جمعرات, مئی 2 https://www.rt.com/on-air/ Live
Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

سیاست

ڈنمارک کے اخبار نے پیغمبر اسلامﷺ کے خاکوں کی دوبارہ اشاعت سے معذرت کر لی

ڈنمارک کے اخبار نے پیغمبر اسلامﷺ کے خاکوں کی دوبارہ اشاعت سے معذرت کر لی

سیاست
ڈنمارک کے اخبار جیلن پوستن نے سکیورٹی خطرات کے پیش نظر اسلام سے نفرت اور پیغمبرﷺ کے کارٹوں چھاپنے سے انکار کر دیا ہے۔ اخبار کے مدیر نے مقامی سیاسی جماعت کی اسلام مخالف نشریاتی مہم کا حصہ بننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسی کسی مہم کا حصہ نہیں بنیں گے جو انکے عملے کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالے۔ مدیر کا کہنا تھا کہ وہ فرانس سے ہمدردی رکھتے ہیں تاہم سکیورٹی ادارے ان پر ہونے والے چار حملوں کو ناکام بنا چکے ہیں، ادارہ ایسی کسی اشاعت میں حصہ لے کر خطرہ مول نہیں لینا چاہتا۔ انکے عملے کو 2005 میں خاکوں کی اشاعت کے بعد ردعمل میں حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے اور یہ سلسلہ 2010 تک جاری رہا، عملے کی حفاظت انکے لیے کوئی سیاسی مسئلہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ یہ وہی اخبار ہے جس نے 2005 میں پہلی بار گستاخانہ خاکے شائع کیے تھے۔ معروف اخبار کے بعد دیگر 3 اخباروں نے بھی پیغمبر اسلام ﷺ کے خاکوں...
ہم اسلامی نظریات کے خلاف حالت جنگ میں ہیں، مزید حملے ہو سکتے ہیں: فرانسیسی وزیر داخلہ کا نفرت سے بھرا ریڈیو خطاب

ہم اسلامی نظریات کے خلاف حالت جنگ میں ہیں، مزید حملے ہو سکتے ہیں: فرانسیسی وزیر داخلہ کا نفرت سے بھرا ریڈیو خطاب

سیاست
فرانسیسی وزیر داخلہ نے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت کے پرچار کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے اور عوام کو خوف میں مبتلا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکا ملک اسلام کے ساتھ حالت جنگ میں ہے، اسلامی دہشت گردوں کی جانب سے مزید حملے ہو سکتے ہیں، شہری متنبہ رہیں۔ وزیر داخلہ گیرالڈ درمینین نے مزید کہا ہے کہ انہیں ایسے دشمن کا سامنا ہے جو انکے اندر بھی موجود ہے اور باہر بھی، انہیں اسلامی نظریاست سے نمٹنے کے لیے نئی اور بہترحکمت عملی کی ضرورت ہے۔ اپنے ریڈیو خطاب میں فرانسیسی اعلیٰ عہدے دار کا کہنا تھا کہ جیسے حملے گزشتہ کچھ دنوں سے ہو رہے ہیں، ان میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، تاہم حکومت نے عوامی مقامات پر 4000 عسکری اہلکاروں کو تعینات کر دیا ہے، عوام بھی متنبہ رہے۔ فرانسیسی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اسلامی نظریات کی فرانس میں کوئی جگہ نہیں، اسکے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو روکنا ہو گا، اسلام کو لبرل نظریات ک...
نیوزی لینڈ میں بھی خطرناک بیماریوں میں مبتلا افراد کو زہریلے ٹیکے سے اپنی زندگی ختم کرنے کی اجازت دے دی گئی

نیوزی لینڈ میں بھی خطرناک بیماریوں میں مبتلا افراد کو زہریلے ٹیکے سے اپنی زندگی ختم کرنے کی اجازت دے دی گئی

سیاست
نیوزی لینڈ ان چند ممالک میں شامل ہو گیا ہے جہاں مریضوں کو زہر کا ٹیکہ لگوا کا مرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے، فیصلہ عوامی رائے دہی کے ذریعے کیا گیا ہے جس پر عملدرآمد نومبر 2021 سے شروع ہو جائے گا۔ قانون کے تحت ایسے مریض جن کے بچنے کی امید کم ہو، انہیں ڈاکٹر کے مقررہ وقت سے 6 ماہ قبل زہر کا ٹیکہ لگوا کر زندگی کو ختم کرنے کا اختیار دیا گیا ہے، وقت کو مقرر کرنے کے لیے دو ڈاکٹروں کے خصوصی گروہ سے اجازت لی جائے گی۔ اکتوبر کی 17 کو ہونے والے عوامی ووٹ میں 65 اعشاریہ 2 فیصد عوام نے زہر سے زندگی کو ختم کرنے کے اختیار والے قانون کی توثیق کی ہے۔ قانون کے خلاف 33 اعشاریہ 8 فیصد شہریوں نے ووٹ دیا۔ واضح رہے کہ ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان آج بروز جمعہ کیا گیا ہے، جبکہ سرکاری نتائج کا اعلان نومبر کی 6 تاریخ کو کیا جائے گا، کیونکہ ابھی پانچ لاکھ سے زائد خصوصی بیلٹ کا کھلنا باقی ہے، جن میں سے زی...
تالہ بندی کرنے والے یورپی رہنما عوام کو بچہ اور خود کو اعلیٰ سمجھنے والے آمر ہیں، انہیں عوام پر اعتماد نہیں: میکسیکو کے صدر کی یورپی رہنماؤں پر سخت تنقید

تالہ بندی کرنے والے یورپی رہنما عوام کو بچہ اور خود کو اعلیٰ سمجھنے والے آمر ہیں، انہیں عوام پر اعتماد نہیں: میکسیکو کے صدر کی یورپی رہنماؤں پر سخت تنقید

سیاست
کورونا کی دوسری لہر کے نام پر تالہ بندی کرنے والے یورپی رہنما دراصل آمرانہ سوچ کے حامل ہیں، میکسیکو کے صدر آندریس مینیول لوپیز کا کہنا ہے کہ یورپی رہنماؤں کو اپنی عوام پر اعتماد نہیں اور خود کو عوام سے بہتر سمجھتے ہوئے ملکوں کو بند کر رہے ہیں۔ میکسیکو کے صدر نے ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے گفتگو میں ایسے موقع پر کیا جب انن سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بھی یورپی ممالک کی طرح کورونا کے باعث دوبارہ تالہ بندی کریں گے یا نہیں؟ جس پر صدر آندریس کا کہنا تھا کہ وہ کوئی سخت اقدام نہیں کریں گے، تالہ بندی اس مسئلے کا حل نہیں۔ ایسے سخت اقدامات دراصل آمرانہ سوچ کے عکاس ہیں، اور وہ ایسا کرنے والے رہنماؤں کے ساتھ معذرت کے ساتھ اختلاف کریں گے۔ زبردستی سب کچھ بند کرنے کا مطلب ہے کہ آپ کا عوام پہ اعتماد نہیں، آپ خود کو سب سے بالاتر اور سمجھدار سمجھتے ہیں اور عوام کو بچہ، جیسے کہ عوام حالات سے واقف نہی...
خلاء میں کھربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے خلائی فوج ناگزیر: امریکی خلائی فوج کے سربراہ نے طلباء سے خطاب میں عزائم عیاں کر دیے

خلاء میں کھربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے خلائی فوج ناگزیر: امریکی خلائی فوج کے سربراہ نے طلباء سے خطاب میں عزائم عیاں کر دیے

خلائی تحقیق, سیاست
امریکہ نے واضح طور پر خلاء کو بھی اسلحے کی دوڑ میں شامل کرنے کا عندیا دے دیا ہے، امریکی خلائی فوج کے سربراہ نے دفاعی جامعہ میں طلباء سے گفتگو میں کہا ہے کہ زمین سے خلاء کے درمیان نجی سرمایہ کاروں کو تحفظ دینا آئندہ کچھ سالوں میں ناگزیر ہو جائے گا، اور ایسے میں امریکی خلائی فوج ایک کھرب ڈالر کی اس صنعت کو محفوظ رکھنے کے لیے سب سے کارآمد ہو گی۔ طلباء سے گفتگو میں امریکی جنرل جان ریمنڈ کا کہنا تھا کہ روس اور چین کے عزائم کے خلاف آج نہیں تو آئندہ دس سالوں میں چاند تک خلاء کا تحفظ اور امن کو قائم رکھنے کے لیے امریکی خلائی فوج کا بڑااہم کردار ہو گا۔ خصوصی خطاب میں امریکی جنرل کا کہنا تھا کہ اب امریکی توجہ اس پر مبذول ہے کہ کیسے دیگر افواج کی طرح امریکہ خلائی فوج میں بھی برتری قائم کرے۔ چین اور روس ہماری اس برتری کو للکار رہے ہیں جو ہمیں قبول نہیں۔ عسکری قوت کے دیگر شعبے کیسے خلائی فوج ک...
سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے 6 ڈرون حملے ناکام

سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے 6 ڈرون حملے ناکام

سیاست
سعودی عرب نے ایک اور حوثی حملہ ناکام بناتے ہوئے 6 ڈرون مار گرائے ہیں۔ مقامی نشریاتی ادارے کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے ریاض کی طرف بڑھتے 6 ڈرون کو بر وقت بھانپتے ہوئے انہیں مار گرایا ہے۔ واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی پر مسلسل ڈرون اور مقامی ساختہ میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اور گزشتہ کچھ ہفتوں میں اس میں اضافہ ہوا ہے۔ دوسری طرف امریکہ نے سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستوں میں اپنے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور ممکنہ حملوں سے بچنے کی تنبیہ کی ہے۔ جس کی ممکنہ وجہ فرانس کی جانب سے سے توہین رسالت کا ارتکاب ہو سکتا ہے۔ ...
امریکہ: فلیڈیلفیا میں بارود سے بھری گاڑی برآمد، شہر میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ تاحال جاری

امریکہ: فلیڈیلفیا میں بارود سے بھری گاڑی برآمد، شہر میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ تاحال جاری

سیاست
امریکی ریاست فلیڈیلفیا میں پولیس کو پروپین گیس اور بارود سے بھری گاڑی ملی ہے، جس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ بارود سے بھری گاڑی ملنے پر فوری بم سکواڈ کو طلب کر لیا گیا اور وین کو عوامی مقامات سے دور لے جا کر اسے ناکارہ بنا دیا گیا۔ جبکہ دوسری طرف ریاست میں پر تشدد مظاہروں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ https://twitter.com/shanermurph/status/1321654625058041858?s=20 یاد رہے کہ چند روز قبل فلیڈیلفیا میں پولیس والے کے ہاتھوں ایک شہری کی ہلاکت پرعوام سڑکوں پر مظاہرے کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق بارود سے بھری گاڑی مقامی وقت کے مطابق 10 بجے ملی، جس پر فوری بم سکوارڈ کو طلب کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں کوئی نہ تھا، تاہم معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کو شک ہے کہ اس کا تعلق شہر میں جاری حالیہ مظاہروں سے ہے۔ ریاستی گورنر نے شہری دفاع کے لیے قومی گارڈ طلب کر لیے ہیں تاکہ لوٹ ما...
کووڈ19 ویکسین کیلئے چین یا روس کی حکومت کے ساتھ معاہدہ کریں گے، مغربی کمپنیوں کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوں گے: فلپینی صدر

کووڈ19 ویکسین کیلئے چین یا روس کی حکومت کے ساتھ معاہدہ کریں گے، مغربی کمپنیوں کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوں گے: فلپینی صدر

سیاست
فلپائن کے صدر رودریگو دوتیرتے کا کہنا ہے کہ وہ کووڈ19 ویکسین کے لیے چین یا روسی حکومت سے براہ راست رابطہ کریں گے، اور بدعنوان نجی کمپنیوں کو انکی مجبوری سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ذرائع ابلاغ کے ذریعے عوامی گفتگو میں دوتیرتے کا کہنا تھا کہ وہ بھیک نہیں مانگیں گے، بلکہ باوقار انداز میں ادائیگی کر کے عوام کے لیے کووڈ19 ویکسین حاصل کریں گے۔ اپنے خطاب میں صدر دوتیرتے کا مزید کہنا تھا کہ جو کوئی بہتر پیشکش کرے گا اسی کے ساتھ معاہدہ کیا جائے گا۔ حکومتی سطح پر معاہدے کا مطلب ہو گا کہ نجی کمپنیوں کے ہاتھوں بلیک میل نہ ہوا جائے، اور بدعنوانی کے بغیر حکومتی سطح پر عوام کے لیے بہتر معاہدہ کیا جائے۔ صدر دوتیرتے کا کہنا تھا کہ آئندہ سال کے بجٹ میں حکومت کووڈ19 کی ویکسین کے لیے 5 کروڑ ڈالر تک مختص کرے گی۔ اور اگر وزیر خزانہ ایسا کرنے میں ناکام رہے تو انہیں عہدے سے فارغ کر د...
پشاور: مدرسے میں بم دھماکہ، 7 جاں بحق، 83 زخمی

پشاور: مدرسے میں بم دھماکہ، 7 جاں بحق، 83 زخمی

سیاست
پاکستان، پشاور کے ایک مقامی مدرسے میں ہوئے بم دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور83 زخمی ہوگئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں بچے بھی شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 5 کی حالت تشویشناک ہے۔ مقامی سماجی میڈیا پر نشر ایک ویڈیو کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب مسجد میں درس قرآن ہو رہا تھا۔ https://twitter.com/SamiaRQazi/status/1320973238185402375 دھماکے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دھماکے کے ذمہ داروں کو جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1320978489655394304?s=20 ...
کورونا: ایران میں ہر پانچ منٹ میں ایک  موت، محکمہ صحت کی تنبیہ جاری

کورونا: ایران میں ہر پانچ منٹ میں ایک موت، محکمہ صحت کی تنبیہ جاری

سیاست
ایران نے کورونا وائرس کے باعث ہونے والی ریکارڈ اموات کے بعد ملک بھر میں مکمل بندش کا اعلان کر دیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایران میں ہر پانچ منٹ میں ایک موت ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ محکمہ صحت نے اسپتالوں میں مزید خالی بستر نہ ہونے کی تنبیہ بھی جاری کر دی ہے۔ محکمہ صحت نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ حکومتی پابندیوں کا پاس رکھیں تاکہ وباء سے نمٹنے میں حکومت کو آسانی ہو سکے۔ واضح رہے کہ کل مجموعی طور پر ایران میں 5960 نئے کووڈ19 مریضوں کا اندراج ہوا جبکہ 337 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ علی رضا ذلی، شعبہ صحت میں انسداد کورونا وباء کے سربراہ نے عوام سے درخواست میں کہا ہے کہ شہری حکومتی ہدایات پر عمل کریں، انکے ڈاکٹر اور نرسیں مریضوں کو سنبھال سنبھال کر تھک چکے ہیں۔ ملک کے روحانی پیشوا آیت اللہ خٰمینی نے بھی اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے والے شہریوں...

Contact Us