Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

عالمی

آزربائیجان نے کاراباخ جنگ کی فتح کی یاد میں بنائے عجائب گھر کا افتتاح کر دیا: جنگ میں مارے آرمینیائی فوجیوں کے ہیلمٹ رکھنے پر مختلف حلقوں کا ناراضگی کا اظہار

آزربائیجان نے کاراباخ جنگ کی فتح کی یاد میں بنائے عجائب گھر کا افتتاح کر دیا: جنگ میں مارے آرمینیائی فوجیوں کے ہیلمٹ رکھنے پر مختلف حلقوں کا ناراضگی کا اظہار

عالمی
آزربائیجان نے کاراباخ جنگ کی فتح کی کی یاد میں بنائے عجائب گھر کا افتتاح کر دیا ہے۔ عجائب گھر کا افتتاح صدر الہام علیو نے کیا جس میں آرمینیائی فوجیوں سے چھینے ہتھیار اور سامان کو رکھا گیا ہے۔ دارالحکومت باکو میں بنائے عجائب گھر میں ٹینک، بندوقیں، حساس آلات اور مارے گئے فوجیوں کے ہیلمٹ بھی رکھے گئے ہیں۔ عجائب گھر میں آرمینیا کے فوجیوں کے مجسمے بھی رکھے گئے ہیں، جو جنگ صورتحال سے شدید مایوس دیکھے جا سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ ایک مختصر جنگ کے بعد گزشتہ نومبر میں آزربائیجان اور آرمینیا میں روس اور ترکی کی مفاہمت سے جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا جس میں آزربائیجان کو اپنے مقبوضہ علاقہ واپس حاصل ہوا اور ملک میں بھرپور جشن منایا گیا۔ فتح کے جشن میں ترک صدر طیب ایردوعان کو بھی مدعو کیا گیا تھا جسے خطے میں ترک النسل مسلمانوں کی دوبارہ اٹھان کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ تاہم آرمینیا کی ج...
مصر کا ترکی کی جانب سے بات چیت کی پیشکش کا خیرمقدم: دونوں مسلم ممالک میں 8 سال بعد سفارتی تعلقات بحال، رمضان کی مبارکباد کا تبادلہ

مصر کا ترکی کی جانب سے بات چیت کی پیشکش کا خیرمقدم: دونوں مسلم ممالک میں 8 سال بعد سفارتی تعلقات بحال، رمضان کی مبارکباد کا تبادلہ

عالمی
مصری وزیرخارجہ نے ترکی کی جانب سے تعلقات بحال کرنے اور بات چیت کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے۔ مصری عہدے دار کا کہنا تھا کہ وہ بھی ترکی کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں اور انہیں اچھا لگا کہ ترکی نے بات چیت کی دعوت دی ہے۔ واضح رہے کہ ترکی اور مصر کے تعلقات صدر مرسی کو فوجی بغاوت میں اقتدار سے ہٹانے کے بعد سے خراب ہیں، ترکی ان چند ممالک میں سے ایک تھا جنہوں نے منتخب صدر مرسی کی حمایت میں کھل کر بات کی تھی اور آمر صدر الفتح السیسی کے ساتھ تعلقات کو استوار نہ کیا تھا۔ تاہم علاقائی اور عالمی سیاست میں بدلتی صورتحال کے باعث ترکی نے اپنی پالیسی کے ساتھ رجوع کیا اور کچھ عرصہ قبل چھوٹے پیمانے پر تعلقات کو بحال کیا۔ اب بات چیت کو شروع کرنے کی پیشکش پر مصری دفتر خارجہ نے ردعمل میں کہا ہے کہ مصر بھی ترکی کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، اور چاہتا ہے کہ بین الاقوامی تعلقات کے اصولوں کے عین مطابق تعل...
ایرانی جوہری افزودگی مرکز پر سائبر حملہ: ایران کا فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ پر الزام، البتہ جوہری معاہدے پر گفتگو جاری رکھنے کا اعلان

ایرانی جوہری افزودگی مرکز پر سائبر حملہ: ایران کا فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ پر الزام، البتہ جوہری معاہدے پر گفتگو جاری رکھنے کا اعلان

عالمی
ایران نے نتانز جوہری افزودگی کے مرکز کو نشانہ بنانے کا الزام فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ پر دھرا ہے۔ ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے حملے کو انسانیت کے خلاف کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسکا مقصد مغرب کے ساتھ جاری جوہری معاہدے ور معاشی پابندیوں پر بات چیت کو روکنا تھا۔ ترجمان سعید خطیب زادے کا مزید کہنا تھا کہ حملے سے جوہری مرکز کو تھوڑا بھی زیادہ نقصان ہوتا تو ایک بڑا المیہ جنم لے سکتا تھا۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران کسی کے جال میں نہیں پھنسے گا اور امریکہ کے ساتھ 2015 میں ہوئے جوہری معاہدے کو بحال کرنے پر بات چیت جاری رہے گی۔ دوسری طرف ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ قابض صیہونی انتظامیہ ہر حال میں ایران پر معاشی پابندیوں کو برقرار رکھنا چاہتی ہے، تاکہ مشرق وسطیٰ میں ایران کے بڑھتے اثرورسوخ کو روک سکے، اور صیہونی حکام پراعتماد ہیں کہ وہ اپنے مقصد میں ضرور...
داعش کا حالیہ سربراہ ابوابراہیم ماضی میں امریکی قیدی رہا ہے: سامنے آںے والے خفیہ دستاویزات میں انکشاف

داعش کا حالیہ سربراہ ابوابراہیم ماضی میں امریکی قیدی رہا ہے: سامنے آںے والے خفیہ دستاویزات میں انکشاف

عالمی
امریکی خفیہ دستاویزات میں سامنے آیا ہے کہ داعش کے موجودہ سربراہ ابو ابراہیم الھاشمی القریشی ماضی میں امریکی حراست میں رہ چکے ہیں اور انہیں اہم معلومات عیاں کرنے کے بدلے رہا کیا گیا تھا۔ ابوابراہیم اکتوبر 2019 میں ابوبکرالبغدادی کی شام میں امریکی حملے میں موت کے بعد داعش کے سربراہ بنے تھے، فی الحال روپوش رہنے والے ابوابراہیم کے بارے میں امریکی عسکری انتظامیہ خوب جانتی ہے۔ ابوبراہیم کا حقیقی نام عامر محمد سعید عبدالرحمٰن المؤلا ہے جسے عراق میں 2007 میں گرفتار کیا گیا۔ اُس وقت ابوابراہیم ایک درمیانے درجے کا رکن داعش تھا جو امریکی فوجیوں کے ہاتھوں لگ گیا۔ سامنے آنے والے خفیہ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ ابوابراہیم معلومات مہیا کرنے میں امریکیوں کے ساتھ پورا تعاون کرتا تھا، خصوصاً تنظیم میں اپنے مدمقابل ارکان سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کرتا تھا۔ ایک خفیہ دستاویز کے مطابق ابوابراہیم ن...
استحصال کی تحریک: ٹویٹر نے چین کے خلاف نئی پراپیگنڈا مہم شروع کر دی، ہیش ٹیگ “مِلک ٹی آلائنس” کا ایموجی بھی متعارف

استحصال کی تحریک: ٹویٹر نے چین کے خلاف نئی پراپیگنڈا مہم شروع کر دی، ہیش ٹیگ “مِلک ٹی آلائنس” کا ایموجی بھی متعارف

عالمی
ٹویٹر نے ایک بار پھر سیاسی تعصب کا ثبوت دیتے ہوئے برما میں جاری سیاسی کشیدگی میں کھلی وابستگی کا اظہار کردیا ہے۔ جس کے لیے سماجی میڈیا ویب سائٹ نے خصوصی طور پر "مِلک ٹی الائنس" ایموجی بنایا ہے جسے حالیہ باغی فوجی حکومت کے خلاف اور لبرل مغربی حلقے کی حمایت یافتہ آنگ سان سوچی کے حق میں استعمال کیا جائے گا۔ ایموجی میں شامل دیگر علاقوں میں ہانگ کانگ، برما، تائیوان اور تھائی لینڈ بھی شامل ہیں۔ جس سے چین کے خلاف سماجی میڈیا ویب سائٹ پر نئی مہم کے آغاز کا تاثر ملتا ہے۔ مِلک ٹی الائنس نامی خصوصی ایموجی کو ٹویٹر نے باقائدہ ٹویٹ کے ذریعے متعارف کروایا ہے۔ https://twitter.com/Policy/status/1379982365380911104?s=20 ٹویٹر پر ملک ٹی الائنس نامی ہیش ٹیگ/معروف موضوع سب سے پہلے تائیوان اور ہانگ کانگ میں کچھ مغربی حمایت یافتہ حلقوں نے چین کے خلاف شروع کیا گیا تھا۔ بعد میں اسے تھائی لینڈ میں ش...
روسی وزیر خارجہ کی یورپی یونین کو ایشیائی اتحاد میں شمولیت کی دعوت: دورہ پاکستان میں مقامی اخبار کو انٹرویو میں بین البراعظمی اتحاد کے چرچے

روسی وزیر خارجہ کی یورپی یونین کو ایشیائی اتحاد میں شمولیت کی دعوت: دورہ پاکستان میں مقامی اخبار کو انٹرویو میں بین البراعظمی اتحاد کے چرچے

عالمی
روسی وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں۔ 6 سے 8 اپریل 2021 کا یہ دورہ افغان امن کے لیے اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں مقامی اخبار کو دیے انٹرویو میں سرگئی لاوروو کا کہنا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے پیش کیے یوریشین اتحاد میں سب مدعو ہیں۔ مشرق بعید میں جاپان سے لے کر بحیرہ اوقیانوس تک تمام ممالک اس کا حصہ بن سکتے ہیں، اتحاد میں کسی قسم کی تفریق نہیں رکھی جائے گی۔ صدر پوتن یورپ اور ایشیا کو ایک نئے اور بہتر اتحاد میں جوڑنا چاہتے ہیں۔ روسی اعلیٰ عہدے دار کا کہنا تھا کہ بین البراعظمی اتحاد میں یورپی یونین اور آسیان کے رکن ممالک بھی بلاجھجک شامل ہو سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ 2016 میں روسی صدر کی جانب سے پیش کردہ یوریشین اتحاد کی بنیاد معاشی تعاون پر رکھی جا رہی ہے لیکن اس کے کام کا طریقہ تاحال واضح نہیں کیا جا سکا، تاہم روسی قیادت کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد دنیا کے سب ...
امریکہ کا میکسیکو کے راستے ملک میں داخل ہوتے دو یمنی مبینہ دہشت گرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

امریکہ کا میکسیکو کے راستے ملک میں داخل ہوتے دو یمنی مبینہ دہشت گرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

عالمی
امریکی سرحدی سکیورٹی اہلکاروں نے کولمبیا سے امریکہ میں غیر قانونی طور پر داخل ہوتے دو یمنی نژاد مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے گرفتار افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے البتہ کہا ہے کہ دونوں نوجوان امریکہ کو مطلوب اور دہشتگردوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ 33 اور 26 سالہ نوجوانوں پر ہوائی سفر پر بھی پابندی ہے۔ امریکی حکام نے گرفتاری کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دونوں افراد کو جنوری سے مارچ کے درمیان پکڑا گیا تاہم انکی شناخت اور یمن سے امریکہ پہنچنے کی تحقیقات کی جا رہی تھیں اس لیے پہلے خبر نہ دی گئی۔ لاس اینجلس ٹائمز نے صورتحال کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے اور اسے اپنی نوعیت کا پہلا واقع لکھا ہے کہ جب دہشت گرد زمینی راستے سے امریکہ میں داخل ہوئے ہوں۔ اخبار کے مطابق تلاشی کے دوران ایک شخص کے جوتوں سے خصوصی جی پی ایس ک...
اقوام متحدہ کی قراردادیں امریکی پالیسیوں کی عکاسی ہوتی ہیں، ملکی دفاع پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے میزائل تجربات کے جواب میں مزید پابندیوں کی بحث پر پیونگ ینگ کا ردعمل

اقوام متحدہ کی قراردادیں امریکی پالیسیوں کی عکاسی ہوتی ہیں، ملکی دفاع پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے میزائل تجربات کے جواب میں مزید پابندیوں کی بحث پر پیونگ ینگ کا ردعمل

عالمی
شمالی کوریا نے میزائل تجربے پر سلامتی کونسل کی جانب سے تنقید کو مسترد کر دیا ہے، بین الاقوامی ادارے کا کہنا تھا کہ تجربہ عالمی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، جسے شمالی کوریا نے اپنے دفاع کا حق قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے، مشرق بعید کے ملک کی وزار خارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ دوہرے معیار کا حامل ادارہ ہے، جو دیگر ممالک کے دفاعی تجربات پر کوئی ردعمل نہیں دیتا۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا کا ردعمل سلامتی کونسل میں شمالی کوریا پر مزید پابندیوں کی بحث سامنے آنے کے بعد دیا گیا ہے۔ شمالی کوریا کا مؤقف ہے کہ انہیں اپنے دفاع کی تیاری کا پورا حق ہے، عالمی ادارہ دوہرا معیار ترک کر دے۔ وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی قراردادیں دراصل امریکی پالیسیوں کی عکاسی ہیں، جو ممالک سے انکی خودمختاری چھیننے کے علاوہ کچھ نہیں کرتیں۔ واضح رہے کہ پیونگ ینگ نے ان چند ہفتوں میں دو م...
دنیا تیل کے بدلے ویکسین دے دے، بھیک نہیں مانگیں گے: وینزویلا کے صدر کا مغربی معاشی پابندیوں کے سامنے جھکنے سے انکار

دنیا تیل کے بدلے ویکسین دے دے، بھیک نہیں مانگیں گے: وینزویلا کے صدر کا مغربی معاشی پابندیوں کے سامنے جھکنے سے انکار

عالمی
وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو نے دنیا سے تیل کے بدلے ویکسین دینے کی درخواست کر دی ہے۔ وینزویلی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس تیل ہے، دنیا میں گاہک ہیں لیکن امریکی معاشی پابندیوں کے باعث ہم نہ تو اسے بیچ سکتے ہیں اور نہ وائرس کے خلاف تحفظ کے لیے ویکسن خرید سکتے ہیں۔ صدر مادورو کا کہنا تھا کہ ہم کسی سے بھیک نہیں مانگیں گے، اگر کوئی تیل کے بدلے ویکسین دینا چاہے تو ضرور لیں گے۔ یاد رہے کہ امریکہ نے وینزویلا کے 7 ارب ڈالر اور دیگر اثاثہ جات منجمند کر رکھے ہیں اور معاشی پابندیوں کے باعث ملک شدید معاشی بحران کا شکار ہے۔ گزشتہ ہفتے ملک کے نائب صدر ڈیلسی رادریگوئیز نے بھی بین الاقوامی بینکوں سے درخواست کی تھی کہ مغربی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے کم ازکم انکے کھاتے کھول دیے جائیں تاکہ وینزویلا ویکسین خرید سکے، تاہم کوئی شنوائی نہ ہوئی۔ یاد رہے کہ وینزویلا نے کچھ عرصہ قبل عدالت کے ذریعے برطانوی ب...
ایران اور چین کے 25 سال تک تذویراتی تعاون کے معاہدے پر دستخط

ایران اور چین کے 25 سال تک تذویراتی تعاون کے معاہدے پر دستخط

عالمی
ایران اور چین نے 25 سال کے باہمی تعاون کے بڑے معاہدے پر دستخط کر لیے ہیں۔ معاہدے کے تحت امریکی معاشی پابندیوں کا شکار دونوں ایشیائی ممالک ایک دوسرے کے ساتھ تجارتی و معاشی میدان میں معاونت کریں گے۔ ایران، چین کو اسکے تجارتی راہداری کے منصوبے کے لیے بنیادی ڈھانچہ کھڑا کرنے میں مدد کرے گا اور چین ایران سے تیل خریدے گا۔ معاہدے پر تہران میں دستخط ہوئے جس میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔ ایران نے تقریب کو قومی ٹی وی پر براہ راست نشر کیا اور عوام کو معاہدے سے اچھی امید کی کرن دکھائی۔ https://twitter.com/hassan_yazdi/status/1375769447164751881?s=20 اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے ایرانی خارجہ پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے اسے بیرونی اثر رسوخ سے پاک، خودمختار خارجہ پالیسی قرار دیا، وینگ یی کا مزید کہنا تھا کہ ایران ان ممالک سے بہتر ہے جو ایک بیرونی فون پر اپنا فیصلہ بدل لیتےہیں۔ ...

Contact Us