Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

چوالیس فیصد امریکی اولاد پیدا کرنے کی خواہش نہیں رکھتے: پیو سروے رپورٹ

چوالیس فیصد امریکی اولاد پیدا کرنے کی خواہش نہیں رکھتے: پیو سروے رپورٹ

رہن سہن
امریکی شہریوں میں بچے پیدا نہ کرنے کے رحجان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ معروف تحقیقاتی ادارے پیو کے ایک تازہ سروے کے مطابق گزشتہ 2 برسوں میں ان امریکیوں کی تعداد میں 7٪ اضافہ ہوا ہے جو بچے پیدا کرنے مں دلچسپی نہیں رکھتے۔ مجموعی طور پر اب 44٪ امریکی اولاد کی خواہش نہیں رکھتے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں اگلی نسل پیدا کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ سروے کے مطابق ان امریکیوں کی عمر 18 سے 49 سال کے درمیان ہے۔ ان میں سے 23٪ پہلے ہی اولاد اور شادی کے بغیر زندگی گزار رہے ہیں اور انکا اس حوالے سے مستقبل میں بھی کوئی ارادہ نہیں ہے۔ پیو نے یہی سروے 2018 میں بھی کیا تھا اس وقت ایسے شہریوں کی تعداد 37٪ تھی۔ سروے میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ 74٪ فیصد شہری جو پہلے ہی صاحب اولاد ہیں، اور ابھی انکی عمر 50 سے نیچے ہے، وہ بھی مزید بچے پیدا نہیں کرنا چاہتے۔ سروے رپورٹ کے مطابق جب شہریوں سے اس فیصلے کی ...
چینی کمپنی ژپینگ نے جدید ترین برقی کار جی-9 متعارف کر دی: بیٹری کے معیار اور رفتار میں ٹیسلا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

چینی کمپنی ژپینگ نے جدید ترین برقی کار جی-9 متعارف کر دی: بیٹری کے معیار اور رفتار میں ٹیسلا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

فن/ٹیکنالوجی
چینی برقی کاروں کی کمپنی ژپینگ نے نئی کار متعارف کر دی ہے۔ جی-9 نامی کار میں جدید ترین بیٹری نصب کی گئی ہے اور یہ کمپنی کی پہلی کار ہے جسے حکومت نے نہ صرف چین میں بلکہ دنیا بھر میں فروخت کی اجازت دے دی گئی ہے۔ کمپنی اس سے پہلے بھی 3 ماڈل متعارف کر چکی ہے جبکہ جی-9 میں جدید ترین خودکار ڈرائیوری کا نظام بھی شامل کیا گیا ہے۔، کمپنی کے شریک بانی ہینری ژیا نےکار کے سامنے آنے پر میڈی اسے گفتگو میں کہا کہ کار کے ڈیزائن میں مقامی و بین الاقوامی دونوں خریداروں کی خواہش کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق کار کی تیاری میں جدید ترین لیزر ٹیکنالوجی، سمیت نئے طریقوں کو استعمال کیا گیا ہے، جو اسکے معیار کو نئی بلندیوں پر پہنچاتی ہے۔ کار بیٹری کو پانچ مٹ تک چارج کر کے 200 کلومیٹر تک چلایا جا سکے گا، جبکہ امریکی کار ٹیسلا 45 منٹ تک چارج ہو کر صرف 30 میل چل سکتی ہے۔ تیز ترین چارج کی سہ...
ماحولیاتی تحفظ کی مہم کیوں ناکام ہے؟: کینیڈی پروفیسر نے امیر مغربی ممالک کو زمہ دار ٹھہرا دیا

ماحولیاتی تحفظ کی مہم کیوں ناکام ہے؟: کینیڈی پروفیسر نے امیر مغربی ممالک کو زمہ دار ٹھہرا دیا

رہن سہن
کینیڈی پروفیسر جورڈن پیٹرسن نے ترقی پذیر ممالک پر ماحولیاتی آلودگی کو لے کر بڑھتے دباؤ پر مغربی حکومتوں پر کڑی تنقید کی ہے، انکا کہنا تھا کہ مغربی ممالک اس کا کوئی اخلاقی جواز نہیں رکھتے کہ وہ دیگر ممالک کو ماحول کو صاف رکھنے کی تلقین کریں، جبکہ یہ ساری آلودگی انہی امیر ممالک کی پیدا کردہ ہے۔ ان ممالک نے اپنی معیشت کو یہی سستے ایندھن جلا کر مظبوط بنایا، اور اب غریب کو اپنی مہنگی ٹیکنالوجی بیچنے کے لیے انہیں اخلاقی درس دیے جا رہے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر پیٹرسنن کا کہنا تھا کہ اگر مغربی ممالک کو زمینی ماحول کا اتنا ہی احساس ہے تو انہیں یہ ٹیکنالوجی غریب ممالک کو سستی یا مفت فراہم کرنی چاہیے۔ آج بھی ان ممالک کا آلودگی میں حصہ امیر ممالک سے کم ہے، پھر کیوں زیادہ دباؤ ان پر ڈالا جا رہا ہے؟ پروفیسر پیٹرسن نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ مسئلے کا حقیقی حل ترقی پذیر...
اتحادیوں کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا، تحفظ ہر صورت یقینی بنائیں گے: امریکی وزیردفاع

اتحادیوں کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا، تحفظ ہر صورت یقینی بنائیں گے: امریکی وزیردفاع

عالمی
امریکی وزیر دفاع لوئیڈ آسٹن نے مشرق وسطیٰ میں اپنے اتحادیوں کو یقین دلایا ہے کہ امریکہ انہیں اکیلا نہیں چھوڑڑے گا اور انکے تحفظ پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ ایران کو حاصل ہونے والی ڈرون ٹیکنالوجی اور بڑھتے استعمال پر امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اس خطے میں سے امریکی افواج اور اتحادیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں، امریکہ اس سے نمٹنے کی حکمت عملی پر کام کر رہا ہے۔ امریکی اعلیٰ عہدے دار کا بیان خلیجی ممالک کی جانب سے بڑھتے تحفظات کے بعد سامنے آیا ہے، جن میں خطے سے امریکی فوج اور دفاعی نظام کو ہٹانے کے امریکی اقدامات پر اتحادیوں کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا تھا۔ بحرین میں ایک کانفرنس سے خطاب میں امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ خطے میں ایرانی سرگرمیاں امریکی افواج کے تحفظ اور داعش کے خلاف لڑائی میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔ ایران کو حاصل ڈرون ٹیکنالوجی مستحکم مستقبل اور عوامی طیاروں ...
روس اس وقت آزاد دنیا کا قائد ہے: روسی پادری اعظم کا عیسائی گھرانوں کی امریکہ سے روس منتقلی پر تبصرہ

روس اس وقت آزاد دنیا کا قائد ہے: روسی پادری اعظم کا عیسائی گھرانوں کی امریکہ سے روس منتقلی پر تبصرہ

روس
روس کے پادری اعظم پیٹریارک کیرِل نے نے امریکہ سے عیسائیوں کے روس منقتل ہونے کو ملک میں مذہب کی آزادی اور بیرونی منفی اثر سے محفوظ ہونے کی علامت قرار دیا ہے۔ مقامی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے پادری کیرل کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ میری اس بات پر دنیا میں خوب ہنگامہ بڑپا ہو گا، اور کچھ لوگ غیر وابستہ مسائل کو اچھالیں گے لیکن میں یہ ثابت کر سکتا ہوں کہ آج کا روس آزاد دنیا کا قائد ہے۔ پادری کیرل کا مزید کہنا تھا کہ ہم بہت سے نام نہاد آزاد اور طاقتور ممالک کے اثر سے پاک ہیں، ہم اپنے روائتی انداز میں ترقی کر رہے ہیں، اور خدا نے چاہا تو ہم ضرور کامیاب ہوں گے، روس دوسروں کے لیے ایک مثال بن سکتا ہے۔ ہمارے بہت سے مسائل ہیں لیکن یہ سب حل کیے جا سکتے ہیں۔ روسی معاشرے پر بات کرتے ہوئے پادری کیرل کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں اس وقت کوئی انتہائی سنجیدہ یا ناقابل حل مسئلہ موجود نہیں، جس سے ہم...
دنیا سے بھوک مٹانے کے لیے ایلن مسک کی امداد کے اعلان پر اقوام متحدہ نے تفصیلی منصوبہ شائع کر دیا

دنیا سے بھوک مٹانے کے لیے ایلن مسک کی امداد کے اعلان پر اقوام متحدہ نے تفصیلی منصوبہ شائع کر دیا

رہن سہن
اقوام متحدہ نے دنیا کے امیر ترین شخص ایلن مسک کی جانب سے خطیر رقم چندہ کرنے کی مشروط پیشکش کے جواب میں 2022 میں خوراک سے محروم افراد کو مفت خوراک فراہم کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا ہے۔ عالمی ادارہ خوراک کے سربراہ ڈیوڈ بیاسلے نے منصوبے کی تفصیل ٹویٹر کھاتے پر شائع کی ہے۔ https://twitter.com/WFPChief/status/1460323875804397568?s=20 منصوبے کی تفصیل کے مطابق 6 اعشاریہ 6 ارب ڈالر کی مدد سے اقوام متحدہ 4 کروڑ 20 لاکھ لوگوں کو مفت خوراک مہیا کرے گی، تقریباً آدھی رقم یعنی 3 اعشاریہ 5 ارب ڈالر خوراک کی خریداری اور ترسیل میں خرچ ہو گی، 2 ارب ڈالر ان غریب لوگوں کو نقد صورت میں ادا کیے جائیں گے جو خوراک کی کمی کا شکار ملک سے تو نہیں البتہ وہ خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ 70 کروڑ ڈالر خوراک کے نئے منصوبے شروع کرنے، جاری منصوبوں کو رواں رکھنے کے لیے استعمال ہوں گے جبکہ 40 کروڑ ڈالر عملے کی ت...
ماسکو: روسی صدر کا اعلیٰ سفارتی عملے سے خصوصی خطاب، خارجہ امور سے متعلق مسائل اور پالیسی اعلانات

ماسکو: روسی صدر کا اعلیٰ سفارتی عملے سے خصوصی خطاب، خارجہ امور سے متعلق مسائل اور پالیسی اعلانات

روس
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ماسکو میں اعلیٰ سفارتی عملے کے ساتھ خصوصی ملاقات کی ہے۔ ملاقات کم اجلاس میں ہونے والے صدر پوتن کے خطاب کو مغربی ممالک میں خصوصی توجہ ملی ہے۔ مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق خطاب صدر پوتن کی عمومی خارجہ پالیسی، مغرب کے ساتھ تعلقات اور ملک کو درپیش بین الاقوامی تعلقات کا خلاصہ تھا۔ صدر پوتن نے کہا کہ مغرب عالمی معاملات میں روسی تحفظات کو سنجیدہ نہیں لیتا، اس وقت روس کے چاروں طرف بشمول بحیرہ اسود میں نیٹو افواج موجود ہیں، یہ اشتعال انگیزی ہے۔ روس مسلسل اپنے تحفظات سے مغربی ممالک کو آگاہ کر چکا ہے اور حدوں میں رہنے کی تلقین بھی کی جا چکی ہے لیکن مغربی قیادت پر اسکا کوئی اثر نہیں ہو رہا، روسی تنبیہ کو سنجیدہ نہیں لیا جارہا۔ خطاب میں روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ مغرب قابل اعتماد ساتھی نہیں ہے۔ یوکرین میں حالات کا حوالہ دیتے ہوئے صدر پوتن کا کہنا تھا کہ جرمنی اور فرانس...
چین کے مبینہ ہائپر سونک میزائل کا تجربہ: پیٹاگون میں خصوصی اجلاس، چینی عسکری قوت کی برتری کا اعتراف، ہنگامی اقدامات پر زور

چین کے مبینہ ہائپر سونک میزائل کا تجربہ: پیٹاگون میں خصوصی اجلاس، چینی عسکری قوت کی برتری کا اعتراف، ہنگامی اقدامات پر زور

عالمی
چین کی بڑھتی عسکری قوت کے پیش نظر پینٹاگون میں خصوصی اجلاس ہوا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اجلاس میں امریکی فضائیہ کے سربراہ اور مشترکہ افواج کے نائب، جان ہائیٹن نے اعلیٰ حکومتی عہدے داروں کو چینی فضائی قوت اور اس کے امریکہ کو ممکنہ خطرات سے آگاہ کیا۔ اجلاس چین کی جانب سے کچھ ہفتے قبل کیے مبینہ ہائپر سونک میزائل کے تجربے کے پیش نظر کیا گیا۔ اگرچہ اس تجربے کی چین نے واضح الفاظ میں تردید کی ہے تاہم امریکہ بضد ہے کہ چین نے ہائپر سونک میزائل کا تجربہ کیا اور امریکی میڈیا کے مطابق امریکی عسکری حکام اسے جوہری جنگ کی صورت میں چینی بتری کی صورت میں دیکھ رہے ہیں۔ امریکی حکام کو خوف ہے کہ آواز کی رفتار سے 5 گناء تیز میزائل ٹیکنالوجی نے چین کو پہلے اور کامیاب حملے کی صلاحیت سے لیس کر دیا ہے۔ معاملے پر امریکی فضائیہ کے سربراہ نے میڈیا سے بھی گفتگو کی ہے، جس میں ان کا کہنا تھا کہ (ہائپر سونک می...
ارجنٹائن: 30 سالہ خاتون اور 1 بچے کی ماں نے کسی قسم کی مخصوص دوا کے بغیر ایڈز کو شکست دے کر محققین کو حیران کر دیا

ارجنٹائن: 30 سالہ خاتون اور 1 بچے کی ماں نے کسی قسم کی مخصوص دوا کے بغیر ایڈز کو شکست دے کر محققین کو حیران کر دیا

طب
ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے علاج کے بغیر ایڈز کے جان لیوا وائرس کو شکست دے کر محققین کے لیے نئی امید کی کرن جگا دی ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق دنیا میں اب تک درج واقعات میں یہ دوسرا فرد ہے جو بغیر مخصوص علاج کے ایچ آئی وی کو شکست دینے میں کامیاب ہوا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق 30 سالہ خاتون میں 2013 میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی تھی، اور وہ تب سے ڈاکٹروں کے زیر معائنہ تھیں۔ کامیابی سے وائرس کو شکست دینے پر محققین نے خاتون کا نام "امید" رکھا ہے۔ مقامی میڈیا سے گفتگو میں خاتون کا کہنا ہے کہ وہ ایک خوش طبع اور صحت مند خاندان سے تعلق رکھتی ہیں، ڈاکٹروں کے انہیں ایچ آئی وی کا شکار ہونے کی اطلاع دینے کے باوجود انہوں نے اسے سر پر سوار نہیں کیا، اور اپنی عمومی زندگی گزارتی رہیں۔ انکے خیال میں انکے اسی رویے نے انکی مدد کی کہ وہ جان لیوا وائرس سے کامیابی سے لڑ سکیں۔ محققین کے مطابق انہوں نے خ...
روس کے حملہ کرنے پر جرمنی اور فرانس کو فوری مدد کے لیے پہنچنا ہو گا، معاملہ دفتری کارروائی کی نظر نہ ہو جائے: یوکرینی وزیر خارجہ

روس کے حملہ کرنے پر جرمنی اور فرانس کو فوری مدد کے لیے پہنچنا ہو گا، معاملہ دفتری کارروائی کی نظر نہ ہو جائے: یوکرینی وزیر خارجہ

عالمی
یوکرین کے وزیر خارجہ دیمتری کلیبا نے جرمنی اور فرانس سے مدد طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس یوکرین کی سرحد پر بڑی عسکری تنصیبات کر رہا ہے، ملک میں افواہیں سرگرم ہیں کہ روس کسی بھی وقت یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے، جرمنی اور فرانس کو ایسی صورتحال میں یوکرین کی پوری مدد کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ یوکرین کے وزیرخارجہ نے جرمنی اور فرانس کی قیادت سے ملاقات میں مزید کہا کہ کسی بھی ہنگامی حالات میں دونوں مغربی ممالک کو فوری ردعمل دکھانا ہو گا، معاملہ دفتری کارروائیوں میں ہی نہ دب جائے۔ اگر روس نے حملہ کر دیا تو ہمارے پاس رابطے کا وقت بھی نہیں ہو گا، لہٰذا حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے جرمنی اور فرانس کو خود مطلوبہ کارروائی عمل میں لانا ہو گی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہم تو ابھی سے تیاری اور حکمت عملی بنانے پر زور دیں گے، کیونکہ جنگ کے دوران یہ سب سوچنا وقت ضائع کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ یوکرینی وزیرخارجہ نے ...

Contact Us