Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

پاکستان سمیت 53 ممالک کی سروے رپورٹ: امریکہ جمہوریت کے لیے سب سے بڑا خطرہ، بڑھتی طبقاتی تفریق اور امریکی لبرل سماجی میڈیا کا اثرورسوخ بھی جمہوریت دشمن قرار

پاکستان سمیت 53 ممالک کی سروے رپورٹ: امریکہ جمہوریت کے لیے سب سے بڑا خطرہ، بڑھتی طبقاتی تفریق اور امریکی لبرل سماجی میڈیا کا اثرورسوخ بھی جمہوریت دشمن قرار

عالمی
دنیا کے 53 ممالک میں ہوئے عوامی سروے میں سامنے آیا ہے کہ 44٪ لوگوں کی رائے میں امریکہ انکے ممالک میں جمہوریت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ 53 ہزار سے زائد افراد سے پوچھے سوال کے جواب میں 44٪ کا کہنا تھا کہ امریکہ کا ان کے ملک پر اثرورسوخ اور معاملات مں مداخلت انکے ملک میں جمہوریت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، 26٪ افراد اس سے متفق نہیں جبکہ 38٪ کے مطابق چین کا بڑھتا اثر بھی جمہوریت کے لیے خطرہ بن رہا ہے، سروے میں صرف 28٪ افراد نے روس کو خطرہ قرار دیا ہے۔ سروے کے مطابق امریکہ کے بارے میں سب سے زیادہ منفی رائے پاکستان میں پائی جاری ہے۔ حتیٰ کہ جاپانی شہریوں نے بھی چین کی نسبت امریکہ کو بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ میکسیکو، کینیڈا، کولمبیا، یونان، فلسطین پر قابض صیہونی، آسٹریلیا، یوکرین اور سویزرلینڈ کے شہریوں نے بھی بالترتیب امریکہ کو جمہوریت کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ سروے لاتانا ...
مریض کی تیماداری کا درست طریقہ

مریض کی تیماداری کا درست طریقہ

بلاگ
او ہو آپ تو بہت کمزور ہو گئے ہیں اور جلد کی رنگت بھی کتنی خراب ہو گئی ہے، آپ کو اس حال میں دیکھ کر دل بہت دکھی ہوا، کیا شاندار صحت تھی آپ کی، توبہ بہت تکلیف دہ مرض ہے، بندے کو نچوڑ کر رکھ دیتا ہے، اللّٰہ آپ کو مکمل صحت اور لمبی زندگی عطا فرمائے۔ بعض لوگ مزاج پرسی کچھ ایسے منفی انداز میں کرتے ہیں کہ ان کی ہمدردی بھی مریض کو صحت کے متعلق مزید تشویش میں مبتلا کر دیتی ہے، بیماری کی حالت میں مریض اپنی صحت کے بارے میں بہت حساس ہو جاتا ہے اور حوصلہ افزا یا حوصلہ شکن باتوں کا اثر تیزی سے قبول کرتا ہے۔ کافی عرصہ پہلے میرے ایک نفسیات کے شوقین دوست راشد نے اسی ضمن میں ایک تجربہ کیا تھا جو آپ کو بھی بتاتا ہوں۔راشد کا بڑا بھائی امجد سیالکوٹ کے بازار کلاں میں دکاندار تھا، ایک دفعہ کچھ دن بیمار رہنے کے بعد بہت کمزور ہو گیا اور دکان پر جانا ترک کر دیا، سارا دن مایوسی کے عالم میں بستر پر پڑ...
عالمی و علاقائی وباؤں کے بڑھتے رحجان کے پیش نظر جرمنی میں نیا تحقیقاتی مرکز قائم: صحت کے شعبے کو نئی بنیادوں پر کھڑا کرنے کی تجویز بھی پیش

عالمی و علاقائی وباؤں کے بڑھتے رحجان کے پیش نظر جرمنی میں نیا تحقیقاتی مرکز قائم: صحت کے شعبے کو نئی بنیادوں پر کھڑا کرنے کی تجویز بھی پیش

طب
عالمی وباؤں سے نمٹنے کے لیے صحت کے شعبے کو نئی بنیادوں پر کھڑا کرنا ہو گا، ان خیالات کا اظہار جرمنی کے وزیر صحت جینز سپاہن نے جرمنی میں عالمی ادارہ صحت کے نئے تحقیقی مرکز کے افتتاح کے موقع پر کیا ہے۔ کووڈ-19 وباء سے نمٹنے کے لیے ممالک کی حکمت عملیوں پر شائع ایک رپورٹ کا ذکر کرتے ہوئے جرمنی کے وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ وباؤں کے بڑھتے رحجان سے نمٹنے کے لیے دنیا کو صحت کے شعبے میں کچھ بنیادی تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہے، اور ایسا فوری کرنا ہو گا تاکہ آئندہ وباء سے پہلے ہم اس سے لڑنے کے لیے تیار ہوں۔ سپاہن کا کہنا تھا کہ دنیا کورونا وباء سے نمٹنے کے لیے بالکل تیار نہ تھی، اور اس سے ایسے خطے بھی متاثر ہوئے جو پہلے وباؤں سے محفوظ رہے، بیماریاں اب جانوروں سے بھی انسانوں میں منتقل ہو رہی ہیں، انسانیت کو فوری ضروری اقدامات کی ضرورت ہے۔ جرمنی میں قائم نیا تحقیقاتی مرکز حکومتوں کو وباء سے متعل...
امریکی سفید فام جوان خواتین میں بچوں کی پیدائش میں کمی کا رحجان دیگر نسلوں سے بھی تیز: اعدادوشمار کے مطابق 2020 میں 8٪ کی حد کو چھو گیا

امریکی سفید فام جوان خواتین میں بچوں کی پیدائش میں کمی کا رحجان دیگر نسلوں سے بھی تیز: اعدادوشمار کے مطابق 2020 میں 8٪ کی حد کو چھو گیا

رہن سہن
سن 2020 میں امریکہ میں حد درجہ کم بچوں کی پیدائش درج کی گئی ہے۔ محکمہ شماریات کے مطابق اگرچہ بچوں کی پیدائش میں کمی کا یہ رحجان 2014 سے جاری ہے تاہم 2020 سے پہلے تک اس میں اوسطاً 2٪ کی کمی درج کی جا رہی تھی جو اب 4٪ کی حد کو چھو گئی ہے، شماریات کے مطابق 2020 میں امریکہ میں 36 لاکھ 5 ہزار 2 سو 1 بچے پیدا ہوئے، جو 1979 کے بعد کم ترین نومولود بچوں کی پیدائش کا سال رہا۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پیدائش میں کمی کا رحجان تقریباً تمام سفید فام اقوام میں پایا گیا ہے، اور 14 سے 44 سال عمر کے تمام جوڑوں میں بچوں کی پیدائش میں دلچسپی نہ ہونے کا رحجان دیکھا گیا ہے۔ خصوصی طور پر 15 سے 19 سال عمر کی لڑکیوں میں بچے پیدا کرنے کے رحجان میں 8٪ کمی ہوئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بلا شبہ رحجان میں کمی کی ایک بڑی وجہ کورونا وباء ہے جس میں والدین وباء کے خوف کے پیش نظر اور مالی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے...
برطانوی حکومت نے بی بی سی کو عالمی سطح پر گرتی ملکی ساکھ کو بہتر کرنے اور روس کے خلاف پراپیگنڈے کے لیے80 لاکھ پاؤنڈ کی خطیر رقم دے دی

برطانوی حکومت نے بی بی سی کو عالمی سطح پر گرتی ملکی ساکھ کو بہتر کرنے اور روس کے خلاف پراپیگنڈے کے لیے80 لاکھ پاؤنڈ کی خطیر رقم دے دی

ابلاغ
برطانوی حکومت نے بی بی سی کو مبینہ جھوٹی خبروں سے نمٹنے کے لیے 80 لاکھ پاؤنڈ یعنی پونے دو ارب روپے کی خطیر رقم دی ہے، برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈومینک راب نے بی بی سی ورلڈ سروس کو بڑی مالی اعانت دیتے ہوئے کہا کہ اس سے برطانیہ اور حکومت کے خلاف منفی خبروں کے خلاف پل باندھا جائے گا۔ وزیر خارجہ راب نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر برطانوی ساکھ کو نقصان پہنچانے والی خبروں سے نمٹنے، جھوٹی خبروں اور متعصب صحافت کو للکارنے کے ساتھ ساتھ اضافی مالی اعانت بی بی سی کو آن لائن دنیا میں پنجے مزید گہرے گاڑھنے میں مدد کرے گی۔ واضح رہے کہ یہ پیسہ ایف سی ڈی او کی 37 کروڑ 80 لاکھ پاؤنڈ کے علاوہ ہے جو ادارے نے 2016 سے اب تک حکومت سے لیا ہے۔ گفتگو میں وزیر خارجہ نے نام لیے بغیر کہا کہ کچھ ریاستیں کورونا کے حوالے سے انتہائی نقصان دہ اور جھوٹی خبریں پھیلانے میں ملوث پائی گئی ہیں، جبکہ انہوں نے ویکسین کے حوالے سے ...
کولمبیا میں ٹیکس اصلاحات کے خلاف مظاہرے جاری: تشدد اور جھڑپوں میں 1 پولیس افسر سمیت 19 افراد جاں بحق، جمہوریت کے علمبردار امریکہ کی خاموشی پر چہ مگوئیاں

کولمبیا میں ٹیکس اصلاحات کے خلاف مظاہرے جاری: تشدد اور جھڑپوں میں 1 پولیس افسر سمیت 19 افراد جاں بحق، جمہوریت کے علمبردار امریکہ کی خاموشی پر چہ مگوئیاں

عالمی
کولمبیا میں مجوزہ ٹیکس اصلاحات کے خلاف شدید مظاہرے جاری ہیں۔ گزشتہ روز مظاہرین کو مشتعل کرنے کے لیے پولیس نے گولی چلا دی جس کے نتیجے میں ایک اور نوجوان سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا ہے۔ حکومت نے ایک سیاسی جماعت کے کارکن کی ہلاکت کے بعد متنازعہ بل کو فوری واپس لے لیا ہے تاہم مظاہرین اب حکومت کی برطرفی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ https://twitter.com/SerhatTutkal/status/1389407361048006658?s=20 نوجوان کی بے جا موت کے باعث شہری انتہائی نالاں ہیں اور اب مظاہرے تشدد کی شکل اختیار کر گئے ہیں۔ مظاہرے اب دارالحکومت سے نکل کر ملک کے طول و عرض میں پھیل گئے ہیں اور حکومت کے لیے حالات سنبھالنا مشکل ہو رہا ہے۔ یاد رہے کہ مظاہروں میں اب تک ایک پولیس اہلکار سمیت 19 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ 800 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ https://twitter.com/aaronsguerra/status/138941...
کووڈ-19 کے نام پر حکومتیں جمہوری حقوق چھین رہی ہیں، بڑھتی طبقاتی تفریق بھی جمہوری معاشروں کے خطرہ بن رہی، طاقتور ممالک کی مداخلت اتنا بڑ امسئلہ نہیں: 53 ممالک میں کیے عوامی سروے کے نتائج

کووڈ-19 کے نام پر حکومتیں جمہوری حقوق چھین رہی ہیں، بڑھتی طبقاتی تفریق بھی جمہوری معاشروں کے خطرہ بن رہی، طاقتور ممالک کی مداخلت اتنا بڑ امسئلہ نہیں: 53 ممالک میں کیے عوامی سروے کے نتائج

سیاست
ایک نئے عوامی سروے میں جمہوری ممالک میں مقیم شہریوں کی اکثریت نے انسانی آزادیوں میں نمایاں کمی کے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ سروے کے مطابق 53٪ شہریوں کا کہنا ہے کہ کووڈ-19 کے نام پر حکومتیں انکی آزادیاں چھین رہی ہیں، اور وہ صورتحال سے غیرمطمئن ہیں۔ سروے 53 ممالک میں کیا گیا ہے جس میں 53 ہزار شہریوں سے بہار 2020 میں اور پھر بہار 2021 میں رائے لی گئی، 2020 میں 70 ٪ شہریوں نے کسی حد تک اطمینان کا اظہار کیا لیکن 2021 میں شہریوں کی اکثریت نے انتہائی بیزاری دکھائی۔ ماہرین نے عوامی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومتوں کو فوری ضروری اقدامات کرنے کی تجویز دی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ عوام کو آگاہی کے بعد انکی مرضی پر چھوڑنا چاہیے اور جمہوری روایات کو برقرار رکھنا ہی معاشرتی حق میں ہے۔ سروے کے دوسرے حصے میں پوچھے سوالات سے یہ بھی اخذ ہوا ہے کہ شہری بڑھتی ہوئی طبقاتی تفریق سے سخت پریشان ہیں، اور ...
نیویارک میں چینی النسل افراد پر نسلی تعصب کی بنیاد پر حملوں میں 400 گناء اضافہ: حالیہ حملے میں 2 تائیوانی لڑکیوں پر ہتھوڑی سے حملہ کیا گیا، دونوں شدید زخمی ہیں

نیویارک میں چینی النسل افراد پر نسلی تعصب کی بنیاد پر حملوں میں 400 گناء اضافہ: حالیہ حملے میں 2 تائیوانی لڑکیوں پر ہتھوڑی سے حملہ کیا گیا، دونوں شدید زخمی ہیں

سیاست
امریکہ میں نسلی تعصب کی بنیاد پر نفرت کے اظہار کی نئی لہر کے دوران مشرق بعید کے افراد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایک حالیہ واقعے میں نیویارک کے مرکزی مقام ٹائمز چوک میں دو تائیوانی لڑکیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں ایک مقامی خاتون نے ہتھوڑی کے وار کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا۔ بلااشتعال ہونے والے اس حملے کے نتیجے میں ایک لڑکی کو سر پر 7 ٹانکے لگے ہیں جبکہ دوسری کو بھی نمایاں جگہوں پر چوٹیں آئی ہیں۔ پولیس کی جانب سے جاری کردہ سی سی ٹی وی ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون قریب سے گزرتی دو خواتین پر اچانک پیچھے سے حملہ کر دیتی ہے۔ پولیس نے حملہ آور کی شناخت میں مدد کرنے والے کے لیے انعام کا اعلان کیا ہے۔ https://twitter.com/NYPDTips/status/1389442766753632257?s=20 واضح رہے کہ امریکہ میں بالعموم اور نیو یارک میں بالخصوص ایشائی نژاد افراد پر نسلی تعصب پر مبنی حملوں میں...
تائیوان ریسٹورنٹ میں نامعلوم افراد سینکڑوں کاکروچ چھوڑ کر فرار: نجی رنجش کا بدلہ لگتاہے، پولیس

تائیوان ریسٹورنٹ میں نامعلوم افراد سینکڑوں کاکروچ چھوڑ کر فرار: نجی رنجش کا بدلہ لگتاہے، پولیس

بصری مواد
تائیوان کے دارالحکومت تائیپی کے ایک ریسٹورنٹ میں دو نامعلوم افراد نے سینکڑوں کاکروچ چھوڑ دیے۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں البتہ ریسٹورنٹ کے مالک کو شبہہ ہے کہ یہ کسی جرائم پیشہ گروہ کا کام ہے جو ریسٹورنٹ میں گزشتہ روز ہوئی پولیس پارٹی پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرنا چاہ رہا ہے۔ تاہم پولیس کا ماننا ہے کہ یہ مالک خود ایک گروہ کا رکن ہے اور واقع کسی نجی رنجش کے انتقام کے سوا کچھ نہیں ہے۔ ریسٹورنٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کالے لباس میں ملبوس دو افراد بھاگتے ہوئے ہاتھ میں پکڑے شاپر سے زمین پر کچھ پھینکتے جا رہے ہیں۔ https://twitter.com/ambermywang/status/1389436189501919236?s=20 پولیس نے ایک خاتون سمیت 5 مشتبہ افراد کو تفتیش کے لیے حراست میں لیا ہے، جبکہ ریسٹورنٹ میں صفائی کروا دی گئی ہے۔...
جرمنی کی پولیس نے بچوں سے جنسی زیادتی کی ویڈیو نشر کرنے والی سب سے بڑی ویب سائٹ پکڑلی، 4 ملزمان گرفتار

جرمنی کی پولیس نے بچوں سے جنسی زیادتی کی ویڈیو نشر کرنے والی سب سے بڑی ویب سائٹ پکڑلی، 4 ملزمان گرفتار

سیاست
جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کی پولیس نے بچوں سے جنسی زیادتی کا مواد شائع کرنے والی اب تک کی سب سے بڑی ویب سائٹ پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے، ویب سائٹ کے لیے کام کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس کے مطابق ویب سائٹ کے 4 لاکھ سے زائد استعمال کنندگان تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ویب سائٹ 2019 سے چل رہی تھی، جبکہ دفتر سے چھاپے کے دوران کچھ مزید متعلقہ ویب سائٹوں کا سراغ بھی ملا ہے۔ گرفتار افراد میں 49 سالہ ملزم کو میونخ، 40 سالہ کو پیدربارن جبکہ 58 سالہ ملزم کو پیراگوئے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے ویب سائٹ کا تسلسل سے دورہ کرنے والے اور اس کے لیے بچوں سے جنسی زیادتی کی ویڈیو و تصاویر دینے والے ایک 64 سالہ شخص کو ہیمبرگ سے گرفتار کیا ہے، جس نے مبینہ طور پر ویب سائٹ کو 3500 سے زائد ویڈیو و تصاویر بیچیں۔ پولیس کے مطابق ویب سائٹ کے دفتر پر چھاپے کے دوران بچوں کے ساتھ پرتشدد جنسی زیا...

Contact Us