Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

امریکہ کی افغانستان میں حالیہ سرگرمیاں اسکی وسط ایشیا پر نظر کی عکاسی ہیں، اسلحہ بیچنے کے لیے خوف پیدا کیا جا رہا، حالات بگاڑے جا رہے ہیں: روسی وزیر دفاع

امریکہ کی افغانستان میں حالیہ سرگرمیاں اسکی وسط ایشیا پر نظر کی عکاسی ہیں، اسلحہ بیچنے کے لیے خوف پیدا کیا جا رہا، حالات بگاڑے جا رہے ہیں: روسی وزیر دفاع

روس
روسی وزیر دفاع سیرگئی شوئیگو نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ بظاہر امریکہ اگلے ماہ تک افغانستان سے مکمل طور پر نکل جائے گا لیکن حقیقت میں افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ رشیا ٹوڈے سے گفتگو میں روسی اعلیٰ عہدے دار کا کہنا تھا کہ امریکی سرگرمیاں اشارہ ہیں کہ امریکہ اب بھی وسط ایشیا پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اسے بھرپور دلچسپی ہے کہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک میں کیا ہو رہا ہے۔ روسی فوج کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی سرگرمیاں بیزاری کا باعث ہیں، اور امریکہ خطے میں حالات بگاڑ کر اسلحہ بیچنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ امریکہ کی مدد کرنے والے افغانوں کو اسلامی امارات کا خوف بیچا جا رہا ہے اور غنی انتظامیہ کی فوج اب ہتھیار ڈال کر ہمسایہ ممالک تاجکستان میں دھکیلی جا رہی ہے۔ وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ہمیشہ ہی انت...
ایرانی فوج میں غدار وطن گروہ گرفتار: اسرائیلی سازش کے تحت مظاہروں میں تشدد اور افراتفری پھیلانے کے منصوبے کا انکشاف

ایرانی فوج میں غدار وطن گروہ گرفتار: اسرائیلی سازش کے تحت مظاہروں میں تشدد اور افراتفری پھیلانے کے منصوبے کا انکشاف

عالمی
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملکی فوج میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات رکھنے والا ایک گروہ پکڑا گیا ہے جو ملک میں ہونے والے مظاہروں کے دوران تشدد کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔ محکمہ جاسوسی کے حوالے سے چلنے والی خبر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ متذکرہ عسکری گروہ کے پاس سے بھاری اسلحے کی کھیپ برآمد ہوئی ہے، جو مبینہ طور پر مغربی سرحد سے ملک میں داخل ہوئی۔ خبر میں اسلحے کی مقدار کے حوالے سے تفصیل نہیں بتائی گئی تاہم گرفتار گروہ پر فلسطین پہ قابض صیہونی انتظامیہ سے تعلق کا الزام لگایا ہے۔ وزارت حساس معاملات کا کہنا ہے کہ برآمد اسلحے کو مظاہروں کے دوران انتشار پھیلانے اور حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ یاد رہے کہ ایران میں معاشی بدحالی اس وقت تاریخ میں اپنے عروج پر ہے، اور ملک کے کچھ علاقوں میں خشک سالی کے باعث عوام میں غم و غصہ بڑھ رہا ہے۔ ملک کے جنوب مغرب میں ہوئے ایسے ہی ...
برطانیہ میں موٹاپا: شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کرنے پر انعام اور متعدد پابندیاں لگانے پر غور

برطانیہ میں موٹاپا: شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کرنے پر انعام اور متعدد پابندیاں لگانے پر غور

صحت و خوراک
برطانوی حکومت نے صحت کے نام پر نجی زندگیوں میں مداخلت کا ایک اور منصوبہ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ منصوبے کے تحت شہریوں کی خریدوفروخت اور ورزش کے معمولات کی تفصیلات جانتے ہوئے بہتر طرز زندگی اپنانے والوں کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ ایسے شہری جو 6 ماہ تک موٹاپا کرنے والی خوراک کا استعمال نہیں کریں گے انہیں حکومت کی طرف سے خصوصی دعوت دی جائے گی اور جو پیدل چلنے سمیت دیگر ورزشوں کا اہتمام کریں گے انہیں سینما، تھیٹر یا دیگر تفریح کے مفت ٹکٹ دیے جائیں گے۔ حکومت کا ارادہ ہے کہ اس منصوبے کو آئندہ نئے سال کی چھٹیوں میں شہریوں کے لیے ایک مہم کے طور پر متعارف کروایا جائے۔ منصوبے میں شریک ہونے والوں کو موبائل پر ایک ایپلیکیشن انسٹال کرنی ہو گی جس سے انکے معمولات درج ہوتی رہیں گی اور آخر میں ہدایات پر عمل کرنے والوں کو انعام دیا جائے گا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق منصوبے کے لیے حکومت نے 8...
انٹرپول کی 47 ممالک میں بڑی کارروائی: انسانی تجارت، منشیات اور جسم فروشی کے لیے لڑکیوں کو بیچنے والے 286 افراد گرفتار، 430 افراد بازیاب

انٹرپول کی 47 ممالک میں بڑی کارروائی: انسانی تجارت، منشیات اور جسم فروشی کے لیے لڑکیوں کو بیچنے والے 286 افراد گرفتار، 430 افراد بازیاب

عالمی
انٹر پول نے ایک بڑی بین الاقوامی کارروائی میں انسانی تجارت کرنے والے گروہ کے 286 افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کے قبضے سے 430 افراد کو بازیاب کروایا ہے۔ لبرتیرا نامی کارروائی کا دائرہ 47 ممالک پر محیط تھا جس میں کم از کم 5 لاکھ مقامات پر چوکیاں، چھاپے اور دیگر کارروائیاں کی گئیں۔ انٹر پول کے مطابق ان کے پاس ابھی بھی 60 سے زائد انسانی تجارت کی تحقیقات جاری ہیں جن میں جعلی شناخت کے معاملات زیادہ نمایاں ہیں۔ واضح رہے کہ لبرتیرا نامی کارروائی 5 سے 9 جولائی کے دوران عمل میں لائی گئی، جس میں تنزانیہ سے یوگنڈا داخل ہوئے ایک بس سے 169 افراد کو جعلی پاسپورٹ کے ساتھ پکڑا گیا۔ اس کے علاوہ برازیل، کولمبیا، کوراکاؤ اور پاناما سے بھی درجنوں افراد کو پکڑا کیا گیا ہے، جو منشیات، جنسی زیادتی اور پپیسے کی غیر قانونی منتقلی کے جرائم میں شریک تھے۔ انٹرپول نے برطانیہ سے بھی 6 افراد کو گرفتار کیا ہے ج...
لبنان میں سیاسی بحران و معاشی بدحالی: ارب پتی کاروباری شخصیت اور سابق وزیراعظم نجیب میقاطی حکومت بنانے میں کامیاب، فرانسیسی منصوبے کے تحت ملک کو معاشی بدحالی سے نکالنے کا اعلان

لبنان میں سیاسی بحران و معاشی بدحالی: ارب پتی کاروباری شخصیت اور سابق وزیراعظم نجیب میقاطی حکومت بنانے میں کامیاب، فرانسیسی منصوبے کے تحت ملک کو معاشی بدحالی سے نکالنے کا اعلان

سیاست
لبنان میں کئی ماہ کی سیاسی کھینچا تانی کے بعد ارب پتی نجیب میقاطی مطلوبہ ووٹ حاصل کر کے حکومت بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم نجیب نے ملک کو معاشی بدحالی سے نکالنے کا وعدہ کیا ہے اور فرانس کے تجویز کردہ منصوبے کے تحت ہنگامی اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ وہ کوئی جادو گر نہیں اور نہ کوئی معجزہ دکھا سکتے ہیں لیکن انہیں بین الاقوامی سطح پر کچھ یقین دہانیاں کروائی گئی ہیں اور انہوں نے نے خود بھی اپنے تجربے کی بناء پر صورتحال کا تفصیل سے مطالعہ کیا ہے، انہیں امید ہے کہ وہ ملک کو معاشی بدحالی سے نکالنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ نجیب میقاطی اس سے قبل بھی دو مرتبہ 2005 اور پھر 2011 سے 2013 کے دوران لبنان کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔ انکی حالیہ سنگین حالات میں حکومت بنانے کی کامیابی میں حزب اللہ کی حمایت کا بڑا کردار ہے۔ 118 ارکان کی پارلیمنٹ میں میقاطی 72 ووٹ لینے میں کامیاب ر...
جنگی جہازوں کی دنیا میں جمہوری انقلاب: روس نے من چاہی خوبیوں کے مطابق جدید ترین جنگی جہاز تیار کرنے کی صلاحیت کا اعلان کر دیا، چیک میٹ نامی جہاز ماکس-2021 نمائش میں پیش

جنگی جہازوں کی دنیا میں جمہوری انقلاب: روس نے من چاہی خوبیوں کے مطابق جدید ترین جنگی جہاز تیار کرنے کی صلاحیت کا اعلان کر دیا، چیک میٹ نامی جہاز ماکس-2021 نمائش میں پیش

روس
روس نے جنگی طیاروں کی دنیا میں نئے رحجان کی ابتداء کر دی ہے، اب ممالک اپنی ضرورت کے مطابق جدید ترین اور انتہائی مناسب قیمت پر جنگی طیارے خرید سکیں گے۔ 5ویں نسل سے تعلق رکھنے والے صرف ایک انجن سے اڑان کی صلاحیت کا حامل ریڈار سے محفوظ نئے جنگی طیارے کو چیک میٹ کا نام دیا گیا ہے۔ طیارے کا ڈیزائن روسی جنگی جہاز سو-57 سے اخذکیا گیا ہے، اور اس میں خریدار کی ضرورت کے مطابق من چاہی تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔ ضرورت کے مطابق ردوبدل کی صلاحیت نے جنگی طیاروں میں نئے جمہوری رحجان کو متعارف کیا ہے، جس پر دفاعی سازوسامان کا کہنا ہے کہ اس کے اثرات دور است ہوں گے۔ طیارے کو ماسکو میں ماکس-2021 فضائی نمائش میں پہلی دفعہ پیش کیا گیا ہے۔ روسی جنگی سازوسامان کے پیداواری شعبے کا کہنا ہے کہ جہاز محض آئندہ 5 سال میں تجارتی پیمانے پر تیاری کے لیے تیار ہو گا۔ مزید تفصیلات رشیا ٹوڈے کی رپورٹ میں جانی جا سکتی...
کیوبا میں کورونا اور تالہ بندی کے باعث معاشی حالات کشیدہ: روس کا خوراک، ماسک اور ادویات کا بڑا عطیہ، پریشان شہریوں کے انتظامیہ اور امریکی پابندیوں کے خلاف بڑے مظاہرے

کیوبا میں کورونا اور تالہ بندی کے باعث معاشی حالات کشیدہ: روس کا خوراک، ماسک اور ادویات کا بڑا عطیہ، پریشان شہریوں کے انتظامیہ اور امریکی پابندیوں کے خلاف بڑے مظاہرے

روس دنیا میں
روس نے امریکی ہمسایہ ملک کیوبا میں اشیاء خوردونوش اور کورونا سے تحفظ کے لیے ضروری سامان اور ادویات عطیہ کی ہیں۔ کیوبا شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہونے کی وجہ سے تالہ بندی کا شکار رہا اور اب معاشی بدحالی کے باعث ملک شدید بحران اک شکار ہے۔ ایسے میں روس نے دو بڑے کارگو جہاز امداد کے طور پر کیوبا کو بھیجے ہیں۔ جن میں دس لاکھ ماسک، حفاظتی لباس، اور بڑی مقدار میں خوراک اور ادویات شامل ہیں۔ واضح رہے کہ شدید مشکلات کے باوجود امریکہ کیوبا پر معاشی پابندیاں لگائے ہوئے ہے بلکہ ان میں مزید اضافہ کیا گیا ہے، جس سے حالات مزید بگڑ گئے ہیں۔ صرف 11 ملین آبادی پر مشتمل ملک میں دنیا بھر میں کمی کے باوجود یومیہ تقریباً 8 ہزار افراد کورونا سے متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ اب تک 3 لاکھ 20 ہزار سے زائد مریض وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ کیوبا میں اب تک کووڈ-19 کے باعث 2230 افراد کی موت درج کی گئی ہے۔ ملک میں شدید معا...
چینی معاملات میں بیرونی مداخلت ایسے ہی ہے جیسے چیونٹی کی تناور درخت کو گرانے کی کوشش: چین نے سابق امریکی وزیر تجارت سمیت 6 افراد پر جوابی پابندیاں عائد کر دیں

چینی معاملات میں بیرونی مداخلت ایسے ہی ہے جیسے چیونٹی کی تناور درخت کو گرانے کی کوشش: چین نے سابق امریکی وزیر تجارت سمیت 6 افراد پر جوابی پابندیاں عائد کر دیں

عالمی
چین نے امریکی رویے سے تنگ آکر جیسے کو تیسا کی پالیسی اپناتے ہوئے سابق امریکی وزیر برائے تجارت ولبر راس سمیت 6 اعلیٰ شخصیات پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ پابندیاں ہانگ کانگ کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور چینی حکام پر پابندیوں کے جواب میں لگائی گئی ہیں۔ https://twitter.com/hkdc_us/status/1418616097050333189?s=20 ولبر راس سابق امریکی انتظامیہ کا حصہ تھے اور چین کے خلاف تجارتی جنگ میں شدت انہی کی پالیسیوں اور افکار کی وجہ سے پیدا ہوئی۔ ولبر چین کوایشیا میں امریکی مفادات اور اثرورسوخ کے خلاف سب سے برا خطرہ سمجھتے تھے۔ انکا کہنا تھا کہ چین اصولی طور پر ایشیا میں سب سے بڑا عسکری اور معاشی خطرہ ہے۔ چینی پابندی کا شکار ہونے والے دیگر افراد میں امریکہ چین اقتصادی و سکیورٹی کمیشن کے سربراہ کیرولین بارتھالومیو، سابق کانگریس کمیشن برائے چین کے سربراہ جوناتھن سٹیور، قومی ادارہ برائے جمہوری...
مغربی یورپ میں کورونا ویکسین کی لازمیت کے خلاف بڑے مظاہرے، پولیس کا تشدد، پیرس و لندن میدان جنگ بن گئے: مقررین نے ویکسین کو شیطانی ہتھیار قرار دے دیا – ویڈیو

مغربی یورپ میں کورونا ویکسین کی لازمیت کے خلاف بڑے مظاہرے، پولیس کا تشدد، پیرس و لندن میدان جنگ بن گئے: مقررین نے ویکسین کو شیطانی ہتھیار قرار دے دیا – ویڈیو

عالمی
یورپ کے مخلتلف ممالک میں کورونا ویکسین کی لازمیت کے خلاف بھرپور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ برطانیہ، فرانس اور آسٹریا اس حوالے سے پیش پیش ہیں جہاں ہزاروں کی تعداد میں مختلف شہروں میں بڑے مظاہروں کا اہتمام ہو رہا ہے۔ https://twitter.com/sbattrawden/status/1418992538669699074?s=20 https://twitter.com/Shayan86/status/1418921881671979014?s=20 https://twitter.com/wlctv_ca/status/1419024730158297088?s=20 https://twitter.com/RandiM20/status/1418974037179523082?s=20 پیرس سمیت مختلف شہروں میں مظاہرین کی پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور مرچ سپرے کا استعمال بھی کیا۔ https://twitter.com/TheMarieOakes/status/1418930435581743105?s=20 https://twitter.com/AwakenedOf/status/1418964122411089921?s=20 https://twitter.com/ClementLa...
جرمنی: پولیس نے بچوں اور جانوروں سے جنسی زیادتی کی ویڈیو آن لائن پھیلانے والے 1600 افراد کا جال پکڑ لیا، مجرمانہ مواد کی تشہیر کیلئے بچوں کے استعمال کا بھی انکشاف

جرمنی: پولیس نے بچوں اور جانوروں سے جنسی زیادتی کی ویڈیو آن لائن پھیلانے والے 1600 افراد کا جال پکڑ لیا، مجرمانہ مواد کی تشہیر کیلئے بچوں کے استعمال کا بھی انکشاف

رہن سہن
جرمنی کی پولیس نے 1600 ایسے افراد کے جال کا سراغ لگایا ہے جو بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور جانوروں کے ساتھ جنسی تعلق کی رغبت رکھتے ہیں اور اسکی ویڈیو و تصاویر آن لائن پھیلانے میں مصروف ہے۔ پولیس کے مطابق مشتبہ افراد میں سے کچھ کم عمر بھی ہیں۔ پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مشتبہ افراد کا تعلق مختلف مغربی اقوام سے ہے جن میں فرانس، امریکہ، آسٹریا اور سویزرلینڈ نمایاں ہیں۔ پولیس کے مطابق افراد پر دو دفعات لگائی گئی ہیں اور انہیں کم از کم ایک سال کی سزا سنائی جا سکے گی۔ پولیس کے مطابق انہوں نے رواں سال مارچ میں آن لائن بچوں سے فحش گفتگو کی ایک شکایت پر تحقیقات کا آغاز کیا تھا، اور بالآخر اس بڑے جال کو پکڑنے میں کامیاب ہوئے۔ پولیس کے پاس مشتبہ افراد کے خلاف بطور ثبوت بڑی مقدار میں مواد موجود ہے۔ تحقیقاتی افسر پیٹر کرامر کا کہنا ہے کہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور اسکی ویڈیو کے پھیلاؤ ...

Contact Us