Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

ہندوستان امریکہ کے بعد کورونا سے شدید متاثر ملک بن گیا: متاثرہ شہریوں کی تعداد 2 کروڑ کا ہندسہ پار کر گئی

ہندوستان امریکہ کے بعد کورونا سے شدید متاثر ملک بن گیا: متاثرہ شہریوں کی تعداد 2 کروڑ کا ہندسہ پار کر گئی

رہن سہن
ہندوستان 2 کروڑ کورونا متاثرہ افراد کے ساتھ امریکہ کے بعد دوسرا ملک بن گیا ہے۔ کشیدہ حالات کے پیش نظر حزب اختلاف نے ملک میں مکمل کرفیو لگانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ گزشتہ روز 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3 لاکھ 57 ہزار سے زائد مریضوں کا اندراج ہوا، جبکہ 3449 شہری زندگی کی دوڑ ہار گئے۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چار ماہ میں ہندوستان میں 1 کروڑ افراد وباء سے متاثر ہوئے۔ جبکہ اب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 22 ہزار افراد کی موت ہو چکی ہے۔ https://twitter.com/COVIDNewsByMIB/status/1389458328195977220?s=20 صورتحال میں زیادہ بگاڑ بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث پیش آیا، جس میں آکسیجن کی مطلوبہ مقدار اور سہولت نہ ہوپانا سر فہرست ہے۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر سے امداد ہندوستان بھیجی جا رہی ہے، اہم ممالک میں برطانیہ، امریکہ، عرب امارات، کویت اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔ ...
امریکی ارب پتی گیٹس جوڑے میں علیحدگی: 27 سال بعد طلاق  کے اعلان میں لوگوں سے تبصرے نہ کرنے کی بھی درخواست

امریکی ارب پتی گیٹس جوڑے میں علیحدگی: 27 سال بعد طلاق کے اعلان میں لوگوں سے تبصرے نہ کرنے کی بھی درخواست

رہن سہن
معروف امریکی سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ کے مشترکہ بانی بل گیٹس اور انکی اہلیہ کے مابین طلاق ہو گئی ہے۔ 27 سال کے بعد علیحدگی کا اعلان بل گیٹس کی جانب سے ٹویٹر پر ایک پیغام کے ذریعے کیا گیا۔ https://twitter.com/BillGates/status/1389316412259270657?s=20 مغربی میڈیا کے مطابق یہ دنیا کی مہنگی ترین علیحدگی میں سے ایک ہو سکتی ہے، جوڑا مشترکہ طور پر 127 ارب ڈالر کا مالک ہے۔ پینسٹھ سالہ بل گیٹس اور چھپن سالہ میلنڈا فرینچ نے مشترکہ طور پر علیحدگی کے اعلان کو گہرائی سے سوچ کر لیا فیصلہ قرار دیا ہے۔ یاد رہے کہ میلنڈا فرینچ بل گیٹس کی کمپنی میں ہی بطور مینیجر کام کرتی تھیں، جہاں دونوں نے ایک دوسرے کو پسند کیا اور 1994 میں شادی کرلی۔ جوڑے نے علیحدگی کے اعلان کے ساتھ ہی میلنڈا بل گیٹس کے خیراتی ادارے میں اکٹھے کام کو جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ واضح رہے کہ بل گیٹس نے علیحدگی ...
یکم مئی تک افغانستان سے امریکی انخلاء کے معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر مجاہدین حملے کا حق رکھتے ہیں، مرکزی قیادت جلد فیصلہ کرے گی: ترجمان طالبان

یکم مئی تک افغانستان سے امریکی انخلاء کے معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر مجاہدین حملے کا حق رکھتے ہیں، مرکزی قیادت جلد فیصلہ کرے گی: ترجمان طالبان

عالمی
افغان طالبان نے امریکہ کی جانب سے امن معاہدے کی پاسداری نہ کرنے پر قابض افواج کے خلاف عسکری کارروائی شروع کرنے کا عندیا دیا ہے۔ https://twitter.com/Zabehulah_M33/status/1388423585430188032?s=20 واضح رہے کہ بروز ہفتہ امریکہ کے افغانستان سے انخلاء کے وعدے کی تاریخ گزر گئی، تاہم نو منتخب صدر بائیڈن نے یکطرفہ طور پر انخلاء کی تاریخ کو بڑھایا اور طالبان سے 11 ستمبر تک وقت مانگا تاہم طالبان نے اس حوالے سے باضابطہ رابطہ نہ ہونے اور باقاعدہ دستاویزی وعدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر کارروائیاں شروع کرنے کا عندیا دیا ہے۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ نے اپنی خصوصی ٹویٹ میں کہا کہ چونکہ وعدے کے مطابق یکم مئی کو افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء پر عملدرآمد نہیں ہوا لہٰذا اب اسلامی امارات افغانستان کے مجاہدین برحق ہیں کہ وہ قابض افواج کے خلاف کارروائی کر سکیں۔ مجاہدین اب اسلامی امارات کی ...
صدر بائیڈن کے منتخب ہونے سے اب تک امریکہ کے 100 ارب پتیوں کے خزانے میں 461 ارب ڈالر کا اضافہ: رپورٹ

صدر بائیڈن کے منتخب ہونے سے اب تک امریکہ کے 100 ارب پتیوں کے خزانے میں 461 ارب ڈالر کا اضافہ: رپورٹ

نظامت
امریکی صدر جو بائیڈن کے اقتدار میں آنے سے امریکی دولتمندوں کی دولت میں بتدریج اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق صدر بائیڈن کے منتخب ہونے سے لے کر اب تک امریکہ کے 100 امیر ترین افراد کی دولت میں 461 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جو کہ صدر ٹرمپ کے منتخب ہونے کے بعد پہلے سو دنوں میں ان امراء کی دولت میں اضافے سے 20 گناء زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ صدر بائیڈن نے اپنی انتخابی مہم منصفانہ ٹیکس کے نام پر لڑی تھی، لیکن عملی طور پر وباء کے باوجود امریکی امراء کے خزانے میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ارب پتیوں کی دولت میں انتہائی تیزی سے ہونے والے اضافے کی ایک وجہ صدر بائیڈن کے کورونا وباء سے نمٹنے کے لیے صدر ٹرمپ کے علاوہ بھی تقریباً 2 کھرب ڈالر مختص کرنا ہے۔ امریکہ کے ایک مقامی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ارب پتیوں کی مجموعی دولت...
برلن: یوم مزدور کے مظاہرے ہنگاموں میں بدل گئے، 93 پولیس افسران سمیت سینکڑوں زخمی، 354  گرفتار، شہر کے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ

برلن: یوم مزدور کے مظاہرے ہنگاموں میں بدل گئے، 93 پولیس افسران سمیت سینکڑوں زخمی، 354 گرفتار، شہر کے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ

سیاست
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں یوم مزدور کے حوالے سے مظاہروں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ آج ہوئے مظاہرے بھی ہنگاموں میں بدل گئے جس میں 90 سے زائد پولیس افسران اور سینکڑوں مظاہرین کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس کے مطابق 354 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق شہر کے کم ازکم 20 حصوں میں مظاہرے ہوئے تاہم کچھ میں مشتعل افراد نے پولیس کی لگائی رکاوٹوں کو زبردستی ہٹایا اور سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا۔ پولیس کے مطابق وباء کے باعث صرف 1000 مظاہرین کو اجتماع کی اجازت دی گئی تھی تھی لیکن بیشتر مقامات پر لوگ 8 سے 10 ہزار سے بھی زیادہ تھے، جس کے باعث پولیس کو مداخلت کر کے لوگوں کو منتشر کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ برلن سمیت بیشتر مغربی ممالک میں یوم مزدور کے حوالے مظاہرے اکثر پرتشدد ہوتے ہیں جن میں طبقاتی تقسیم کے شکار افراد توڑ پھوڑ اور ہنگامے کرتے ہیں اور اپنی غربت سے اس...
برسلز میں وباء کے دوران پکنک کرنے والے شہریوں پر پولیس نے پانی برسا دیا

برسلز میں وباء کے دوران پکنک کرنے والے شہریوں پر پولیس نے پانی برسا دیا

سیر و سیاحت
بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں کورونا وباء کے دوران سیروتفریخ پر آئے شہریوں پر پولیس نے پانی برسا دیا۔ https://twitter.com/freddie1999/status/1388518150115844097?s=20 https://twitter.com/F2Bruxelles/status/1388522417954381840?s=20 شہری پکنک میں مصروف تھے کہ پولیس نے پانی والی گاڑیوں سے نہ صرف پکنک کا مزہ کرکرا کیا بلکہ سیر پر آئے افراد کو گھر کی راہ بھی دکھائی۔ https://twitter.com/ColpaertEmeline/status/1388544068502839300?s=20
کابل: گیس اسٹیشن پر دھماکہ، 7 افراد جاں بحق، 14 زخمی، آسماں سرخ – ویڈیو

کابل: گیس اسٹیشن پر دھماکہ، 7 افراد جاں بحق، 14 زخمی، آسماں سرخ – ویڈیو

بصری مواد
افغان دارالحکومت کے ایک مقامی گیس اسٹیشن پر زور دار دھماکہ ہو ا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق دھماکے سے اسٹیشن پر کھڑے متعدد پیٹرول ٹینک بھی تباہ ہو گئے اور حادثے کے بعد آسمان سرخ ہو گیا۔ https://twitter.com/khaama/status/1388556491741872133?s=20 https://twitter.com/LNajafizada/status/1388542566577197058?s=20 https://twitter.com/SaraWahedi/status/1388540993704808450?s=20 دھماکے سے اردگرد کی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ https://twitter.com/azzam_muhajir/status/1388541365122895875?s=20 حادثے میں 7 افراد کے جاں بحق جبکہ 14 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حادثے کے باعث شہر میں بجلی کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔...
فرانس: یوم مزدور پر ملک بھر میں مظاہرے، پولیس کے تشدد پر مشتعل مظاہرین نے جلاؤ گھیراؤ شروع کر دیا، 32 افراد گرفتار، متعدد زخمی

فرانس: یوم مزدور پر ملک بھر میں مظاہرے، پولیس کے تشدد پر مشتعل مظاہرین نے جلاؤ گھیراؤ شروع کر دیا، 32 افراد گرفتار، متعدد زخمی

سیاست
فرانس کے دارالحکومت پیرس سمیت ملک کے متعدد شہروں میں مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر بائیں بازو کی تنظیموں نے بڑے مظاہروں کا انعقاد کیا۔ پولیس کے تشدد پر مظاہرین مشتعل ہو گئے اور جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ https://twitter.com/ClementLanot/status/1388488303943589894?s=20 https://twitter.com/freddie1999/status/1388474749370646533?s=20 https://twitter.com/ClementLanot/status/1388535621518569473?s=20 https://twitter.com/MTGphotographe/status/1388503965956984838?s=20 https://twitter.com/Mediavenir/status/1388481080857083906?s=20 https://twitter.com/laurentbigfr/status/1388479618798260229?s=20 مشتعل مظاہرین نے کاروباری املاک کو نقصان پہنچایا جس پر پولیس نے 32 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ https://twitter.com/laurentbigfr/status/1388500452677980166...
برطانیہ میں مظاہرے کا حق ختم کرنے اور پولیس کو اضافی اختیارات دینے کے قانونی مسودے پر احتجاج جاری

برطانیہ میں مظاہرے کا حق ختم کرنے اور پولیس کو اضافی اختیارات دینے کے قانونی مسودے پر احتجاج جاری

سیاست
برطانیہ میں احتجاج کے حق پر پابندی لگانے کے خلاف شہریوں کے مظاہرے جاری ہیں، مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر بھی شہریوں کی بڑی تعداد نے لندن کی سڑکوں پر مظاہرہ کیا اور کورونا کی پابندیوں کے خلاف اپنا احتجاج درج کروایا۔ https://youtu.be/a6z27lnJth8 مظاہرین نے پولیس کو ملنے والے اضافی اختیارات پر محکمے کے خلاف بھی نعرے لگائے اور احتجاج میں ماسک جلائے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے 9 افراد کو گترفتار کیا ہے۔ مظاہرے میں شریک بیشتر مظاہرین نے ماسک کا استعمال نہیں کیا۔ یاد رہے کہ فرانس کے بعد برطانیہ میں بھی مظاہرے کرنے پر پابندی اور مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس کو اضافی اختیارات دینے پر قانون سازی ہو رہی ہے، جرم کے مرتکب افراد کو 10 سال کی سزا دی جا سکے گی، قانونی مسودہ ابھی کمیٹی کی سطح پر ہے تاہم شہری اس پر سخت نالاں ہیں اور متنازعہ شقوں کو نکالنے کے لیے حکومت پر دباؤ بڑھایا جا رہا ہ...
فائزر کا 2021 کے آخر تک کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے گولی کی شکل میں دوا متعارف کروانے کا دعویٰ

فائزر کا 2021 کے آخر تک کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے گولی کی شکل میں دوا متعارف کروانے کا دعویٰ

طب
امریکی دوا ساز کمپنی فائزر نے 2021 کے آخر تک کورونا وائرس کی انسان پر حملے کی صلاحیت کو ختم کرنے کی دوائی مہیا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر انکی تحقیق اسی رفتار سے چلتی رہی اور حکومت نے پیدا کردہ دوا کے اندراج میں رکاوٹیں نہ ڈالیں تو وہ 2021 کے آخر تک سارس-کوو-2 وائرس کو انسانی جسم میں بڑھنے کے لیے درکار انزائم کی دستیابی روک کر وائرس کے پیداوار کو روکنے کی دوا مہیا کر سکیں گے۔ واضح رہے کہ وائرس کی خود کو بڑھانے کی صلاحیت روکنے کا مطلب ہو گا کہ اسکے شدید ترین نقصان سے انسان بچ جائیں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر فائزر ایسا کرنے میں کامیاب وہ جاتی ہے تو اس کا مطلب ہو گا کہ تعداد میں کم اور حملے میں کمزور وائرس سے انسانی قوت مدافعت نمٹ سکے گی۔ طبی ماہرین گولی کی شکل میں دستیاب اس دوا کو انتہائی اہم تحقیق قرار دے رہے ہیں اور انکا کہنا ہے کہ اسکی آسان دستیابی اور ٹیکے ...

Contact Us