
کووڈ-19 گزشتہ سال کی نسبت کئی گناء زیادہ مہلک ثابت ہو رہا ہے، امیر ممالک ویکسین کی مساوی تقسیم کو یقینی بنائیں ورنہ تباہی ہو گی: عالمی ادارہ صحت
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے متنبہ کیا ہے کہ جاری وبائی مرض کا دوسرا سال پہلے کے مقابلے میں زیادہ مہلک ثابت ہونے والا ہے۔ انہوں نے تمام ممالک سے درخواست کی ہے کہ کووڈ-19 کے خلاف کوواکس ویکسین اسکیم کو فروغ دینے میں ادارے کو مدد فراہم کریں۔
ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ٹیڈروس نے ویکسین لگانے کے منصوبے میں سست روی پر کہا کہ امیر ممالک کو غریب ممالک میں بھی ویکسین کی یکساں دستیابی کو یقینی بنانا چاہیے۔
ٹیڈروس نے مزید کہا کہ اس وبائی مرض کا دوسرا سال پہلے سے کہیں زیادہ مہلک ہونے کی راہ پر گامزن ہے، لہٰذا اب امیر ممالک کو کم عمر افراد کو قطرے پلانے پر غور کرنا چاہیے۔
عالمی ادارہ صحت نے ایسی حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جو وائرس سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی بجائے تنہا مرض سے لڑنے پرتوجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے حکومتوں پر زور دیا کہ وہ کم اور د...