Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

امریکہ میں ہر 6 میں سے 1 نوجوان غیرفطری جنسی رحجان (لواطت وغیرہ) کا شکار: سروے رپورٹ

امریکہ میں ہر 6 میں سے 1 نوجوان غیرفطری جنسی رحجان (لواطت وغیرہ) کا شکار: سروے رپورٹ

رہن سہن
امریکہ میں ہم جنس پرستی اور دیگر غیر فطری جنسی رحجان میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گیلپ کے ایک تازہ سروے رپورٹ کے مطابق ملک میں ہر 6 میں سے ایک نوجوان خود کو ہم جنس یا دیگر غیر فطری جنسی رحجان کا قائل مانتا ہے۔ حال ہی میں گیلپ نے ملک بھر میں ایک سروے کیا ہے، جس میں 23 سال تک عمر کے نوجوانوں کو شامل کیا گیا تھا، سروے رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ 2017 کی نسبت اس وقت ملک میں ہم جنس پرستی اور دیگر غیر فطری جنسی رحجان میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ سروے کی تفصیل کے مطابق 55 فیصد نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے خود میں دوہرے جنسی رویے کا اظہار کیا ہے، یعنی وہ مخالف جنس کی طرف رغبت رکھنے کے ساتھ ساتھ ہم جنس بھی ہیں، نوجوانوں میں سے 24 اعشاریہ 5 فیصد لڑکوں اور 11 اعشاریہ 7 ٪ لڑکیوں نے خود میں لواطت کے رحجان کو پسند کیا ہے۔ سروے میں شامل 11 اعشاریہ 3٪ لڑکے لڑکیوں نے ہجروں کی طرف مائل ہونے جبکہ 3 اعشا...
کورونا وباء کے باعث علیحدگی اور معاشی بدحالی: روس میں نفسیاتی مسائل میں 30٪ تک اضافہ، 75٪ خواتین متاثر

کورونا وباء کے باعث علیحدگی اور معاشی بدحالی: روس میں نفسیاتی مسائل میں 30٪ تک اضافہ، 75٪ خواتین متاثر

روس
روس میں کووڈ-19 کے باعث پیاروں کو کھونے اور وباء کے باعث معاشی صورتحال نے دیگر ممالک کی طرح روس میں بھی نفسیاتی مسائل میں شدید اضافہ کر دیا ہے۔ روسی مکمہ صحت کے مطابق شہریوں کی بڑی تعداد نے 2020 میں نفسیاتی ماہرین سے رجوع کیا ہے۔ مقامی اخبار نے محکمہ صحت کا حوالہ دیتے ہوئے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں 2020 میں نفسیاتی ماہرین سے رجوع کرنے والوں میں ملک کے مختلف حصوں میں 10 سے 30 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2020 میں مارچ سے دسمبر کے دوران مزدوروں کے محکمہ برائے سماجی بہبود کے نفسیاتی ماہرین سے ٹیلی فون پر 71 ہزار شہریوں نے رابطہ کیا، جن میں سے 75 فیصد خواتین تھیں۔ اعدادوشمار کے مطابق ماسکو اور سینٹ پیرزبرگ ملک کے سب سے زیادہ متاثرہ شہروں میں ہیں جبکہ اورفا کا نمبر ان کے بعد آتا ہے۔ ماہرین نے وجوہات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکیلا پن اور گھریلو جھگڑے مسائ...
پاکستان اور ہندوستان کی افواج کا کشمیر لائن آف کنٹرول پر فائربندی کا اعلان

پاکستان اور ہندوستان کی افواج کا کشمیر لائن آف کنٹرول پر فائربندی کا اعلان

سندھ و ہند
پاکستان اور ہندوستان کی افواج کی جانب سے کشمیر کی سرحد پر فائرنگ بند کرنے پر اتفاق کا اعلان کیا گیا ہے۔ جنوبی ایشیا کے دونوں ہمسایہ مگر روائیتی حریف ممالک کے ملٹری آپریشن کے سربراہان نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کے امن کے لیے کشمیر کی لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کا معاہدہ کیا گیا ہے۔ اگرچہ دونوں ممالک کے مابین 2003 میں لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا تاہم اس پر کم ہی عمل ہوا ہے۔ دونوں ممالک کی افواج خصوصاً کشمیر کی سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ کرتی رہتی ہیں۔ ہندوستان کا الزام ہے کہ پاکستان نے 2003 کے معاہدے کی 5133 بار خلاف ورزی کی، جس میں ہندوستان کے 24 فوجی ہلاک جبکہ 197 زخمی ہوئے۔ واضح رہے کہ معاہدے کے باوجود ہندوستان کشمیر کی متنازعہ سرحد سے فوج نہیں ہٹائے گا اور نہ ہی اس میں کمی لائی جائے گی۔ ہندوستان کا الزام ہے کہ گھس بیٹھیوں کو روکنے کے لیے فوج میں کسی قسم کی ک...
جارجیا میں سیاسی کشیدگی عروج پر: حکومت نے حزب اختلاف کے قائد کو گرفتار کر لیا، حمائیتی سڑکوں پر نکل آئے

جارجیا میں سیاسی کشیدگی عروج پر: حکومت نے حزب اختلاف کے قائد کو گرفتار کر لیا، حمائیتی سڑکوں پر نکل آئے

سیاست
جارجیا میں سیاسی کشیدگی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ پولیس نے گزشتہ روز حزب اختلاف کی جماعت متحدہ قومی تحریک کے دفتر پر چھاپہ مارتے ہوئے اس کے مرکزی قائد نیکانور میلیا کو گرفتار کر لیا ہے۔ میلیا پر دو سال قبل شہریوں کو ریاست کے خلاف اکسانے اور مظاہرے ترتیب دینے کا الزام ہے۔ پولیس کے چھاپے کی خبر ملتے ہی میلیا کے حمائتی بھی دفتر میں گھس گئے اور گرفتاری کے خلاف سخت مزاحمت کی تاہم پولیس نے آہنی ہاتھوں سے معاملے کونمٹایا اور حزب اختلاف کے مرکزی رہنما کو گرفتار کر کے لے گئی۔ https://www.youtube.com/watch?v=_TI33qzvxjw سرکار کے کام میں مداخلت کرنے پر پولیس نے 21 شہریوں کو دھر لیا ہے، اور ان پر بھی مقدمات قائم کر دیے گئے ہیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد اب سرکاری عمارتوں کے باہر میلیا کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔ https://www.youtube.com/watch?v=pZgXrPC64sQ جارجیا کے...
صدربائیڈن نے غیر قانونی تارکین وطن کے بچوں کو عارضی جیل نما کنٹینروں میں رکھنے کا بند منصوبہ بحال کر دیا: امریکی سماجی میڈیا پر کڑی تنقید، شہریوں نے صدر کو جھوٹا و وعدہ خلاف قرار دے دیا

صدربائیڈن نے غیر قانونی تارکین وطن کے بچوں کو عارضی جیل نما کنٹینروں میں رکھنے کا بند منصوبہ بحال کر دیا: امریکی سماجی میڈیا پر کڑی تنقید، شہریوں نے صدر کو جھوٹا و وعدہ خلاف قرار دے دیا

سیاست
امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرز پر غیر قانونی تارکین وطن کے بچوں کے لیے سرحد پر خصوصی جیل نما ڈبہ گھروں کے منصوبے کو دوبارہ بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ صدربائیڈن نے رواں ہفتے منصوبے کی منظوری دی تو منصوبے پر صد ٹرمپ کو سخت تنقید کا نشانہ بنانے والے ڈیموکریٹ صدر بائیڈن کا دفاع کرتے نظر آئے، جس پر امریکی سماجی میڈیا پر شروع ہونے والی بحث نے ایک بار پھر امریکی معاشرے کی گراوٹ اور تقسیم کو بُری طرح عیاں کردیا ہے۔ یاد رہے کہ 2019 میں صدر ٹرمپ نے ٹیکساس کے علاقے کیریزو سپرنگ میں مزدوروں کی غیر مستقل رہائشی سہولت کو غیر قانونی تارکین وطن کے بچوں کے لیے وقف کردیا تھا، جہاں 700 بچوں کو رکھنے کی گنجائش تھی تاہم شدید عوامی دباؤ پر صدر ٹرمپ نے منصوبے کو بند کر دیا تھا۔ صدر بائیڈن کے منصوبے کو بحال کرنے پر کچھ سماجی حلقوں کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے، واشنگٹن پوسٹ ...
برطانیہ میں بے گھر افراد کی شرح موت میں 1/3 اضافہ، سماجی حلقوں کا شدید غم و غصے کا اظہار، حکومت پر اقدام کے لیے دباؤ، مہم تیز

برطانیہ میں بے گھر افراد کی شرح موت میں 1/3 اضافہ، سماجی حلقوں کا شدید غم و غصے کا اظہار، حکومت پر اقدام کے لیے دباؤ، مہم تیز

خاندان و معاشرہ
برطانیہ میں گزشتہ سال 1000 بے گھر افراد کی سڑک پر موت ہو گئی تھی۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق بے گھر افراد کی شرح موت میں ایک سال میں 37 فیصد اضافہ ہوا، جس کی بظاہر وجہ کورونا وباء رہی تاہم سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ دراصل وباء کے دوران زندگی کی بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے یہ افراد حالات کا مقابلہ نہ کر سکے۔ شائع رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2019 میں برطانیہ کی تمام 4 اقوام میں مجموعی طور پر 710 بے گھر افراد کی موت واقع ہوئی تھی جبکہ 2020 میں یہ تعداد بڑھ کر 976 سے بھی زیادہ ہو گئی۔ حکومت نے اپنے دفاع میں کہا ہے کہ وباء کے دوران 15000 سے زائد بے گھر افراد کو ہاسٹلوں میں رہائش دی گئی، اور بے گھر افراد کی شرح موت میں اضافے کی وجہ رہائش کی سہولت سے زیادہ انکا رہن سہن تھا، حکومتی جواز ہے کہ بے گھر افراد کی شرح موت میں اضافے کی وجہ شراب نوشی اور دیگر نشہ آور ادویات کا بے جا استعمال ہے، جبکہ 15...
افغانستان: اقوام متحدہ رپورٹ کے مطابق بات چیت شروع ہونے سے 2020 میں شہریوں کی ہلاکت میں گزشتہ سالوں کی نسبت کمی ہوئی، طالبان نے رپورٹ مسترد کر دی، کہا حقائق درست نہیں

افغانستان: اقوام متحدہ رپورٹ کے مطابق بات چیت شروع ہونے سے 2020 میں شہریوں کی ہلاکت میں گزشتہ سالوں کی نسبت کمی ہوئی، طالبان نے رپورٹ مسترد کر دی، کہا حقائق درست نہیں

سیاست
اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ افغان امن عمل شروع ہونے سے ملک میں عوامی ہلاکتوں میں نمایاں کمی آئی ہے، تاہم رپورٹ میں مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے کہ عوامی ہلاکتوں کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔ عالمی تنظیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان شہریوں پر مشکلات اب بھی ویسے ہی ہیں جیسے پہلے تھیں، عام شہریوں کے لیے دنیا کا سب سے خطرناک ملک آج بھی افغانستان ہے۔ رپورٹ کے اعدادوشمار کے مطابق 2020 میں 8820 افغان شہری مارے گئے، جو پچھلے سال کی نسبت 15 فیصد کم تھے۔ رپورٹ کی تفصیل میں مزید سامنے آیا ہے کہ ان میں سے زیادہ تر، تقریباً 45 فیصد ہلاکتیں سال کے آخری حصے میں ہوئیں۔ یاد رہے کہ اس دوران امریکہ میں انتخابی دنگل اپنے عروج پر تھا یا صدر بائیڈن انتخابات جیت چکے تھے۔ رپورٹ پر تبصرے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ ہلاکتیں روکنے میں ناکامی کی ایک بڑی وجہ کرزئی انتظامیہ اور طالبان کا جنگ ...
روسی ویکسین سپوتنک-5 کی پہلی کھیپ میکسیکو پہنچ گئی

روسی ویکسین سپوتنک-5 کی پہلی کھیپ میکسیکو پہنچ گئی

روس دنیا میں
روسی ویکسین سپوتنک-5 کی پہلی کھیپ میکسیکو پہنچ گئی ہے۔ وزیر خارجہ مارسیلو ایبرارد نے ہوائی اڈے پر ویکسین کی وصولی کی، اس موقع پر شمالی امریکہ کے ملک کے اہم عہدے دار کا کہنا تھا کہ روسی ویکسین نے اچھے نتائج دیے ہیں اور انکا ملک دیگر ویکسینوں کی نسبت روسی ویکسین کے بہتر نتائج کو دیکھتے ہوئے اسکی مزید سفارش دے چکا ہے۔ https://twitter.com/Birmex/status/1364084462196191239?s=20 ویکسین کے منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے والے روسی شہری کیرِل دیمیتریو کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تعاون پر وہ خوش ہیں، منصوبے سے صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر میکسیکو کے وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ویکسین کی ترسیل ایک تاریخ موقع پر کی گئی ہے، آج میکسیکو اور روس کے تعلقات کی 130 ویں سالگرہ بھی منائی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ مکسیکو نے کورونا کے خلاف ویکسین کے استعمال کی اجازت 3 جنوری...
ترکی کا یونان پر بحیرہ ایجین میں تحقیقاتی کاموں میں مصروف بحری جہاز کو جنگی جہاز سے ہراساں کرنے کا الزام، یونان کی تردید

ترکی کا یونان پر بحیرہ ایجین میں تحقیقاتی کاموں میں مصروف بحری جہاز کو جنگی جہاز سے ہراساں کرنے کا الزام، یونان کی تردید

عالمی
ترکی نے یونان پر بحریہ ایجین میں اسکے تحقیقی بحری جہاز کو ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔ ترک بحریہ کا کہنا ہے کہ یونان کے 4 ایف-16 طیاروں نے ترک تحقیقی بحری جہاز کے انتہائی قریب پرواز کی اور اطراف میں کچھ میزائل بھی داغے ہیں۔ یاد رہے کہ دونوں ہمسایہ ممالک بحیرہ ایجین میں حدود کے حوالے سے تنازعے کو بات چیت سے حل کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں اور اسکا اگلا دور جلد ممکن ہے۔ یونان نے ترکی کے الزام کی تردید کی ہے تاہم علاقے میں ترک جہاز کی موجودگی پر ناپسندیدگی کے اظہار کو دوہرایا بھی ہے۔ ترک بحریہ کا کہنا ہے کہ یونانی جنگی جہازوں نے جزیرہ لیمنوس کے پاس توجہ حاصل کرنے کے لیے کچھ میزائل گرائے جس پر فوری ترک بحریہ چوکنا ہو گئی۔ ترک وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ترک بحریہ کا جوابی ردعمل بالکل قدرتی اور ضروری تھا۔ واقعے پر ایک رکن اسمبلی نے ردعمل میں کہا ہے کہ یونان کا تحقیقاتی مقاصد میں مشغول جہا...
وٹس ایپ 15 مئی تک ڈیٹا کی فیس بک کو رسائی کی اجازت نہ دینے پر صارفین کے پیغامات روک دے گا: پالیسی عیاں

وٹس ایپ 15 مئی تک ڈیٹا کی فیس بک کو رسائی کی اجازت نہ دینے پر صارفین کے پیغامات روک دے گا: پالیسی عیاں

فن/ٹیکنالوجی
وٹس ایپ نے گفتگو تک رسائی اور اسے کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے والے صارفین کو خدمات بند کرنے کی پالیسی واضح کر دی ہے۔ مقررہ تاریخ تک معلومات تک رسائی نہ دینے والے صارفین نہ تو انہیں موصول ہونے والے پیغامات پڑھ سکیں گے اور نہ ہی کسی کو پیغام بھیج سکیں گے۔ واضح رہے کہ وٹس ایپ نے صارفین کی مکمل گفتگو تک فیس بک کو رسائی دینے کا مطالبہ کر رکھا ہے، جس کے باعث دنیا بھر میں متبادل ایپلیکیشنوں پر منتقل ہونے کا رحجان مزید تیز ہو گیا ہے۔ صارفین ٹیلی گرام، بِپ اور دیگر ابلاغی ایپلیکیشنوں کا رخ کر رہے ہیں۔ ابلاغی ٹیکنالوجی کی نشریاتی ویب سائٹ نے وٹس ایپ کی ایک ای میل کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پہلے مرحلے میں تو صرف محل وقوع، نمبر اور نام وغیرہ کی معلومات تک رسائی لی جائے گی، تاہم فیس بک، وٹس ایپ کی مالک کمپنی مکمل گفتگو کو استعمال میں لے آئے گی۔ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے...

Contact Us