری پر غور کر سکتا ہے....
اسرائیل کے ساتھ کیے گئے تمام معاہدے ختم -محمود عباس

اسرائیل کے ساتھ کیے گئے تمام معاہدے ختم -محمود عباس

news, Urdu
فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے گھر گرائے جانے کے بعداسرائیلی ریاست کے ساتھ کئے گئے تمام معاہدے ختم ہو جائیں گے-صدر عباس نے یہ فیصلہ جمعرات کودوپہر کے بعد سنایا اور کہا کہ یہ فیصلہ جمعے سے لاگو ہو گا-یاد رہے کہ یہ فیصلہ جنوب مشرقی یروشلم کی فلسطینی کمیونٹی کی وادی حمس میں اسرائیلی حکومت کی جانب سے اسرائیلیوں کے گھر گرائے جانے کے بعد سامنے آیا
روس نے نیٹو کو مشکوک سرگرمیوں کی بنا پر ناپسندیدہ قرار دے دیا

روس نے نیٹو کو مشکوک سرگرمیوں کی بنا پر ناپسندیدہ قرار دے دیا

news, Uncategorized, Urdu
نیٹوکی حمایتی متنازع مشاورتی کونسل کو روس میں ناپسندیدہ قرار دے کر کام سے روک دیا گیا ہے-جمعرات کو بات کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ فیصلہ کر لیا گیا تھا کہ اٹلانٹک کونسل کی سرگرمیوں کو ملک میں ناپسندیدہ غیرملکی این جی او کی سرگرمیوں کے طور پر لیا جائے-ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ اس تنظیم کی سرگرمیاں روسی فیڈریشن کے بنیادی قانونی ڈھانچےاور سلامتی کے لیے خطرہ ہیں-یاد رہے کہ اٹلانٹک کونسل ایسی سترھویں تنظیم ہے جس پر یہ الزام لگا ہے -امریکہ میں قائم کی گئی اس تنظیم کو امریکی اور برطانوی اسلحہ ساز کمپنیاں بھاری مالی معاونت فراہم کرتی ہیں...
ایس-400 کی پہلی کھیپ ترکی جانے کو تیار۔ انقرہ

ایس-400 کی پہلی کھیپ ترکی جانے کو تیار۔ انقرہ

news, Urdu, world عالمی خبریں
روسی دفاعی نظام کی ایس۔400 کی پہلی کھیپ ترکی روانہ کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ترک فوجی اہلکار نے جمعرات کو روٹر کو بیان دیتے ہوۓ بتایا کہ اس سلسلے کی دوسری کھیپ کی منصوبہ بندی بھی کی جا چکی ہے روسی دفاعی نظام کے طیاروں کی خریداری پر ترک امریکہ تعلقات میں کھچاؤ پیدا ہو گیا ہے۔ واشنگٹن نے ایف۔35 جیٹ طیاروں کے پروگرام سے انقرہ کو معطل کرتے ہوۓ ممکنہ پابندیوں سے بھی خبردار کیا ہے۔ تاہم انقرہ نے تمام انتباہ کو نظرانداز کر دیا ہے۔ ترکی کے سرکاری اہلکار نے بتایا کہ انقرہ کی امریکی پیٹریوٹ سسٹم کے حصول کے لیے بھی بات چیت جاری ہے۔ ترکی کو فرانس کی جانب سے فرانسیسی اطالوی شراکت دار کمپنیوں کے تیار شدہ دفاعی میزائل کا نظام ملنے کی بھی امید ہے۔...
امریکہ کی خصوصی تربیت یافتہ لڑاکا پلاٹون کو الکوحل پینے کی بنا پر عراق سے واپس بلا لیا گیا

امریکہ کی خصوصی تربیت یافتہ لڑاکا پلاٹون کو الکوحل پینے کی بنا پر عراق سے واپس بلا لیا گیا

news, Urdu
عراق میں تعینات امریکی خصوصی تربیت یافتہ لڑاکا پلاٹون (ایس ای اے ایل 7)کو الکوحل پینے کی بنا پر عراق سے واپس سان ڈیگو بیس پر بلا لیا گیا-یو ایس سپیشل اپریشن کمانڈ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ٹیم کو قواعدوضوابط کی خلاف ورزی کی بنا پرواپس بلایا گیا ہے یاد رہے کہ محاذ پر موجود فوجیوں کے لیے الکوحل کا استعمال سختی سے منع ہےاورپہلے پہل جولائی میں ایس ای اے ایل-سیون کے بیس افسران کے خلاف رپورٹ سامنے آئی تھی-میجر جنرل ایرک کا کہنا ہے سان ڈیگو بیس پر واپس بھیجے جانے والے دستے کی جگہ جلد ہی متبادل لڑاکا دستے بھیجے جائیں گے...
چین تنزانیہ میں گولڈ ریفائنریز تعمیر کرے گا

چین تنزانیہ میں گولڈ ریفائنریز تعمیر کرے گا

news, Urdu
تنزانیہ نے چین کو گولڈ ریفائنریزتعمیر کرنے کا لائسنس دے دیا سونا پیدا کرنے والے افریقہ کے چوتھے بڑے ملک تنزانیہ نے چین کوایک نمکیات صاف کرنے اور دو گولڈ ریفائنریز تعمیر کرنے کا لائسنس دیا ہے-تنزانیہ کی حکومت کان کنی کی قومی صنعت سے زیادہ سے زیادہ سرمایہ حاصل کرناچاہتی ہے
یوکرین نے روسی آئل ٹینکرقبضے میں لےلیا

یوکرین نے روسی آئل ٹینکرقبضے میں لےلیا

news, Urdu
یوکرین کی سیکیورٹی فورسز نےروسی آئل ٹینکر کوقبضے میں لے لیا ہے جس نے مبینہ طورپرآبنائے کرچ میں میری ٹائم کوڈ کے مطابق چلنے والی  ٹریفک کو روکا ہوا تھا-معلوم ہوا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ان یوکرینی جہازرانوں کی رہائی کی بات چل رہی ہے جنھیں گذشتہ سال اسی علاقے میں روس نے حراست میں لیا تھا ایجنسی کے بیان کے مطابق یوکرین کی سیکیورٹی سروس اور فوجداری مقدمات دائر کرنے والوں نے روسی جہاز ''نیکا سپرٹ''کو اس وقت قبضے میں لیا جب یہ جنوب مغربی یوکرین کی بندرگاہ'' ازمیل''پر لنگر انداز ہو چکا تھا- یوکرینی سیکیورٹی سروس کا کہنا ہے کہ اس آئل ٹینکر نے گذشتہ سال آبنائے کرچ میں یوکرینی بحریہ کے جہازوں کا راستہ روکا تھا...
بورس جانسن برطانوی وزیراعظم بن گئے، 31 اکتوبر کو یورپی یونین سے علیحدگی کا اعلان

بورس جانسن برطانوی وزیراعظم بن گئے، 31 اکتوبر کو یورپی یونین سے علیحدگی کا اعلان

news, Urdu
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالتے ہی بورس جانسن نے اس بات کا اعلان کیا کہ چاہے کچھ بھی ہو، برطانیہ 31 اکتوبر کو یورپی یونین سے علیحدہ ہوجائے گا۔ وزیراعظم بننے کے بعد 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر خطاب کرتے ہوئے بورس جانسن نے کہا کہ میں برطانیہ کو بہتر مستقبل کے لیے تبدیل کرنا چاہتا ہوں،13منٹ پر مشتمل اپنی تقریر میں بورس جانسن نے کہا کہ بطور وزیراعظم بزرگوں کے مسائل حل کرنا اور سوشل کیئر سیکٹر میں اصلاحات نافذ کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ اب کوئی اگر مگر نہیں، برطانیہ 31 اکتوبر کو یورپی یونین سے علیحدہ ہوجائے گا-انھوں نے کہا کہ اگر یورپی یونین سے  علیحدگی کا معاہدہ نہ ہوا تو بغیر معاہدے کے ہی علیحدہ ہوجائیں گے...
مذاکرات کے لئے تیارہیں لیکن ہار نہیں مانیں گے: ایران

مذاکرات کے لئے تیارہیں لیکن ہار نہیں مانیں گے: ایران

news, Urdu
ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ سمیت عالمی رہنماؤں کےساتھ مذاکرات کےلئے تیار ہیں لیکن ہم ہار تسلیم نہیں کریں گے۔ یہ مذاکرات  منصفانہ ہونے چاہئیں اور عالمی ممالک یہ نہ سمجھیں کہ ہم نے ہار مان لی ہے۔ جب تک میرے ذمے ملک کی ایگزیکٹیو ذمہ داریاں ہیں، ایران منصفانہ، قانونی اور ایماندارانہ مذاکرات کے ساتھ مسائل کا حل تلاش کرنے کے لیے تیار ہے۔ اگر برطانیہ ہمارا آئل ٹینکر چھوڑتا ہے تو بدلے میں ہم بھی برطانوی آئل ٹینکر چھوڑ دیں گے-یورپی ممالک کےساتھ کسی بھی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتے۔ یاد رہے کہ ایران اور امریکہ کی کشیدگی کافی بڑھ چکی ہےاورصدر ٹرمپ بھی کچھ عرصہ قبل کہہ چکے ہیں کہ وہ تہران کےساتھ مذاکرات کےلئے تیار ہیں...

Contact Us