Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

نائجیریا: جیل حملے میں 800 قیدی فرار، 262 واپس گرفتار، 575 تاحال مفرور

نائجیریا: جیل حملے میں 800 قیدی فرار، 262 واپس گرفتار، 575 تاحال مفرور

سیاست
نائجیریا میں جیل پر بھاری اسلحے سے ہوئے حملے کے نتیجے میں 800 سے زائد قیدی فرار ہو گئے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق حملہ رات گئے ملک کے مغربی علاقے اویو میں ہوا جہاں اچانک حملہ آوروں نے جیل کی دیواروں میں بارود سے بڑے سوراخ کر دیے اور اندر گھس گئے۔ انتظامیہ کے مطابق جیل سکیورٹی نے دفاع کی بھرپور کوشش کی لیکن بھاری اسلحے کے سامنے دفاع میں ناکام رہے، اور حملہ آور قیدیوں کو فرار کرانے میں کامیاب ہو گئے۔ انتظامیہ کے مطابق 262 قیدیوں کو واپس گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ 575 تاحال لاپتہ ہیں۔ حملے میں کونسا گروہ یا افراد شامل تھے تاحال اس حوالے سے کوئی اطلاع نہیں ہے۔ نہ کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق حملہ آوروں نے صرف ان قیدیوں کو فرار کروایا ہے جن کے مقدمات ابھی زیر سماعت تھے جبکہ سزا یافتہ 62 قیدی اور خواتین قیدی تاحال زیر حراست ہیں۔ یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں ب...
ترکی: فسلطینی طلباء کی جاسوسی کرنے والا 15 رکنی صیہونی جاسوس گروہ گرفتار، تحقیقات جاری

ترکی: فسلطینی طلباء کی جاسوسی کرنے والا 15 رکنی صیہونی جاسوس گروہ گرفتار، تحقیقات جاری

عالمی
ترک جاسوس ادارے ایم آئی ٹی نے 15 رکنی ایک صیہونی گروہ کو گرفتار کیا ہے جو ملک میں زیر تعلیم فلسطینی طلباء کی جاسوسی کرنے اور دیگر مشکوک سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کے 4 مختلف شہروں میں 200 اہلکاروں کی ایک ٹیم نے 7 اکتوبر کو کارروائی کی جس میں 5 مختلف ایسے گروہوں کو گرفتار یا گیا جو فسلطین پر قابض صیہونی انتظامیہ کے لیے جاسوسی کرتے تھے۔ https://twitter.com/trthabercanli/status/1451117431276150784?s=20 تفصیلات کے مطابق صیہونی جاسوس خصوصی طور پر ان طلباء پر نظر رکھتے تھے جو سماجی اور تحریکی سرگرمیوں میں ملوث ہوتے، یا جو شعبہ دفاع سے متعلق تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صیہونی جاسوس سیف یو ایم اور پروٹون میل نامی سافٹ ویئر سے معلومات اسرائیل پہنچاتے تھے۔ اسکے علاوہ ملزمان غیر قانونی طریقے سے رقم کی ترسیل کا کام بھی کرتے تھے، جس کے لیے قیمتی زیورات، پت...
امریکی انتخابات میں غیر سرکاری تنظیموں کے اثرانداز ہونے کا انکشاف: فیس بک کے مالک اور دیگر ہم فکر افراد نے صرف 2 تنظیموں کو 42 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم چندے میں دی، جس سے انتخابی عمل متاثر ہوا، تجزیاتی رپورٹ

امریکی انتخابات میں غیر سرکاری تنظیموں کے اثرانداز ہونے کا انکشاف: فیس بک کے مالک اور دیگر ہم فکر افراد نے صرف 2 تنظیموں کو 42 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم چندے میں دی، جس سے انتخابی عمل متاثر ہوا، تجزیاتی رپورٹ

سیاست
سن 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات پر سامنے آنے والی ایک تجزیاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک میں سماجی بہبود کی نامنہاد تنظیمیں بہت بری طرح سے انتخابات پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ رپوٹ کے مطابق یہ غیر سرکاری تنظیمیں دراصل بڑی مقدار میں پیسے کو انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لیے استعمال کرتی ہیں لیکن اس حوالے سے قانون سازی نہ ہونے کی وجہ سے انکا اس پر احتساب بھی نہیں ہوپاتا۔ رپورٹ میں فیس بک کے مالک کی مثال دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ زکربرگ اور انکے دیگر ہم فکر افراد نے 2020 انتخابات کے دوران صرف دو تنظیموں سنٹر فار ٹیکنالوجی اینڈ سوک لائیف اور سنٹر فار الیکشن اینوویشن اینڈ ریسرچ کو تقریباً 42 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم بطور چندہ دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم بلاشبہ جوبائیڈن کو فائدہ پہنچانے کے لیے استعمال کی گئی اور اس سے جمہوریت کے شفاف عمل پر اثرانداز ہوا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ادارتی سطح پ...
بنگلہ دیش: قرآن کی توہین پر شروع ہونے والے فسادات کنٹرول سے باہر، حالات انتہائی کشیدہ، 9 افراد ہلاک، 71 مقدمے درج، 450 افراد گرفتار، حکومت کا ریاست کو دوبارہ سیکولر بنانے پر غور

بنگلہ دیش: قرآن کی توہین پر شروع ہونے والے فسادات کنٹرول سے باہر، حالات انتہائی کشیدہ، 9 افراد ہلاک، 71 مقدمے درج، 450 افراد گرفتار، حکومت کا ریاست کو دوبارہ سیکولر بنانے پر غور

سیاست
بنگلہ دیش کی پولیس نے مندروں اور ہندو آبادی کی املاک پر حملوں کے الزام میں 450 سے زائد مسلم شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ مسلم اکثریتی ملک میں مذہبی بنیادوں پر دنگوں کی یہ ایک بدترین مثال ہے۔ اس سے قبل 2017 میں گستاخی رسول کے الزام میں بھی ایک شہری کو ہجوم نے قتل کر دیا تھا، تاہم حالیہ واقعے کے بعد حالات انتہائی کشیدگی کا شکار ہیں۔ کچھ روز قبل ہندوؤں کے تہوار درگا پوجا کے جلوس میں دیوی کی مورتی کے قدموں کے نیچے سے مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن پاک کی جلد برآمد ہوئی تھی۔ جس پر مسلمان شدید برہم ہو گئے اور حکومت سے فوری واقعے میں ملوث افراد کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ ابھی واقعے کی تحقیقات جاری تھیں کہ ملک بھر میں احتجاج اور مظاہرے شروع ہو گئے اور لوگوں نے جتھوں کی صورت میں ہندوؤں پر حملے شروع کر دیے۔ انتظامیہ حالات کو سنبھالنے کی پوری کوشش کر رہی ہے لیکن انہیں شبہہ ہے کہ کیونکہ ابھی تحقیقات...
نیٹو کے 8 روسی مندوبین کو نکالنے کا ردعمل: روس نے سارا عملہ واپس بلانے اور ماسکو میں موجود نیٹو دفتر بند کرنے کا اعلان کر دیا

نیٹو کے 8 روسی مندوبین کو نکالنے کا ردعمل: روس نے سارا عملہ واپس بلانے اور ماسکو میں موجود نیٹو دفتر بند کرنے کا اعلان کر دیا

روس دنیا میں
روس نے نیٹو سے تمام تعلقات اور برسلز میں اپنے تمام سفارتی کاموں کو نومبر سے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ روسی اعلان امریکی اثر میں کام کرنےوالے عسکری اتحاد کی جانب سے گزشتہ ہفتے روسی مندوبین کو جاسوسی کا الزام لگا کر نکالے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ واضح رہے کہ نیٹو نے جاسوسی کی نوعیت یا اس حوالے سے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے ہیں۔ روسی وزارت خارجہ سرگئی لاوروو نے اس حوالے سے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ردعمل میں روس ماسکو میں موجود نیٹو دفتر بھی بند کر دے گا اور نیٹو مندوبین کو بھی ملک بد کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے نیٹو نے برسلز میں موجود 8 مندوبین کو تعداد کم کرنے کا جواز بناتے اور ان پر جاسوسی کا الزام لگاتے ہوئے واپس جانے کی ہدایت جاری کی تھی۔ جس پر دفتر خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروو نے فوری ردعمل میں کہا تھا کہ روس صورتھال کا تفصیل سے جائزہ لے رہا ہے اور جلد اس پر باقائدہ ردعم...
شام اور عراق سے داعش کے دہشت گرد براستہ ایران افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں، جنگجوؤں سے وسط ایشیائی ریاستوں میں عدم استحکام کا شدید خطرہ ہے: صدر پوتن

شام اور عراق سے داعش کے دہشت گرد براستہ ایران افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں، جنگجوؤں سے وسط ایشیائی ریاستوں میں عدم استحکام کا شدید خطرہ ہے: صدر پوتن

روس
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان سے امریکہ کے نکل جانے کے بعد عراق اور شام سے دہشت گرد براستہ ایران افغانستان میں منتقل ہو رہے ہیں, صدر پوتن نے صورتحال پر تحفطات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے وسط ایشیائی ریاستیں شدید خطرے کا شکار ہو گئی ہیں۔ سابقہ سوویت ریاستوں کی تنظیم؛ خودمختار ممالک کی دولت مشترکہ تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل بیان جاری کرتے ہوئے صدر پوتن کا کہنا تھا کہ خطے میں دہشت گردوں کی بڑھتی تعداد سے نظریں نہیں چرا سکتے، آئندہ علاقائی تنظیم کے اجلاس میں مدعے پر تفصیلی بحث کی جائے گی۔ تنظیم اس مدعے پر غور کرے گی کہ کیسے ہمسایہ ممالک میں عدم استحکام کو روکا جا سکتا ہے اور اس کے خطے پر اثرات سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ روسی صدر اپنے بیان میں مزید کہا کہ افغانستان میں صورتحال انتہائی پیچیدہ ہو چکی ہے، اور ہم اس سے بخوبی آگاہ ہیں، داعش سمیت دیگر دہشت گرد تنظیمو...
آؤکس بین الاقوامی سیاست میں کشیدگی و عدم استحکام بڑھانے اور اسلحے کی نئی دوڑ کا باعث ہو گا: چین اور مشرقی ممالک کے خلاف مغرب کے نئے عسکری اتحاد پر روسی ردعمل

آؤکس بین الاقوامی سیاست میں کشیدگی و عدم استحکام بڑھانے اور اسلحے کی نئی دوڑ کا باعث ہو گا: چین اور مشرقی ممالک کے خلاف مغرب کے نئے عسکری اتحاد پر روسی ردعمل

روس
روسی حکومت نے چین اور مشرقی ممالک کی ترقی کے خلاف مغربی ممالک کے نئے عسکری اتحادوں خصوصاً آؤکس (آسٹریلیا، برطانیہ اور امریکہ) پر کڑی تنقید کی ہے۔ روسی حکومت نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ مغربی ممالک کا رویہ بین الاقوامی کشیدگی میں مزید اضافے کا باعث بنےگا۔ اور اس سے اسلحے کی نئی دوڑ کا آغاز ہو جائے گا، جو بین الاقوامی ہم آہنگی کے لیے اچھا نہیں، اس سے علاقائی اختلافات میں بھی مزید اضافہ ہو گا۔ روسی دفتر خارجہ کے اعلیٰ عہدے دار نیکولائے نازدریو نے رشیا ٹوڈے سے گفتگو میں کہا کہ آسٹریلیا کو ٹوماہاک جیسے جدید میزائل دینے، براعظم پر امریکی فضائیہ کے دستوں کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ برطانوی جوہری آبدوز کے معاہدوں کی بات ہورہی ہے۔ چین کے خوف میں ایسے سنگین اقدامات کا مطلب ہے کہ مشرق بعید میں علاقائی اختلافات کو ہوا دینا مقصود ہے۔ اس سے خطے میں ہی نہیں دنیا میں بھی اسلحے کی نئی دوڑ شروع ہو جائے گی۔ ...
ایف بی آئی نے خفیہ کارروائی میں جوہری آبدوز ٹیکنالوجی بیچتے دو فوجی انجینئر گرفتار کر لیے

ایف بی آئی نے خفیہ کارروائی میں جوہری آبدوز ٹیکنالوجی بیچتے دو فوجی انجینئر گرفتار کر لیے

نظامت
امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی نے ایک خفیہ کارروائی میں جوہری آبدوز میں کام کرنے والے انجینیئر اور اسکی بیوی کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر جوہری آبدوز کی ٹیکنالوجی کسی غیر ملکی حکومت کو بیچ رہے تھے۔ جوناتھن اور ڈیانا توئیبی کو مغربی ورجینیا سے گرفتار کیا گیا ہے۔ جوڑے ہر الزام ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں سے لیس آبدوز کی انتہائی حساس ٹیکنالوجی کی ساخت اور دیگر معلومات کسی غیر ملکی ایجنٹ کو بیچ رہے تھے، اور یہ سلسلہ گزشتہ ایک سال سے جاری تھا۔ واضح رہے کہ ایف بی آئی کی یہ ایک خفیہ کارروائی تھی جس میں سب کچھ ایک جال تھا۔ اس میں ملکی تحقیقاتی ایجنسی نے اہلکاروں کی سنجیدگی اور ایمانداری کو جانچنے کے لیے اپنے ہی ایک خفیہ نمائندے کو ان سے رابطہ کرنے اور حساس معلومات بیچنے کے لیے بھیجا۔ ایف بی آئی کے مطابق جوڑے نے اپریل 2020 میں حساس معلومات کے دستاویزات ارسال کرتے ہوئے لکھا کہ یہ معلومات ا...
امریکہ مصنوعی ذہانت، سائبر سکیورٹی اور دیگر جدید ٹیکنالوجیوں میں چین سے 15/20 سال پیچھے ہے: پینٹاگون سافٹ ویئر شعبے کے حال ہی میں مستعفی ہونے والے سربراہ کا تہلکہ خیز انٹرویو

امریکہ مصنوعی ذہانت، سائبر سکیورٹی اور دیگر جدید ٹیکنالوجیوں میں چین سے 15/20 سال پیچھے ہے: پینٹاگون سافٹ ویئر شعبے کے حال ہی میں مستعفی ہونے والے سربراہ کا تہلکہ خیز انٹرویو

فن/ٹیکنالوجی
چین مصنوعی ذہانت اور دیگر جدید ٹیکنالوجیوں میں امریکہ کو مات دے چکا ہے، مستقبل چین کا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار امریکی وزارت دفاع سے استعفیٰ دینے والے ایک اعلیٰ افسر نے کیا ہے۔ نیکولس چائیلان پینٹاگون میں شعبہ سافٹ ویئر کے سربراہ رہے ہیں اور انہوں نے حال ہی میں کسی نہ معلوم وجہ سے ملازمت سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ معروف امریکی اخبار فنانشل ٹائمز کو دیے انٹرویو میں نیکولس کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجیوں میں امریکہ کا چین کے ساتھ مقابلے کا کوئی امکان نہیں رہا، چین امریکہ سے کم از کم 15/20 برس آگے ہیں۔ میرے خیال میں تو دوڑ بہت پہلے ہی ہم ہار چکی ہے۔ وزارت سے استعفے کے بعد نیکولس کا یہ پہلا عوامی انٹرویو تھا، اہم عہدے پر فائز اہلکار کا یوں اچانک مستعفی ہوجانا پیہلے ہی امریکی حلقوں میں چہ مگوئیوں کا باعث بنا ہوا تھا جبکہ اب اس انٹرویو نے معاملات کو اور بھی حساس بنا دیا ہے۔ نیکولس خصوصی ط...
روسی محققین کووڈ-19 کے خلاف دوا دریافت کرنے میں کامیاب: انسانوں پر تجربات شروع

روسی محققین کووڈ-19 کے خلاف دوا دریافت کرنے میں کامیاب: انسانوں پر تجربات شروع

روس, طب
روسی محققین کووڈ-19 کی ہلاکت خیزی کے خلاف ایک نئی دوا دریافت کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ سائنسدانوں کے مطابق دوا کووڈ-19 کے خلاف انقلاب بڑپا کر سکتی ہے۔ دوا دراصل وائرس کے ردعمل میں پیدا ہونے والے ایک کیمیائی عمل جسے سائٹو کائین سٹورم کہا جاتا ہے کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ سائیٹو کائین سٹورم انسانی جسم کے مدافعتی عمل کو انتہائی تیز کرتے ہوئے اتنا گرم کر دیتا کہ اس کے نتیجے میں مدافعتی نظام تباہ ہو جاتا ہے اور مریض کی موت واقع ہو جاتی ہے۔ لائیتراگین نامی دوا دراصل نئی ایجاد نہیں اور اسے ماضی میں روسی ڈاکٹر السر کے خلاف استعمال کرتے رہے ہیں لیکن کووڈ-19 کے خلاف اسکے استعمال کا طریقہ نئی دریافت ہے۔ دوا کے نئے استعمال کو تحقیقاتی مرکز برائے حیاتیاتی ٹیکنالوجی نے دریافت کیا ہے۔ روس نے دوا کے مریضوں پر تجربات شروع کر دیے گئے ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ تحقیق میں انکا مقصد انسانی جس...

Contact Us