Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

سیاست

امریکی سینٹ نے صدر ٹرمپ کی نامزد کردہ جج ایمی کونی بیڑٹ کی منظوری دے دی، خلف برداری آج متوقع

امریکی سینٹ نے صدر ٹرمپ کی نامزد کردہ جج ایمی کونی بیڑٹ کی منظوری دے دی، خلف برداری آج متوقع

سیاست
امریکی سینٹ نے جسٹس ایمی کونی بیڑٹ کی سپریم کورٹ کی نویں جج کے طور پر تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ تعیناتی آئندہ صدارتی انتخابات سے محض ایک ہفتہ قبل گزشتہ ماہ وفات پانے والی خاتون جج رتھ بدرگنزبرگ کی جگہ کی گئی ہے۔ جسٹس ایمی کو ڈیموکریٹ ارکان کی طرف سے امید کے مطابق کوئی ووٹ نہیں ملا اور تمام 48 ارکان نے انکی مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ ریپبلکن کے 52 اراکین نے انکے حق میں ووٹ دے کر خاتون جج کی نامزدگی پر مہر ثبت کی ہے۔ ریپبلکن کی جانب سے محض ایک رکن سوزین کولن نے جسٹس ایمی کے خلاف ووٹ دیا ہے۔ https://twitter.com/cspan/status/1320879764882837511?s=20 خاتون جج کے لیے خلف برداری کی تقریب آج بروز منگل سرائے ابیض میں متوقع ہے، جس کی صدارت جسٹس کلیرنس تھامس کریں گے۔ واضح رہے کہ ڈیموکریٹ جماعت نے صدر ٹرمپ کی جانب سے نامزد جج کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی اور اس کے لیے باقائدہ مہم بھی...
صدر کی تذلیل قابل قبول نہیں: فرانس نے صدر ایردوعان کے بیان پر سفارتی عملہ واپس بلا لیا

صدر کی تذلیل قابل قبول نہیں: فرانس نے صدر ایردوعان کے بیان پر سفارتی عملہ واپس بلا لیا

سیاست
فرانس نے ترکی سے اپنا سفارتی عملہ واپس بلا لیا ہے۔ سفارتی عملہ واپس بلانے کی وجہ صدر رجب طیب ایردوعان کا وہ بیان بنا ہے جس میں انہوں نے فرانسیسی صدر کو اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ متعصبانہ رویے پر کسی دماغی ڈاکٹر سے معائنہ کروانے کا مشورہ دیا تھا۔ صدر میکرون کے دفتر نے اپنی وضاحت میں کہا ہے کہ صدر کی تذلیل کرنا قابل قبول نہیں۔ اس سے قبل صدر ایردوعان نے حکمران عاق جماعت کے ایک اجلاس میں صدر میکرون کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ فرانس کے صدر میکرون کو اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ مسئلہ کیا ہے؟ انہیں ضرور کسی نفسیاتی ڈاکٹر سے اپنا معائنہ کروانا چاہیے، اس شخص کو عقیدے کی آزادی کی سمجھ ہی نہیں ہے۔ صدر ایردوعان کا بیان صدر میکرون کے ماضی قریب میں تواتر سے دیے ان بیانات کے ردعمل میں سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اسلام کو نظریاتی طور پر مشکلات کا شکار ایک مذہب قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ دہش...
پولینڈ کے صدر آندرے دودا میں بھی کووڈ19 کی تصدیق: ڈاکٹری ہدایت پر قرنطینہ کر دیا گیا

پولینڈ کے صدر آندرے دودا میں بھی کووڈ19 کی تصدیق: ڈاکٹری ہدایت پر قرنطینہ کر دیا گیا

سیاست
پولینڈ کے صدر آندرے دودا کا کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آںے پرانہیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق صدر میں بظاہر علامات نہیں ہیں اور وہ معاملات زندگی میں کسی قسم کی دشواری کا شکار بھی نہیں ہیں تاہم انہیں گھر پر قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ صدارتی ترجمان کے مطابق صدر کا معمول کا طبی معائنہ کیا گیا جس میں کووڈ19 ٹیسٹ مثبت آنے پرانہیں ڈاکٹری ہدایات کے مطابق قرنطینہ کیا گیا ہے۔ ٹیسٹ سے قبل صدر نے سرکاری اسپتال میں ایک تقریب میں شرکت کی اور صدارتی محل میں ایک تقسیم انعامات کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی بھی حصہ لیا۔ یاد رہے کہ 48 سالہ آندرے دودا دنیا کے پہلے سیاسی رہنما نہیں جن کا کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن، برازیل کے صدر جائر بولسونارو بھی کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔ ...
امریکی سینٹ کی عدلیہ کمیٹی نے جج ایمی کونی کی منظوری دے دی، سینٹ ووٹ کے لیے آئندہ ہفتے انتخاب متوقع

امریکی سینٹ کی عدلیہ کمیٹی نے جج ایمی کونی کی منظوری دے دی، سینٹ ووٹ کے لیے آئندہ ہفتے انتخاب متوقع

سیاست
امریکی سینٹ کی کمیٹی برائے عدلیہ نے سپریم کورٹ کے لیے صدر ٹرمپ کی نامزدر کردہ جج ایمی کونی بیریٹ کی منظوری دے دی ہے۔ اجلاس میں منظوری کے دوران ڈیموکریٹ ارکان سینٹ موجود نہ تھا، جنہوں نے کارروائی میں احتجاجاً شرکت نہ کی، اور نہ ہی ووٹ میں حصہ لیا۔ تاہم کمیٹی کے تمام 12 ریپبلکن اراکین کے متفقہ ووٹ کے باعث ایمی کونی کو منتخب ہونے میں مشکل نہ ہوئی۔ سینٹ کمیٹی کو اپنی کارروائی جاری رکھنے کے لیے 9 ارکان بشمول دو خصوصی ارکان کی ضرورت ہوتی ہے، یعنی ڈیموکریٹ کا ہونا یا نہ ہونا اس انتخاب میں کوئی رکاوٹ نہیں بن سکتا تھا۔ یوں سینٹ کے عمومی ووٹ میں بھی 51 ریپبلکن ارکان کی موجودگی میں ڈیموکریٹ کا ووٹ اپنی اہمیت کھو دیتا ہے۔ اب خاتون جج کا نام آئندہ ہفتے سینٹ میں منظوری کے لیے بھیج دیا جائے گا، جہاں سے بھی وہ باآسانی منتخب ہو سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ سینٹ کمیٹی میں ووٹ کے دوران ڈیموکریٹ جماعت...
بچوں کو جیل میں اوباما نے ڈالا: صدر ٹرمپ کے مہاجرین سے متعلق جواب پر جوبائیڈن شرمندہ، سابق صدر کو قربانی کا بکرا بنا راہ فرار پائی

بچوں کو جیل میں اوباما نے ڈالا: صدر ٹرمپ کے مہاجرین سے متعلق جواب پر جوبائیڈن شرمندہ، سابق صدر کو قربانی کا بکرا بنا راہ فرار پائی

سیاست
امریکی صدارتی انتخابی مہم میں ڈیموکریٹ امید وار جو بائیڈن کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں صدر ٹرمپ کی تارکین وطن سے متعلق پالیسی پر تنقید کے ردعمل میں سابق ڈیموکریٹ صدر اوباما کی پالیسی کا دفاع کرنا پڑگیا۔ جو بائیڈن نے صدر ٹرمپ سے کہا کہ ہماری تارکین وطن سے متعلق پالیسیوں پر دنیا ہنس رہی ہے، ہم سرحد پر بچوں کو والدین سے الگ کررہے ہیں، یہ ظالمانہ پالیسیاں بطور امریکی ہماری اقدار نہیں ہیں۔ جس ہر صدر ٹرمپ نے کہا کہ سرحدوں پر جیلیں اوباما نے بنائیں، یہ الزام ان پر لگایا جاتا ہے اور اخبارات میں تصاویر جاری کی جاتی ہیں کہ ٹرمپ سرحدوں پر ایسی خوفناک جیلیں بنا رہا ہے، جبکہ تفصیل دیکھی جائے تو پتہ چلتا ہے کہ وہ جیلیں اوباما نے بنوائیں۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ بچوں کو اسمگل کرنے والا ایک مافیا ہے، اور یہ اوباما دور کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ اس مافیا کی حوصلہ افزائی ہوئی۔ صدر ٹ...
ڈیموکریٹ ووٹروں کو “پراؤڈ بوائز” نام سے دھمکی آمیز ای میل ایران نے بھیجیں: سربراہ امریکی حساس ادارہ

ڈیموکریٹ ووٹروں کو “پراؤڈ بوائز” نام سے دھمکی آمیز ای میل ایران نے بھیجیں: سربراہ امریکی حساس ادارہ

سیاست
امریکی قومی حساس ادارے کے سربراہ جان ریٹ کلِف اور ایف بی آئی ذمہ دار کرس رے نے ایران پر الزام عائد کا ہے کہ امریکہ میں سفید فام گروہ "پراؤڈ بوائز" سے وابستہ دھمکی آمیز پیغامات دراصل ایران سے ہیکروں کی مدد سے بھیجے ہیں، جن کا مقصد صدر ٹرمپ کو نقصان پہنچانا ہے۔ ریٹ کلف کا کہنا ہے کہ اشتعام انگیز ای میلوں کے پیچھے تہران کا ہاتھ ہے، جس کا مقصد سماجی بے امنی پیدا کرنا ہے۔ یاد رہے کہ الاسکا اور فلوریڈا کی امریکی ریاستوں میں ڈیموکریٹ جماعت کے رجسٹرڈ ووٹروں کو "پراؤڈ بوائز" کے نام سے ای میل گئی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ ڈیموکریٹ ووٹروں کی تمام معلومات پراؤڈ بوائز کے پاس موجود ہیں اور اگر انہوں نے صدر ٹرمپ کو ووٹ نہ دیا تو انہیں نقصان پہنچایا جائے گا۔ ریٹ کلف کا کہنا ہے کہ بظاہر ایران نے ووٹروں کی معلومات حاصل کی ہیں اور انتخابات سے قبل اپنے دشمن کو آخری نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ ...
شمالی کوریا کی عسکری نمائش کی رپورٹ تائیوان کی ویڈیو کے ساتھ نشر کرنے پر بی بی سی کی جگ ہنسائی

شمالی کوریا کی عسکری نمائش کی رپورٹ تائیوان کی ویڈیو کے ساتھ نشر کرنے پر بی بی سی کی جگ ہنسائی

ابلاغ
برطانوی نشریاتی ادارے کو بروز ہفتہ اس وقت انتہائی شرمندگی اٹھانا پڑی جب اس نے شمالی کوریا کی عسکری نمائش کی رپورٹ میں تائیوان کی عسکری نمائش کی ویڈیو نشر کر دی۔ ویڈیو میں واضح طور پر تائیوان کے جھنڈے اور قیادت کو دیکھاجا سکتا ہے تاہم بی بی سی کی غلطی نے اسے سماجی ابلاغی ویب سائٹوں پر صارفین کی تنقد اور مزاح کا خوب نشانہ بنایا۔ https://twitter.com/DorinPohPoh/status/1314861233216995328?s=20 ایک صارف نے لکھا کہ غلطی جھنڈوں کی مماثلت کی وجہ سے ہو سکتی ہے، جبکہ کچھ نے ادارے کی انتظامیہ کو جاہل اور خطے سے ناواقف قرار دیا۔ https://twitter.com/charles04201/status/1314882769307070464?s=20 غلطی پر بی بی سی کو بعد میں معافی مانگنا پڑی۔ https://twitter.com/LazyWorkz/status/1314798220019671040?s=20 ...
امریکی حزب اخلتلاف کا صدر ٹرمپ کو ہٹانے کیلیے نیا منصوبہ منظر عام پر

امریکی حزب اخلتلاف کا صدر ٹرمپ کو ہٹانے کیلیے نیا منصوبہ منظر عام پر

سیاست
روسی مداخلت کے الزامات میں ناکامی کے بعد امریکی حزب اختلاف نے صدر ٹرمپ کی راہ میں روڑے اٹکانے کا نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔ امریکی اسپیکر اسمبلی نینسی پلوسی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک کمیشن بنانے جا رہی ہیں جو دیکھے گا کہ صدر ٹرمپ کی صحت اتنے معیار کی ہے یا نہیں کہ وہ امریکی صدر کی ذمہ داریاں ادا کر سکیں۔ https://twitter.com/cspan/status/1314227043987525633?s=20 نینسی پلوسی کا کہنا تھا کہ ہم 25ویں ترمیم کی بنیاد پر صدر ٹرمپ کے خلاف کارروائی کرنے جا رہے ہیں۔ اسپیکر اسمبلی کا بیان صدر سے ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے جس میں دونوں ذمہ داران نے کووڈ19 سے متعلق بڑے امدادی وظیفے پر بات چیت کی۔ https://twitter.com/W7VOA/status/1314294966588407811?s=20 امریکی آئین کی 25ویں ترمیم ناگفتہ بہ حالات یعنی صدر کی اچانک موت، کسی بھی وجہ سے بہت زیادہ بیمار ہو جانے یا اچانک استعفے کے ب...
تم لوگوں نے ساڑھے 3 سال صرف صدر ٹرمپ کی حکومت ختم کرنے میں لگا دیے، امریکی نائب صدر کا مباحثے میں حریف کو کراڑا جواب

تم لوگوں نے ساڑھے 3 سال صرف صدر ٹرمپ کی حکومت ختم کرنے میں لگا دیے، امریکی نائب صدر کا مباحثے میں حریف کو کراڑا جواب

سیاست
امریکی نائب صدر مائیک پینس نے صدارتی مباحثے میں اقتدار کے پر امن منتقلی پر صدر ٹرمپ کے اعتراض پر کہا کہ ہم ہی انتخابات جیتیں گے، واشنگٹن میں 47 سال سے ہونے کی وجہ سے امریکی عوام جو بائیڈن کو بخوبی پہچانتی ہے، انکی مظبوط لابیاں ہیں تاہم امریکی عوام ان لوگوں سے تنگ ہیں، صدر ٹرمپ عام آدمی کے لیے جدوجہد کے لیے آئے، صدر ٹرمپ نے عسکری قوت کو بڑھایا ہے، معیشت کو درست راہ دکھائی ہے، تجارتی توازن کو حاصل کیا ہے، وفاقی عدالتوں میں ایسے قاضی تعینات کیے ہیں جو امریکی اقدار کے پاسدار ہیں، نہ کہ لبرل نظریے کے، یوں ہم نے پچھلے ساڈھے تین سالوں میں عام آدمی کے لیے اسکی خواہشات کے مطابق کام کیا ہے۔ نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ ڈیموکریٹ پارٹی کی گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں صرف ایک ہی کوشش رہی، کہ کیسے انتخابی نتائج کو پلٹا جائے۔ نائب صدر کے بیان کا حوالہ گزشتہ انتخابات میں روسی مداخلت تھا۔ تحقیقات م...
بی بی سی میزبان کا ماسک نہ پہننے پر شہریوں کو ہراساں کرنا مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا پر کڑی تنقید

بی بی سی میزبان کا ماسک نہ پہننے پر شہریوں کو ہراساں کرنا مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا پر کڑی تنقید

ابلاغ
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے ایک پروگرام کے میزبان کو سماجی میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ جس کی وجہ انکا شہریوں کو ماسک نہ پہننے پر سڑکوں پر ہراساں کرنا ہے۔ سٹیفن نولان نامی میزبان نے اپنے ایک پروگرام کے لیے سڑکوں کا رخ کیا اور وہاں ماسک نہ پہننے والوں کو غیر ذمہ دار پکارتے رہے۔ جس پر شہریوں کی طرف سے سخت تنقید کی جا رہی ہے۔ https://twitter.com/vinnybelfast/status/1313931501780766722?s=20 ایک شہری نے اپنی رائے میں کہا ہے کہ کچھ شہریوں کا ماسک نہ پہننے والوں پر اعتراض سمجھ میں آتا ہے لیکن کیا اس سے بی بی سی کے میزبان کو شہریوں کو ویڈیو بناتے ہوئے ہراساں کرنے کی اجازت مل جاتی ہے؟ ادارے کی انتظامیہ کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟ https://twitter.com/DenzilMcDaniel/status/1313918912069881859?s=20 ایک اور شہری نے جیسے شدید ناراضگی میں لکھا ہے کہ "نولان خود کو سمجھتا کیا ہ...

Contact Us