Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

جرمنی: علاقائی انتخابات میں حکمران جماعت کو بُری شکست، انجیلا میرکل کا 16 سالہ طویل دور ختم ہونے کو

جرمنی: علاقائی انتخابات میں حکمران جماعت کو بُری شکست، انجیلا میرکل کا 16 سالہ طویل دور ختم ہونے کو

سیاست
جرمنی کی چانسلر انجیلا میرکل کی جماعت سی ڈی یو کو ملک میں جاری صوبائی انتخابات میں بری طرح شکست کا سامنا ہے، دو صوبوں میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کے مطابق عوام نے حکمران جماعت کو مسترد کر دیا ہے۔ جرمنی کی سیاست پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق شکست کی بظاہر وجہ جماعت کے اہم رہنماؤں پر بدعنوانی کے الزامات اور عوام کا جماعت پر کھوتا اعتماد ہیں۔ تاہم اطلاعات کے مطابق حکمران جماعت نے آئندہ عام انتخابات سے قبل لمبے گزشتہ 16 سال سے ملک کی چانسلر رہنے والی انجیلا میرکل سمیت جماعت کی مرکزی قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ بروز اتوار بیدن ووایرتمبرگ اور رائنلیند پالاتینیت میں انتخابات ہوئے ہیں، جس کے نتائج آئے تو ان میں اینجیلا میرکل کی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین کو بری طرح شکست کا سامنا رہا۔ واضح رہے کہ بیدن ووایرتمبرگ سی ڈی یو کا مظبوط مرکز مانا جانے والا صوبہ ہے، جہاں مرسڈیز، پور...
برطانیہ میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سفید فام کی اجارہ داری: لندن کے ناظم اعلیٰ صادق خان کا دیگر کو بھی سہولت دینے کی پالیسی کا اعلان

برطانیہ میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سفید فام کی اجارہ داری: لندن کے ناظم اعلیٰ صادق خان کا دیگر کو بھی سہولت دینے کی پالیسی کا اعلان

نظامت
لندن کے ناظم اعلیٰ صادق خان نے ملک میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں سفید فام افراد کی بہتات کے معاشرے اور ملکی معیشت پر اثرات کو کم کرنے کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔ اپنے ٹویٹر کھاتے پر پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے صادق خان کا کہنا تھا کہ اس چیز کی سمجھ نہیں آتی کہ کیوں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ جات میں 65٪ سفید فام افراد ہونے چاہیے؟ اس تفریق سے لوگوں کا مستقبل متاثر ہوتا ہے، اور ملکی معیشت کو بھی اربوں کا نقصان ہوتا ہے۔ ہم اس مسئلے کو حل کرنے جا رہے ہیں۔ https://twitter.com/MayorofLondon/status/1370676820975161345?s=20 منصوبے کے تحت لندن میں اسکولوں اور کالجوں کو پابند کیا جائے گا کہ سائنس، ٹیکنالوجی اور حساب کے شعبوں میں ان گروہوں کو بھی کوٹے کے ذریعے نمائندگی دیں جن کی شعبے میں نمائندگی نہیں یا انہیں انصاف نہیں ملتا۔ حکومت اداروں کو چندہ مہیا کرے گی تاکہ بچے منصفانہ تعل...
افغانستان میں برطانوی خصوصی کمانڈوؤں کے جنگی جرائم کا ویڈیو ثبوت اچانک غائب: معاملہ عدالت چلا گیا

افغانستان میں برطانوی خصوصی کمانڈوؤں کے جنگی جرائم کا ویڈیو ثبوت اچانک غائب: معاملہ عدالت چلا گیا

سیاست
افغانستان میں برطانوی خصوصی کمانڈوؤں ایس اے ایس کے جنگی جرائم کے ویڈیو ثبوت اچانک تحقیقاتی ٹیم کے پاس سے گم گئے ہیں۔ معاملے کی تحقیقات جاری تھیں کہ قتل عام کی ویڈیو غائب ہوگئی اور شہادت کے لیے راضی گواہان بھی کسی جرم کی گواہی سے منکر ہو گئے ہیں۔ سیف اللہ یار کے خاندان کو ایس اے ایس کمانڈوؤں نے 2011 میں اسکے گاؤں میں بے دردی سے شہید کر دیا تھا، 2017 میں کابل میں معاملے کی تحقیقات شروع ہوئیں تو سیف اللہ نے برطانوی تحقیقاتی ٹیم کو بتایا کہ فوجی اس کے ہاتھ باندھ کر اسے گھر سے دور لے گئے، گھر پر اسکا باپ، چچا زاد بھائی اور دیگر افراد موجود تھے، اچانک اسے گولیوں کے چلنے کی آواز آئی اور کچھ دیر بعد برطانوی فوجی چلے گئے، وہ واپس گھر گیا تو اسے گھر میں اسکے باپ اور دیگر اہل خانہ کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ملیں۔ واقع کی ویڈیو امریکی فوجیوں کے جسمانی کیمرے میں محفوظ ہوئی تاہم جب اسے برطانوی فوجی...
ماسکو میں 5جی انٹرنیٹ متعارف: تیز ترین انٹرنیٹ سروس پر صارفین خوش

ماسکو میں 5جی انٹرنیٹ متعارف: تیز ترین انٹرنیٹ سروس پر صارفین خوش

روس
روسی دارالحکومت ماسکو بھی 5جی نیٹ ورک گروہ میں شامل ہو گیا ہے۔ موبائل نیٹ ورک کمپنیوں نے ماسکو میں متعدد مقامات پر 5جی انٹینا نصب کر دیے ہیں اور اب ماسکو کے شہری بھی تیز ترین انٹرنیٹ سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ رشیا ٹوڈے سے گفتگو کرتے ہوئے ماسکو کے شہریوں نے مغربی یورپ کی طرز پر توہم پرستی سے منسلک خیالات کی سرے سے تردید کی اور جدید ٹیکناوجی کو شہرمیں خوش آمدید کہا۔ رشیا ٹوڈے کے صحافی سے گفتگو میں ایم ٹی ایس (روسی موبائل نیٹ ورک) کے مالک نے کہا کہ مواصلاتی ٹیکنالوجی میں آگے بڑھنے کا یہی ایک طریقہ تھا، شہریوں کو منفی خبروں سے بچتے ہوئے آگے کی طرف دیکھنا چاہے۔ تیز ترین انٹرنیٹ ترقی کی نئی راہیں کھولے گا اور ہر شعبہ زندگی پر اسکا اثر پڑے گا۔ یاد رہے کہ 2019 میں ٹیکنالوجی کے تعارف کے ساتھ ہی اس سے متعلق افواہیں پھیلنا شروع ہوگئی تھیں، ٹیکنالوجی کو انسانی صحت کے لیے خطرناک قرار دیا گیا، حتیٰ ک...
کورونا وباء کے باعث 1/3 ممالک میں سیروسیاحت پر پابندیاں لگائی گئیں: اقوام متحدہ ادارہ برائے سیروسیاحت

کورونا وباء کے باعث 1/3 ممالک میں سیروسیاحت پر پابندیاں لگائی گئیں: اقوام متحدہ ادارہ برائے سیروسیاحت

سیر و سیاحت
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سیروسیاحت کی نئی رپورٹ کے مطابق کورونا وباء کے باعث دنیا بھر میں سیروسیاحت کے 32 فیصد مقامات بند رہے، جو تعداد میں 69 ممالک بنتے ہیں۔ ان میں سے 38 مقامات 40 ہفتوں تک مکمل بند رہے جبکہ باقی جزوی بندش کا شکار ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا کی نئی برطانوی قسم کا ابھرنا مختلف حکومتوں کے لیے بڑے مسئلے کا باعث بنا، جس کے باعث تفریحی مقامات کو فوری طور پر مکمل بند کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ بندشیں ایشیا، بحرالکاہل اور یورپی ممالک میں لگائی گئیں۔ جن میں 30 ایشیائی اور بحرالکاہل، 15 یورپی، 11 افریقی، 10 امریکی اور 3 مشرق وسطیٰ کے ممالک شامل تھے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق پابندیاں وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لگائی گئیں، لیکن اب جب ممالک پابندیاں ختم کر رہے ہیں تو انہیں ذہن میں رکھنا چاہیے کہ پابندیاں صرف مسئلے کے حل کی تلاش میں ایک قدم تھا۔...
لاس اینجلس پولیس کو فلپینی صدر کی تصویر کا حامل جعلی ڈرائیونگ برآمد: تحقیقات شروع

لاس اینجلس پولیس کو فلپینی صدر کی تصویر کا حامل جعلی ڈرائیونگ برآمد: تحقیقات شروع

نظامت
امریکی ریاست لاس اینجلس میں ٹریفک پولیس نے ایک جعلی ڈرائیونگ لائسنس برآمد کیا ہے جس پر فپلینی صدر رادریگودوتارت کی تصویر چسپاں ہے۔ محکمے کا کہنا ہے کہ لائسنس فلپینی آبادی کے علاقے میں گشت کرتے ایک شہری کے پاس سے دریافت ہوا، جسے اتفاق سے ایک پولیس افسر نے پہچان لیا اور فوری تحقیقات شروع کر دیں۔ https://twitter.com/LAPDRampart/status/1369536294250971137?s=20 پولیس نے لائسنس پر موجود کچھ معلومات کو چھپا کر اسکی شبیہ شائع کی ہے تاہم لائسنس پر باشندے کا نام نورمان ڈی کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے اس حوالے سے کوئی معلومات شائع نہیں کی ہیں کہ شخص فلپینی نژاد امریکی تھا یا فلپینی شہریت کا حامل تھا تاہم فلپائن اور امریکی سماجی میڈیا پر خبر پر خوب تبصرے چل رہے ہیں۔ ایک امریکی شہری نے لکھا کہ فلپینی صدر امریکہ سے فوجیوں کی تعیناتی پر رقم مانگ رہا تھا، لیکن اسے یہاں امریکہ میں جعل...
شمالی کوریا اور امریکہ میں تعلقات سرمہری کے نئے عروج پر: امریکی رابطے کی متعدد کوششیں ناکام، پیونگ ینگ بائیڈن انتظامیہ کے رابطے کا جواب بھی نہیں دے رہا

شمالی کوریا اور امریکہ میں تعلقات سرمہری کے نئے عروج پر: امریکی رابطے کی متعدد کوششیں ناکام، پیونگ ینگ بائیڈن انتظامیہ کے رابطے کا جواب بھی نہیں دے رہا

عالمی
شمالی کوریا نے امریکہ کے ساتھ سردمہری کی انتہا کردی ہے۔ امریکی دفتر خارجہ کے مطابق صدر بائیڈن نے منتخب ہونے کے بعد شمالی کوریا سے متعدد بات مختلف ذرائع سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم انہیں کوئی جواب نہ ملا۔ امریکی میڈیا کے مطابق بائیڈن شمالی کوریا کے حوالے سے ڈیموکریٹ کی ماضی کی پالیسی میں تبدیلی کرنے کے خواہاں ہیں لیکن مشرق بعید کے ملک سے متعدد بار رابطے پر بھی کوئی جواب نہیں دیا جا رہا ہے۔ اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ نے نیویارک میں موجود سفارتی ذرائع سے بھی رابطہ کیا تاہم کوئی سنوائی نہ ہوئی۔ رائٹرز کی ایک خبر میں برطانوی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر بائیڈن کے آنے سے پہلے سے امریکہ کا شمالی کوریا کے ساتھ رابطہ نہیں، یعنی صدر ٹرمپ کے آخری کچھ ماہ میں بھی شمالی کوریا کے ساتھ رابطوں میں سردمہری تھی البتہ صدر بائیڈن کے آنے کے بعد مسلسل رابطے کی کوشش بھی ناکام جارہی ہے۔ ممکنہ...
لبنان: ملکی معیشت میں حددرجہ گراوٹ، عوام سڑکوں پر نکل آئی

لبنان: ملکی معیشت میں حددرجہ گراوٹ، عوام سڑکوں پر نکل آئی

سیاست
لبنان میں معاشی صورتحال سے پریشان لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ لبنانی لیرا/پاؤنڈ کی قدر میں ملکی تاریخ کی بدترین گراوٹ ہوئی ہے جس کے باعث ملک کی معاشی صورتحال کا خانہ جنگی کے دور سے موازنہ کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ لبنانی پاؤنڈ میں گزشتہ کچھ ماہ میں 85٪ گراوٹ ہوئی ہے۔ ملک کا بیرونی قرضہ 90 ارب ڈالر کی حد پار کر گیا ہے، جو ملکی مجموعی پیداوار سے 170 گناء زیادہ ہے۔ جبکہ بیروت دھماکے، کورونا وباء اور سیاسی کشمکش کے باعث ملکی معیشت 20 فیصد سکڑ گئی ہے۔ ملک میں بگڑتی صورتحال کے باعث لوگوں کا جینا اجیرن ہو گیا ہے اور شہری سڑکوں پر حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ پولیس مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس اور تشدد کا سہارا لے رہی ہے۔ مشرق وسطیٰ کے سیاسی ماہرین کا ماننا ہے کہ کشیدگی خطے میں جاری جبری حکومتوں کے خلاف مزاحمتی تحریک کو نئی روح فراہم کر سکتی ہے۔...
لندن پولیس افسر کے ہاتھوں جوان خاتون کا مبینہ اغواء اور قتل: ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، پرتشدد مظاہرے شروع

لندن پولیس افسر کے ہاتھوں جوان خاتون کا مبینہ اغواء اور قتل: ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، پرتشدد مظاہرے شروع

نظامت
لندن میں 33 سالہ خاتون سارہ ایورریڈ کے اغواء اور قتل پر ملک بھرمیں مظاہرے ہو رہے ہیں۔ مبینہ ملزم لندن پولیس کا افسر ہے جسے محکمے نے حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں، پولیس کو سارہ کی لاش کے ٹکرے قریبی جنگل سے مل گئے ہیں۔ خبر کے شائع ہوتے ہی ملک میں مظاہرے شروع ہو گئے ہیں، تاہم پولیس کورونا تالہ بندی کے باعث مظاہرین کو زدوکوب کر رہی ہے۔ https://twitter.com/VinnyMcAv/status/1370830431533342729?s=20 https://twitter.com/RitaPanahi/status/1370843223715803137?s=20 معاملے پر خواتین تنظیموں کی جانب سے بڑے مظاہروں کا انتظام کیا جا رہا ہے، جبکہ میڈیا سے گفتگو میں خواتین خود کو ملک میں غیرمحفوظ قرار دے رہی ہیں۔ دوسری طرف سماجی حلقے پولیس تشدد پر سخت غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ https://twitter.com/georgegalloway/status/1370851563233808385?s=20 https://twitter.com/miss...
برطانیہ کا یونانی آثار قدیمہ واپس کرنے سے صاف انکار: امریکی دھمکی بھی کام نہ آئی

برطانیہ کا یونانی آثار قدیمہ واپس کرنے سے صاف انکار: امریکی دھمکی بھی کام نہ آئی

عالمی
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے یونان کی جانب سے آثار قدیمہ کے مجسمے واپس لینے کی امیدوں کو توڑتے ہوئے مجسمے واپس دینے سے انکار کر دیا ہے۔ پارتھینان/ایلگس مجسمے ایتھنز کے آثار قدیمہ ہیں، جنہیں 5ویں صدی قبل مسیح میں بنایا گیا تھا۔ مجسموں پر برطانیہ کا دعویٰ ہے کہ انہیں 19ویں صدی عیسوی میں برطانیہ نے باقائدہ قانونی طور پر حاصل کیا تھا، لہٰذا یونان کا اب ان پر کوئی حق نہیں ہے۔ تاہم یونان اس مؤقف سے متفق نہیں ہے اور مجمسموں کی حوالگی کے لیے ملکی قیادت اکثر برطانیہ پر دباؤ ڈالتی رہتی ہے۔ حال ہی میں یونانی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں بورس جانسن نے ان تمام امیدوں کو توڑ دیا اور کہا کہ وہ سمجھ سکتے ہیں کہ یونانیوں میں ان آثار قدیمہ کے حوالے سے جذبات پائے جاتے ہیں، لیکن یاد رہنا چاہیے کہ مجسمے لندن عجائب گھر کی قانونی ملکیت ہیں، اور مجسموں کی ملکیت کے حوالے سے برطانوی مؤقف نیا نہیں ہے، حکومت اپنے...

Contact Us