جمعرات, October 1 Live
Shadow

علاقے و تہذیبیں

(ستان،مسلم ایشیا، عرب، لبرل ، کیتھولک، آرتھوڈاکس عیسائی)

افغان جہاد کے دوران پاکستان و مجاہدین ہندوستان کے اعصاب پر سوار تھے: بھارتی صحافی کی انکشافات سے بھرپور کتاب شائع

افغان جہاد کے دوران پاکستان و مجاہدین ہندوستان کے اعصاب پر سوار تھے: بھارتی صحافی کی انکشافات سے بھرپور کتاب شائع

ستان, شخصی و ادبی
ہندوستان کے تحقیقاتی صحافی یاتش یادیو نے اپنی کتاب " را: ا ے ہزٹری آف انڈیاز کوورٹ آپریشنز" میں انکشاف کیا ہے کہ افغان جہاد کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی را نے افغانستان میں تین جنگجوؤں کو خرید رکھا تھا، جن میں سے ایک احمد شاہ مسعود تھے، جبکہ دیگر دو اب بھی افغانستان میں ہندوستانی ایماء پر کام کررہے ہیں، اور سیاسی اثرورسوخ بھی رکھتے ہیں۔ہندوستانی صحافی نے لکھا ہے کہ را افغانستان میں پاکستان کے بڑھتے اثرورسوخ سے شدید پریشان تھی جسکی بڑی وجہ پاکستان کو حاصل مکمل امریکی اعتماد تھا۔ ایسے حالات میں میں را پاکستان اور افغان مجاہدین کے درمیان بننے والے اتحاد کو ختم یا کمزور کرنا چاہتی تھی۔صحافی نے لکھا ہے کہ را کے خیال میں پاکستان کا خطے میں کردار اس قدر بڑھ چکا تھا کہ وہ ایک تیر سے تین شکار کر رہا تھا۔ پاکستان مجاہدین کے ساتھ اتحاد قائم کر کے ہندوستان کو یہ باؤر کروا رہا تھا کہ وہ اسل...
طالبان اور افغان حکومت کے مابین عید پر  جنگ بندی کا اعلان

طالبان اور افغان حکومت کے مابین عید پر جنگ بندی کا اعلان

ستان
افغان طالبان کی جانب سے عیدالضحیٰ کے موقع پر 3 روز کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا گیا جس کے جواب  میں افغان حکومت نے بھی جنگ بندی کا اعلان کردیا۔افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عیدالضحیٰ کے موقع پر 3 دن کی جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر طالبان کسی قسم کی شدت پسند کارروائی نہیں کریں گے البتہ اپنا دفاع ضرور کریں گے اور اس کا آغاز جمعہ سے ہوگا۔https://twitter.com/Zabehulah_M33/status/1288105972523646978غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کی جانب سے 3 دن کی جنگ بندی کے اعلان کے بعد افغان حکومت نے بھی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے، افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان صدیق صدیقی نے طالبان کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بھی فورسز کو جنگ بندی کا حکم دے دیا ہے۔واضح رہے افغان طالبان اور افغان حکومت کے درمیان عیدالفطر پر بھی ...
ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کو 12 سال قید، 5 کروڑ ڈالر جرمانہ

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کو 12 سال قید، 5 کروڑ ڈالر جرمانہ

مشرق بعید
ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم نجیب عبد الرزاق کو بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز کرنے کے الزامات پر 12 سال قید اور چار کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے جرمانے کی سزا سنادی گئی ہے۔نجیب رزاق پر ملائیشیا برہیڈ ڈویلپمنٹ (ون ایم ڈی بی) کے سرکاری منصوبے پر ایک ارب ڈالر کی بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز کرنے کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔ جبکہ مالی بدعنوانی میں بھی سابق وزیراعظم کے براہ راست ملوث ہونے کا الزام بھی ہے۔گھپلے کا حتمی فیصلہ دیتے ہوئے عدالت نے ان پر فردِ جرم عائد کی تاہم 67 سالہ نجیب کو حکم امتناعی پر آزاد قرار دیتے ہوئے انہیں اپیل کا حق دیا گیا ہے۔کوالالمپور ہائی کورٹ سے جاری فیصلے کے بعد نجیب رزاق نے کہا کہ وہ صرف ایک جج کے اس فیصلے سے مطمئن نہیں اور اپنی نیک نامی ثابت کرنے کے لیے اعلیٰ عدلیہ میں ضرور جائیں گے۔دوسری جانب عدالت کے باہر سابق وزیر اعظم کے حامیوں کی بڑی تعداد جمع تھی...
ایران کی امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے کے نمونے پر نشانہ بازی کی منفرد مشق، امریکہ کا شدید ردعمل

ایران کی امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے کے نمونے پر نشانہ بازی کی منفرد مشق، امریکہ کا شدید ردعمل

عرب و فارس
ایرانی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں ایک منفرد مشق کر کے امریکہ کی خوب توجہ حاصل کی ہے۔ امریکی سیٹلائٹ کی جانب سے جاری کردہ تصاویر کے مطابق ایران نے دنیا کی اہم تجارتی راہداری آبنائے ہرمز میں امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے کے نمونے پر نشانہ بازی کی مشق کی ہے۔امریکی طیارہ بردار بحری بیرے کے نمونے پر حملے کی ایرانی مشق کے مصنوعی سیارے سے مناظرمشق پر قطر میں موجود امریکی بحری بیڑے، جو دنیا میں امریکہ کا پانچواں بحری بیڑہ بھی کہلاتا ہے کی خاتون ترجمان ریبیکا ریبریخ نے تصدیق کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔جبکہ برطانوی میڈیا کے مطابق مشق میں استعمال کیے جانے والے میزائل اور دیگر اسلحے سے پیدا ہونے والا ارتعاش اس قدر زیادہ تھا امریکہ کو خطے میں موجود اپنے فوجی اڈوں کو خبردار کرنا پڑا۔امریکی اور دیگر عالمی ذرائع ابلاغ پر خوب تشہیر کے بعد ایران نے بھی مشق کی تفصیل جاری...
ایران سے 14 قیدی، 76 زائرین  اور 149 غیر قانونی تارکین وطن پاکستان داخل، حکام کی طبی معائنہ کرنے کی یقین دہانی

ایران سے 14 قیدی، 76 زائرین اور 149 غیر قانونی تارکین وطن پاکستان داخل، حکام کی طبی معائنہ کرنے کی یقین دہانی

عرب و فارس
ایران نے ملکی جیلوں میں مختلف معمولی جرائم میں قید 14 پاکستانیوں کو رہا کرتے ہوئے انہیں تفتان کے سرحدی دروازے پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا ہے۔ فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کے حکام کے مطابق پاک ایران سرحدی مقام تفتان پر ایرانی حکام نے 14 پاکستانی قیدیوں کو حکام کے حوالے کیا ہے۔ خبر کی تفصیل کے مطابق رہا ہونے والے افراد ایران میں مختلف معمولی نوعیت کے مقدمات میں قید کی سزا کاٹ رہے تھے، جنہیں خیر سگالی کے تحت رہا کیا گیا۔ایرانی سرحد پر ہونے والی دیگر نقل و حرکت میں 76 زائرین اور 149 غیر قانونی تارکین وطن بھی شامل ہیں۔ جنہیں پاکستانی حکام کے حوالے کیے گئے ہیں۔ سرحدی ذمہ داران کا کہنا ہے کہ تمام افراد کا طبی معائنہ کیا جائے گا اور پھر ہی انہیں شہری آبادی میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔اس سے قبل مارچ اور اپریل میں ایران سے پاکستان میں داخل ہونے والے متعدد زائرین کی کورونا ٹیسٹ کے بغ...
مالی بدعنوانی کا الزام: سابق ملائیشی وزیراعظم سزا کے دہانے پر، اپیل کا عندیا دے دیا

مالی بدعنوانی کا الزام: سابق ملائیشی وزیراعظم سزا کے دہانے پر، اپیل کا عندیا دے دیا

مشرق بعید
دنیا بھرمیں مغربی اجارہ داری سے نکلنے اور چین کے ساتھ نیا ایشیائی اتحاد بنانے کی پاداش میں متعدد مشرقی ممالک میں سیاسی قیادت کی تبدیلیوں اور چین کے ساتھ اتحاد بنانے کے جرم کی سزا کا سلسلہ جاری ہیں۔ پاکستان میں میاں محمد نواز شریف کے بعد ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق، جنہوں نے چین کے ساتھ مل کر متعدد منصوبوں اور علاقائی تجارت پر کام کیا تھا، کو لاکھوں ڈالر کی بدعنوانی کے مقدمات میں سزا سنائیے جانے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔نجیب رزاق پر دھوکہ دہی اور بدعنوانی کے عالمی جال کا حصہ ہونے کا الزام ہے۔ سابق ملائیشی وزیراعظم کو ان کے اپنے بنائے گئے سرمایہ کاری کے منصوبے انویسٹمنٹ فنڈ ون ایم ڈی بی میں خردبرد کے جرم میں سزا سنائی جائے گی۔ 2009 میں قائم کیے گئے سرمایہ کاری کے منصوبے کا مقصد اقتصادی اور معاشی ترقی کے بڑے منصوبوں کے لیے ملائیشیا کی حکومت کو سرمایہ مہیا کرنا تھا۔ تاہم اب اپنے ا...
امریکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے:چینی وزارت خارجہ

امریکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے:چینی وزارت خارجہ

news, Urdu, world عالمی خبریں, آرتھوڈاکس عیسائی, امریکہ, چین, عالمی
چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ دنیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان هوا چون اینگ نے جمعرات کی رات امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو کی جانب سے چینی کمپنیوں خاص طور سے موبائل کمپنی ھوآوے کے ملازمین اورانجینئروں کو ویزا دینے کےلئے مختلف قسم کی پابندیاں عائد کرنے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے دفاع  کے دعویدار واشنگٹن نے، بارہا انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی اور یہ کسی سے پوشیدہ بھی نہیں ہے۔چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ اب امریکہ کو چاہئے کہ وہ  چین اور دوسرے ممالک کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے سے باز آ جائے اس لئے کہ اس قسم  کا رویہ امریکی عوام اور حکام  کے لئے شرم کا باعث ہے۔هوا چون اینگ نے کہا کہ امریکہ 2001 سے اب تک مختلف ملکوں من جملہ عراق، لیبیا، شام او...
افغان خفیہ ادارے کے دفتر پر حملہ، 11 ہلاک متعدد زخمی

افغان خفیہ ادارے کے دفتر پر حملہ، 11 ہلاک متعدد زخمی

Uncategorized, ستان, طالبان
افغان حساس ادارے کے دفتر کے قریب کار بم دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔اشرف غنی انتظامیہ کے مطابق واقعہ پیر کو شمالی افغانستان کے صوبہ سمنگان کے دارالخلافہ ایبک میں پیش آیا۔ جائے وقوعہ افغانستان کے مرکزی خفیہ ادارے این ڈی ایس (نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی) کے دفتر کے قریب تھا۔گورنر صوبہ سمنگان کے ترجمان محمد صادق عزیزی نے کہا ہے کہ یہ ایک پیچیدہ حملہ تھا جس کا آغاز کار بم دھماکے سے ہوا، اور پھر حملہ آوروں نے فوجیوں ہر فائرنگ شروع کر دی۔صوبائی ذمہ دار محکمہ صحت خلیل مصدق نے کہا ہے کہ حملے میں 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جن میں سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں، جب کہ 43 افراد زخمی ہیں، جن میں متعدد فوجی اہلکار ہیں۔حملے کے عینی شاہد ایک سرکاری ملازم حسیب نے بتایا کہ یہ ایک بڑا دھماکا تھا جس کے باعث کھڑکیوں کے شیشے...
افغان برآمدات کے لیے واہگہ راہداری دوبارہ کھول دی گئی

افغان برآمدات کے لیے واہگہ راہداری دوبارہ کھول دی گئی

تجارت, ستان
پاکستان نے افغان مصنوعات کی بھارت کو برآمدات کے لیے واہگہ بارڈر دوبارہ کھول دیا ہے۔ کورونا کے باعث تجارت رک گئی تھی تاہم اسے دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ افغانستان کو دی گئی خصوصی سہولت کے تحت افغانستان پاکستان کا زمینی راستہ استعمال کرتے ہوئے بھارت کو برآمدات کر سکے گا۔ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کا کہنا ہے کہ برآمدات کا آغاز 15 جولائی سے شروع ہو جائے گا۔ اقدام افغان حکومت کی خصوصی درخواست پر کیا گیا۔ پاکستان نے افغانستان سے تجارتی سہولت کا وعدہ پورا کردیا، اب دونوں ممالک باہمی تجارت کر سکیں گے۔پاکستان نے افغانستان کو تجارت کے لیے مجموعی طور پر 18 راہداریاں فراہم کی ہوئی ہیں، جبکہ پاکستان خود افغان مصنوعات کا سب سے بڑا خریدار ہے، دوسری طرف افغانستان پاکستانی مصنوعات کا چوتھا بڑا خریدار ہے۔ ...
سعودی عرب کا اقامہ و ویزا میعاد میں 3 ماہ کی مفت توسیع کا اعلان

سعودی عرب کا اقامہ و ویزا میعاد میں 3 ماہ کی مفت توسیع کا اعلان

پاکستان دنیا میں, تارکین وطن, عرب
سعودی حکومت نے ملک میں مقیم تارکین وطن اور مسافرں کے اقامہ اور ویزہ میں تین ماہ کی معیاد کو مفت بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔کورونا وباء کے باعث سعودی عرب میں مقیم تارکین وطن اور آبائی وطنوں کو لوٹ جانے والے ایسے افراد سخت پریشانی کا شکار تھے جن کے اقامہ کی معیاد ختم ہو چکی تھی یا عنقریب پوری ہونے والی تھی، جس پر تارکین وطن کی جانب سے سماجی میڈیا پر تحفظات کا اظہار سامنے آرہا تھا، معاملے پر توجہ دیتے ہوئے سعودی بادشاہ، سلمان بن عبدالعزیز نے تمام اقامہ جات کی معیاد تین ماہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق خادم الحرمین شریفین نے کورونا وباء کے دوران اقامہ کی فیس بھی معاف کرنے کا اعلان کیا ہے، اور ایسے تارکین وطن جن کے اقامہ کی معیاد ختم ہو چکی تھی، انہیں ملک میں داخل ہونے کی اجازت بھی دے دی ہے۔نئے وضح کردہ طریقہ عمل کے تحت کورونا وباء کے دوران سعودی عرب میں پھنس ...