Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

گوشت کا تبادلہ

گوشت کا تبادلہ

بلاگ
شکور صاحب پر اللّٰہ کا بڑا فضل تھا، شہر کے پوش ترین علاقے میں رہائش پذیر تھے۔ صوم و صلوٰۃ کے پابند تھے، عید الاضحیٰ پر جانور اپنی نگرانی میں ذبح کرواتے، گوشت کے حصے بنانے اور تقسیم کرنے میں شام ہو گئی۔ موسم کی شدت اور بھاگ دوڑ سے نڈھال ہو گئے۔ رات کھانے کے بعد جلد سو گئے۔ دوسرے دن بھی طبیعت میں کچھ کسلمندی سی رہی تقریباً سارا دن آرام کرتے گزرا۔ عید کے تیسرے دن ناشتے سے فارغ ہوئے تو ایک رشتے دار نواز کی علالت کا خیال آ گیا۔ تیار ہو کر ڈرائیور کے ساتھ مزاج پرسی کے لئے نکل پڑے۔ کچے علاقے میں ایک چھوٹے سے مکان کے سامنے رکے۔ دستک دی، دروازہ کھلا، اندر داخل ہوئے۔ نواز برآمدے میں چار پائی بچھاے لیٹا تھا، حال احوال پوچھا اور صحتمندی کی دعائیں دیں۔ نواز کی بیوی کچن میں کچھ بنا رہی تھی"کیا بنا رہی ہو بیٹا" شکور صاحب نے پوچھا"انکل جی دال چڑھائی ہے""آج بھی دال پکا رہی ہو""انکل گوشت کسی نے بھیجا ہی نہی...
صدر بائیڈن افغانستان سے انخلا پر میڈیا کے کڑے سوالوں کا شکار: کہا، امارات اسلامیہ افغانستان ۱ طاقت ضرور ہے لیکن ۳ لاکھ غنی افواج کو حاصل مدد کے جواب میں طالبان کچھ نہیں، تعاون جاری رکھا جائے گا

صدر بائیڈن افغانستان سے انخلا پر میڈیا کے کڑے سوالوں کا شکار: کہا، امارات اسلامیہ افغانستان ۱ طاقت ضرور ہے لیکن ۳ لاکھ غنی افواج کو حاصل مدد کے جواب میں طالبان کچھ نہیں، تعاون جاری رکھا جائے گا

عالمی
امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے افواج کے مکمل انخلا کے اپنے فیصلے کا دفاع کیا ہے اور اس سلسلے میں وینتام جنگ جیسی کسی صورتحال کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل میں موجود غنی انتظامیہ کو امریکہ کی مکمل حمایت حاصل ہے اور وہ امارات اسلامیہ افغانستان یعنی طالبان کو روکنے کی پوری طاقت رکھتے ہیں۔ امریکی صدر اور انکی انتظامیہ کو آج کل ہتھیاروں کی لابی کے زیر اثرلبرل امریکی میڈیا کی جانب سے سخت سوالوں کا سامنا ہے۔ آج میڈیا سے گفتگو میں صدر بائیڈن نے یہ اعتراف بھی کیا کہ امارات اسلامیہ افغانستان ملک کی اہم طاقت ہے اور یہ گزشتہ 20 سال سے ہے، تاہم انہوں نے امریکی افواج کی مدد کی حامل کابل انتظامیہ کو طالبان سے زیادہ طاقتور قرار دیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ امارات اسلامیہ کے کابل پہ قبضے کا کوئی امکان نہیں ہے، انکے پاس صرف ۷۵۰۰۰ جنگجو ہیں اور کابل کے پاس ۳ لاکھ فوجی ہیں، جدید طیاروں س...
امریکہ، برطانیہ اور ترکی کا مختلف وجوہات کے بہانے کابل میں 1000 سے زائد فوجی تعینات رکھنے کا عندیا: امارات اسلامیہ افغانستان کی معاہدے کی خلاف ورزی پر نتائج کی دھمکی

امریکہ، برطانیہ اور ترکی کا مختلف وجوہات کے بہانے کابل میں 1000 سے زائد فوجی تعینات رکھنے کا عندیا: امارات اسلامیہ افغانستان کی معاہدے کی خلاف ورزی پر نتائج کی دھمکی

عالمی
افغان طالبان نے ملک کی اندرونی سیاست پر جاری دنیا بھر کے منفی پراپیگنڈے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ فی الحال کابل، امارات اسلامیہ افغانستان کے نشانے پر نہیں ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں ترجمان امارات اسلامیہ افغانستان کا کہنا تھا کہ اگر ستمبر میں معاہدے کے مطابق تمام غیر ملکی افواج ملک سے نہ نکلیں تو انہیں قابض کے طور پر دیکھا جائے گا اور اسی کے مطابق طالبان کا ردعمل بھی ہو گا۔ بیان کی مزید وضاحت کرتے ہوئے سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ غیر ملکی افواج میں فوجی، ٹھیکیدار اور وہ تمام عملہ شامل ہے جو حملے کا معاون ہے یا ہو سکتا ہے۔ ترجمان امارات اسلامیہ افغانستان کا مزید کہنا تھا کہ معاہدے کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور افغان عوام کو اس پر جوابی کارروائی کا مکمل حق ہو گا، عوام ملکی قیادت کے فیصلے کو ہی آخری مانے گی۔ غیر ملکی سفارتی عملے اور غیر ملکی سرکاری تنظیموں کے...
چینی خلا بازوں کی تیانگونگ خلائی اسٹیشن سے باہر نکل کر خلا میں چہل قدمی – ویڈیو

چینی خلا بازوں کی تیانگونگ خلائی اسٹیشن سے باہر نکل کر خلا میں چہل قدمی – ویڈیو

فن/ٹیکنالوجی
چینی خلائی ادارے نے خلا میں بھیجے اپنے نئے خلائی اسٹیشن سے بار نکل کر خلا میں چہل قدمی کرتے خلا بازوں کی ویڈیو شائع کی ہے۔ ویڈیو میں تینگ ہونگبو، نیئ ہائیشینگ اور لیو بومنگ کو چین کے خلائی اسٹیشن تیانگونگ سے باہر نکل کر خلا میں چہل قدمی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ https://twitter.com/XHNews/status/1411544615765774336?s=20 چینی خلائی تاریخ کے اہم ترین لمحات کو قومی ٹی وی پر براہ راست دکھایا گیا۔ https://twitter.com/globaltimesnews/status/1411550027617472513?s=20
سُوچی: طوفانی بارشوں کے باعث شہر ڈوب گیا، بڑے پیمانے پر تباہی

سُوچی: طوفانی بارشوں کے باعث شہر ڈوب گیا، بڑے پیمانے پر تباہی

روس
روسی شہر سوچی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ ہر طرف پانی کے مناظر نے شہر کو نہروں کے جال میں بدل دیا ہے۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بھی گھروں سے پانی نکالنے میں مصروف ہیں۔ https://www.youtube.com/watch?v=32Z1RHVJRKI https://youtu.be/p1QKe3bt7Cc
ہم جنس پرستی کے پرچار پر یورپی اتحاد بری طرح تقسیم: ہنگری کی قیادت میں سلوینیا اور دیگر وسطی و مشرقی ممالک سامنے آگئے، “خیالی یورپی اقدار” کو تھوپا نہ جائے، اتحاد ٹوٹ جائے گا، وزیراعظم جینز جانسا

ہم جنس پرستی کے پرچار پر یورپی اتحاد بری طرح تقسیم: ہنگری کی قیادت میں سلوینیا اور دیگر وسطی و مشرقی ممالک سامنے آگئے، “خیالی یورپی اقدار” کو تھوپا نہ جائے، اتحاد ٹوٹ جائے گا، وزیراعظم جینز جانسا

نقطہ نظر
غیر فطری رویے، ہم جنس پرستی کے خلاف یورپ کے بڑے ایوانوں میں بھی مزاحمت زور پکڑ رہی ہے۔ وسط یورپی ملک سلوینیا کے وزیراعظم جینز جانسا نے ہنگری کی جانب سے ہم جنس پرستی پر مبنی نصاب کو اسکولوں کا حصہ بنانے سے انکار کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی اتحاد میں شامل مغربی ممالک خود ساختہ اور خیالی یورپی اقدار کے نام پر مقامی تہذٰبوں کو تباہ نہیں کر سکتے، وہ اس روہے کی شدت سے مذمت کرتے ہیں۔ سلوینیا وسط یورپ میں اٹلی، ہنگری، کروشیا اور آسٹریا کے ساتھ سرحدیں رکھنے والا ایک چھوٹا ملک ہے، جس کی آبادی صرف 21 لاکھ نفوس پر مبنی ہے۔ یورپی کونسل کی صدارت کا عہدہ سنبھالتے ہی سلوینیا کے وزیراعظم نے واضح کر دیا کہ وہ شاید اتحاد کے بیشتر مغربی ممالک کے لیے آسان ہڈی ثابت نہ ہوں، اور انکی ترجیحات مختلف ہوں گی۔ وزیراعظم جانسا نے یورپی میڈیا اور عدلیہ کوبھی تنقید کا نشانہ بنایا اور انکے ہم جنس پرستی ک...
سینکڑوں امریکی و یورپی کمپنیوں پر سائبر حملہ: ہیکروں کا ڈیٹا لوٹانے کے لیے 7 کروڑ ڈالر تاوان کا مطالبہ

سینکڑوں امریکی و یورپی کمپنیوں پر سائبر حملہ: ہیکروں کا ڈیٹا لوٹانے کے لیے 7 کروڑ ڈالر تاوان کا مطالبہ

عالمی
بیشتر آن لائن کمپنیوں پر سائبر حملہ کرنے والے مجرموں نے کمپنیوں سے 7 کروڑ ڈالر تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔ حملہ آوروں کا کہنا ہے کہ اگر کمپنیاں اپنا ڈیٹا واپس لینا چاہتی ہیں تو انہیں رقم ادا کرنا ہو گی۔ مطالبہ خفیہ نیٹ پہ ایک تحریر کی صورت میں سامنے آیا ہے۔ حملہ آور گزشتہ کچھ ماہ میں امریکہ اور یورپ کے متعدد بڑے آن لائن کاروباروں کو نشانہ بنا چکے ہیں، جن میں گوشت اور دیگر اشیا خوردونوش، فرنیچر اور کریانے کے کاروبار زیادہ نمایاں ہیں۔ سائبر حملوں کی زد میں متعدد کاروباد مکمل بند ہو گئے ہیں، جن میں سے کچھ تو ہزاروں شاخوں پر مبنی بین الابراعظمی وسیع کاروبار تھے۔ امریکی صدارتی محل سے جاری ہونے والے بیان میں حملے کی تحقیقات کے ساتھ ساتھ متاثرہ کاروباروں کی معاونت کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے۔ صدر جو بائیڈن نے روس پر شک کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقاتی رپورٹ طلب کی ہے، انکا کہنا تھا کہ ماضی...
ترکی: 20 ٹن سونا اور 5 ٹن چاندی کا نیا ذخیرہ دریافت، ملکی سالانہ پیداوار 42 ٹن کا درجہ پار کر گئی، 5 برسوں میں 100 ٹن تک لے جانے کا ارادہ

ترکی: 20 ٹن سونا اور 5 ٹن چاندی کا نیا ذخیرہ دریافت، ملکی سالانہ پیداوار 42 ٹن کا درجہ پار کر گئی، 5 برسوں میں 100 ٹن تک لے جانے کا ارادہ

معیشت
مبین حسن وڑائچ (استنبول) ترکی کے مشرقی صوبے آعر سے 1 ارب 20 کروڑ ڈالر مالیت کے 20 ٹن سونے کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے، ذخیرے سے 20 کروڑ 80 لاکھ ڈالر مالیت کی 3 اعشاریہ 5 ٹن چاندی بھی نکالی جا سکے گی۔ گزشتہ ہفتے کے وسط میں وفاقی وزیر برائے توانائی و قدرتی وسائل فاتح دؤنمیز اور وزیر صنعت و تجارت مصطفیٰ وارنک نے منصوبے کا افتتاح کیا اور تقریب سے خطاب میں کہا کہ موجودہ حالات میں ذخیرے کا دریافت ہونا ترکی اور صوبے، دونوں کے لیے انتہائی اہم ہے، خصوصاً سونے کی پیداوار میں یہ ایک بنیادی قدم ہو گا۔ منصوبے کے افتتاح کے موقع پر وفاقی وزراء نے سونا نکالنے کے ماحولیاتی دوست طریقوں کے استعمال کی یقین دہانی کروائی ہے۔ کوزا آلتن نامی ترک کمپنی نے ذخیرے کو دریافت کیا ہے۔ کمپنی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مذکورہ سونے کی کان میں سونے کی مقدار ترکی میں دریافت ہونے والے دیگر سونے کے ذخائر سے نسبتاً زیادہ; 0.9...
حکومت پنجاب کا ویکسین نہ لگوانے والوں کے موبائل سم کارڈ معطل کرنے کی پالیسی لانے کا فیصلہ

حکومت پنجاب کا ویکسین نہ لگوانے والوں کے موبائل سم کارڈ معطل کرنے کی پالیسی لانے کا فیصلہ

پاکستان
پاکستان میں پنجاب کی صوبائی حکومت کووڈ-19 ویکسین منصوبے میں شرکت بڑھانے کے لیے سخت اقدامات کا رخ کر رہی ہے۔ حکومت نےان شہریوں کے موبائل سم کارڈ معطل کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے جو ویکسین کی خوراک لینے سے انکاری ہیں۔ یہ سخت فیصلہ وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کی زیرصدارت اعلیٰ سول و عسکری عہدیداروں کے اجلاس کے دوران لیا گیا۔ یاسمین راشد نے کہا کہ یہ پالیسی ان لوگوں کے سم کارڈوں کو غیر فعال کردے گی جو ایک مقررہ مدت تک ویکسین لگوانے سے انکار کرتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم لوگوں کو ٹیکے لگانے پر مجبور کرنے کے لئے پوری کوشش کر رہے ہیں۔ حکومت ویکسین نہ لگوانے والوں کی وجہ سے ویکسین لینے والوں کی زندگیوں کو خطرے میں نہیں ڈال سکتی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اس پالیسی کے نفاذ کے لیے ایک وقت مقرر کرے گی اور اگر منصوبے کو قومی ادارہ برائے انسداد کووڈ-19 سے باضابطہ منظوری مل جاتی ہے تو صوبا...
موساد کے سابق سربراہ کا ایرانی جوہری سائنسدان اور مرکز پر سائبر حملے کا اعترافی اشارہ: ایرانی سائنسدانوں کو منصوبہ چھوڑنے پر معاونت کی پیشکش کر دی

موساد کے سابق سربراہ کا ایرانی جوہری سائنسدان اور مرکز پر سائبر حملے کا اعترافی اشارہ: ایرانی سائنسدانوں کو منصوبہ چھوڑنے پر معاونت کی پیشکش کر دی

عالمی
موساد کے سابق سربراہ نے ریٹائر ہونے کے بعد ایک انٹرویو میں اشارہ دیا ہے کہ ایرانی جوہری مرکز میں ہونے والے دھماکے اور ایک ایٹمی سائنسدان کے قتل کے پیچھے قابض صیہونی انتظامیہ کا ہاتھ تھا۔ یوسی کوہن نے انٹرویو میں ایران کو انتباہ بھی جاری کیا۔ گذشتہ سال جولائی میں ایران کے  نطنز جوہری مرکز پر سائبر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں زیر زمین جوہری تنصیب میں موجود بجلی کا نظام مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا اور جوہری مرکز نے کام چھوڑ دیا تھا۔ نومبر 2020 میں ایران کے جوہری پروگرام کو ایک اور دھچکا لگا جب اس کے ایک اعلیٰ جوہری سائنسدان محسن فخری زادے کو ایک خودکار مشین گن کے ذریعے سڑک پر شہید کردیا گیا، ایران نے ایک بار پھرموساد پر حملے کا ذمہ دار ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔ ان دونوں واقعات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کوہن نے اشارہ دیا کہ انکی سربراہی میں موساد نے یہ دونوں حملے کیے۔ یاد رہے کہ...

Contact Us