Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

سیاست

بریگزٹ: سکاٹ لینڈ میں خودمختاری کی آوازیں دوبارہ زور پکڑنے لگیں – اہم سیاسی رہنماؤں نے تجارتی معاہدے کو سکاٹ لینڈ کے لیے غربت کا پروانہ قرار دے دیا

بریگزٹ: سکاٹ لینڈ میں خودمختاری کی آوازیں دوبارہ زور پکڑنے لگیں – اہم سیاسی رہنماؤں نے تجارتی معاہدے کو سکاٹ لینڈ کے لیے غربت کا پروانہ قرار دے دیا

سیاست
سکاٹ لینڈ کابینہ کی سربراہ نکولس سٹرگن نے بریگزٹ معاہدہ ے پانے پر ایک بار پھر ملک کی خودمختاری کی دوہائی دی ہے۔ ٹویٹر پر اپنے خصوصی پیغام میں سکاٹ لینڈ کی نمائندہ سربراہ حکومت نے کہا کہ بریگزٹ سکاٹ لینڈ کی منشاء کے برخلاف ہوا، سکاٹ لینڈ کی عوام نے برطانیہ کی متحدہ سلطنت کے یورپی اتحاد میں شامل رہنے کے لیے ووٹ دیا تھا۔ ہم سے بریگزٹ نے وہ چھینا ہے جو کوئی معاہدہ ہمیں دے نہیں سکتا، لہٰذا اب وقت آگیا ہے کہ ہم ایک خودمختار یورپی قوم کے طور پر ابھریں۔ https://twitter.com/NicolaSturgeon/status/1342121870192214020?s=20 اس سے قبل سکاٹ لینڈ کی قومی جماعت کے سربراہ نے بھی معاہدے پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ اس کے سکاٹ لینڈ کے لیے انتہائی نقصان دہ اثرات سامنے آئیں گے، برطانیہ نے اپنے کسانوں کے لیے یورپی اتحاد سے معاہدہ کر لیا ہے لیکن اب سکاٹ لینڈ کی سبزیاں، خصوصاً آلو اور دالوں کی برآمدات کا ...
حکومت 16 لاکھ ڈالر چھپکلیوں کی دوڑ پر سرف کر رہی ہے لیکن شہریوں کیلئے کورونا سے بچاؤ کا بل صرف 600$: برہم امریکی سینٹر نے 54 ارب ڈالر کے فضول کاموں کی فہرست جاری کر دی

حکومت 16 لاکھ ڈالر چھپکلیوں کی دوڑ پر سرف کر رہی ہے لیکن شہریوں کیلئے کورونا سے بچاؤ کا بل صرف 600$: برہم امریکی سینٹر نے 54 ارب ڈالر کے فضول کاموں کی فہرست جاری کر دی

نظامت
امریکی سینیٹر رینڈ پال کی جانب سے حکومت کے سالانہ اخراجات کی تفصیل جاری کرنے پر امریکی سماجی میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے سامنے آرہے ہیں۔ جس کی وجہ اخراجات میں چھپکلیوں کو دوڑ لگوانے جیسے غیر ضروری کاموں کے لیے لاکھوں ڈالر کا اسراف شامل ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں اندازہ ہی نہ تھا کہ ان کے ادا کردہ ٹیکسوں کا پیسہ چھپکلیوں کو دوڑ لگوانے کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔ سینٹر رینڈ پال نے لکھا ہے کہ 2020 کے فیسٹیوس تہوار کی رپورٹ پیش خدمت ہے، حکومت نے مجموعی طور پر 54 ارب ڈالر کی رقم فضول کاموں پر ضائع کی ہے۔ https://twitter.com/RandPaul/status/1341530880557375490?s=20 سینٹر پال نے حکومت کے بڑے فضول کاموں کی فہرست میں سے 10 کی ایک فہرست بنائی ہے، جس میں قومی ادارہ برائے صحت کو 20 لاکھ ڈالر اس تحقیق کے لیے دیے گئے کہ گرم پانی کے ٹب میں نہانے سے اعصابی دباؤ کم ہوتا ہے یا نہیں؟ یو...
عراق میں جنگی جرائم میں ملوث بلیک واٹر کے اہلکاروں کو عام معافی دینے پر سماجی میڈیا پر تنقید کی سونامی: صارفین نے امریکی صدر کے اقدام کوانصاف کا قتل قرار دے دیا

عراق میں جنگی جرائم میں ملوث بلیک واٹر کے اہلکاروں کو عام معافی دینے پر سماجی میڈیا پر تنقید کی سونامی: صارفین نے امریکی صدر کے اقدام کوانصاف کا قتل قرار دے دیا

سیاست
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بلیک واٹر کے اہلکاروں کی سزا ختم کرنے پر سماجی میڈیا پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے، اور شہری جنگی جرائم میں ملوث افراد کو معافی دینے کو انصاف کا قتل قرار دے رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے بروز منگل مختلف جرائم میں ملوث 15 افراد کی سزا مکمل ختم کر دی تھی، جبکہ 5 کی سزا میں جزوی کمی کا اعلان کیا تھا۔ قومی و مذہبی تہواروں کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں کمی یا معافی دینے کا رواج دنیا کے بیشتر ممالک کی طرح امریکہ میں بھی رائج ہے، جہاں عموماً کرسمس پر صدر اس روایت پر عمل کرتا ہے۔ تاہم رواں سال بدنام زمانہ عسکری کمپنی بلیک واٹر کے 4 اہلکاروں کو عراق میں قتل عام میں ملوث ہونے کے جرم میں ملنے والی سزاؤں کی معافی کے باعث مشرق وسطیٰ، خصوصاً عراق اور دیگر عرب ممالک اور دنیا بھر سے شدید ناراضگی کا اظہار سامنے آیا ہے۔ امریکہ میں بھی سماجی و سیاسی حلقوں کی جانب ...
برطانیہ: حکومت نے وباء سے متعلق بروقت فیصلوں اور افواہوں کو روکنے کیلئے شہریوں کی نجی معلومات بدنام زمانہ  امریکی کمپنی کو فراہم کر دیں: سماجی حلقوں کا شدید ردعمل، اجازت لینے کا مطالبہ

برطانیہ: حکومت نے وباء سے متعلق بروقت فیصلوں اور افواہوں کو روکنے کیلئے شہریوں کی نجی معلومات بدنام زمانہ امریکی کمپنی کو فراہم کر دیں: سماجی حلقوں کا شدید ردعمل، اجازت لینے کا مطالبہ

سیاست
برطانوی محکمہ صحت نے بدنام زمانہ امریکی سافٹ ویئر کمپنی پلانٹر کے ساتھ کووڈ-19 سے متعلق ڈیٹا کے تجزیے کا معاہدہ کیا ہے۔ برطانیہ پلانٹر کو اس کے کام کے بدلے 2 کروڑ 30 لاکھ برطانوی پاؤنڈ یعنی تقریباً 5 ارب روپے ادا کرے گا۔ حکومتی اقدام پر سماجی حلقوں خصوصاً شہریوں کی نجی معلومات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے اداروں اور شخصیات کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار سامنے آیا ہے۔ ان افراد کا کہنا ہے کہ شہریوں کی صحت سے متعلق معلومات کو ایک بیرونی ملک کمپنی کو یوں مہیا کرنا کسی بھی طرح خطرے سے خالی نہیں، وہ بھی پلاںٹر جیسی کمپنی کو جو کہ امریکی فوج کے ساتھ کام کرنے اور خفیہ سرگرمیوں میں ملوث رہتی ہے، واضح رہے کہ پلانٹر پر اس سے پہلے کیے گئے منصوبوں میں نسل پرستی اور دیگر بنیادوں پر تعصب کے الزامات بھی لگتے رہے ہیں۔ جس کی نمایاں مثال امریکی ریاست لاس اینجلس کی پولیس کا جرائم کی روک تھام کے لیے ...
فرانس میں 50٪ سے زائد شہری کووڈ-19 ویکسین نہیں لگوانا چاہتے: حکومت نے انکار کرنے والوں کے خلاف سفری پابندی کا قانون پیش کر دیا

فرانس میں 50٪ سے زائد شہری کووڈ-19 ویکسین نہیں لگوانا چاہتے: حکومت نے انکار کرنے والوں کے خلاف سفری پابندی کا قانون پیش کر دیا

سیاست
فرانس نے کووڈ-19 کی ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں پر سفری پابندیاں لگانے کے لیے قانون سازی کا عندیا دیا ہے۔ مقامی نشریاتی اداروں کے مطابق قانونی مسودہ تیار کر لیا گیا ہے اور جلد اسے پارلیمنٹ میں پیش کر دیا جائے گا۔ قانون کے مطابق ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں پر عوامی ذرائع آمدرورفت استعمال کرنے، مخصوص علاقوں کے سفر کرنے اور اجتماعات میں جانے کی پابندی ہو گی۔ قانون کے مطابق صرف وہ افراد پابندیوں سے بچ سکیں گے جن کے پاس ویکسین کا سرٹیفکیٹ ہو گا یا وہ مثبت اینٹی باڈی ٹیسٹ رپورٹ کے حامل ہوں گے۔ قانونی مسودے کی عوامی حلقوں کے علاوہ فرانسیسی حزب اختلاف کی جانب سے بھی مذمت کی گئی ہے، انکا کہنا ہے کہ قانون آمریت کے مترادف ہے۔ دوسری جانب حکومتی جماعت نے قانون کے دفاع میں کہا ہے کہ حزب اختلاف کی تنقید بے جا ہے۔ واضح رہے کہ عوامی رائے پر مبنی سروے کے مطابق فرانسیسی عوام ویکسین کو لے کر شد...
امریکہ میں کرسمس پر قیدیوں کو معافی: عراق میں قتل عام میں ملوث بلیک واٹر کے 4 فوجیوں سمیت 20 سیاسی و انتظامی اہلکاروں کی سزا معاف – عوامی مطالبے کے باوجود ایڈورڈ سنوڈن اور جولیان سانج کو معافی نہ ملی

امریکہ میں کرسمس پر قیدیوں کو معافی: عراق میں قتل عام میں ملوث بلیک واٹر کے 4 فوجیوں سمیت 20 سیاسی و انتظامی اہلکاروں کی سزا معاف – عوامی مطالبے کے باوجود ایڈورڈ سنوڈن اور جولیان سانج کو معافی نہ ملی

سیاست
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی اختیارات استعمال کرتے ہوئے رشیا گیٹ تحقیقات میں سامنے آنے والے دو افراد، تین سابق ارکان کانگریس اور عراق میں شہروں کے قتل عام میں ملوث نجی سکیورٹی ایجنسی بلیک واٹر کے چار فوجیوں کےلیے عام معافی کا اعلان کیا ہے۔ کرسمس سے قبل قیدیوں کی سزا معاف کرنے کی روایت کو دوہراتے ہوئے صدر نے کہا کہ وہ 15 افراد کو معاف اور پانچ کی سزا کم کریں گے۔ صدارتی معافی حاصل کرنے والے افراد میں صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سربراہ جارج پاپاڈوپلس اور جرمنی کے وکیل الیکس وین دیر زوان شامل ہیں۔ دونوں افراد کو ایف بی آئی تحقیقات میں جھوٹ بولنے پر سزا سنائی گئی تھی۔ اس کے علاوہ ریپبلک جماعت کے دو سابق قانون دان کرس کولنز اور ڈنکین ہنٹر کو مہم کے چندے کے نجی استعمال اور غیر قانونی تجارت کے جرم میں سنائی سزا سے معافی دی گئی ہے۔ ٹیکساس سے رکن کانگریس سٹیو سٹاک مین کو بھی پیسوں کے گھپلے کے...
جرمنی: یہودی عبادتگاہ پر حملہ کرنے والے کو عمر قید کی سزا

جرمنی: یہودی عبادتگاہ پر حملہ کرنے والے کو عمر قید کی سزا

سیاست
جرمنی میں یہودی عبادتگاہ سینیگاگ پر حملے میں دو افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کرنے والے کو نسل پرست دہشت گرد کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ 28 سالہ حملہ آور نے 2019 میں ہالے نامی شہر میں ایک سینیگاگ پر حملے میں ایک خاتون سمیت دو افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کا تعلق نسل پرست گروپ سے ہے اور وہ سینیگاگ میں داخل ہو کر یہودیوں کو نشانہ بنانا چاہتا تھا، اطلاعات کے مطابق اس وقت سینیگاگ میں 52 افراد ایک مذہبی تہوار کے دوران عبادت میں مصروف تھے۔ پولیس کی تحقیقات میں مزید سامنے آیا ہے کہ داخلے میں ناکامی پر حملہ آور نے داخلی دروازے پر ایک بم بھی نصب کیا تھا جو پھٹ نہ سکا اور اس سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔ مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور کا عدالت میں رویہ انتہائی سخت تھا اور اسے اپنے کیے پر کوئی پچھتاوا نہ تھا۔ اس نے اپنے بیان میں بھی یہودیوں کو جرمنی کا سب سے بڑا دشمن ...
انتخابی نتائج کو تبدیل کرنے کا روس پر الزام غلط ہے، ممکن ہے ہیکنگ چین نے کی ہو: صدر ٹرمپ

انتخابی نتائج کو تبدیل کرنے کا روس پر الزام غلط ہے، ممکن ہے ہیکنگ چین نے کی ہو: صدر ٹرمپ

سیاست
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں ووٹنگ مشینوں کے سافٹ ویئر کو ہیک کرنے اور دھاندلی کرنے کا ذمہ دار روس کو ٹھہرانے سے واضح انکار کرتے ہوئے چین پر شبہے کا اظہار کیا ہے۔ اپنی ایک ٹویٹ میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سائبر حملے جھوٹی خبروں سے بھی بڑا مسئلہ ہے، لیکن فکر کی کوئی بات نہیں ہے، سب کچھ کنٹرول میں ہے، ہر وقت روس کا راگ الاپا جاتا ہے، کیونکہ اسے لبرل ذرائع ابلاغ نے بدنام کر رکھا ہے اور اس سے کچھ لوگوں کے مالی فائدے جڑے ہیں، لیکن ممکن ہے کہ دھاندلی چین نے کی ہو۔ ٹویٹ میں صدر ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ اس سے ہماری انتخابی مشینوں کی حقیقت بھی کھل گئی ہے۔ https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1340333619299147781?s=20 دوسری طرف معاملے پر اپنی رائے کے اظہار میں وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بروز جمعہ کہا تھا کہ انہیں معلومات ملی ہیں کہ انتخابات میں روس نے دھاندلی کی راہ ...
نیوزی لینڈ: حکومتی نگہداشت کے اداروں میں پلنے والے ڈھائی لاکھ بچوں اور معذور افراد کے ساتھ جنسی زیادتی کا انکشاف

نیوزی لینڈ: حکومتی نگہداشت کے اداروں میں پلنے والے ڈھائی لاکھ بچوں اور معذور افراد کے ساتھ جنسی زیادتی کا انکشاف

نظامت
نیوزی لینڈ میں ایک سماجی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ 1960 سے سن 2000 کے دوران حکومتی نگہداشت کے اداروں اور کلیساؤں میں ڈھائی لاکھ بچوں اور اپاہج افراد کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔ شاہی کمیشن کی تیار کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریاستی نگہداشت کے اداروں، کلیساؤں اور نفسیاتی مراکز میں بہت سے بچوں اور نفسیاتی یا دیگر مسائل کے شکار افراد خصوصآً لڑکیوں کو کئی سالوں تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، کچھ بچوں کے ساتھ زبردستی کی گئی اور کچھ کو خوف دلانے کے لئے بجلی کے جھٹکے بھی دیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق جنسی زیادتی کا شکار بننے والے بچوں کی اکثریت، 70 فیصد مقامی ماؤری نسل کے بچے تھے۔ عمومی طور پر 5 سے 17 سال کے بچوں کو نشانہ بنایا جاتا تھا اور زیادہ شکایت ستر اور اسی کی دہائی کی سامنے آئی ہیں، رپورٹ کے مطابق ڈھائی لاکھ شکایات میں سے حکومتی نگہداشت کے اداروں میں پلنے والے بچوں کی شکایات سب س...
چین بہت جلد خلاء میں سبقت لے جائے گا اور امریکہ منہ تکتا رہ جائے گا: چین میں 20 سال گزارنے والے امریکی تاجر کی پیشنگوئی

چین بہت جلد خلاء میں سبقت لے جائے گا اور امریکہ منہ تکتا رہ جائے گا: چین میں 20 سال گزارنے والے امریکی تاجر کی پیشنگوئی

سیاست
رشیا ٹوڈے کے پروگرام قیصر رپورٹ میں معروف امریکی کاروباری شخصیت ڈان کالنس نے دعویٰ کیا ہے کہ چین بہت جلد خلاء پر اپنی اجارہ داری قائم کر لے گا۔ کالنس پچھلے بیس سال سے چین میں مقیم ہیں اور انہوں نے حال ہی میں امریکہ میں واپسی اختیار کی ہے۔ قیصر رپورٹ میں گفتگو کے دوران کالنس کا کہنا ہے کہ چین کا چاند پر اپنا جھنڈا گاڑنا اسکے مستقبل کے منصوبوں کی عکاسی ہے۔ کالنس کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے میدان میں چین کی ترقی ظاہر کرتی ہے کہ امریکہ جلد دوڑ سے باہر ہو جائے گا یا اسے اپنی بقاء کے لیے جان مارنا ہو گی۔ چین پورے معاشرے پر ہر ممکن شکل میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کر رہا ہے، جبکہ امریکہ میں ابھی ایسی کوئی بحث بھی موجود نہیں، چین مریخ کے منصوبے کو لے کر بہت پرعزم ہے، اس نے چاند پر کالونی کا منصوبہ بھی بنا رکھا ہے یعنی خلاء کو لے کر چین کے منصوبے بہت وسیع ہیں، اور تاحال کوئی بھی ملک اس کا مد...

Contact Us