Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

فرانس: 73٪ شہریوں نے ملک ٹوٹنے کے حوالے سے جرنیلوں کے تنبیہی خط کی حمایت کر دی، حکومت کا تادیبی کارروائی کا آغاز، خط اہم ترین سیاسی مدعہ بن گیا

فرانس: 73٪ شہریوں نے ملک ٹوٹنے کے حوالے سے جرنیلوں کے تنبیہی خط کی حمایت کر دی، حکومت کا تادیبی کارروائی کا آغاز، خط اہم ترین سیاسی مدعہ بن گیا

سیاست
فرانسیسی شہریوں کی بڑی تعداد کی جانب سے ریٹائرڈ جرنیلوں کے ملکی صورتحال پر حکومت کو لکھے خط کی حمایت سامنے آئی ہے۔ ایک عوامی سروے کے مطابق 58٪ شہری سابق اعلیٰ عسکری عہدے داروں کے مؤقف سے متفق ہیں کہ ملک بری طرح تقسیم کا شکار ہے اور حالات خانہ جنگی کی طرف جا سکتے ہیں۔ اگرچہ وزیراعظم جین کاسٹیکس کی جانب سے خط کی مذمت کی گئی ہے اور حکومت نے ریٹائرڈ جرنیلوں کے خلاف تادیبی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، لیکن عوامی سروے کے مطابق عوام بھی 20 ریٹائرڈ جرنیلوں سے متفق ہیں اور انہیں بھی حالات کی سنگینی سے پریشانی لاحق ہے۔ سروے کی تفصیل کے مطابق 73٪ شہریوں نے اس سے اتفاق کیا ہے کہ ملک ٹوٹنے کی طرف جا رہا ہے، جبکہ 84٪ کا خیال ہے کہ ملک میں تشدد میں شدید اضافہ ہوا ہے اور حالات اس سے کئی گناء زیادہ خراب ہیں، جتنے دکھائی دیتے ہیں۔ صدر ایمینؤل میخرون کے نام کھلے خط میں ریٹائرڈ جرنیلوں نے لکھا تھا کہ فر...
مقبوضہ فلسطین میں تیل ریفائنری میں آگ لگ گئی – ویڈیو

مقبوضہ فلسطین میں تیل ریفائنری میں آگ لگ گئی – ویڈیو

رہن سہن
مقبوضہ فلسطین کے شہر حیفہ میں قابض صیہونی انتظامیہ کی تیل ریفائنری میں آگ لگ گئی۔ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ آگ تکنیکی خرابی کے باعث لگی، اور کچھ ہی گھنٹوں میں اس پر قابو پا لیا گیا۔ https://twitter.com/carmelist_news/status/1388257752305344512?s=20 مقامی میڈیا کے مطابق ابھی ریفائنری میں ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جس کے بعد مرمت درکار ہو گی، تب تک ریفائنری بند رہے گی۔ قابض انتظامیہ کے ماحولیاتی ادارے اور شہری انتظامیہ میں آگ کے موجب پر اختلاف ہے، میڈیا کا مقامی انتظامیہ کے حوالے سے کہنا ہے کہ آگ تیل کی ترسیل کا ایک وال ٹوٹنے سے لگی، جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آگ صفائی کا عمل تیز کرنے والے نظام کا پائپ ٹوٹنے سے لگی۔ https://twitter.com/YasMaryam5/status/1388243639755812867?s=20 واضح رہے کہ آگ لگنے کا واقعہ ریفائنری کے حوالے سے جمع کروائی ایک حساس رپورٹ کے محض ...
تاجکستان اور ازبکستان میں پانی کے تنازعے پر سرحدی جھڑپ: 30 افراد ہلاک، متعدد زخمی، روس کی ثالثی کی پیشکش

تاجکستان اور ازبکستان میں پانی کے تنازعے پر سرحدی جھڑپ: 30 افراد ہلاک، متعدد زخمی، روس کی ثالثی کی پیشکش

عالمی
تاجکستان اور قرغزستان کے مابین پانی کے جھگڑے پر سرحدی جھڑپ میں فوجی اہلکاروں سمیت 30 افراد ہلاک، درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ اعلیٰ حکومتی عہدےداروں نے فوری مداخلت کرتے ہوئے لڑائی روک دی گئی ہے لیکن دونوں حکام خود کو معاملے میں حق پر قرار دیتے ہیں۔ جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب تاجکستان نے غولوونوئی کے مقام پر مشترکہ پانی کے ایک ماخذ پر جاسوسی کیمرے نصب کر دیے، علاقے میں پانی کی ترسیل کاشتکاری کے لیے انتہائی اہم ہے، جس پر اکثر مقامی سطح پر چھوٹے جھگڑے بھی ہوتے رہتے ہیں۔ لیکن اب دونوں ممالک نے سرحد پر اپنی فوجیں تعینات کر دیں۔ سرحدوں کی بھی واضح نشاندہی نہ ہونے کے باعث افواج میں کشیدگی اور بھی بڑھ گئی اور علاقہ جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔ جھڑپ میں دونوں افواج نے مقامی آبادی اور املاک کو بھی نقصان پہنچانے سے دریغ نہیں کیا۔ اطلاعات کے مطابق اسکولوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے۔ روسی دفتر خارج...
بائیڈن انتظامیہ نے افغانستان سے فوج نکالنے کے بجائے بڑھانا شروع کر دی

بائیڈن انتظامیہ نے افغانستان سے فوج نکالنے کے بجائے بڑھانا شروع کر دی

عالمی
امریکہ نے طالبان کے ساتھ معاہدے کے تحت افغانستان سے فوج نکانے کے بجائے مزید فوج بھیجنا شروع کر دی ہے۔ قصر ابیض کے ایک بیان کے مطابق امریکی فوج بیس سال سے زائد عرصے کے بعد انخلاء کے لیے مخفوظ راستہ چاہتی ہے۔ امریکہ نے طالبان اور دیگر مخالفین کو متنبہ کیا ہے کہ انخلاء کے دوران فوج پر حملوں کی صورت میں امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ اپنے تمام وسائل سے دفاع کرے گا۔ حتمی انخلاء سے پہلے امریکی موجودگی کو عارضی طور پر بڑھایا جا رہا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی کے مطابق امریکہ نے افغانستان میں بی-52 ایچ اسٹریٹوفورٹریس بمباروں کو متحرک کر دیا ہے، جو مشرق وسطی اور وسطی ایشیا کا احاطہ کرنے والی امریکی فوجی کمانڈ ہے۔ یاد رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ سال طالبان کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے جس میں امریکہ نے یکم مئی 2021 تک مکمل انخلاء کا وعدہ کیا تھا، لیکن ان کے جانشین جوبائیڈ...
مقبوضہ فلسطین: قابض صیہونی انتظامیہ کی جانب سے بیت المقدس میں انتخابی مہم پر پابندی لگانے پر صدر محمودعباس کا انتخابات ملتوی کرنے کا عندیا، حماس کا صدر کو مزاحمتی خط

مقبوضہ فلسطین: قابض صیہونی انتظامیہ کی جانب سے بیت المقدس میں انتخابی مہم پر پابندی لگانے پر صدر محمودعباس کا انتخابات ملتوی کرنے کا عندیا، حماس کا صدر کو مزاحمتی خط

سیاست
فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس نے اعلان کیا ہے کہ وہ قابض صیہونی قوتوں کی جانب سے مشرقی بیت المقدس میں انتخابی مہم پر پابندی عائد کرنے کے باعث آئندہ انتخابات ملتوی کر سکتے ہیں۔ فسلطینی انتظامیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اقدام صیہونی انتظامیہ کی جانب سے آزاد فلسطین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے، انتخابی مہم نہ چلانے کا فائدہ حماس کو فائدہ ہو گا۔ محمود عباس نے مزید کہا کہ ہم اپنے فیصلوں میں آزاد ہیں، بیت المقدس ہمارا دارالحکومت ہے، وہاں انتخابات ہمارا حق ہے۔ واضح رہے کہ فلسطینی انتظامیہ 2006 کے بعد 22 مئی کو پہلی بار عام انتخابات کروا رہی ہے، لیکن مشرقی بیت المقدس میں قابض صہونی انتظامیہ نے انتخابی مہم پر پابندی لگا دی ہے، جس پر فلسطینی انتظامیہ سخت نالاں ہے۔ واضح رہے کہ قابض صیہونی انتظامیہ نے انتخابی مہم پر پابندی کورونا تالہ بندی کی بنیاد پر لگائی ہے، اور صرف ڈاک...
مقبوضہ فلسطین: صیہونیوں کے اجتماع میں بھگدڑ مچنے سے 44 افراد ہلاک، 150 سے زائد زخمی

مقبوضہ فلسطین: صیہونیوں کے اجتماع میں بھگدڑ مچنے سے 44 افراد ہلاک، 150 سے زائد زخمی

سیاست
مقبوضہ فلسطین میں صیہونیوں کے ایک اجتماع میں بھگدڑ مچنے سے 44 افراد ہلاک، 150 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ https://youtu.be/Yl-y-Va2iFA پولیس کے مطابق واقع سیڑھیوں سے اترتے ایک گروہ کے پھسل جانے سے پیش آیا اور پھر آناً فاناً بھگدڑ مچ گئی۔ https://twitter.com/PMBreakingNews/status/1387917893258649600?s=20 تقریب میرون پہاڑ پر قائم ربی شمعون بار یوچی کے دربار پر منعقد تھی، جہاں سالانہ تہوار میں لاکھوں افراد شریک ہوتے ہیں۔ https://twitter.com/Mdais/status/1387915288537178119?s=20 تقریب میں یہودی ایک دائرے میں خاص موسیقی پر رقص کرتے ہیں۔ https://twitter.com/moshe_nayes/status/1387889426412544014?s=20 https://twitter.com/Israelcohen911/status/1387910248678281216?s=20 قابض صیہونی انتظامہ کے مطابق وباء کے باوجود رواں سال بھی لاکھوں افراد تقریب میں شریک ہوئے جہاں 5...
امریکی رکن کانگریس میں بھی ویکسین لگوانے کے باوجود کووڈ کی تشخیص: عوام کو احتیاط قائم رکھنے کی تلقین

امریکی رکن کانگریس میں بھی ویکسین لگوانے کے باوجود کووڈ کی تشخیص: عوام کو احتیاط قائم رکھنے کی تلقین

طب
امریکی ریاست ایریزونا سے رکن کانگریس ایلم ہرناندیز نے کورونا ویکسین کے حوالے سے نئی بحث پیدا کر دی ہے، ہرناندیز کا دعویٰ ہے کہ وہ ویکسین کی دو خوراکیں لینے کے باوجود کووڈ-19 کا شکار ہو گئی ہیں اور انکی مثبت تشخیص سامنے آئی ہے۔ ہرناندیز کا کہنا ہے کہ وہ اب تک فائزر کمپنی کی ویکسین کی دو خوراکیں لے چکی ہیں، ویکسین کی دوسری خوراک 11 ہفتے قبل لگوائی تھی، ہرناندیز کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود وہ ہر ممکن احتیاط کر رہی تھیں لیکن معمولی علامات ظاہر ہونے پر جب انہوں نے تشخیص کروائی تو نتائج مثبت نکلے۔ https://twitter.com/almaforarizona/status/1387600664579035140?s=20 امریکی قانون دان کا کہنا ہے کہ انہیں بخار کے ساتھ سر میں شدید درد ہے، اور سونگھنے اور چکھنے کی حس کام نہیں کر رہی۔ ایلم ہرناندیز نے لوگوں سے ویکسین پر اندھا اعتماد کرنے سے اجتناب کی تنبیہ کی ہے، اور کہا ہے کہ احتیاط میں...
آئس لینڈ آتش فشاں 1 ماہ بعد دوبارہ لاوا اگلنا لگا: دور دور سے سیاح آگ کا دریا دیکھنے پہنچنے لگے – ویڈیو

آئس لینڈ آتش فشاں 1 ماہ بعد دوبارہ لاوا اگلنا لگا: دور دور سے سیاح آگ کا دریا دیکھنے پہنچنے لگے – ویڈیو

بصری مواد
آئس لینڈ میں فاغرادالسفجال آتش فشاں نے ایک ماہ بعد دوبارہ لاوا اگلنا شروع کر دیا ہے۔ آگ کے دریا کے منظر کو دیکھنے کے لیے دور دور سے لوگ علاقے کا رخ کر رہے ہیں۔ https://www.youtube.com/watch?v=Y8M0tsgPqpc روسی ویڈیو نشریاتی ادارے رپٹلی کی شائع کردہ ویڈیو کے مناظر آن لائن لوگوں کو اپنے سحر میں لے رہی ہے۔
برطانوی کمپنی کا امریکہ میں بھی جینیاتی ترمیم کے حامل مچھروں کا تجربہ: مقامی آبادی کا شدید برہمی کا اظہار

برطانوی کمپنی کا امریکہ میں بھی جینیاتی ترمیم کے حامل مچھروں کا تجربہ: مقامی آبادی کا شدید برہمی کا اظہار

علوم و فنون
امریکہ میں سائنسی تجربات کے ایک منصوبے میں جینیاتی طور پر تبدیل شدہ مچھروں کا اجراء لوگوں میں تشویش کا باعث بن گیا ہے۔ فلوریڈا کیز میں بیماریوں سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنے کے لئے ہزاروں جینیاتی طور پر تبدیل شدہ مچھروں کو چھوڑنے کے منصوبے کے نتیجے میں مقامی لوگوں میں شدید خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ مجرمانہ تجربہ انہیں گنی خنزیر میں بدل دے گا۔ فلوریڈا کیزضلعی مچھر کنٹرول (ایف کے ایم سی ڈی) اور ایک برطانوی بایو ٹیک کمپنی، جس کو بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی حمایت حاصل ہے، کی سربراہی میں اس منصوبے کو رواں ہفتے شروع کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں مچھر خانوں کو چھ مقامات پر رکھا جائے گا، جہاں سے 12 ہفتوں میں تقریبا 144000 ایڈیز ایجیپٹی مچھر نکلیں گے۔ مذکورہ مچھر ایک ایسی نسل سے تعلق رکھتے ہے جو ڈینگی، زیکا اور پیلے بخار جیسی بیماریاں منتقل کرتے ہیں۔ اس منصو...
فرانس میں مسلمانوں پر مزید کڑی نظر رکھنے کے لیے جاسوسی کے قانون میں ترمیم کا فیصلہ، سکیورٹی اداروں کو مزید اختیارات اور وسائل دینے کا بھی اعلان

فرانس میں مسلمانوں پر مزید کڑی نظر رکھنے کے لیے جاسوسی کے قانون میں ترمیم کا فیصلہ، سکیورٹی اداروں کو مزید اختیارات اور وسائل دینے کا بھی اعلان

سیاست
فرانس میں اسلاموفوبیا کے زیر اثر حکومت نے ایک اور اسلام مخالف قانون متعارف کر دیا ہے۔ وزیراعظم جین کاسٹیکس نے کہا ہے کہ حکومت مؤثر انداز میں اسلام پسندوں سے نمٹنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید وسائل دے گی تاکہ فرانسیسی اقدار کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ بدھ کے روز کاسٹیکس نے کہا کہ "جمہوریہ فرانس ہر قدم پہ اسلام پسند دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور اس کے لیے تمام ذرائع بروئے کار لائے جائیں گے، کاسٹیکس نے مزید کہا کہ روائیتی طریقوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے اسلامی دہشت گردی کے خطرے کا پتہ لگانا مشکل ہورہا ہے، نئے منصوبے کے تحت انٹرنیٹ پر جاری تمام سرگرمیوں کی نگرانی بھی کی جائے گی اور حفاظتی اداروں کو وسیع اختیارات دیے جائیں گے۔ وزیر اعظم نے حال ہی میں فرانس میں پیش آئے قتل اور شدت پسندی کے واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ روایتی طریقوں ...

Contact Us