Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

اٹلی: سیاسی نظام سے بیزار مظاہرین نے وزیراعظم کے پتلے کا سر قلم کر دیا

اٹلی: سیاسی نظام سے بیزار مظاہرین نے وزیراعظم کے پتلے کا سر قلم کر دیا

سیاست
اٹلی کے شمالی شہر میں مزدوروں کے عالمی دن پر شہریوں نے وزیراعظم کے پتلے کا سر قلم کر دیا۔ مظاہرین کو مشتعل کرنے کے لیے انتظامیہ نے پرتشدد مظاہروں سے نمٹنے کے لیے تربیت یافتہ پولیس کو طلب کر لیا، مظاہرین اور خصوصی پولیس کے مابین جھڑپوں میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ https://youtu.be/HI77dhSRhOk مظاہرے میں شہری، حکومت نہیں بلکہ نظام کے خلاف نعرے لگا رہے تھے، انکا کہنا تھا کہ صحت کا شعبہ تباہ ہو چکا، معیشت تباہ ہو چکی، سماج تقسیم کا شکار ہے، ماحولیاتی آلودگی اپنے عروج پر ہے، ہمیں ایسے میں صرف حکومت نہیں نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ مظاہرین نے وزیراعظم ماریو دراغی کو جابر نظام کا محافظ قرار دیتے ہوئے انکے پتلے کا سر قلم کیا۔...
چین کے مشرقی شہر نانتونگ میں طوفان نے تباہی مچا دی: 11 افراد کے جاں بحق، 102 کے زخمی ہونے کی اطلاعات – ویڈیو

چین کے مشرقی شہر نانتونگ میں طوفان نے تباہی مچا دی: 11 افراد کے جاں بحق، 102 کے زخمی ہونے کی اطلاعات – ویڈیو

بصری مواد
چین کے مشرقی شہر نانتونگ میں آندھی نے تباہی مچا دی ہے۔ تیز طوفان اور ہوا کے بھگولے اپنے ساتھ درخت اکھاڑ کر کے گئے جبکہ متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ مختلف حادثات میں 11 افراد کے جاں بحق جبکہ 102 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ https://twitter.com/PDChina/status/1388202743358271499?s=20 مقامی میڈیا پر نشر ایک ویڈیو میں طوفان کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں طوفان ہوائی اڈے پر کھڑے جہاز کو موڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔ https://twitter.com/PDChina/status/1388323539292344320?s=20
فرانس: خانہ جنگی کے خط کا حصہ بننے پر 18 حاضر افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کا آغاز

فرانس: خانہ جنگی کے خط کا حصہ بننے پر 18 حاضر افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کا آغاز

سیاست
فرانسیسی فوج کے سربراہ کے ایک بیان کے مطابق فوج کے 18 حاضر افسران کو صدر ایمینول میخرون کے نام خانہ جنگی کے بارے میں تنبیہی خط پر دستخط کرنے کی پاداش میں فوجی عدالت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مسلح افواج کے سربراہ جنرل فرانکوئس نے بتایا کہ شناخت کیا گیا ہر فوجی اور افسر ایک اعلیٰ فوجی کونسل کے سامنے پیش ہو گا اور ان سب کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، مقامی میڈیا کے مطابق افسران کی برطرفی اور انکے خلاف پابندیاں بھی لگائی جا سکتی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں سپہ سالار نے مزید کہا کہ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ اعلیٰ ذمہ داریاں زیادہ غیر جانبدار رویے کا تقاضا کرتی ہیں، ایک متنازعہ سیاسی مکتوب کا حصہ بننے پر افسران کو جبر ی معطل بھی کیا جا سکتا ہے، لیکن اب یہ فیصلہ فوجی کونسل ہی کرے گی۔ واضح رہے کہ فوجی افسران کے خلاف تادیبی کارروائی انکے ایک متنازعہ خط کا حصہ بننے پر عمل میں ...
امریکی پابندیوں اور وباء کے باوجود روسی زرمبادلہ میں اضافے کا رحجان جاری: ایک ہفتے میں 5.8 ارب ڈالر کا  اضافہ، خزانے کا حجم 589.5 ارب ہو گیا

امریکی پابندیوں اور وباء کے باوجود روسی زرمبادلہ میں اضافے کا رحجان جاری: ایک ہفتے میں 5.8 ارب ڈالر کا اضافہ، خزانے کا حجم 589.5 ارب ہو گیا

روس
شدید امریکی معاشی پابندیوں اور کورونا وباء کے باوجود روسی معیشت میں مثبت اشارے جاری ہیں۔ روسی مرکزی بینک کے جاری کردہ تازہ اعدادوشمار کے مطابق 16 سے 23 اپریل کے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ (سونے اور غیر ملکی کرنسی کے زخائر) میں 5 اعشاریہ 8 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس سے مجموعی قومی خزانہ 589 اعشاریہ 5 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ بینک رپورٹ کے مطابق بڑھوتری بجٹ میں طے کردہ توانائی کی برآمدات سے حاصل ہونے والی کمائی کو قومی خزانے میں جمع کروانے کی پالیسی کے باعث ہوئی۔ روسی زرمبادلہ کے زخائر میں پچھلے تین ہفتے سے مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، جبکہ گزشتہ دو دنوں میں زرمبادلہ میں 15 ارب ڈالر داخل ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ خزانے میں موجود تمام وسائل (سونے، غیر ملکی کرنسی و بانڈ) کو مشترکہ دکھایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حکام نے محض غیر ملکی کرنسی میں زرمبادلہ کے زخائر 500 ارب ڈالر تک لے جان...
مزدوروں کے عالمی دن پر جرمنی میں بڑھتے طبقاتی فرق پر شہریوں کا مظاہرہ: پولیس کے تشدد پر مظاہرین مشتعل ہو گئے، جلاؤ گھیراؤ

مزدوروں کے عالمی دن پر جرمنی میں بڑھتے طبقاتی فرق پر شہریوں کا مظاہرہ: پولیس کے تشدد پر مظاہرین مشتعل ہو گئے، جلاؤ گھیراؤ

سیاست
مزدوروں کے عالمی دن پر مغربی دنیا میں بڑھتے طبقاتی فرق کے خلاف جرمنی سمیت بیشتر ممالک کے داراحکومتوں میں بڑے مظاہروں کا انعقاد کیا گیا۔ مظاہروں میں زیادہ تر نچلے طبقہ شریک تھا جو منصفانہ نظام کا مطالبہ کر رہا تھا۔ برلن میں 20 سے زائد مظاہرے ہوئے، بعض مقامات پر پولیس کے تشدد کے نتیجے میں شہریوں نے جلاؤ گھیراؤ کیا اور پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ https://twitter.com/JanHn4/status/1388483243624865797?s=20 https://twitter.com/O_Sundermeyer/status/1388569702461583368?s=20 https://twitter.com/AlexanderDinger/status/1388570052883095557?s=20 https://twitter.com/glr_berlin/status/1388569401973252100?s=20 https://twitter.com/The_Justice7/status/1388568979652886532?s=20 https://twitter.com/AlexanderDinger/status/1388581521305522177?s=20 https://twitter.com/O_Su...
فلوریڈا ریاستی اسمبلی نے سماجی میڈیا کمپنیوں کے پَر کُتر دیے: سیاسی شخصیات کے کھاتے معطل کرنے پر پابندی عائد، لاکھوں ڈالر جرمانے کا قانون منظور

فلوریڈا ریاستی اسمبلی نے سماجی میڈیا کمپنیوں کے پَر کُتر دیے: سیاسی شخصیات کے کھاتے معطل کرنے پر پابندی عائد، لاکھوں ڈالر جرمانے کا قانون منظور

فن/ٹیکنالوجی
امریکی ریاست فلوریڈا کی قانون ساز اسمبلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹوں پر سیاست دانوں کے کھاتے بند کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے، پابندی کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنی پر یومیہ ڈھائی لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔ فلوریڈا اس نوعیت کی قانون سازی کرنے والی پہلی امریکی ریاست بن گئی ہے۔ قانون کے حامیوں نے قانون کو آزادی اظہار رائے کی فتح قرار دیا ہے جبکہ ناقدین اس کو سیاسی انتقام پر مبنی اقدام قرار دے رہے ہیں۔ ایس بی 7072 کے تحت ، فیس بک اور ٹویٹر جیسی کمپنیاں سیاسی فائدے کے لیے انتخابی امیدوار کو مستقل طور پر بلیک لسٹ کرنے سے معذور قرار دی گئی ہیں۔ ریاستی سطح کے انتخابات میں امیدوار کو جان بوجھ کر پابندی لگانے کے خلاف 250000 ڈالر یومیہ کا جرمانہ عائد ہوگا، جب کہ باقی عہدوں کے لئے انتخابات میں حصہ لینے والوں پر پابندی کے نتیجے میں 25000 ڈالریومیہ کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ قانون کا اطلا...
کرپٹو کرنسی سے اربوں کی منی لانڈرنگ کا غبن: ترکی میں معیشت کو بڑا نقصان پہنچانے والا بڑا غبن سامنے آگیا، ڈیجیٹل کرنسی پر فوری پابندی عائد، تحقیقات شروع، فرار مجرم کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ

کرپٹو کرنسی سے اربوں کی منی لانڈرنگ کا غبن: ترکی میں معیشت کو بڑا نقصان پہنچانے والا بڑا غبن سامنے آگیا، ڈیجیٹل کرنسی پر فوری پابندی عائد، تحقیقات شروع، فرار مجرم کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ

سیاست, معیشت
ترکی میں کرپٹو کرنسی/سکے میں خریدوفروخت پر عائد کر دی گئی ہے، صدارتی حکمنامے کے تحت متعارف کروائے گئے قانون پر فوری عملداری بھی شروع ہو چکا ہے۔ نئے قانون کے تحت کرپٹو سکے کے ذریعے کاروبار کرنے والے افراد اور کمپنیوں پر دہشت گردی کی مالی اعانت اور غیر قانونی طریقے سے پیسہ باہر بھیجنے کے قوانین کے تحت مقدمہ قائم کیا جا سکے گا۔ اطلاعات کے مطابق صدارتی حکمنامے کے تحت فوری عملداری کا قانون کچھ عرصے سے ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعے غیر قانونی طور پر پیسہ باہر بھیجنے کی سرگرمیوں کے سامنے آنے، اور معاملے پر کڑی نظر رکھنے کے باعث اپریل میں اچانک دو کمپنیوں کے بند ہو جانے کے بعد متعارف کروایا گیا ہے۔ قانون کے تحت اب کرپٹو سکے میں کاروبار کرنے والی کمپنیوں کی مالیاتی ادارے چھان بین کر سکیں گے۔ ترکی کے مرکزی بینک کے مطابق غیر قانونی مالیاتی سرگرمیوں سے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے، اس ل...
افغانستان سے امریکی انخلاء سے قبل ہی لبرل امریکی میڈیا میں القاعدہ کے دھمکیوں سے بھرپور مبینہ انٹرویو نشر ہونا شروع، خوف کا پرچار بھی بڑھ گیا

افغانستان سے امریکی انخلاء سے قبل ہی لبرل امریکی میڈیا میں القاعدہ کے دھمکیوں سے بھرپور مبینہ انٹرویو نشر ہونا شروع، خوف کا پرچار بھی بڑھ گیا

عالمی
افغانستان میں دو دہائیوں پرمحیط جنگ کے ممکنہ خاتمے کی خبروں کے ساتھ ہی امریکی لبرل میڈیا میں ایک بار پھر دہشت گردی کے اضافے کے خطرے کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔ خصوصاً سی این این نامعلوم عسکریت پسندوں کے خطرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے میں پیش پیش ہے۔ گزشتہ روز سی این این نے القاعدہ کے دو مبینہ کارکنوں کے ساتھ گفتگو نشر کی ہے جس میں انہیں افغانستان سے امریکی انخلاء کے ساتھ ہی حملوں میں اضافہ کرنے کے ارادے کا اظہار کرتے دکھایا گیا ہے۔ انٹرویو سے صحافی یہ نتیجہ اخذ کرتا ہے کہ "جب تک دشت گردوں کو باقی اسلامی ممالک سے بھی بے دخل نہیں کیا جاتا، امریکہ کے خلاف دہشت گردی جاری رہے گی۔" سی این این انٹرویو میں یہ دعویٰ بھی دکھایا گیا ہے کہ القائدہ اور دیگر تنظیموں کے دہشت گرد "امریکی افواج کے افغانستان سے نکل جانے کے بعد واپسی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں"۔ https://twitter.com/jaketapper/status/1388...
مظاہروں میں شریک ہونے والی خواتین کے لیے تنبیہ: آنسو گیس ماہواری میں پیچیدہ مسائل کا باعث بنتی ہے، تحقیق

مظاہروں میں شریک ہونے والی خواتین کے لیے تنبیہ: آنسو گیس ماہواری میں پیچیدہ مسائل کا باعث بنتی ہے، تحقیق

طب
امریکہ میں مظاہروں میں آنسو گیس کا شکار بننے والی خواتین میں ماہواری کے پیچیدہ مسائل کی شکایت سامنے آئی ہے۔ تحقیق کے مطابق بلیک لائف میٹر تحریک کے مظاہروں میں شریک کچھ خواتین نے ماہواری میں سنجیدہ مسائل کی شکایت کی جس پر باقائدہ تحقیق کا آغاز کیا گیا، 1000 خواتین سے کیے سروے کے مطابق تمام کو ماہواری اور صحت کے دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک مقامی تحقیقی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق انہوں نے مظاہروں میں آنسو گیس کے حملوں کا شکار ہونے والی 2257 افراد سے سروے کیا جن میں سے 94٪ نے کسی نہ کسی حوالے سے طبی مسائل کا ذکر کیا۔ بیشتر نے جسمانی جبکہ کچھ نہ نفسیاتی مسائل کا حوالہ دیا۔ سروے میں شریک تمام 1000 خواتین نے ماہواری کے حوالے سے شکایت کی، خواتین کا کہنا تھا کہ انہیں ماہواری میں معمول سے بڑھ کر شدید درد کا سامنا کرنا پڑا اور کچھ ماہ سے مسلسل اس قدرتی عمل میں خون کے ب...
کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی پر آسٹریلیا میں سخت ترین قانون سازی: ہندوستان جیسے شدید متاثرہ ممالک سے لوٹنے پر فوجداری مقدمے کے تحت 5 سال جیل یاترا کرنا ہو گی

کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی پر آسٹریلیا میں سخت ترین قانون سازی: ہندوستان جیسے شدید متاثرہ ممالک سے لوٹنے پر فوجداری مقدمے کے تحت 5 سال جیل یاترا کرنا ہو گی

سیاست
 آسٹریلوی حکومت نے اپنے شہریوں پر حیاتیاتی تحفظ کے قوانین کے تحت کووڈ-19 سے شدید متاثر ممالک سے واپس لوٹنے پر بھاری جرمانے اور جیل بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعہ کے روز حکومت نے ہندوستان سے واپس لوٹنے والے شہریوں پر عارضی پابندی لگائی ہے، اور پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر 5 سال جیل اور جرمانہ ادا کرنے کا قانون متعارف کروایا گیا ہے، اس کے علاوہ یہ ساری کارروائی فوجداری مقدمے کے تحت ہو گی، یعنی کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والا آسٹریلوی پولیس کے ریکارڈ میں مجرم قرار پائے گا۔ اب تک دنیا میں کورونا کی پابندیوں کی خلاف ورزی پر متعارف کروائے گئے سخت ترین قانون کا اطلاق 3 مئی سے شروع ہو گا۔ آسٹریلوی حکومت نے قانون گزشتہ ماہ کے آخر میں دو آسٹریلوی کرکٹروں کے ہندوستان میں کمرشل میچ کھیل کر براستہ دوحہ ملک واپس پہنچنے پر متعارف کروایا ہے۔ 3 مئی سے شروع ہونے والے اس فیصلے کے تحت، کسی کو بھی ہندوس...

Contact Us