Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

کابل: اسکول پر راکٹ حملے میں متعدد طالبات سمیت 30 جاں بحق، 50 زخمی

کابل: اسکول پر راکٹ حملے میں متعدد طالبات سمیت 30 جاں بحق، 50 زخمی

سیاست
افغان داراحکومت کابل میں اسکول میں ہوئے بم حملے میں متعدد طالبات سمیت 30 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق کابل کے مغربی حصے میں قائم سید الشہداء اسکول کی عمارت میں چھٹی کے وقت 3 دھماکے سنے گئے، انتظامیہ تاحال اس حوالے سے پر یقین نہیں کہ دھماکے کس چیز سے ہوئے تاہم سڑک پر کھڑی ایک گاڑی کی تباہی سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اسکول راکٹ حملوں کا نشانہ بنا۔ https://twitter.com/AamajN/status/1391033607712559106?s=20 انتظامیہ کے مطابق اسکول کی عمارت کو کم نقصان پہنچا ہے لیکن اسکول کے باہر موجود افراد زیادہ متاثر ہوئے۔ مقامی و بین الاقوامی سماجی میڈیا پر زخمی بچیوں کی تصاویر تیزی سے پھیل رہی ہیں جن میں اردگرد پھیلی کتب کو بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ https://twitter.com/NoorayelKaliwal/status/1391054746241413120?s=20 طالبان میں حملے میں ملوث ہو...
روس: دوسری جنگ عظیم میں نازی جرمنی کے خلاف فتح کا جشن، ماسکو میں فوجی پریڈ کا انعقاد – براہ راست ویڈیو

روس: دوسری جنگ عظیم میں نازی جرمنی کے خلاف فتح کا جشن، ماسکو میں فوجی پریڈ کا انعقاد – براہ راست ویڈیو

روس
روس میں آج دوسری جنگ عظیم میں نازی جرمنی کے خلاف فتح کی 76ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ماسکو کے لال چوک میں فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ پریڈ میں 12 ہزار فوجی، 190 جنگی گاڑیاں، 76 جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔ https://www.youtube.com/watch?v=wLR_PBWh9mk
مالدیپ کے سابق صدر محمد نشید بم حملے میں بال بال بچ گئے

مالدیپ کے سابق صدر محمد نشید بم حملے میں بال بال بچ گئے

سیاست
مالدیپ کے سابق صدر محمد نشید بم دھماکے میں بال بال بچ گئے ہیں۔ محمد نشید مالدیپ کے سابق صدر، جمہوری جماعت کے سربراہ اور حالیہ اسمبلی کے اسپیکر بھی ہیں۔ پولیس نے حملے کو دہشت گردی کی کارروائی گردانتے ہوئے فوری تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اس سلسلے میں دو مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ محمد نشید کو حملے میں کچھ زخم آئے ہیں اور وہ اس وقت اسپتال میں داخل ہیں تاہم ان کی جان خطرے سے باہر ہے۔ سماجی میڈیا پر جاری ایک پیغام میں سابق صدر نے خود اپنی صحت کے حوالے سے عوام کو آگاہ کیا اور پر امن رہنے کی درخواست کی، پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس حملے کے بعد مزید مظبوط ہو کر سامنے آئیں گے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق سابق صدر کو سر، سینے اور نچلے حصے میں بھی زخم ہیں اور ضروری سرجری کے بعد انہیں الگ کمرے میں منتقل کر دیا گیا تھا، اب انکی صحت بہتر ہے۔ مالدیپ کے حالیہ صدر ابراہیم م...
برازیل میں پولیس کے منشیات فروشوں کے خلاف چھاپے جاری: 3 روز میں 1 پولیس افسر سمیت 28 ہلاک

برازیل میں پولیس کے منشیات فروشوں کے خلاف چھاپے جاری: 3 روز میں 1 پولیس افسر سمیت 28 ہلاک

سیاست
برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں کچی آبادیوں میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کارروائی کے دوران مارے جانے والوں کی تعداد 28 ہو گئی ہے۔ کاروائی کے خلاف کچی آبادیوں کے رہائشی احتجاج کر رہے ہیں اور انکا کہنا ہے کہ پولیس نے عام شہریوں کو نشانہ بنایا، جبکہ پولیس نے الزام مسترد کرتے ہوئے مرنے والے افراد کو منشیات فروش قرار دیا ہے، انکا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں نے چھاپے کے دوران پولیس اہلکاروںں پر حملہ کیا، جس کے جواب میں پولیس کو بھی اسلحے کا استعمال کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ جمعرات کے روز شروع ہونے والی کارروائی میں پہلے دن ایک پولیس افسر سمیت 25 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی شہر کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کاروائی کے خلاف مقامی سماجی ذرائع ابلاغ پر بھی غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے، جس میں حزب اختلاف، معروف شخصیات اور مقامی سماجی کارکنان کی جا...
عراق: نیٹو افواج کے زیر استعمال ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ، کوئی جانی نقصان نہ ہونے کا دعویٰ

عراق: نیٹو افواج کے زیر استعمال ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ، کوئی جانی نقصان نہ ہونے کا دعویٰ

عالمی
مغربی عراق میں عین الاسد ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔ ہوائی اڈہ نیٹو فوج کے زیر استعمال ہے۔ اطلاعات کے مطابق حملے میں کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اڈے کو نقصان پہنچا ہے۔ واضح رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں بھی نیٹو افواج کے قیام والے اس ہوائی اڈے پر راکٹوں سے حملہ ہوا تھا۔ لیکن تب بھی امریکی افواج نے کسی جانی نقصان نہ ہونے کا بیان جاری کیا گیا تھا۔ امریکی زیرقیادت اتحاد کے ترجمان کرنل وین ماروٹو نے ایک بیان میں کہا کہ اس اڈے پر ہفتے کی صبح بغیر پائلٹ ڈرون طیارے سے حملہ کیا گیا، جس میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے تاہم فوجی مرکز کونقصان پہنچا ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ میں حملے سے متعلق متضاد خبریں آرہی ہیں۔ کردستان 24 کے مطابق حکام کو بتایا گیا کہ بارود سے بھرے دو ڈرون اڈے پر حملہ آور ہوئے، جن میں سے ایک کو مبینہ طور پر فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا، جبکہ دوسرا ڈرو...
امریکی تیل ترسیل کی سب سے بڑی کمپنی پر سائبر حملہ: ملک بھر میں پہیہ جام ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا

امریکی تیل ترسیل کی سب سے بڑی کمپنی پر سائبر حملہ: ملک بھر میں پہیہ جام ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا

سیاست
امریکہ کی سب سے بڑی پائپ بنانے والی کمپنی کولونیئل پائپ لائن پر سائبر حملہ کیا گیا ہے۔ حملے کے نتیجے میں فیکٹری میں پائپ کی پیداوار مکمل طور پر روک دی گئی ہے، کمپنی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام نظام بند کر دیاگیا ہے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ صبح کمپنی نیٹ ورک میں مسائل دیکھنے کو ملے، جس کے بعد ایک نجی کمپنی سے مشاورت پر فوری سارا آئی ٹی نظام بند کر دیا گیا اور اب کمپنی جائزہ لے رہی ہے۔ کولونیئل کا کہنا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی اداروں کو بھی حملے سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور نامعلوم حملہ آوروں کے نام درخواست بھی دائر کر دی گئی ہے۔ کمپنی فی الحال کسی قسم کی تفصیل دینے سے انکار کر رہی ہے کہ حملہ کس نے کیا، کیوں کیا، کہاں سے کیا یا کس سائبر کمپنی سے خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ کولونیئل نے فوری طور پر کام شروع ہونے کے متوقع وقت سے بھی آگاہ نہیں کیا جس کے باعث مارکیٹ میں ب...
اسرائیل کوئی ریاست نہیں ایک دہشت گرد کیمپ ہے: ایرانی ریاستی سربراہ علی خامنہ ای

اسرائیل کوئی ریاست نہیں ایک دہشت گرد کیمپ ہے: ایرانی ریاستی سربراہ علی خامنہ ای

سیاست
ایرانی روحانی پیشوا و ریاستی سربراہ علی خامنہ ای نے یوم قدس پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی ریاست دراصل دہشت گردوں کا ٹھکانہ ہے، جہاں سے نہ صرف فلسطینی بلکہ دیگر مسلمان بھی نشانہ بن رہے ہیں، یہ ہم سب کی زمہ داری ہے کہ اس قبضے اور دہشت گردی کے خلاف لڑیں۔ https://twitter.com/khamenei_ir/status/1390609630414446595?s=20 اپنے ایک دوسرے ٹویٹر پیغام میں ایرانی رہنما نے فلسطینیوں کو بھی متحد ہونے پر ابھارا اور مل کر قبضے کے خلاف لڑنے کا کہا۔ انہوں نے فلسطینیوں سے مقامی افراد سے ریفرنڈم کروا کر نئے سیاسی نظام ترویج دینے کی تجویز بھی دی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایران نے جوہری مرکز پر سائبر حملے کا الزام بھی قابض صیہونی انتظامیہ پر لگایا تھا، جبکہ سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر تیل کی ترسیل کرتے ایرانی جہازوں پر حملوں کی خ...
اطالوی پولیس افسر کے قتل کے جرم میں دو امریکی سیاحوں کو عمر قید کی سزا

اطالوی پولیس افسر کے قتل کے جرم میں دو امریکی سیاحوں کو عمر قید کی سزا

سیاست
اطالوی عدالت نے پولیس افسر کو قتل کرنے کے جرم میں دو امریکی شہریوں کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ 2019 کی گرمی کی چھٹیوں میں روم آنے والے دو امریکی سیاحوں کے خلاف منشیات خریدتے ہوئے پولیس اہلکار کو قتل کرنے کا مقدمہ قائم تھا، جس کے دفاع میں سیاحوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے پولیس اہلکار کو چاقو کے وار سے اپنے دفاع میں مارا۔ بیس سالہ لی اور اکیس سالہ جبرائیل کے خلاف مقدمے کی سماعت تقریباً 2 سال جاری رہی، جس کے بعد عدالت نے استغاثہ کا ساتھ دیتے ہوئے دونوں مجمرموں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ پولیس کا دعویٰ تھا کہ جولائی 2019 میں روم میں دونوں امریکی نوجوانوں نے کوکین خریدنے کی کوشش کی، لیکن جب ڈیلر نے کوکین کی بجائے ان کو دیگر نشہ آور گولیاں فروخت کیں تو وہ دونوں اس کا بیگ اڑا لے گئے۔ بعد میں ہتھیائے بیگ کے بدلے اپنے پیسے وصول کرنے کی غرض سے ملاقات کا وقت طے کیا، لیکن بیوپاری کے بجائے عام ل...
روس کی ڈالر، یورو اور پاؤنڈ کی بجائے سونے اور چینی یوآن میں سرمایہ کاری کی پالیسی جاری، بڑے اہداف حاصل

روس کی ڈالر، یورو اور پاؤنڈ کی بجائے سونے اور چینی یوآن میں سرمایہ کاری کی پالیسی جاری، بڑے اہداف حاصل

روس
روس نے اپنے قومی خزانے میں ڈالر، یورو اور پاؤنڈ کی مقدار کم کر کے سونے، یوآن اور دیگر پیسوں میں سرمایہ کاری شروع کر دی ہے، 2020 کی سالانہ رپورٹ کے مطابق روس نے یورو کی مقدار میں 29 اعشاریہ 2٪، امریکی ڈالر میں 21 اعشاریہ 2٪ اور برطانوی پاؤنڈ میں 6 اعشاریہ 3٪ کی کمی کی ہے۔ اسی دوران روس کے سونے کے ذخائر میں 23.3% کا اضافہ درج کیا گیا، جو گزشتہ 19.5% رہا تھا۔ چینی یوآن میں روس نے 12.8٪ کی سرمایہ کاری بڑھائی ہے جبکہ دیگر پیسوں میں بھی 7.2٪ کا اضافہ کیا گیا ہے، جن میں جاپانی ین 3.9% اور آسٹریلوی ڈالر 2.5% کے ساتھ زیادہ نمایاں ہیں۔ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق 2020 میں روس کا کل زرمبادلہ 588 ارب ڈالر سے زائد رہا۔ یاد رہے کہ روس نے مغربی ممالک کے پیسے میں کاروبار کرنے اور قومی خزانے میں ان کی مقدار کو کم کرنے کی پالیسی 2014 کے بعد متعارف کروائی تھی، جس کی فوری وجہ روس پر امریکہ کی معاشی پ...
کرپٹو پیسہ خود میں کوئی قدریا تحفظ نہیں رکھتا، سرمایہ کاری یا کاروبار کسی بھی لمحے ڈوب سکتا: برطانوی مالیاتی اتھارٹی کے بعد بینک آف انگلینڈ نے بھی شہریوں کو متنبہ کر دیا

کرپٹو پیسہ خود میں کوئی قدریا تحفظ نہیں رکھتا، سرمایہ کاری یا کاروبار کسی بھی لمحے ڈوب سکتا: برطانوی مالیاتی اتھارٹی کے بعد بینک آف انگلینڈ نے بھی شہریوں کو متنبہ کر دیا

معیشت
ڈیجیٹل پیسہ کوئی حیثیت نہیں رکھتا، ان خیالات کا اظہار بینک آف انگلینڈ کے گورنر اینڈریو بائیلے نے امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کیا ہے۔ برطانوی بینک کے اعلیٰ عہدے دار نے لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ کرپٹو پیسے میں پیسہ جھونکنے سے باز رہیں، یہ سارا کھیل کسی بھی وقت بیٹھ سکتا ہے، لوگ اپنا سارا پیسہ ڈبو دیں گے۔ کرپٹو پیسے کے بارے میں شدید خطرات کا اظہار کرتے ہوئے بائیلے کا مزید کہنا تھا کہ اس کی بظاہر قدر میں اضافہ نظر آرہا ہے اور یہ سارا کھیل جاری بھی رہ سکتا ہے، لیکن اس پیسے کی اپنی کوئی قدر یا بنیاد نہ ہونے کے باعث حقیقت میں یہ بے وقعت چیز ہے، اور میں اسے صاف الفاظ میں کہہ رہا ہوں۔ یاد رہے کہ کرپٹو پیسے کے بارے میں ایسے ہی خیالات کا اظہار برطانوی مالیاتی امور کی اتھارٹی بھی کر چکی ہے۔ اتھارٹی نے واضح طور پر شہریوں کو متنبہ کیا تھا کہ کرپٹو پیسے میں سرمایہ کاری یا اس سے کاروبار کرنا ان...

Contact Us