Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

روس

روس بہانہ، چین نشانہ: برطانیہ کا حالیہ دشمن اول روس ہے، سیکرٹری دفاع والیس نے چین کا گھیرا کرتی بحری قوت کو روس سے جوڑ دیا

روس بہانہ، چین نشانہ: برطانیہ کا حالیہ دشمن اول روس ہے، سیکرٹری دفاع والیس نے چین کا گھیرا کرتی بحری قوت کو روس سے جوڑ دیا

روس
برطانوی سیکرٹری دفاع بین والیس نے روسی آبدوزوں میں جدت اور بحری قوت میں اضافے کو ملک کے لیے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے برطانیہ کی بڑھتی عسکری پیداوار کا دفاع کیا ہے۔ مقامی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ روس اپنی تمام تر اشتعال انگیزی کا نشانہ برطانیہ کو بنائے ہوئے ہے۔  والیس نے برطانوی بحری قوت میں ہونے والے نئے اضافے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اس سے ایک بار پھر دنیا میں بحری قوت کے مرکزکے طور پر ابھرے گا۔ اس موقع پر انہوں نے خاص طور پر 3 ارب پاؤنڈ مالیت کی لاگت سے تیار کردہ کوئین الزبتھ نامی طیارہ بردار بحری جہاز کا ذکر کیا اور عوام کو محفوظ مستقبل کی امید دلائی۔  برطانوی سیکرٹری دفاع نے بحری جہاز کی پہلی تعیناتی کے حوالے سے کہا کہ یہ جرسی کی طرف نہیں بلکہ جاپان کی طرف پہلا سفر کرے گا اور خطے میں برطانوی عسکری قوت کا بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا۔ پہلی ...
روس عسکری قوت میں تعداد کے اضافے کے بجائے صلاحیت اور مزید جدت لانے کی پالیسی پر گامزن ہے: روسی وزیر دفاع کا نالج فورم سے خطاب میں نئے جدید ہتھیاروں کا تعارف

روس عسکری قوت میں تعداد کے اضافے کے بجائے صلاحیت اور مزید جدت لانے کی پالیسی پر گامزن ہے: روسی وزیر دفاع کا نالج فورم سے خطاب میں نئے جدید ہتھیاروں کا تعارف

روس
روسی وزیر دفاع سیرگئی شوگو نے فوج کو جلد خودکار جنگی ربوٹوں سے آراستہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مصنوعی ذہانت سے لیس جدید ترین ربوٹ میدان جنگ میں خود فیصلے کرنے کی صلاحیت سے لیس فوجی ہوں گے۔ نیو نالج فورم سے خطاب کے دوران روسی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل کی جنگوں کے اس اہم ترین ہتھیار کا فوج میں شامل ہونا بڑی کامیابی ہے۔ روسی جنگی ربوٹ میدان جنگ میں صورتحال کو بھانپتے ہوئے اہم ترین تذویراتی فیصلے بھی کر سکیں گے، روسی دفاعی پیداواری صنعت کی جانب سے اس میں کمال حاصل کرنا ایک بڑی پیش رفت ہے۔ واضح رہے کہ روس پہلے ہی فوج میں متعدد خود کار اور نیم خود کار جدید مشینوں کی نقاب کشائی کرچکا ہے، جن میں سے کچھ کا باقائدہ جنگوں اور میدان عمل میں استعمال بھی شروع ہو چکا ہے۔ ان ہتھیاروں میں سے ایک اوران-9 نامی مختلف الجہت ربوٹ بھی ہے جو 30 ملی میٹر بندوق، متعدد شعلہ باز اور چار ہدایت یافت...
امریکہ کی جانب سے نارڈ سٹریم-2 منصوبہ روکنے میں ناکامی کے اعتراف کے باوجود مشکلات کھڑی کرنے کا سلسلہ جاری: روس کی مزید 3 کمپنیوں پر پابندیاں عائد

امریکہ کی جانب سے نارڈ سٹریم-2 منصوبہ روکنے میں ناکامی کے اعتراف کے باوجود مشکلات کھڑی کرنے کا سلسلہ جاری: روس کی مزید 3 کمپنیوں پر پابندیاں عائد

روس
امریکی محکمہ خزانہ نے روس-جرمنی گیس پائپ لائن منصوبے پر کام کرنے والی روسی بحری کمپنیوں کی ایک فہرست جاری کی ہے جن پر نارڈ اسٹریم 2 گیس پائپ لائن منصوبے کی تعمیر میں حصہ لینے پر پابندیاں لگا دی گئی ہیں۔ متعصب پروٹوکٹنگ یورپی انرجی سکیورٹی ایکٹ 2019 (پی ای ای ایس اے) کے تحت امریکہ نے 3 کمپنیوں اور 13 جہازوں پابندیاں عائد کی ہیں۔ قانون بحیرہ بالٹک میں روسی پائپ لائن کی تعمیر کو روکنے اور امریکی زیر اثر ممالک مثلاً یوکرین کو فائدہ پہنچانے کے لیے متعارف کروایا گیا تھا۔ روسی ادارہ برائے سمندری تحفظ مرسپاس پہلے ہی امریکی پابندیوں کا شکار ہے، اور اب کالنگراڈ کی مور ٹرانس سروس اور سمارا ہیٹ اینڈ انرجی پراپرٹی پر بھی پابندیاں عائد ک دی گئی ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے رواں ہفتے کے شروع میں وزارت خزانہ کے ذریعے پابندیوں کا اعلان کیا۔ یہ پابندی روس کے وزیر خارجہ سیرگئی لاروف اور امریکی وزیر ...
روس کو چبانے کی خواہش رکھنے والوں کے دانت ہی توڑ دیں گے: روسی صدر کا اعلیٰ مغربی عہدے داروں کے بیانات اور ذرائع ابلاغ میں بڑھتے تجزیوں پر شدید ردعمل

روس کو چبانے کی خواہش رکھنے والوں کے دانت ہی توڑ دیں گے: روسی صدر کا اعلیٰ مغربی عہدے داروں کے بیانات اور ذرائع ابلاغ میں بڑھتے تجزیوں پر شدید ردعمل

روس
 روسی صدر ولادیمیر پوتن نے روس کو توڑنے کی سرگوشیاں کرنے والوں کے دانت توڑنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جنگ عظیم میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں منعقد تقریب سے خطاب میں روسی صدر کا کہنا تھا کہ کچھ دشمن گھات لگاتے بیٹھے ہیں، ہم پہ کسی قسم کا بیرونی حملہ کرنے والوں کے دانت توڑ دیے جائیں گے۔ روسی صدر کا اشارہ مغربی میڈیا کی ان رپورٹوں کی طرف تھا جس میں روس کو وسائل کے حساب سے تقسیم کرنے کی شرارتی سرخیاں اور تجزیے کیے جا رہے ہیں۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارا حجم بڑا ضرور ہے لیکن اسے سنبھالنے اور اسکی حفاظت کرنےکا بھی ہم میں اتنا ہی دم ہے۔ صدر پوتن نے گفتگو میں زار ایلگزینڈر سوم سے منسوب مقولہ سناتے ہوئے کہا کہ ہماری ترقی سے ہر کوئی گھبراتا ہے، اس لیے روس کا کوئی دوست نہیں ہے۔ صدر نے گفتگو میں ان لوگوں پر بھی تنقید کی جو سائبیریا میں موجود لکڑی، معدنیات اور توانائی کے ذخائر پر ہ...
روس کا براعظم انٹارکٹکا میں سخوئی-34 جنگی طیاروں کا دستہ تعینات کرنے کا اعلان: امریکہ کا تشویش کا اظہار، کونسل اجلاس طلب

روس کا براعظم انٹارکٹکا میں سخوئی-34 جنگی طیاروں کا دستہ تعینات کرنے کا اعلان: امریکہ کا تشویش کا اظہار، کونسل اجلاس طلب

روس
روس اور امریکہ کے اعلیٰ سفارتکار براعظم انٹارکٹکا میں بڑھتے تناؤ کو کم کرنے کے لیے بات چیت کا آغاز کررہے ہیں۔ دونوں ممالک عرصۃ دراز سے ایک دوسرے کو منجمند براعظم میں اشتعال انگیزی کا زمہ دار ٹھہراتے آ رہے ہیں، اور اسے خطے میں اپنے مفادات اور قومی سلامتی کا مسئلہ بنا کر عالمی کشیدگی کو مزید بڑھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے۔ روسی وزارت دفاع نے اپنے حالیہ بیان میں علاقے میں ایس یو 34 لڑاکا طیاروں کا دستہ تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ روسی 45ویں فضائی یونٹ کے سربراہ میجر جنرل ایگور چورکن نے کہا ہے کہ اس سے روس خطے میں اپنے مفادات کے تحفظ میں بہتر فیصلے کر سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگی طیارے براعظم میں ہر طرح کی عسکری نقل و حرکت پر نظر رکھ سکیں گے، جو انکے لیے ناگزیر ہو چکا ہے۔ گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کے ایلچی برائے انٹارکٹکا جم ڈی ہارٹ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ امریکہ ...
روس کی ڈالر پر انحصار ختم کرنے کی پالیسی 7 سال تجاوز کر گئی: مارچ میں حددرجہ 1 ارب ڈالر نکال پھینکے

روس کی ڈالر پر انحصار ختم کرنے کی پالیسی 7 سال تجاوز کر گئی: مارچ میں حددرجہ 1 ارب ڈالر نکال پھینکے

روس
روس ڈالر کی اجارہ داری کو ختم کرنے کی اپنی پالیسی سے ایک قدم بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نظر نہیں آرہا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کے جاری کردہ نئے اعداد وشمار کے مطابق فروری سے مارچ کے دوران روس نے اپنے زرمبادلہ کے ذخائر سے ایک ارب امریکی ڈالر دیگر سکوں یا سونے میں منتقل کیے ہیں۔ گزشتہ سال فروری میں بینک آف روس کے ڈالر ذخائر 5،756 ارب ڈالر تھے، جو صرف ایک ماہ 3.976 ارب ڈالر رہ گئے۔ 2014 میں شروع ہونے والی اس پالیسی کے نتیجے میں روس اب تک صرف 170 ارب ڈالر خریدے ہیں، وگرنہ روس مقامی یا ڈالر کے علاوہ دیگر سکوں میں زرمبادلہ جمع کر رہا ہے۔ دراصل 2014 میں امریکہ نے روس پر معاشی پابندیاں لگانا شروع کیں جس کے جواب میں روس نے امریکی ڈالر کے خلاف محاذ کھولا جو تاحال جاری ہے، روسی اقدامات میں 2018 میں تیزی اور مزید سنجیدگی آئی جب اس نے اچانک خزانے سے امریکی تعداد کی تعداد کو نصف کر دیا اور اس رقم سے  ...
یورپی شہریوں کی طرح روسی بھی کورونا ویکسین لگوانے سے عاری: 42٪ کہتے ہیں کسی صورت ویکسین نہیں لگوائیں گے

یورپی شہریوں کی طرح روسی بھی کورونا ویکسین لگوانے سے عاری: 42٪ کہتے ہیں کسی صورت ویکسین نہیں لگوائیں گے

روس
روس میں ایک حالیہ عوامی سروے میں سامنے آیا ہے کہ 42 فیصد شہری کسی بھی حالت میں کووڈ-19 ویکسین لینے کا ارادہ نہیں رکھتے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ اسکی بڑی وجہ ویکسین سے متعلق بڑھنے والی بداعتمادی ہے۔ سروے میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ ہر پانچ میں سے ایک یعنی 20 فیصد روسی باشندے بیرون ملک سفر کرنے کی صورت میں ویکسین لگانے پر آمادہ ہیں۔ نتائج میں پتا چلا ہے کہ صرف 18 فیصد روسی کسی طرح کی ترغیب کے بغیر ویکسین لگوانے پر آمادہ ہیں۔ سروے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نتائج سے اندازہ ہو سکتا ہے کہ روس میں ویکسین لگوانے کا عمل سست روی کا شکار کیوں ہے۔ اپریل کے آخر میں نائب وزیر اعظم تاتیانا گولیکوف نے بتایا تھا کہ روس میں تب تک 1 کروڑ 11 لاکھ شہریوں کو کوڈ-19 ویکسین کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے۔ اگرچہ روسی حکام باقاعدگی سے اعداد و شمار جاری نہیں کررہے ہیں، لیکن غیر سرکاری اندازوں کے مط...
امریکی تیل ترسیل کمپنی پر سائبر حملہ سی آئی اے کا اپنا کام ہو سکتا: روسی آئی ٹی ماہر کا جاسوس ادارے پر بڑا الزام

امریکی تیل ترسیل کمپنی پر سائبر حملہ سی آئی اے کا اپنا کام ہو سکتا: روسی آئی ٹی ماہر کا جاسوس ادارے پر بڑا الزام

روس
روس کی ایک ممتاز آئی ٹی ماہر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کے مشرقی ساحل پر ایندھن کی سپلائی کو ناکارہ بنا کرگیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والا سائبرحملہ غیرملکی ہیکروں کے بجائے امریکی جاسوسوں کے ذریعہ کیا جانے والا ایک اندرونی کام ہوسکتا ہے۔ سیکیورٹی سافٹ ویئر کمپنی کاسپرسکائی لیب کی بانی اور سابق سی ای او نیتالیا کاسپرسکائی نے آر آئی اے نووستی کو دیے انٹرویو میں کہا کہ امریکی جاسوس ادارہ سی  آئی اے کے پاس سائبر جنگجوؤں کا پورا جتھہ ہے جس سے سی آئی اے ایسے غیر قانونی کام کرواتی ہے۔ ان کے بقول یہ گروہ امبرج کے نام سے جانا جاتا ہے، جو اپنی شناخت چھپانے میں بہت ماہر ہے۔ اس کا ذکر 2017 میں وکی لیکس کے ذریعے بھی سامنے آیا تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی کی سب سے بڑی تیل ترسیل کمپنی پر سائبر حملے میں کمپنی کا سارا نظام درہم برہم ہوگیا تھا۔ جس کا الزام ایک بار پھر ڈیموکریٹ صدر جو بائ...
روس کا قابض صیہونی انتظامیہ سے فلسطینیوں پر مظالم بند کرنے اور آبادکاری روکنے کا مطالبہ: جنگ اور تشدد کے واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 130 سے تجاوز کر گئی

روس کا قابض صیہونی انتظامیہ سے فلسطینیوں پر مظالم بند کرنے اور آبادکاری روکنے کا مطالبہ: جنگ اور تشدد کے واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 130 سے تجاوز کر گئی

روس
روس نے مقبوضہ فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر فلسطینیوں پر تشدد کو ختم روکے۔ قابض صیہونی انتظامیہ کے مسلح زمینی جتھے اور فضائیہ بیت المقدس اور غزہ پر شدید حملے جاری رکھے ہوئے ہے، ایسے میں روسی نائب وزیر خارجہ میخائل بوگڈانوف نے غزہ میں حماس کے مرکزی رہنما موسیٰ ابو مرزوک سے بات چیت کی جس میں ابو مرزوک نے بیت المقدس اور غزہ میں بگڑٹی صورتحال اور رہائشی علاقوں پر قابض صیہونی گولہ باری سے متعلق اطلاع دی۔  بعدازاں روسی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں تشدد کو فوری طور پر ختم کرنے، اور مذہب و قوم سے قطع نظر عام شہریوں پر حملوں کی عدم قبولیت پر زور دیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ اس کا اطلاق قابض صیہونی انتظامیہ اور فلسطین دونوں فریقین پر ہوتا ہے۔ بیان میں اصرار کیا گیا ہے کہ قابض صیہونی انتظامیہ بیت المقدس کے مقدس مقامات کی حیثیت کا خیال رکھے اور ف...
رشیا گیٹ سازشی نظریے کو پروان چڑھانے والی وکیل خاتون کو صدر بائیڈن نے مشیر بنا لیا

رشیا گیٹ سازشی نظریے کو پروان چڑھانے والی وکیل خاتون کو صدر بائیڈن نے مشیر بنا لیا

روس
امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کی سازش کو ہوا دینے اور ماضی میں اوباما-بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے والی سابق وکیل سوسن ہینسسی کو صدر بائیڈن نے اعلیٰ مشیر مقرر کر دیا ہے۔ سوسن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت میں رشیا گیٹ سازش کے نظریے کو فروغ دینے میں پیش پیش رہی ہیں، اور اب ان خدمات کے پیش نظر صدر بائیڈن نے انہیں محکمہ قومی سلامتی میں اعلیٰ مشیر مقرر کر دیا ہے۔ تعیناتی کی خبر مذکورہ وکیل نے خود اپنے سماجی ابلاغی کھاتے پر دی، اور کہا کہ انہیں محکمہ انصاف کے قومی سلامتی شعبے میں اعلیٰ مشیر مقرر کیا گیا ہے۔ https://twitter.com/Susan_Hennessey/status/1391721631479996418?s=20 ماضی میں سوسن اوباما-بائیڈن انتظامیہ کی میڈیا پر چاپلوسی میں مصروف رہی ہیں، جبکہ رشیا گیٹ سازش کو اٹھانے میں بھی انکا بڑا کردار تھا۔ انہی خدمات کے پش نظر اب بائیڈن-ہیرس انتظامیہ نے بھی سوسن کو ٹرمپ مخالف م...

Contact Us