Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

روس

نیٹو کی ایک بار پھر سرحدوں پر کشیدگی کم کرنے کیلئے روس کو بات چیت کی پیشکش: روس کا یوکرین سمیت متعدد معاملات پر مؤقف اٹل

نیٹو کی ایک بار پھر سرحدوں پر کشیدگی کم کرنے کیلئے روس کو بات چیت کی پیشکش: روس کا یوکرین سمیت متعدد معاملات پر مؤقف اٹل

روس
نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے روسی افواج کے سربراہ کو سرحدوں پر جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے فوری بات چیت کی دعوت دی ہے۔ جینز سٹولتنبرگ نے برلن کے مقامی اخبار سے گفتگو میں کہا کہ نیٹو روس کے ساتھ سرحدوں پر کشیدگی کو لے کر فوری فیصلہ کن گفتگو کی کوششوں میں مصروف ہے، دونوں حریفوں کا پچھلے 19 ماہ یعنی ڈیڑھ سال سے بھی زائد عرصے سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ نیٹو کے اعلیٰ ترین عہدے دار نے رابطے کی کوششوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو گزشتہ 1 سال سے روسی حکام سے ملاقات کے لیے درخواست کر رہا ہے، لیکن روس کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا، اب روس کو دیکھنا ہے کہ وہ حالات کو کس طرف لے کر جانا چاہتا ہے۔ ہمارے پاس ایس ابہت کچھ ہے جس سے دونوں حریف فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ دوسری طرف دو ماہ قبل روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروو نے نیٹو کی کوششوں سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ روس باہمی...
جینیوا میں صدر بائیڈن سے ملاقات میں تعلقات کی بحالی کے طریقوں پر بات ہو گی: صدر پوتن

جینیوا میں صدر بائیڈن سے ملاقات میں تعلقات کی بحالی کے طریقوں پر بات ہو گی: صدر پوتن

روس
روسی صدر ولادیمیر پوتن امریکی ہم منصب جو بائیڈن کے ساتھ آئندہ ہفتے کی متوقع ملاقات سے کچھ زیادہ پرامید نہیں ہیں، سینٹ پیٹرزبرگ بین الاقوامی اقتصادی فورم میں خطاب کے دوران صدر پوتن کا کہنا تھا کہ امریکی صدر سے ملاقات میں کسی خاص پیش رفت کا امکان نہیں ہے، تاہم اہم معاملات پر تبادلہ خیال کرنا تعلقات کو معمول پر لانے کی بنیاد ضرور بن سکتا ہے۔ جینیوا میں طے ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے صدر پوتن نے مزید کہا کہ ہم دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے جارہے ہیں، انہیں ادراک ہے کہ ابھی انہیں تعلقات ٹھیک کرنے کے طریقے تلاش کرنے ہیں، اور بحالی میں ابھی وقت لگےگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ آج انتہائی نچلی سطح پر ہے اور اب یہ بات سب کو معلوم ہے۔  صدر پوتن نے ملاقات کے ایجنڈے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ تعلقات میں استحکام، نمایاں بین الاقوامی تنازعات کے حل، دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی، کورونا وباء اور...
روس اور چین کی باہمی تجارت میں 25٪ کا حد درجہ اضافہ: 2024 تک 200 ارب ڈالر تک پہنچانے کے ارادے کا اظہار

روس اور چین کی باہمی تجارت میں 25٪ کا حد درجہ اضافہ: 2024 تک 200 ارب ڈالر تک پہنچانے کے ارادے کا اظہار

روس
روس اور چین کے مابین تجارتی حجم میں رواں سال کے پہلے 5 ماہ میں حد درجہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ چینی محکمہ کسٹم کے مطابق اس دوران دونوں ہمسایہ ممالک نے 50 اعشاریہ 65 ارب ڈالر کی تجارت کی گئی، جو گزشتہ سال اسی دورانیے سے 23 اعشاریہ 6٪ زیادہ تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق روس اور چین کے مابین ہونے والا اضافی تجارتی حجم 10 اعشاریہ 449 ارب ڈالر کا رہا۔ انفرادی اضافے میں روس کی برآمدات میں 15 اعشاریہ 4 فیصد کا اضافہ ہوا جس سے روس نے 27 اعشاریہ 735 ارب ڈالر کمائے جبکہ چین سے درآمدات میں 35 اعشاریہ 3٪ کا اضافہ ہوا، جس سے چین کو 22 اعشاریہ 921 ارب ڈالر کا فائدہ ہوا۔ گزشتہ ہفتے روسی صدر ولادیمیر پوتن نے بھی دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین ہونے والی تجارت میں اضافے کو خوش آئند قرار دیا اور مزید اضافے کے عزم کے دوہرایا، صدر نے 2024 تک باہمی تجارت کو 200 ارب ڈالر تک پہنچانے کے ارادے کا اظہار کیا ...
روس آئندہ 40 برس تک کان کنی کیے بغیر بھی سونے کی طلب پوری کر سکتا ہے: وزیر قدرتی وسائل

روس آئندہ 40 برس تک کان کنی کیے بغیر بھی سونے کی طلب پوری کر سکتا ہے: وزیر قدرتی وسائل

روس
روسی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر وہ سونے کی کان کنی روک بھی دیں تو انکے پاس آئندہ 4 دہائیوں کے لیے مطلوب سونے کی مقدار موجود ہے۔ وزیر برائے قدرتی وسائل الیگزینڈر کوزلوو کا کہنا ہے کہ روس اس وقت قومی دولت کا 13٪ سونے کی صورت میں رکھنے والا دنیا کا پہلا ملک ہے، جبکہ سونے کی پیداوار میں اس وقت چین اور آسٹریلیا کے بعد روس دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔ وزیر قدرتی وسائل کا مزید کہنا تھا کہ روسی حکومت 2010 سے سونے کے ذخائر میں اضافے پہ کام کر رہی ہے، اور گزشتہ 10 برسوں کے دوران 6 ہزار ٹن سونے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ کوزلوو کا مزید کہنا تھا کہ روس ملک میں موجود مزید سونے کے زخائر کو استعمال کرنے کا ارادہ بھی رکھتا ہے اور اب ماگادان کے علاقے میں موجود ناتالکا، پاولک اور ارکتسک کے علاقے میں موجود ورننسکوئی اور ساکھا سے بھی قیمتی دھات نکالی جا رہی ہے۔ وزیر کے مطابق سربیا سیخوئی کے مقام پر موجود دن...
روس کا سفر کرنے والوں کو سپوتنک-5 ویکسین فراہم کرنے پر کام شروع، صدر پوتن کا عالمی برادری سے ویکسین کی منصفانہ فراہمی پر زور

روس کا سفر کرنے والوں کو سپوتنک-5 ویکسین فراہم کرنے پر کام شروع، صدر پوتن کا عالمی برادری سے ویکسین کی منصفانہ فراہمی پر زور

روس دنیا میں
 روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایک بار پھر دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی مساوی دستیابی کے حوالے سے اہمیت پر زور دیا ہے اور سیاحت یا کسی بھی مقصد کے لیے روس کا سفر کرنے والے افراد کو ویکسین کی فراہمی کا منصوبہ شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ صدر پوتن کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک اس وقت تک محفوظ نہیں رہے گا جب تک ہر ایک کو کووڈ-19 کے خلاف ویکسین نہ لگ جائے، انہوں نے روسی وزارت صحت کو ہدایت کی ہے کہ روس آنے والے غیرملکیوں کو ویکسین کی خوراک فراہم کرنے لیے منصوبہ بنایا جائے۔ صدر پوتن کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے سال پوری دنیا میں وبائی مرض کی شدت کے بعد عالمی معیشت دوبارہ معمول پر آتی نظر آرہی ہے، لیکن یہ بحالی غیر منصفانہ ہے، انہوں نے کہا کہ اس سے وباء کا خطرہ ٹل نہیں سکے گا، اور سنگین سیاسی خطرات پیدا ہوسکتے ہیں۔ صدر پوتن نے عالمی برادری پر بحران سے نکلنے کے لیے ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنے پر زور دیا ...
روس کی امریکی ڈالر پر انحصار ختم کرنے کی پالیسی جاری: آئندہ 1 ماہ میں قومی دولت سے 40 ارب ڈالر نکال کر سونا خریدنے کا اعلان

روس کی امریکی ڈالر پر انحصار ختم کرنے کی پالیسی جاری: آئندہ 1 ماہ میں قومی دولت سے 40 ارب ڈالر نکال کر سونا خریدنے کا اعلان

روس
روس نے امریکی ڈالرکو ایک اور بڑی ضرب لگانے کی تیاری مکمل کر لی ہے، وزیر خزانہ انتون سلانوف نے قومی دولت فنڈ میں ملکی سلامتی کے لیے مختص 40 ارب ڈالر کا خطیر حصہ ڈالر سے سونے میں منتقل کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔ انتون سلانوف نے کہا کہ قومی دولت فنڈ آئندہ ماہ ڈالر کی صورت میں محفوظ تمام خزانے کو صفر کر دے گا۔ سینٹ پیٹرزبرگ بین الاقوامی اقتصادی فورم  پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ عمل انتہائی تیزی سے مکمل کیا جائے گا، اور امریکی سکے میں محفوظ تمام رقم سونے میں منتقل کر دی جائے گی۔ منصوبے کے تحت فنڈ میں ڈالر کا تناسب 35 فیصد سے کم ہو کر صفر ہو جائے گا، جبکہ یورو اور چینی یوآن میں رکھے ہوئے اثاثوں میں بالترتیب 40 فیصد اور 30 ​​فیصد تک کا اضافہ ہوگا۔ برطانوی پاؤنڈ کا حصہ 10 فیصد سے کم ہو کر5 فیصد تک رہ جائے گا۔ سرمایہ کاری پہلی بار سونے میں کی جائے گی، جس سے 20 فیصد اث...
سینٹ پیٹرزبرگ بین الاقوامی اقتصادی فورم کا اجلاس اختتام پذیر:5 روزہ اجلاس میں 53 ممالک کے 2 ہزار سے زائد مندوب شریک، 320 سے زائد معاہدوں پر دستخط

سینٹ پیٹرزبرگ بین الاقوامی اقتصادی فورم کا اجلاس اختتام پذیر:5 روزہ اجلاس میں 53 ممالک کے 2 ہزار سے زائد مندوب شریک، 320 سے زائد معاہدوں پر دستخط

روس
سالانہ سینٹ پیٹرزبرگ بین الاقوامی اقتصادی فورم (ایس پی آئی ای ایف) کا اجلاس ختم ہو گیا ہے، گزشتہ بدھ کے روز شروع ہونے والا اجلاس آج اختتام پذیر ہوا۔ اجلاس میں 5 ہزار سے زائد مندوبین شریک ہوئے جبکہ سینکڑوں نئے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ روس کانگریس فاؤنڈیشن کے سربراہ الیگزینڈر اسٹوگلیوفنل نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ سینٹ پیٹرزبرگ بین الاقوامی اقتصادی فورم میں 320 سے زیادہ معاہدے پیش کیے گئے، جس میں مختلف خطوں سے تعلق رکھنے والے حکومتی ارکان اور نجی کمپنیوں کے مالکان نے شرکت کی اور ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدے کیے۔ اس اجلاس میں 53 ممالک کے تقریباً 2000 مندوب شریک تھے، اجلاس میں امریکہ، چین اور قطر کے وفود نمایاں رہے۔ ...
روس اور چین کی چاند پر مشترکہ خلائی تحقیق کے مرکز کی تعمیر کے منصوبے میں شمولیت کے لیے مختلف ممالک کو دعوت

روس اور چین کی چاند پر مشترکہ خلائی تحقیق کے مرکز کی تعمیر کے منصوبے میں شمولیت کے لیے مختلف ممالک کو دعوت

روس
 روس اور چین نے چاند پر مشترکہ تحقیقی مرکز کو عملی شکل دینے کے لیے منصوبہ بندی کا آغاز کر دیا ہے۔ دوسری طرف منصوبے پر مغربی میڈیامیں چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں اور سائنسی تحقیق کے منصوبے کو بھی اقوام میں محاذ آرائی کی صورت میں پیش کرتے ہوئے بین الاقوامی منصوبے کو امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کو کاٹنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔  چین اور روس کا کہنا ہے کہ انہوں نے خلائی تحقیق میں دلچسپی رکھنے والے متعدد دیگر ممالک کو بھی منصوبے میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے لہٰذا منصوبے کو امریکہ کے ساتھ خلائی دوڑ قرار دینا غلط ہے۔ منصوبے پہ تفصیلی بات چیت کے لیے روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں جون میں تحقیقی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا تھا تاہم کورونا وباء کے باعث اسے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ روس اور چین کے مابین خلائی تحقیق میں تعاون کا یہ معاہدہ رواں برس 9 مارچ کو طے پایا تھا، جس کے تحت دون...
امریکی بُغض ہار گیا، روسی لگن جیت گئی: امریکہ کا نارڈ سٹریم-2 منصوبہ روکنے میں ناکامی کا اعتراف، پابندیاں ہٹا دیں، جرمنی میں انتخابات سے قبل منصوبے کے افتتاح کا امکان

امریکی بُغض ہار گیا، روسی لگن جیت گئی: امریکہ کا نارڈ سٹریم-2 منصوبہ روکنے میں ناکامی کا اعتراف، پابندیاں ہٹا دیں، جرمنی میں انتخابات سے قبل منصوبے کے افتتاح کا امکان

روس
امریکہ نے نارڈ سٹریم-2 منصوبے کو روکنے میں ناکامی کا اعتراف کر لیا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کا ایک تازہ بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے جرمنی کے لیے روسی گیس لائن منصوبے کو روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب بہت دیر ہوچکی ہے، امریکہ کا منصوبے کو روکنا اور اسکی کوشش کرنا اتحادیوں کی ناراضگی کا باعث بن سکتا ہے، خصوصاً جب کہ منصوبہ تکمیلی مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔ صدر بائیڈن نے  واشنگٹن میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ اگرچہ وہ ہمیشہ سے نارڈ اسٹریم-2 کے مخالف تھے لیکن انکے اقتدار میں آنے سے قبل ہی منصوبہ تقریباً مکمل ہوگیا تھا، اور اگر اب انہوں نے پابندیاں لگائیں تو اسکے سنگین نتائج نکلیں گے اور اس سے امریکہ یورپ تعلقات کو نقصان پہنچے گا۔ واضح رہے کہ صدر بائیڈن کا بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب قصر ابیض اور کریملن نے 16 جون کو جنیوا میں صدارتی ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔ ...
چین (بڑی آبادی) اور روس (بڑا خطہ) کی بڑھتی قربت: مغربی حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع

چین (بڑی آبادی) اور روس (بڑا خطہ) کی بڑھتی قربت: مغربی حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع

روس
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایک بار پھر چین کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا ہے۔ اس حوالے سے روس رواں ہفتے ماسکو میں چین کے اعلیٰ سطحی وفد کا استقبال کیا جائے گا جن کے ساتھ علاقائی امن، سلامتی اور تذویراتی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ چینی دفتر خارجہ نے بھی اجلاس کی تصدیق کرے ہوئے کہا ہے کہ چینی کمیشن برائے خارجہ امور کے سربراہ اور امریکی امور کے ماہر یانگ جیچی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کئی روزہ دورے پر ماسکو پہنچ گیا ہے۔ وفد روس کے بعد کروشیا اور سلووینیا بھی جائے گا۔ دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے چینی ذرائع ابلاغ یانگ جیچی کو صدر شی جن پنگ کا سب سے قابل اعتماد مشیر کے طور پر پیش کر رہا ہے۔ دوسری طرف اس اجلاس پر گفتگو کرتے ہوئے مغربی تجزیہ کار اسے بڑی پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ دنیا کی سب سے زیادہ آبادی اور رقبے کے لحاض سے سیارے کے سب سے بڑے ملک کے درمی...

Contact Us