Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

بولیویا: 2019 میں منتخب حکومت کے خلاف بغاوت کرنے والا پورا ٹولہ گرفتار

بولیویا: 2019 میں منتخب حکومت کے خلاف بغاوت کرنے والا پورا ٹولہ گرفتار

سیاست
بولیویا کی اعلیٰ عدالت نے سابق صدر ایوو مورالس کی منتخب حکومت کے خلاف بغاوت کرنے کے جرم میں سابق قائمقام صدر، وزراء اور سربراہان افواج کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ حکومتی درخواست پر سنوائی میں عدالت نے سابق قائمقام صدر جینائن آنیز اور دیگر اعلیٰ حکام پر بغاوت، سازش، دہشت گردی اور ہراسگی کے الزامات پر سماعت کی اور تمام افراد کی گرفتاری کا حکم دیا۔ سابق قائمقام صدر نے عدالتی کارروائی کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔ https://twitter.com/JeanineAnez/status/1370435922861420555?s=20 دیگر افراد میں جنرل قلیم کالیمان اور پولیس کے سابق سربراہ یوری کالدیرون بھی شامل ہیں۔ عسکری اہلکاروں پر الزام ہے کہ انہوں نے سابق صدر پر نومبر 2019 کی بغاوت کے دوران انتخابات جیتنے کے باوجود استعفیٰ دینے کا دباؤ ڈالا تھا۔ باغیوں کا الزام تھا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔ بغاوت کے بعد باغی...
ایرانی تجارتی جہاز پر دھماکہ: ایران کا دہشت گرد حملے کا الزام، عالمی عدالت جانے کا اعلان

ایرانی تجارتی جہاز پر دھماکہ: ایران کا دہشت گرد حملے کا الزام، عالمی عدالت جانے کا اعلان

عالمی
ایران کی قومی جہازرانی کمپنی کے ترجمان نے ایک تجارتی بحری جہاز پر دہشت گرد حملے کا دعویٰ کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق جہاز پر یورپ کی جانب سفر کے دوران دھماکہ خیز مواد سے حملہ ہوا، جس کے باعث جہاز کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم جہاز پر آگ لگنے کے باعث عملے کو فوری جہاز سے اتارنا پڑا۔ ایرانی جہاز رانی کمپنی کے ترجمان نے حملے کو بحری قزاقی سے مشابہت دی ہے، اور کہا ہے کہ حملہ بحری جہازوں کے تحفظ کے بین الاقوامی قوانین کے خلاف تھا، ایران تحقیقات کر کے معاملے کو عالمی عدالت میں لے کر جائے گا۔ ایرانی حکام نے دھماکے کے بعد جہاز سے نکلنے والے شعلوں کی ویڈیو مقامی نشریاتی اداروں پر بھی شائع کی ہے۔ جس میں دھماکے کے باعث کنٹینروں کو ہونے والا نقصان دیکھا جا سکتا ہے۔ https://twitter.com/hey_itsmyturn/status/1370384399062216707?s=20 واضح...
جارج فلائیڈ قتل: شہری انتظامیہ اہل خانہ کو 2 کروڑ ستر لاکھ ڈالر ہرجانہ دینے پر راضی

جارج فلائیڈ قتل: شہری انتظامیہ اہل خانہ کو 2 کروڑ ستر لاکھ ڈالر ہرجانہ دینے پر راضی

سیاست
امریکہ میں گزشتہ انتخابات سے قبل اٹھنے والی سیاہ فام کے حقوق کی تحریک کی علامت جارج فلائیڈ کے اہل خانہ کو شہری انتظامیہ نے 2 کروڑ ستر لاکھ ڈالر ہرجانہ دینے کی منظوری دے دی ہے۔ منی آپولس شہری انتظامیہ اس علاقے پر بھی 5 لاکھ ڈالر خرچ کرے گی جہاں 25 مئی 2020 کو فلائیڈ کی پولیس افسر کے ہاتھوں ہلاکت ہوئی تھی۔ یاد رہے کہ امریکہ کی تاریخ میں عدالت سے باہر قتل کے ہرجانے میں باہمی رضامندی کے تحت ادا کی گئی یہ سب سے بڑی رقم ہے۔ مقدمے میں فلائیڈ کے اہل خانہ کے وکیل نے شہری انتظامیہ کے ساتھ ہونے والی رضامندی کے بعد اظہار رائے میں کہا ہے کہ اس سے متعصب پولیس افسران کو سخت پیغام گیا ہے، اب انہیں احساس ہو گا کہ سیاہ فاموں کی زندگی بھی اہم ہے۔ یاد رہے کہ فلائیڈ کا قاتل پولیس افسر اب بھی جیل میں ہے اور اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، تاہم تاحال عدالت کا تقرر نہیں ہوا ہے۔ جارج فلائیڈ ک...
امریکہ نے جرمنی کو جدید ترین پی8اے پوسیدون طیارے بیچنے کی منظوری دے دی: معاہدہ پونے دو ارب ڈالر میں طے ہوا

امریکہ نے جرمنی کو جدید ترین پی8اے پوسیدون طیارے بیچنے کی منظوری دے دی: معاہدہ پونے دو ارب ڈالر میں طے ہوا

عالمی
امریکہ نے جرمنی کو جدید ترین طیارے "پی8-اے پوسیدون" دینے کی منظوری دے دی ہے۔ جرمنی جدید ترین ہتھیاروں اور فضائی نظام سے لیس 5 طیارے 1 اعشاریہ 7 ارب ڈالر میں خرید رہا ہے۔ اس کے علاوہ تربیت، سافٹ ویئر، راڈار اور دیگر آلات کی خریداری کے لیے الگ سے ادائیگی کی جائے گی۔ اطلاعات کے مطابق جرمنی بوئنگ کمپنی کے تیار کردہ گشتی طیاروں کو 2025 میں زیراستعمال لائے گا، اور طیارے پی-3 اوریون طیاروں کے متبادل کے طور پر کام کریں گے۔ یاد رہے کہ پی8اے طیارے اب تک صرف امریکی اور آسٹریلوی بحریہ کے زیر استعمال ہیں۔ https://twitter.com/StateDeptPM/status/1370469188976967691?s=20 امریکی دفتر خارجہ نے طیاروں کی فروخت کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نیٹو اتحادی کی سکیورٹی میں اضافہ ہو گا اور یورپ میں امریکی مفادات کو بھی تحفظ ملے گی۔ اطلاعات کے مطابق جرمنی کی فوج کو جدید ترین طیاروں کی تربیت اور دیگر م...
روس تیسری عالمی جنگ کا فاتح ہو سکتا ہے: سویڈن کے دفاعی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ، نیٹو کو اہم تجاویز

روس تیسری عالمی جنگ کا فاتح ہو سکتا ہے: سویڈن کے دفاعی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ، نیٹو کو اہم تجاویز

روس
سویڈن کے دفاعی تحقیقی ادارے نے نیٹو کو تنبیہ کی ہے کہ روس باآسانی شمالی بالٹک ریاستوں کو وسطی یورپ سے منقطع کر کے خطے پر قبضہ کر سکتا ہے۔ ادارے کی تحقیق میں جنگی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے طاقت کے توازن کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ رپورٹ میں ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ روس باآسانی وسطی اور شمالی یورپ کو ایک دوسرے سے کاٹ کر یک لخت بازی پلٹ سکتا ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ میں منظر کشی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ روس بیلاروس کے رستے لتھوانیا میں گھس کر بالٹک خطے کے مرکز میں پہنچ سکتا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صورتحال اچانک اتنی پیچیدہ ہو جائے گی کہ دوسری جنگ عظیم کی طرز پر امریکہ کو فوری براہ راست مداخلت کرنا ہو گی، تاہم ماہرین نے تیسری عالمی جنگ میں ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال نہ ہونے کی پیشنگوئی کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس کو مغربی طاقتوں پر برتری ہو گی، خصوصاً اگر لڑائی چھوٹے پیمانے پر رہ...
سوویت یونین کے بعد روس ایک بار پھر زراعت میں حددرجہ برآمدات کرنے میں کامیاب

سوویت یونین کے بعد روس ایک بار پھر زراعت میں حددرجہ برآمدات کرنے میں کامیاب

روس دنیا میں
روس نے گزشتہ سال ریکارڈ 7 کروڑ 90 لاکھ ٹن اشیاء خوردونوش برآمد کیں، جن کی مالیت 30 اعشاریہ 7 ارب ڈالر تھی۔ محکمہ زراعت کے مطابق گزشتہ سال اشیاء خوردونوش کی برآمد میں 20 فیصد کا اضافہ ہوا۔ برآمد کردہ اشیاء خوردونوش میں اناج، گوشت، مچھلی، سبزیاں اور دودھ کی اشیاء شامل تھیں۔ وزارت زراعت کے مطابق روس نے سوویت یونین کے بعد پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں اشیاء خوردونوش برآمد کی ہیں۔ زراعت کی برآمدات میں آدھے سے زیادہ مقدار اناج کی ہے، جس کا بڑا خریدارترکی ہے جو سالانہ تقریباً 2 ارب ڈالر مالیت کا 90 لاکھ ٹن اناج خریدتا ہے۔ گزشتہ سال کی برآمدات میں گوشت بھی اہم رہا، جس کی برآمد میں 49٪ کا اضافہ ہوا، اور ملک کو 90 کروڑ ڈالر کا فائدہ ہوا، روسی گوشت کی خریداری میں چین سرفہرست ہے۔ جبکہ عمومی طور پر بھی چین روسی اشیاء خوردونوش کا بڑا خدیدار ہے، اور مجموعی برآمد کا 13 فیصد صرف چین خریدتا ہے۔ چین ک...
فرانسیسی شہری کووڈ-19 ویکسین کے حوالے سے سب سے زیادہ بداعتمادی کا شکار، آدھے سے زیادہ طبی عملہ بھی ویکسین نہیں لگوانا چاہتا: حکومت کا آگاہی مہم چلانے کا اعلان

فرانسیسی شہری کووڈ-19 ویکسین کے حوالے سے سب سے زیادہ بداعتمادی کا شکار، آدھے سے زیادہ طبی عملہ بھی ویکسین نہیں لگوانا چاہتا: حکومت کا آگاہی مہم چلانے کا اعلان

رہن سہن
فرانس میں شعبہ طب کا عملہ حکومت پر بداعتمادی کا اظہار کرتے ہوئے کووڈ-19 کی ویکسین لگوانے سے اجتناب کر رہا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق عملے کا 50٪ ویکسین سے متعلق تذبذب کا شکار ہے اور ویکسین لگوانے کے حق میں نہیں ہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسئلہ آگاہی کی کمی کی وجہ سے ہے جبکہ تجارتی اتحاد کے ارکان کا کہنا ہے کہ شہریوں کو حکومت پر اعتماد نہیں ہے۔ یاد رہے کہ فرانسیسی شہری یورپی اقوام میں ویکسین کے حوالے سے سب سے زیادہ بداعتمادی کا شکار ہے۔ ایک نئے سروے کے مطابق ہر دس میں سے چار شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ ویکسین نہیں لگوائیں گے۔ جبکہ طبی عملے میں یہ تعداد اس سے بھی زیادہ ہے۔ فرانس میں بزرگ افراد کی کووڈ سے متاثر ہونے کی شرح اور موت کی شرح بھی لوگوں میں حکومت کے خلاف بداعتمادی میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔ ملک میں اب تک وائرس سے 87 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں، جن میں سے 25 ہزار بزرگ افراد ...
امریکہ کی خلائی سفر کے لیے روسی محتاجی برقرار: روسی خلائی ادارے کے سربراہ کا امریکہ کو ٹیکنالوجی کے شعبے میں زوال کا طنز

امریکہ کی خلائی سفر کے لیے روسی محتاجی برقرار: روسی خلائی ادارے کے سربراہ کا امریکہ کو ٹیکنالوجی کے شعبے میں زوال کا طنز

روس
امریکہ نے ایک بار پھر خلاء باز کو بین الاقوامی خلائی مرکز پر بھیجنے کے لیے روسی خدمات حاصل کی ہیں۔ امریکی اقدام پر روسی خلائی ادارے کے سربراہ نے تبصرے میں کہا ہے کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکی خلائی سفر کی سہولت کس قدر غیر مستحکم ہے۔ واضح رہے کہ 2011 سے امریکہ خلاء تک رسائی کے لیے روسی سویوز نظام کا استعمال کر رہا ہے، یعنی امریکہ خود حکومتی سطح پر اس اہم ترین سہولت سے قاصر ہے، اور اب سپیس ایکس کمپنی نجی سطح پر حکومت کو یہ سہولت دینے پر کام کر رہی ہے۔ سپیس ایکس کے بارے میں مختلف حلقوں کا کہنا ہے کہ دراصل اس کے پیچھے بھی بڑے امریکی سرمایہ کاروں کی لابی کا ہاتھ ہے، جو ٹیکس کے پیسوں کو اینٹھنے کے لیے خلاء کے اہم ترین شعبے میں بھی نجی سرمایہ کاری کی فکر کو پروان چڑھا رہی ہے۔ منصوبے کا پہلا کامیاب تجربہ 2020 میں ہوا تھا تاہم منصوبہ تسلسل سے کامیاب واپس نزول کے ہدف کو حاصل کرنے میں ن...
سلیکون ویلی سکیورٹی کیمرہ کمپنی کی ناقص کارکردگی؛ ہیکروں نے ڈیڑھ لاکھ کیمرے ہیک کرلیے، پولیس، اسپتال اور ٹیسلا کمپنی بھی نہ بچ سکی: ہیکر کہتے ہیں سرمایہ دارانہ نظام کی خفیہ پالیسیوں کے خلاف ہیں، معلومات عوامی ہونی چاہیے

سلیکون ویلی سکیورٹی کیمرہ کمپنی کی ناقص کارکردگی؛ ہیکروں نے ڈیڑھ لاکھ کیمرے ہیک کرلیے، پولیس، اسپتال اور ٹیسلا کمپنی بھی نہ بچ سکی: ہیکر کہتے ہیں سرمایہ دارانہ نظام کی خفیہ پالیسیوں کے خلاف ہیں، معلومات عوامی ہونی چاہیے

نظامت
امریکہ میں ہیکروں کے ایک گروہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد سکیورٹی کیمروں کو کنٹرول کرنے کی رسائی حاصل کر لی ہے، جن میں اسپتال کے علاوہ جیلوں اور ٹیسلا فیکٹری کے سکیورٹی کیمرے بھی شامل ہیں۔ گروہ کا دعویٰ ہے کہ انکے ہاتھ سکیورٹی کیمروں کے مرکزی نظام کا منتر (پاسورڈ) لگ گیا ہے، جس سے انہوں نے رسائی حاصل کی ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سِلیکون ویلی کی کمپنی وِرکادا ہیکروں کا ہدف بنی ہے، جسکے سکیورٹی کیمرے کا مرکزی ڈیجیٹل نظام ہیکروں کے ہاتھوں لگ گیا۔ رپورٹ کے مطابق ہیکروں کے پاس امریکہ کی سب سے بڑی اور جدید کاروں کی کمپنی ٹیسلا فیکٹری کے سکیورٹی کیمروں کی رسائی بھی لگی، جن کی تعداد 200 سے زائد ہے۔ ہیکر ان کیمروں سے کمپنی کی پیداوار اور سٹور تک رسائی رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہیکر متعدد اسکولوں، جیلوں اور اسپتالوں خصوصاً شعبہ نفسیات تک رسائی رکھتے ہیں۔ رپورٹ کے مطا...
یوٹیوب نے ویڈیو سے کمائی پر امریکی ٹیکس لگا دیا، اطلاق دنیا بھر سے صارفین پر ہو گا: صارفین سخت ناراض

یوٹیوب نے ویڈیو سے کمائی پر امریکی ٹیکس لگا دیا، اطلاق دنیا بھر سے صارفین پر ہو گا: صارفین سخت ناراض

فن/ٹیکنالوجی
یوٹیوب نے ویب سائٹ سے کمائی کرنے والے بین الاقوامی صارفین پر امریکی ٹیکس لگا دیا ہے۔ اپنی نوعیت کا انوکھا ٹیکس غیر ملکی ٹیکس لگنے پر دنیا بھر سے صارفین کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کای جا رہا ہے۔ گزشتہ روز گوگل کی ویڈیو ویب سائٹ نے اعلان کیا ہے کہ اب ویب سائٹ سے کمائی کرنے والوں کو امریکی ٹیکس بھی دینا ہو گا۔ https://twitter.com/YouTubeCreators/status/1369344708049309699?s=20 یاد رہے کہ دنیا کی سب سے مقبول ویڈیو ویب سائٹ نے نئی پالیسی گزشتہ امریکی انتخابات کے بعد متعارف کی تھی تاہم اس وقت میڈیا نے اس خبر کو دبائے رکھا، اور اب جبکہ یوٹیوب نے خود اپنے سماجی میڈیا کھاتوں پر جلد کٹوتی کی خبر دی ہے تو دنیا بھر سے صارفین کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ یوٹیوب کے اعلان کے مطابق اشتہارات، پریمیم خدمات، تبصروں، سٹیکروں حتیٰ کہ کسی چینل کے پیروکاروں کی تعداد پر بھی ٹیکس لگایا جا...

Contact Us