Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

جرمنی: فرینکفرٹ میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب، سینکڑوں پروازیں منسوخ، شہری زندگی معطل

جرمنی: فرینکفرٹ میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب، سینکڑوں پروازیں منسوخ، شہری زندگی معطل

بصری مواد
جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں اونچے درجے کے سیلاب نے شہری زندگی معطل کر دی ہے۔ https://twitter.com/jenny_nass26/status/1692399777571307833?s=20 https://twitter.com/i/status/1692271506082918610 https://twitter.com/i/status/1692251566626279692
امریکہ نے جرائم پیشہ افراد اور شہریوں کے چندے میں دیے ہتھیار بھی یوکرین بھیجنا شروع کر دیے

امریکہ نے جرائم پیشہ افراد اور شہریوں کے چندے میں دیے ہتھیار بھی یوکرین بھیجنا شروع کر دیے

اردو نیوز, عالمی
یوکرینی حکام نے امریکہ کی جانب سے چھوٹے خودکار اسلحے کی ترسیل موصول کی ہے جس میں مبینہ طور پر جرائم پیشہ افراد سے چھینے گئے ہتھیاروں کے علاوہ شہریوں کی جانب سے رضاکارانہ طور پر جمع کرائے گئے ہتھیار شامل ہیں۔ اس موقع پر یوکرینی حکام نے امریکی حکام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ہتھیاروں کا جرائم میں استعمال ہونے کے بجائے بہترین استعمال ہے۔ یوکرین نے ہتھیاروں کی تعداد یا اقسام کے حوالے سے تفصیل نہیں بتائی البتہ کچھ ذرائع کے مطابق حالیہ تعداد ۱۰۰ سے زائد چھوٹے ہتھیاروں اور ڈیڑھ لاجھ سے زائد گولیوں پر مشتمل ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ میں یوکرین کے لیے ہتھیار جمع کرنے کی باقائدہ مہم چلائی جا رہی ہے اور اس کے لیے شہری اقر مقامی تنظیمیں باقائدہ چندہ بھی اکٹھا کر رہے ہیں۔ میامی کی پولیس نے اس حوالے سے جرائم پیشہ افراد سے چھینی گئی بندوقیں بھی چندے میں کروائی ہیں جن کی پہلی کھیپ یوکرین بھیج د...
معمر قذافی کو مارنا مغرب کی بڑی غلطی تھی، معمر قذافی کا لیبیا حالیہ لیبیا سے بہتر تھا: اطالوی اعلیٰ حکام

معمر قذافی کو مارنا مغرب کی بڑی غلطی تھی، معمر قذافی کا لیبیا حالیہ لیبیا سے بہتر تھا: اطالوی اعلیٰ حکام

عالمی
اطالوی وزیر خارجہ اور نائب وزیرخارجہ نے لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی کے قتل کو مغرب کی بڑی غلطی قرار دیا ہے۔ مشرق وسطیٰ کے اہم مسلم افریقی ملک لیبیا کی حالیہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے اعلیٰ اطالوی قیادت کا کہنا تھا کہ معمر قذافی کو مار کر مغرب نے بہت بڑی غلطی کی، معمر قذافی کے بعد کا لیبیا خلفشار اور تشدد کا مدکز بن گیا ہے۔ اٹلی کے شہر تسکھنی میں ایک تقریب سے خطاب میں دونوں اعلیٰ قیادتوں نے کہا کہ قذافی کے دور کا لیبیا حالیہ دور سے کئی درجے بہتر تھا۔ معمر قذافی شاید ایک اچھے جمہوری رہنما نہ تھے تاہم ان کے بعد کی ملکی صورتحال بدتر ہے۔ اٹلی کی معمر قذافی کے ساتھ ہجرت کے حوالے سے ایک پالیسی طے تھی اور ہم غیرقانونی انسانی سمگلنگ کو کسی نا کسی طرح منظم کرنے میں کامیاب تھے تاہم اب صوتحال ہاتھ سے نکل چکی ہے۔ واضح رہے کہ نیٹو نے 2011 میں معمر قذافی کا تختہ الٹ دیا تھا اور انہیں ایک جتھے ...
چین نے گزشتہ برس دنیا بھر میں 1 کروڑ برقی کاریں برآمد کیں، چین جلد کاروں کی برآمد میں پہلے نمبر پر ہو گا

چین نے گزشتہ برس دنیا بھر میں 1 کروڑ برقی کاریں برآمد کیں، چین جلد کاروں کی برآمد میں پہلے نمبر پر ہو گا

تجارت
چین رواں برس کے آخر تک کاریں برآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن جائے گا۔ یہ تخمینہ امریکی ادارے موڈی نے لگایا ہے اور کہا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں جاپان کو پچھاڑتے ہوئے چین دنیا کو سب سے زیادہ کاریں برآمد کرنے والا ملک ہوگا۔ گزشتہ برس جرمنی سے دوسری پوزیشن چھینتے ہوئے چین نے جاپان سے مقابلہ شروع کر دیا تھا۔ اور ایک برس کے اندر دونوں بڑے ممالک میں موجود فرق 1 لاکھ اکہتر ہزار سے کم ہو کر صرف 70 ہزار تک رہ گیا ہے۔ اس میں چینی برآمدات کے لیے کھلنے والی روسی مارکیٹ کا اہم کردار ہے جبکہ چینی برقی کاریں بھی دنیا میں کافی مقبولیت اختیار کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ چین اس وقت لیتھیم بیٹریاں بنانے میں دنیا میں پہلے نمبر پر ہے اور دنیا کی پچاس فیصد سے زیادہ بیٹریاں چین ہی پیدا کرتا ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ چین دیگر ممالک کی نسبت زیادہ سستی برقی کاریں فراہم کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔ امریک...
جرمنی: 69% شہریوں کا ریاست پر بداعتمادی کا اظہار، سماجی حلقوں نے خطرے کی گھنٹیاں بجا دیں

جرمنی: 69% شہریوں کا ریاست پر بداعتمادی کا اظہار، سماجی حلقوں نے خطرے کی گھنٹیاں بجا دیں

سیاست
جرمنی کے شہریوں کے ریاست پر اعتماد میں نمایاں کمی آئی ہے۔ یورپی ملک کے ایک حکومتی ادارے کی جانب سے کیے عوامی سروے میں عیاں ہوا ہے کہ شہری قومی رہنماؤں کو نااہل سمجھتے ہیں اور ان کے خیال میں وہ قومی قیادت کا فریضہ اچھے سے ادا نہیں کر رہے۔ سروے کے مطابق جرمنی کے 69 فیصد شہریوں نے ریاست کو ناکارہ قرار دیا ہے۔ سروے جرمنی کے ادارہ برائے سماجی تحقیق اور شماریات فورسا نے منعقد کیا۔ ادارے نے کورونا وباء کے دوران بھی رائے عامہ کو جانچا تھا تاہم اس وقت بھی ریاست پہ بداعتمادی کا اظہار کرنے والے شہریوں کی تعداد صرف 40 فیصد تھی، جو اب معاشی و سماجی بدحالی کے بعد 69 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ سماجی حلقوں میں یورپ کی اہم ترین ریاست پہ شہریوں کے گرتے اعتماد پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ جرمنی کے کمیشن برائے افسران کے سربراہ نے سروے پر اظہار رائے کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال خوفناک ہے۔ انہوں نے صور...
برطانیہ کو ایران میں سابق حکومت کا تختہ الٹانے کی غلطی کا اعتراف کر کے، حالیہ حزب اختلاف کی مدد کرنی  چاہیے: سابق برطانوی سیکرٹری خارجہ

برطانیہ کو ایران میں سابق حکومت کا تختہ الٹانے کی غلطی کا اعتراف کر کے، حالیہ حزب اختلاف کی مدد کرنی چاہیے: سابق برطانوی سیکرٹری خارجہ

عالمی
برطانیہ کے سابق سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ اوون نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کو تسلیم کر لینا چاہیے کہ 1953 میں ایرانی منتخب حکومت کو برطرف کرنے میں برطانیہ کا بھی کردار تھا۔ 1977 سے 1979 تک یورپی ملک کے سیکرٹری خارجہ رہنے والے اعلیٰ برطانوی عہدےدار کا ماننا ہے کہ اس اعتراف سے برطانیہ ایران میں حکومت مخالف تحریک اور اصلاحات کی طلب کرنے والے گروہ کی مدد کر سکتا ہے۔ ڈیوڈ اوون نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں تسلیم کرنا چاہیے کہ اس وقت کا ہمارا کردار منفی تھا اور ہم ایران کے ایک جمہوری ریاست بننے میں رکاوٹ بنے۔ اور اب اس غلطی کا اعتراف کر کے ہم ایران میں مثبت تبدیلی کا باعث بن سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ دس سال قبل امریکہ نے سابق حکومتی دستاویزات (ڈی کلاسیفائیڈ) عیاں کر کے اس بات کا اعتراف کر لیا تھا کہ ایران میں محمد مصدق کی حکومت کو برطرف کرنے کے لیے امریکہ اور برطانیہ ن...
امریکہ میں خودکشی کے رحجان میں مزید اضافہ، 10 ہزار بزرگوں سمیت 50 ہزار خودکشیاں: شہریوں کے مطابق 90 فیصد امریکی آبادی نفسیاتی مریض بن چکی

امریکہ میں خودکشی کے رحجان میں مزید اضافہ، 10 ہزار بزرگوں سمیت 50 ہزار خودکشیاں: شہریوں کے مطابق 90 فیصد امریکی آبادی نفسیاتی مریض بن چکی

صحت و خوراک
امریکہ میں خودکشی کے رحجان میں مزید 2.6 فیصد کا اضافہ ہو گیا ہے۔سال 2022 کے دوران عالمی طاقت کے 49 ہزار 449 شہریوں نے اپنی جان کا خود خاتمہ کیا۔ امریکی ادارہ برائے انسداد امراض کے مطابق 2021 میں خود کشی کے رحجان میں 5 فیصد اضافہ ہوا تھا جو اس بات کی علامت ہے کہ شہریوں کی ذہنی صحت کتنی بری حالت میں ہے۔ ادارہ جاتی رپورٹ میں حکومت کو تنبیہ کی گئی ہے کہ اعدادوشمار شہریوں کی ذہنی صحت کے حوالے سے ایک عندیا ہیں۔ صورتحال تاریخ کے بدترین دور کی عکاسی کرتی ہے۔ حکومتی مشیر برائے ذہنی صحت نے رپورٹ کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ذہنی صحت کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے وگرنہ آئندہ برسوں میں اسے سنبھالنا مشکل ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ خودکشی کرنے والے افراد میں بڑی تعداد بزرگوں کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 65 یا اس سے زیادہ عمر کے افراد میں خود کشی کے رحجان میں...
صدر پوتن کی مصر کو بھاری سرمایہ کاری کی پیشکش: مصر نے یوکرین کو ہتھیار بیچنے سے انکار کر دیا

صدر پوتن کی مصر کو بھاری سرمایہ کاری کی پیشکش: مصر نے یوکرین کو ہتھیار بیچنے سے انکار کر دیا

عالمی
امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ مصر نے یوکرین تنازعے میں شامل نہ ہونے کا عندیا دے دیا ہے۔ وال سٹریٹ جرنل نے مصری حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کی مسلسل درخواست کے باوجود عرب ملک نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی سے انکار کر دیا ہے۔ اخبار کے مطابق مصر سے ٹینک شکن میزائل اور فضائی دفاعی نظام کا مطالبہ کیا جا رہا اور یہ سلسلہ کئی ماہ سے جاری تھا تاہم مصر نے مشاورت کے بہانے وقت مانگتے ہوئے بالآخر فراہمی سے انکار کر دیا ہے۔ اخبار نے امریکی انتظامیہ سے اس حوالے سے پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ مصر نے دوٹوک نہ نہیں کی البتہ ایسا کوئی ارادہ نہ ہونے کی رائے کا اظہار ضرور کیا ہے۔ البتہ امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ تاحال پر امید ہیں کہ مصر ہمارا اتحادی ہے اور اس حوالے سے بات چیت ہو رہی ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ ہتھیاروں کہ فراہمی یوکرین کے لیے انتہائی اہم ہے، اگر واشنگٹن یوکرین کو ...
روسی معیشت پہلے کی نسبت زیادہ آزاد و خودمختار ہے، مغربی پابندیاں مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہیں: صدر پوتن

روسی معیشت پہلے کی نسبت زیادہ آزاد و خودمختار ہے، مغربی پابندیاں مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہیں: صدر پوتن

روس
روسی صدر ولادیمیر پوتن کا کہنا ہے کہ روسی معیشت پہلے کی نسبت زیادہ آزاد اور خود مختار ہے اور مغربی ممالک کی جانب سے عائد پابندیوں کا اس پر کوئی خاص اثر نہیں ہوا۔ ہوائی صنعت کے انجینئروں سے خطاب میں روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ آزاد تجارتی معاہدوں کا ہی نتیجہ ہے کہ روسی معیشت سخت پابندیوں کو بھی سہہ پائی اور ملک آج بھی اپنے پیروں پر کھڑا ہے، وگرنہ مغربی ممالک معیشت کو گرانا چاہتے تھے اور روس کی جانب سے ایک متوازی دنیا کے خواب کو توڑنا چاہتے تھے۔ صدر پوتن کا مزید کہنا تھا کہ امریکی گمان تھا کہ روسی معیشت پابندیوں کے بعد زیادہ سے زیادہ ۳ ہفتے یا ۱ ماہ چل پائے گی لیکن روس آج بھی اپنے پیروں پر کھڑا ہے۔ دشمن کا منصوبہ تھا کہ عالمی مالیاتی نظام سے روس کو نکال کر اور بین الاقوامی کمپنیوں پر دباؤ کے ذریعے انکا پیسہ نکالنے سے وہ روس میں لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کرکے مظاہروں کو ہوا دیں گے، ح...
امریکی سیلیکان ویلی بینک دیوالیہ ہو گیا: سابق صدر ٹرمپ نے بڑی کسادبازاری اور معاشی بحران کی گھنٹی بجا دی

امریکی سیلیکان ویلی بینک دیوالیہ ہو گیا: سابق صدر ٹرمپ نے بڑی کسادبازاری اور معاشی بحران کی گھنٹی بجا دی

مالیات
معروف امریکی بینک, سلیکان ویلی بینک دیوالیہ ہو گیا ہے۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بینک کے دیوالیہ ہونے کا زمہ دار صدر جو بائیڈن کو ٹھہرایا ہے اور اس کے نتیجے میں امریکہ سمیت اتحادی ممالک کے لیے کساد بازاری کے خطرے کا عندیا دیا ہے۔ واضح رہے کہ سلیکان ویلی بینک ٹیکنالوجی کے شعبے میں قرضے دینے کے لیے مشہور تھا، اور امریکی ٹیکنالوجی کو پروان چڑھانے اور شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں بینک کا اہم کردار تھا۔ امریکہ کے 16ویں بڑے بینک کے اچانک دیوالیہ پونے پر بھی بہت سے سوال اٹھائے جا رہے ہیں، امریکی میڈیا کے مطابق بینک کے پاس ابھی کچھ ماہ پہلے تک 200 ارب ڈالر کا ذخیرہ تھا، لیکن اب اچانک اس کے پاس اپنے کھاتہ داروں کو دینے کے لیے پیسے نہیں بچے۔ مارکیٹ میں بینک کے حوالے سے منفی خبریں چلنے کے باعث بھی بینک کو شدید نقصان ہوا ہے اور کھاتہ داروں کی جانب سے فوری بینک سے پیسہ نکالنے کے باعث ب...

Contact Us