Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

وباء اور دوا کی تشہیر

وباء اور دوا کی تشہیر

بلاگ
کرونا وائرس کی پہلی لہر پاکستان آئی تو سوشل میڈیا پر کرونا کے علاج کیلئے سنا مکی کا پرچار کچھ اس زور وشور سے کیا گیا کہ اس سے متاثر ہو کر لوگوں نے دھڑا دھڑ پنسار خانوں کا رخ کیا اور سنا مکی کا قہوہ پینا شروع کر دیا۔ کچھ لوگوں نے اس کے استعمال سے پیٹ درد اور پتلے پاخانے آنے کی شکائیت بھی کی۔ کرونا کے کسی مریض کو اس سے فائدہ ہوا یا نہیں، کچھ کہہ نہیں سکتا البتہ پنساریوں نے اس کا ریٹ کئی گنا بڑھا کر خوب منافع کمایا۔اسی طرح کچھ عرصہ قبل سہانجنہ (مورنگا) کا بطور کایا پلٹ ٹانک بڑا چرچا تھا۔ اس کا دوا ساز کمپنیوں نے خوب فائدہ اٹھایا، مورنگا پاؤڈر، مورنگا ٹیبلٹ اور مورنگا مدرٹنکچر بھی مہنگے داموں مارکیٹ میں آ گیا، خوب اشتہار بازی کی گئی۔ باقی رہی سہی کسر لوگوں نے پوری کر دی، سہانجنہ کے سارے درخت ہی ٹنڈمند کر کے رکھ دئیے۔"طاقت کا سرچشمہ" اور "تین سو سے زائد بیماریوں کا علاج" جیسی سرخیاں پڑھ کر میں ...
روس کا قابض صیہونی انتظامیہ سے فلسطینیوں پر مظالم بند کرنے اور آبادکاری روکنے کا مطالبہ: جنگ اور تشدد کے واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 130 سے تجاوز کر گئی

روس کا قابض صیہونی انتظامیہ سے فلسطینیوں پر مظالم بند کرنے اور آبادکاری روکنے کا مطالبہ: جنگ اور تشدد کے واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 130 سے تجاوز کر گئی

روس
روس نے مقبوضہ فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر فلسطینیوں پر تشدد کو ختم روکے۔ قابض صیہونی انتظامیہ کے مسلح زمینی جتھے اور فضائیہ بیت المقدس اور غزہ پر شدید حملے جاری رکھے ہوئے ہے، ایسے میں روسی نائب وزیر خارجہ میخائل بوگڈانوف نے غزہ میں حماس کے مرکزی رہنما موسیٰ ابو مرزوک سے بات چیت کی جس میں ابو مرزوک نے بیت المقدس اور غزہ میں بگڑٹی صورتحال اور رہائشی علاقوں پر قابض صیہونی گولہ باری سے متعلق اطلاع دی۔  بعدازاں روسی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں تشدد کو فوری طور پر ختم کرنے، اور مذہب و قوم سے قطع نظر عام شہریوں پر حملوں کی عدم قبولیت پر زور دیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ اس کا اطلاق قابض صیہونی انتظامیہ اور فلسطین دونوں فریقین پر ہوتا ہے۔ بیان میں اصرار کیا گیا ہے کہ قابض صیہونی انتظامیہ بیت المقدس کے مقدس مقامات کی حیثیت کا خیال رکھے اور فل...
یورپ کے 27٪ نوجوان کورونا ویکسین لگوانے سے انکاری

یورپ کے 27٪ نوجوان کورونا ویکسین لگوانے سے انکاری

طب
یورپی ممالک میں کورونا وباء کی ویکسین پر عوامی بداعتمادی رحجان ابھی بھی جاری ہے۔ بلکہ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کے ویکسین نہ لگوانے کے حوالے سے سامنے آنے والے سروے نے حکومتوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ ایک تازہ عوامی سروے کے مطابق خطے کے 27 فیصد بالغ افراد ٹیکوں کی افادیت اور حفاظت کے حوالے سے خدشات کا شکار ہیں۔ یورو فاؤنڈ نامی تحقیقی ادارے کی رپورٹ پر تبصرے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ بالغ آبادی کی اتنی بڑی تعداد کا ویکسین نہ لگوانا مرض کے خلاف جہاد کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ سروے کے مطابق پورے یورپ میں سے 27٪ نوجوانوں نے ویکسین نہ لگوانے کی رائے کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ ملکی حساب سے 50٪ فرانسیسی، 67٪ بلغاریائی نوجوانون نے ویکسین لینے کے امکان کو کم یا بہت زیادہ کم قرار دیا۔ سروے میں ریاستوں کےمابین واضح فرق دیکھا گیا ہے، جس میں مشرقی یورپ کے لوگ زیادہ محتاط پائے گئے ہیں۔ سروے کے...
فلسطین تازہ صورتحال: لبنان سے بھی قابض صیہونی انتظامیہ کے علاقوں میں راکٹ حملے شروع، غزہ میں قابض انتظامیہ نے باقائدہ حملہ کر دیا، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی

فلسطین تازہ صورتحال: لبنان سے بھی قابض صیہونی انتظامیہ کے علاقوں میں راکٹ حملے شروع، غزہ میں قابض انتظامیہ نے باقائدہ حملہ کر دیا، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی

سیاست
مقبوضہ فلسطین کے صیہونی آبادکاری کے علاقے میں غزہ کے علاوہ اب لبنان سے بھی راکٹ حملوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ قابض صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق آج رات 3 راکٹ داغے گئے ہیں۔ قابض صیہونی انتظامیہ کے مطابق تینوں راکٹ بحیرہ روم میں گر گئے ہیں اور ان سے آبادی والے علاقے میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔ تاہم لبنان سے راکٹ حملوں سے جنگ کے پھلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے خصوصاً جبکہ قابض انتظامیہ کے مسلح جتھوں نے غزہ میں باقائدہ زمینی حملہ کر دیا ہے۔ https://twitter.com/IDF/status/1392914849903042566?s=20 یاد رہے کہ ماضی میں بھی لبنان میں آباد فلسطینی گروہوں کی جانب سے صیہونی انتظامیہ کے خلاف حملے ہوتے رہے ہیں اور 2006 میں حزب اللہ کے خلاف صیہونی مسلح جتھے باقائدہ بڑا حملہ بھی کر چکے ہیں، جس میں بظاہر جانی و مالی طور پر لبنان کو کافی نقصان ہو اتھا لیکن دوسری طرف صیہونی جتھوں کو بھی کافی نقصان ہو...
کورونا سے بچنے کیلئے گائے کے گوبر اور پیشاب کا استعمال جانوروں سے مزید بیماریوں کے پھیلنے کا باعث بن سکتا: ہندوستانی طبی عملے کی ہندوؤں سے ایسے طریقوں سے بچنے کی درخواست

کورونا سے بچنے کیلئے گائے کے گوبر اور پیشاب کا استعمال جانوروں سے مزید بیماریوں کے پھیلنے کا باعث بن سکتا: ہندوستانی طبی عملے کی ہندوؤں سے ایسے طریقوں سے بچنے کی درخواست

رہن سہن
انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے سربراہ نے ہندو شہریوں کو کوڈ-19 سے بچنے کے لیے جسم پر گائے کا گوبر ملنے سے منع کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد گزشتہ سات روز کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جہاں گزشتہ روز 3 لاکھ 90 ہزار 995  نئے مریضوں کا اندراج ہوا۔  واضح رہے کہ ہندوستان پہلے ہی اسپتالوں میں آکسیجن فراہم کرنے میں ناکام جا رہا ہے ایسے میں ڈاکٹر متبادل علاج اور بچاؤ کے خلاف بھی بھرپور مہم چلا رہے ہیں، جو پورے ملک میں انتہائی تیزی سے مقبول ہورہے ہیں۔ ہندو سادھوؤں کا دعویٰ ہے کہ جلد پر گائے کا گوبر اور پیشاب کا مرکب ملنے اور اس کے خشک ہونے تک لگائے رکھنے اور پھر اسے دودھ یا چھاچھ سے دھونے سے انسان کورونا وائرس سے بچا  رہتا ہے۔ انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر جے اے جیالال نے منگل کو میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گائے کے گوبر یا پیشاب کے بارے...
مہاجرین کے بڑھتے دباؤ کے پیش نظر یورپی اتحاد کو ہجرت کے نئے قوانین لانے تک سرحدیں بند کر دینی چاہیے: ممکنہ صدارتی امیدوار فرانس

مہاجرین کے بڑھتے دباؤ کے پیش نظر یورپی اتحاد کو ہجرت کے نئے قوانین لانے تک سرحدیں بند کر دینی چاہیے: ممکنہ صدارتی امیدوار فرانس

سیاست
یورپی یونین کے اعلیٰ بریگزٹ مذاکرات کار اور ممکنہ فرانسیسی صدارتی امیدوار مشیل بارنیئر نے اتحادی ممالک پر شینگن معاہدے کے ازسرنو جائزے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے سرحدوں کو مستحکم کرنے اور معاہدے کا جائزہ لینے کے لیے خطے میں پانچ سال تک ہجرت پر روک لگانے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا، "مجھے لگتا ہے کہ ہجرت کو معطل کرنے کے لیے ہمیں تین یا پانچ سال کا وقت درکار ہو گا" انہوں نے اتحاد پر زور دیا کہ وہ اپنی بیرونی سرحدوں کو مضبوط بنائیں اور ہجرت سے متعلق قوانین پر نظرثانی کرے۔ بارنیئر نے استدلال کیا ہے کہ موجودہ حالات میں، مغربی نظام ہجرت مؤثرانداز میں کام نہیں کررہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ بڑے پیمانے پر نقل مکانی اور ہجرت کے بہاؤ میں گھس آنے والوں اور دہشت گرد نیٹ ورکوں کے مابین روابط موجود ہیں۔ یورپی یونین نے حالیہ برسوں میں افریقہ اور مشرق وسطیٰ سے جنگ سے بچ کر کش...
بولیویا کے صدارتی انتخابات میں مبینہ امریکی مداخلت کا ایک اور ثبوت سامنے آگیا

بولیویا کے صدارتی انتخابات میں مبینہ امریکی مداخلت کا ایک اور ثبوت سامنے آگیا

عالمی
امریکہ کے بولیویا کے صدارتی انتخابات میں مبینہ مداخلت کی قیاس آرائیوں میں ایک بار پھر اضافہ  ہو گیا ہے۔ امریکہ سے سامنے آنے والے ای میلوں کے ایک سلسلے میں عیاں ہوا ہے کہ امریکی محکمہ انصاف کی ایک نامور وکیل اپنے معاونین کو بولیویا میں 2019 کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کو مسترد کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتی ہے۔ اکتوبر 2020 اور جنوری 2021 کے درمیان انجیلا جارج جو کہ محکمہ انصاف کے دفتر برائے بین الاقوامی امور میں ایک مقدمے کی وکیل ہے، نے میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے محققین کو کئی  بار بولیویا پر کی گئی ایک تحقیق حاصل کرنے کے لیے پیغام بھیجا ہے اور تحقیق کی تفصیلات نہ دینے پر انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ مرکز برائے معاشیات و پالیسی تحقیق (سی ای پی آر) کے لیے کی گئی تحقیق میں ایم آئی ٹی کے محققین جیک ولیمز اور جان کوریل نے موجودہ بولیویا کے صدر ایوو مور...
تاتارستان اسکول پر حملہ کرنے والے کی شناخت ہو گئی: خود کو خدا جیسا کہنے والا 19 سالہ حملہ آور کون تھا؟

تاتارستان اسکول پر حملہ کرنے والے کی شناخت ہو گئی: خود کو خدا جیسا کہنے والا 19 سالہ حملہ آور کون تھا؟

سیاست
روسی ذرائع ابلاغ نے تاتارستان کے اسکول میں حملہ کرنے والے 19 سالہ الناز گالیایوف کی حملے کی ویڈیو نشر کردی ہے، ویڈیو میں گالیایوف کو اسکول کے اندر ٹہلتے اور عمارت کے بالکل باہر کسی پر ہتھیار تانے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں حملہ آور کو ایک گلی میں چلتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے، جس میں وہ آتشیں اسلحہ لہرا رہا ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈی ومیں درج وقت کے مطابق گالیایوف صبح 9:24 پر ماسک پہنے ایک راہگیر پر بندوق تانے نظر آتا ہے۔ یاد رہے حملے میں گالیایوف نے ایک استاد اور 7 طالب علموں کو جان سے مار دیا ہے، اور بہت سے دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دو طالب علموں نے گولیوں کی پوچھاڑ سے بچنے کے لیے کھڑکیوں سے چھلانگ لگائی تاہم انکی ہلاکت گرنے سے لگنے والی شدید چوٹوں سے ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ دہشت گردانہ حملے سے قبل گالیایوف نے خود کو "خدا جیسا" کہتے ہوئے سماج...
کورونا کی ہندوستانی قسم کے حوالے سے انکے بیان کو غلط پیش کیا گیا، وائرس کا ویکسین کے مزاحم ہونا مفروضہ ہے، پھیلاؤ ضرور تیز ہے: ڈاکٹر صومیہ سوامی ناتھن

کورونا کی ہندوستانی قسم کے حوالے سے انکے بیان کو غلط پیش کیا گیا، وائرس کا ویکسین کے مزاحم ہونا مفروضہ ہے، پھیلاؤ ضرور تیز ہے: ڈاکٹر صومیہ سوامی ناتھن

طب
عالمی ادارہ صحت نے بھارت میں تباہی مچانے والے تغیر پذیر کورونا وائرس کے حوالے سے ایک بار پھر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ادارے نے مختلف رپورٹوں کی بنیاد پر کہا ہے کہ وائرس اب تک تیار کردہ ویکسین کے مقابلے میں زیادہ مزاحم ثابت ہوسکتا ہے۔ گزشتہ سال پہلی بار شناخت ہونے والا بی1-617 انفیکشن ہندوستان میں بڑھتی ہوئی تباہی کا ذمہ دار قرار دیا جارہا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی اہل کار ماریا وان نے پیر کو سوئٹزرلینڈ میں ایک بریفنگ  کے دوران بتایا کہ یہ تغیر پذیر وائرس عالمی سطح پر تشویش بڑھا رہا ہے۔ ہندوستانی متغیروائرس اب تک کی چوتھی ایسی قسم ہے جسے "تشویش کا باعث" کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ برطانیہ، جنوبی افریقہ، اور برازیل میں پہلے دریافت شدہ تغیرات نے اس درجہ بندی  میں اپنی جگہ پہلے ہی بنا رکھی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر میں وائرس کی 10 مختلف حالتوں کا سراغ لگایا ہے جن کو مختل...
رشیا گیٹ سازشی نظریے کو پروان چڑھانے والی وکیل خاتون کو صدر بائیڈن نے مشیر بنا لیا

رشیا گیٹ سازشی نظریے کو پروان چڑھانے والی وکیل خاتون کو صدر بائیڈن نے مشیر بنا لیا

روس
امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کی سازش کو ہوا دینے اور ماضی میں اوباما-بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے والی سابق وکیل سوسن ہینسسی کو صدر بائیڈن نے اعلیٰ مشیر مقرر کر دیا ہے۔ سوسن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت میں رشیا گیٹ سازش کے نظریے کو فروغ دینے میں پیش پیش رہی ہیں، اور اب ان خدمات کے پیش نظر صدر بائیڈن نے انہیں محکمہ قومی سلامتی میں اعلیٰ مشیر مقرر کر دیا ہے۔ تعیناتی کی خبر مذکورہ وکیل نے خود اپنے سماجی ابلاغی کھاتے پر دی، اور کہا کہ انہیں محکمہ انصاف کے قومی سلامتی شعبے میں اعلیٰ مشیر مقرر کیا گیا ہے۔ https://twitter.com/Susan_Hennessey/status/1391721631479996418?s=20 ماضی میں سوسن اوباما-بائیڈن انتظامیہ کی میڈیا پر چاپلوسی میں مصروف رہی ہیں، جبکہ رشیا گیٹ سازش کو اٹھانے میں بھی انکا بڑا کردار تھا۔ انہی خدمات کے پش نظر اب بائیڈن-ہیرس انتظامیہ نے بھی سوسن کو ٹرمپ مخالف مہ...

Contact Us