Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: خبری

نیوزی لینڈ نے کرونا کے خلاف جنگ جیت لی ۔آج رات سے لاک ڈاؤن ختم کر دیا جائے گا ۔ وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن

نیوزی لینڈ نے کرونا کے خلاف جنگ جیت لی ۔آج رات سے لاک ڈاؤن ختم کر دیا جائے گا ۔ وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن

coronavirus, COVID-19, news, Urdu
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک میں کورونا کی روک تھام کے لیے نافذ کی جانے والی پابندیوں کو آج رات سے مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا ۔اس موقع پر انھوں نے اپنی انتظامیہ اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون سےنیوزی لینڈ نے کرونا کے خلاف جنگ جیت لی۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں کورونا کی روک تھام کے لیے 75 روز قبل سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا لیکن اب عالمگیر وبا کے درمیان ملک میں زندگی عام معمولات کی طرح محسوس ہورہی ہے۔  نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ ملک میں کورونا کی روک تھام کے لیے دنیا کا سب سے سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا جس کی وجہ سے ملک میں کچھ وقت سے کورونا کاکوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا جب کہ آخری کیس 22 مئی کو رپورٹ کیا گیا تھا۔ وزیراعظم جیسنڈا نے اعلان کیا کہ آج کابینہ کی اجازت کے بعد ملک کو لیول ون کی طرف لے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا ...
کورونا کے اثرات کا تعلق بلڈ گروپ سے ہو سکتا ہے: نئی تحقیق سامنے آ گئی

کورونا کے اثرات کا تعلق بلڈ گروپ سے ہو سکتا ہے: نئی تحقیق سامنے آ گئی

COVID-19 pandemic, COVID-19 vaccine, news, Urdu
چین کے بعد اب ناروے اور جرمنی کے سائنسدان بھی ایک مطالعے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ خون کے بعض گروپ کے حامل افراد کے لیے کووڈ انیس زیادہ نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے جبکہ بعض کے لیے اس سے نمٹنا زیادہ مشکل نہیں ہوتا۔ کافی عرصے سے یہ خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ جینیاتی عوامل کورونا وائرس سے تحفظ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ناروے اور جرمنی کے سائنسدانوں کی طرف سے کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق خون کے بعض مخصوص گروپ رکھنے والے افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی صورت میں سانس کی تکلیف ان کے لیے زیادہ نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ حال ہی میں اوسلو کے یونیورسٹی ہاسپٹل سے تعلق رکھنے والے محقق ٹام کارلسن اور جرمنی کی یونیورسٹی آف کیل کے محقق آندرے فرانکے کی سربراہی میں ہونے والی تحقیق کے دوران محققین نے 1,610 ایسے کرونا متاثرین کے بارے میں طبی معلومات جمع کیں کا علاج اسپین اور اٹلی...
امریکی محکمہ صحت کی جانب سے خریدے گئےچینی این 95 ماسک جعلی نکلے:امریکہ نے مقدمہ دائرکر دیا

امریکی محکمہ صحت کی جانب سے خریدے گئےچینی این 95 ماسک جعلی نکلے:امریکہ نے مقدمہ دائرکر دیا

coronavirus, COVID-19 Medicare fraud, Medicare fraud, news, novel coronavirus, Urdu
امریکی محکمہ انصاف نے جعلی این 95 ماسک فروخت کرنے پر چینی کمپنی پر مقدمہ دائر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے کورونا کی روک تھام کے لیے اپریل میں چینی کمپنی سے تقریباً 5 لاکھ این 95 ماسک خریدے جو تمام کے تمام جعلی اور غیر معیاری نکلے جس پرامریکی محکمہ انصاف نے کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے نیویارک کی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کی کہ امریکہ نے چینی شہر گوانگ ڈونگ کی کمپنی سے کورونا سے بچاؤ کے لیے ایک ملین ڈالر مالیت کے این 95 ماسک کے تین بیچز شپ کے ذریعے منگوائے جس میں کمپنی نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ 4 لاکھ 95 ہزار 200 ماسک این 95 کے معیار کے ہیں نیز یہ کہ چینی کمپنی نے ایک اور جھوٹا دعویٰ کیا کہ یہ ماسک امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ سے تصدیق شدہ ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق چینی کمپنی کو جن الزامات پر چارج کیا گیا ان ...
فلسطینی غرب اردن کو اسرائیل میں ضم نہیں کرنے دیں گے:تل ابیب میں لاکھوں لوگوں کا احتجاج

فلسطینی غرب اردن کو اسرائیل میں ضم نہیں کرنے دیں گے:تل ابیب میں لاکھوں لوگوں کا احتجاج

Israel, New World Order, news, Palestine, US arms embargo, Zionism
اسرائیلی وزیراعظم بینجامن نیتن یاہو نے اپنے اتنخابی نعرے پر عمل درآمد کی عملی کوشش شروع کر دیں جس کے خلاف تل ابیب میں ’یہودی- عرب ریلی‘ نکالی گئی۔ اسرائیلی مظاہرین نے زمین پر لیٹ کر سڑکیں بلاک کر دیں اور ’قبضے کو روکا جائے‘ جيسے نعرے لگائے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں اْس نئے متنازعہ قانون کے خلاف ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کے تحت اسرائیل کو ایک یہودی ریاست قرار دیا گیا ہےاورغرب اردن کے وسیع علاقے کو اسرائیل میں ضم کرنے کے مجوزہ منصوبے پر عمل درآمد کا اعلان کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دروز کمیونٹی کی طرف سے منعقد کیے جانے والے اس احتجاج میں کم و بیش ڈیڑھ لاکھ افرادنے شرکت کی ۔ اس مظاہرے میں تمام شہریوں کے لیے برابری کے حقوق کا مطالبہ کیا گیا۔ گذشتہ ماہ منظور کیے گئے اس نئے اسرائیلی قانون کو شہری آزادی کے گروپوں اور عرب اسرائیلوں نے شدید تنقی...
فرانس ،ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت بند کرے:عباس موسوی

فرانس ،ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت بند کرے:عباس موسوی

news, Urdu
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے فرانسیسی حکام کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس کو ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کردینی چاہیے۔ ایرانی عدلیہ ایک آزاد اور مستقل ادارہ ہے۔ ایرانی خبررساں ادارے مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے فرانس کے حکام کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس کو ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کردینی چاہیے ایرانی عدلیہ ایک آزاد اور مستقل ادارہ ہے لہٰذا ایران اپنے عدالتی نظام پر انگلی اٹانے کی ہر گز اجازت نہیں دے گا ۔ فریبا عادل خواہ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فرانسیسی قیدی فریبا عادل خواہ کے معاملے کو عدالتی معاملہ قراردیتے ہوئے کہا کہ فریبا عادل خواہ ، اپنے جرم کے مطابق سزا کاٹ رہی ہے  اور اس سلسلے میں فرانسیسی حکام کی مداخلت اور اظہار خیال ای...
ایران نے قیدی رہا کر کے ثابت کر دیا کہ اہم تنازع پربات چیت ممکن ہے:ٹرمپ

ایران نے قیدی رہا کر کے ثابت کر دیا کہ اہم تنازع پربات چیت ممکن ہے:ٹرمپ

news, Urdu
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ اور ایران نے ایک دوسرے کا ایک ایک قیدی رہا کر دیا۔امریکی نیوی اہلکار مائیکل وائٹ دو سال سے ایرانی قید میں تھا جب کہ ایرانی سائنسدان سائرس اصغری چار سال سے امریکی قید میں تھا۔رپورٹ کے مطابق امریکی نیوی اہلکار کی رہائی ایرانی سائنسدان کی رہائی کے بعد عمل میں آئی ہے۔ یاد رہے کہ امریکی شہری مائیکل وائٹ دو سال پہلے ایران گیا تھا لیکن اسے ایران کے سپریم ایرانی لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی سوشل میڈیا پر مبینہ توہین کے بعد گرفتار کر لیا گیا تھا۔ وائٹ پچھلے کچھ عرصے سے کورونا کے مرض کا شکار ہو کر ایران میں زیر علاج تھا جبکہ ایرانی سائنسدان کو اوہائیو کے تعلیمی دورے کے دوران امریکی راز چرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، ایرانی سائنسدان پچھلے سال امریکی عدالت سے بری ہونے کے باوجود امیگریشن حکام کی تحویل میں تھا۔ امریکی بحریہ کے اہلکار کی ایران سے رہائی پر ا...
امریکہ کی ایرانی جوہری ڈیل سے مکمل علیحدگی:فرانس، برطانیہ، روس، چین اور جرمنی کی امریکہ پر تنقید

امریکہ کی ایرانی جوہری ڈیل سے مکمل علیحدگی:فرانس، برطانیہ، روس، چین اور جرمنی کی امریکہ پر تنقید

Iran, news, Nuclear, Urdu
امریکہ نے ایرانی جوہری ڈیل سے مکمل علیحدگی اختیار کر لی ہے جبکہ ڈیل کے مغربی فریقوں نے امریکی فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ایران کے ساتھ ہونے والی جوہری ڈیل سے دستبرداری کا فیصلہ موجودہ امریکی صدر ٹرمپ نے اقتدار میں آنے کے ایک برس بعد کیا تھا۔ طویل مذاکراتی سلسلے کے بعد سن 2015 میں مکمل ہونے اس ڈیل پر پر دستخط کرنے والے ممالک میں امریکہ کے علاوہ فرانس، برطانیہ، روس، چین اور جرمنی شامل تھے۔ اس مذاکراتی سلسلے میں یورپی یونین بھی شریک رہی تھی۔ امریکی علیحدگی کے بعد سے ڈیل پر دستخط کرنے والے بقیہ ممالک ابھی تک ڈیل کو برقرار رکھنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس ڈیل کے تحت ایران کو جوہری پروگرام کو محدود کرنے کی شرط پر اقتصادی مراعات دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس سمجھوتے کا بنیادی مقصد ایران کو جوہری ہتھیار سازی سے روکنا بھی تھا۔ دوسری جانب ایران کا مسلسل...
عالمی ادارہ صحت سے آئندہ کوئی تعلق نہیں رکھیں گے ۔ ٹرمپ نےاعلان کر دیا

عالمی ادارہ صحت سے آئندہ کوئی تعلق نہیں رکھیں گے ۔ ٹرمپ نےاعلان کر دیا

news, Urdu
امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)  کو چین کی کٹھ پتلی قرار دیتے ہوئے اس سے تعلقات منقطع  کرنے کا اعلان کردیا۔ جبکہ اس حوالے سے امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کے سربراہ پیٹرس ہیرس کا کہنا ہے کہ  عالمی ادارہ صحت کے ساتھ تعلقات ختم کرنےسے کچھ حاصل نہیں ہو گا اور موجودہ بحران سے نکلنے کا راستہ ڈھونڈنا بہت مشکل ہو جائے گا۔ گذشتہ روز وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے خطاب میں امریکی صدر نے الزام لگایا کہ عالمی ادارہ صحت پر چین کا مکمل کنٹرول ہوچکا ہے اور چین نے کورونا کے حوالے حقائق کو دنیا سے خفیہ رکھا اورڈبلیو ایچ او کو بھی حقائق بتانے سے روکا جس کی وجہ سے کورونا کو ابتداء میں ہی روکنے میں ناکامی ہوئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ  عالمی ادارہ صحت کو امریکہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی رقم اب دوسری تنظیموں اور اداروں کو فراہم کی جائے گی تاکہ وبا سے نمٹنے میں مدد مل سکے۔یاد رہے کہ ا...
سوشل میڈیا کمپنیوں کو اب سنسرشپ کی اجازت نہیں دیں گے: ٹرمپ کےايگزيکٹو آرڈرپر دستخط

سوشل میڈیا کمپنیوں کو اب سنسرشپ کی اجازت نہیں دیں گے: ٹرمپ کےايگزيکٹو آرڈرپر دستخط

news, Urdu
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایسے انتظامی حکم نامے (ایگزیکٹیو آرڈر) پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت سوشل میڈیا کے بڑے پلیٹ فارمز ٹوئٹر اور فیس بک پر آن لائن پوسٹ کیے گئے مواد پر حاصل قانونی استثنا ختم کیا جا سکے گا۔صدر ٹرمپ کے ناقدین نے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی انتقام کا مشکوک قانونی عمل قرار دیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس ایگزیکٹیو آرڈر کی منظوری کے بعد امریکہ میں سوشل میڈیا کے نگراں سرکاری ادارے فیس بک اور ٹوئٹر سمیت دیگر آن لائن پلیٹ فارمز کے خلاف صارفین کا مواد بلاک کرنے یا اس میں ترمیم کرنے پر قانونی کارروائی کر سکیں گے۔ اس آرڈرمیں مختلف چیزوں کے ساتھ سوشل میڈیا کمپنیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ صارفین کے مواد پر کنٹرول کے قانونی حق سے دستبردار ہوجائیں، جیسے ٹوئٹر کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی کئی ٹوئٹس کو غیرمصدقہ قرار دینا وغیرہ۔ امريکی صدر نے کہا کہ حکم نامے کے تحت...
“پلیز گو بیک چائنہ” بھارتی فوج نے چین کے آگے گھٹنے ٹیک دیے

“پلیز گو بیک چائنہ” بھارتی فوج نے چین کے آگے گھٹنے ٹیک دیے

news, Urdu
لداخ میں چینی فوج نے بھارتی فوج کو شرمناک شکست سے دوچار کرتے ہوئے کئی بھارتی فوجیوں کو قید کر لیا جس پر بھارتی فوج کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا جا رہا ہے، اب ایک حقیقی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں بھارتی فوج اقرار کر رہی ہے کہ ہم چین سے نہیں لڑ سکتے۔ بھارتی فوج بینر لے کے کھڑی ہے اورچینیوں سے درخواست کر رہی ہے کہ پیاری چینی فوج ! آپ ہمارے علاقے میں ہیں براہ مہربانی لداخ سے واپس چلے جائیں۔ ذرائع کے مطابق ‏لداخ میں چین نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیے، متعدد فوجی گرفتارکر لیے ، اکثر نے بھاگ کر جان بچائی ۔اطلاعات کے مطابق لداخ اور سکم کی سرحد پر چینی فوج کی نقل و حرکت سے بھارت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چینی فوج زیر زمین بنکرز بنانے میں مصروف ہے جبکہ کچھ بھارتی فوجیوں کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں نے بھاگ کرجان بچائی ہے ۔ لداخ سے ذرائع کے م...

Contact Us