Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

عالمی

روسی صدر کی ثالثی: آزربائیجان اور آرمینیا کے مابین سرحدی جھڑپیں ختم، سرحدی حدود کے تعین پر اتفاق، جنگ سے متاثر آبادی اور دیگر انسانی حقوق کے تحفظ کی بھی یقین دہانی

روسی صدر کی ثالثی: آزربائیجان اور آرمینیا کے مابین سرحدی جھڑپیں ختم، سرحدی حدود کے تعین پر اتفاق، جنگ سے متاثر آبادی اور دیگر انسانی حقوق کے تحفظ کی بھی یقین دہانی

عالمی
آزربائیجان اور آرمینیا نے کاراباخ جنگ کے خاتمے کے بعد اپنی سرحد کی باقائدہ حدود متعین کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ اس بات کا اعلان روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کیا اور کہا کہ اس سے ایک اہم علاقائی تنازعے کا خاتمہ ہو جائے گا۔ اعلان روسی شہر سوچی میں آزربائیجان کے صدر الہام علیو اور آرمینیا کے وزیراعظم نیکول پاشنیان کی موجودگی میں کیا گیا۔ سہہ ملکی گفتگو میں تینوں ممالک کے سربراہ نے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں جبکہ اعلان سے پہلے مشترکہ ملاقات بھی ہوئی۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ گفتگو کافی مثبت رہی، الگ ملاقاتوں میں جنگ سے حال ہی میں نکلے سخت حریف ممالک کے سربراہان کو قائل کرنے میں آسانی ہوئی۔ دونوں ممالک کی قیادت مشترکہ مفادات پر تعاون کرنے پر متفق ہیں جن میں متفقہ سرحد جیسا حساس معاملہ بھی شامل ہے۔ روسی صدر نے مزید کہا کہ حریف ممالک میں آئندہ گفتگو کو آگے بڑھانے کے طریقہ کار پر بھی اتفا...
نائیجیر: فرانسیسی فوج کی فائرنگ سے 2 شہری شہید، 16 زخمی

نائیجیر: فرانسیسی فوج کی فائرنگ سے 2 شہری شہید، 16 زخمی

عالمی
نائیجیر میں مظاہرین پر فرانسیسی فوج کی فائرنگ سے 2 شہری شہید اور 16 زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہری خطے میں فرانسیسی افواج کی بڑھتی سرگرمیوں کے خلاف مظاہرے کر رہے تھے۔ فرانسیسی فوجیوں کا ایک جتھہ آئیوری کوسٹ سے مالی منقتل ہو رہا تھا، جہاں برکینا فاسو سے نائیجیر میں داخل ہوتے راستے میں شہریوں نے انکا راستہ روک کر مظاہرہ کیا۔ فرانسیسی فوج کے ترجمان کے مطابق فوجی اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کر کے تنبیہ جاری کی تاہم مظاہرین نے رستہ نہ چھوڑا، جس پر فوجی اہلکاروں کو مظاہرین پر گولیاں چلانا پڑیں۔ سماجی میڈیا پر جاری ویڈیو میں شہریوں کو جلتی گاڑیوں کے گرد مظاہرہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق شہری فرانس مردہ بار کے نعرے لگاتے رہے، جس پر فرانسیسی اہلکار مشتعل ہوئے۔ https://twitter.com/amadou_ne/status/1464532487376416768?s=20 https://twitter.com/DjibrilSaidou/...
اتحادیوں کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا، تحفظ ہر صورت یقینی بنائیں گے: امریکی وزیردفاع

اتحادیوں کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا، تحفظ ہر صورت یقینی بنائیں گے: امریکی وزیردفاع

عالمی
امریکی وزیر دفاع لوئیڈ آسٹن نے مشرق وسطیٰ میں اپنے اتحادیوں کو یقین دلایا ہے کہ امریکہ انہیں اکیلا نہیں چھوڑڑے گا اور انکے تحفظ پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ ایران کو حاصل ہونے والی ڈرون ٹیکنالوجی اور بڑھتے استعمال پر امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اس خطے میں سے امریکی افواج اور اتحادیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں، امریکہ اس سے نمٹنے کی حکمت عملی پر کام کر رہا ہے۔ امریکی اعلیٰ عہدے دار کا بیان خلیجی ممالک کی جانب سے بڑھتے تحفظات کے بعد سامنے آیا ہے، جن میں خطے سے امریکی فوج اور دفاعی نظام کو ہٹانے کے امریکی اقدامات پر اتحادیوں کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا تھا۔ بحرین میں ایک کانفرنس سے خطاب میں امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ خطے میں ایرانی سرگرمیاں امریکی افواج کے تحفظ اور داعش کے خلاف لڑائی میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔ ایران کو حاصل ڈرون ٹیکنالوجی مستحکم مستقبل اور عوامی طیاروں...
چین کے مبینہ ہائپر سونک میزائل کا تجربہ: پیٹاگون میں خصوصی اجلاس، چینی عسکری قوت کی برتری کا اعتراف، ہنگامی اقدامات پر زور

چین کے مبینہ ہائپر سونک میزائل کا تجربہ: پیٹاگون میں خصوصی اجلاس، چینی عسکری قوت کی برتری کا اعتراف، ہنگامی اقدامات پر زور

عالمی
چین کی بڑھتی عسکری قوت کے پیش نظر پینٹاگون میں خصوصی اجلاس ہوا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اجلاس میں امریکی فضائیہ کے سربراہ اور مشترکہ افواج کے نائب، جان ہائیٹن نے اعلیٰ حکومتی عہدے داروں کو چینی فضائی قوت اور اس کے امریکہ کو ممکنہ خطرات سے آگاہ کیا۔ اجلاس چین کی جانب سے کچھ ہفتے قبل کیے مبینہ ہائپر سونک میزائل کے تجربے کے پیش نظر کیا گیا۔ اگرچہ اس تجربے کی چین نے واضح الفاظ میں تردید کی ہے تاہم امریکہ بضد ہے کہ چین نے ہائپر سونک میزائل کا تجربہ کیا اور امریکی میڈیا کے مطابق امریکی عسکری حکام اسے جوہری جنگ کی صورت میں چینی بتری کی صورت میں دیکھ رہے ہیں۔ امریکی حکام کو خوف ہے کہ آواز کی رفتار سے 5 گناء تیز میزائل ٹیکنالوجی نے چین کو پہلے اور کامیاب حملے کی صلاحیت سے لیس کر دیا ہے۔ معاملے پر امریکی فضائیہ کے سربراہ نے میڈیا سے بھی گفتگو کی ہے، جس میں ان کا کہنا تھا کہ (ہائپر سونک م...
روس کے حملہ کرنے پر جرمنی اور فرانس کو فوری مدد کے لیے پہنچنا ہو گا، معاملہ دفتری کارروائی کی نظر نہ ہو جائے: یوکرینی وزیر خارجہ

روس کے حملہ کرنے پر جرمنی اور فرانس کو فوری مدد کے لیے پہنچنا ہو گا، معاملہ دفتری کارروائی کی نظر نہ ہو جائے: یوکرینی وزیر خارجہ

عالمی
یوکرین کے وزیر خارجہ دیمتری کلیبا نے جرمنی اور فرانس سے مدد طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس یوکرین کی سرحد پر بڑی عسکری تنصیبات کر رہا ہے، ملک میں افواہیں سرگرم ہیں کہ روس کسی بھی وقت یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے، جرمنی اور فرانس کو ایسی صورتحال میں یوکرین کی پوری مدد کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ یوکرین کے وزیرخارجہ نے جرمنی اور فرانس کی قیادت سے ملاقات میں مزید کہا کہ کسی بھی ہنگامی حالات میں دونوں مغربی ممالک کو فوری ردعمل دکھانا ہو گا، معاملہ دفتری کارروائیوں میں ہی نہ دب جائے۔ اگر روس نے حملہ کر دیا تو ہمارے پاس رابطے کا وقت بھی نہیں ہو گا، لہٰذا حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے جرمنی اور فرانس کو خود مطلوبہ کارروائی عمل میں لانا ہو گی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہم تو ابھی سے تیاری اور حکمت عملی بنانے پر زور دیں گے، کیونکہ جنگ کے دوران یہ سب سوچنا وقت ضائع کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ یوکرینی وزیرخارجہ نے...
برطانیہ مزید حیلے بہانے تراشنا بند کرے اور سن 71 سے تعطل کی شکار 40 کروڑ پاؤنڈ کی خطیر رقم واپس کرے: ایرانی وزیر خارجہ

برطانیہ مزید حیلے بہانے تراشنا بند کرے اور سن 71 سے تعطل کی شکار 40 کروڑ پاؤنڈ کی خطیر رقم واپس کرے: ایرانی وزیر خارجہ

عالمی
ایرانی وزیر خارجہ سعید خطیب زادے نے برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ 1971 سے تعطل کی شکار اسکی 40 کروڑ پاؤنڈ کی خطیر رقم واپس کی جائے۔ ایران نے سن 71 میں برطانیہ سے 1500 چیف ٹین ٹینک خریدنے کا معاہدہ کیا تھا تاہم برطانوی نواز شاہ رضا پہلوی کی حکومت کے گرتے ہی برطانیہ نے ٹینک مہیا کرنے سے انکار کر دیا، اور اس کے لیے ادا رقم بھی واپس نہ کی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ نائب وزیر خارجہ علی باگری قانی نے دورہ لندن کے دوران برطانوی اعلیٰ عہدے داروں کے سامنے معاملے کو اٹھایا ہے اور رقم کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ برطانیہ کو مزید حیلے بہانے تراشنے کے بجائے ایرانی قوم کی رقم واپس کردینی چاہیے۔ ایک طرف ایرانی حکومت نے 40 سال سے لٹکی رقم کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ برطانوی سیاستدان ادائیگی کو ایران میں قید دوہری شہریت کے حامل برطانوی شہریوں ک...
بیلا روس پر معاشی پابندیوں کا سلسلہ: صدر لوکاشنکو نے یورپ کو گیس کی ترسیل بند کرنے کی دھمکی دے دی

بیلا روس پر معاشی پابندیوں کا سلسلہ: صدر لوکاشنکو نے یورپ کو گیس کی ترسیل بند کرنے کی دھمکی دے دی

عالمی
بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو نے مغربی اتحادیوں کو دھمکی دی ہے کہ اگر انکے ملک پر مزید معاشی پابندیاں لگائی گئیں تو وہ مغربی یورپ کو گیس کی ترسیل بند کر دیں گے۔ مشرقی یورپی ریاست کے صدر کی جانب سے دھمکی یورپی اتحاد کی جانب سے بیلا روس پر معاشی پابندیوں کے پانچویں دور پر بات چیت شروع کرنے کے موقع پر سامنے آئی ہے۔ یمال یورپ گیس ترسیل کا منصوبہ روسی علاقے یمال سے شرو ع ہوتا ہے اور رستے میں بیلا روس اور پولینڈ سے گزرتے ہوئے جرمنی کے شہر فرانکفرٹ تک پہنچتا ہے۔ منصوبے میں پولینڈ اور جرمنی کی مقامی کمپنیاں حصہ دار ہیں، بیلا روس اور روس کا حصہ معروف توانائی کمپنی گیس پروم کی ملکیت میں ہے۔ بیلا روسی صدر نے پالیسی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم یورپ کو چلنے کے لیے گیس فراہم کرتے ہیں اور یہ ہم پر پابندیاں لگاتے ہیں، ہم پر سرحدیں بند کرتے ہیں، انہیں سمجھنا چاہیے کہ اگر ہم نے انکی گیس بند ...
چین کا خوف: امریکہ نے جزیرہ گوآم میں آئرن ڈوم دفاعی نظام نصب کر دیا، دسمبر تک تجربات جاری رکھنے کا بھی اعلان

چین کا خوف: امریکہ نے جزیرہ گوآم میں آئرن ڈوم دفاعی نظام نصب کر دیا، دسمبر تک تجربات جاری رکھنے کا بھی اعلان

عالمی
ابھرتی چینی قوت سے خوف زدہ امریکہ نے چین سے قریب ترین اپنے فوجی اڈے پر دفاعی نظام کا تجربہ کیا ہے۔ امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے مطابق امریکہ نے بحرالکاہل میں جزیرہ گوام کے مقام پر اسرائیلی ساختہ آئرن ڈوم دفاعی نظام کا تجربہ کیا ہے۔ خبر کے مطابق انتظامیہ تجربے کی کامیابی سے متعلق کچھ بتانے سے گریزاں ہے البتہ تجربات کو دسمبر تک جاری رکھنے کا عندیا دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ آئرن ڈوم اسرائیلی میزائل دفاعی نظام ہے جسے فلسطین پر قابض صیہونی ریاست حماس کے راکٹ حملوں سے بچنے کے لیے گزشتہ دس برسوں سے کامیابی سے استعمال کررہی ہے۔ البتہ کچھ ماہ قبل ہوئی جھڑپ میں سامنے آیا ہے کہ حماس نے بھاری مقدار میں راکٹ داغنے کی صلاحیت حاصل کر کے آئرن ڈوم کو شکست دے دی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صیہونی انتظامیہ نے فوری جنگ بندی کی درخواست کی اور اب امریکی امداد سے قابض صیہونی انتظامیہ آئرن ڈوم کو مزید جدید اور مؤثر بنان...
امریکہ گارنٹی دے کہ جوہری معاہدہ دوبارہ ختم نہیں کیا جائے گا: ایران

امریکہ گارنٹی دے کہ جوہری معاہدہ دوبارہ ختم نہیں کیا جائے گا: ایران

عالمی
ایران نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے گارنٹی دی جائے کہ آئندہ جوہری معاہدہ توڑا نہیں جائے گا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں دوبارہ مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ ایران پر سے معاشی پابندیوں کو ہٹائے تاکہ جوہری معاہدے پر بات چیت شروع کی جاسکے۔ سعید خطیب زادے کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کو گارنٹی دینا ہو گی کہ دوبارہ کوئی بھی امریکی انتظامیہ عالمی قوانین اور ثالثوں کی توہین نہ کرے، اس رویے کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ امریکہ کو فوراً ایران سے ظالمانہ معاشی پابندیوں کو بھی ہٹانا ہو گا تاکہ ایرانی عوام سانس لے سکے۔ انکا کہنا تھا کہ ایران تب تک کوئی قدم آگے نہیں بڑھائے گا جب تک امریکی پابندیاں ختم نہ ہو جائیں۔ واضح رہے کہ ایرانی دفتر خارجہ کا بیان ایسے وقت میں آیا ہے کہ جب 20 نومبر کو ویانا میں معاہدے کی بحالی کے لیے تیاری ہو رہی ہے۔ ایرانی عہدے دار علی باگیری کانی نے بھی ...
افغانستان اور عراق میں ناکامی امریکی نااہلی، لاپرواہی اور بدانتظامی کی علامت ہے، موجودہ عالمی صورتحال میں امریکی رویہ خلیجی قیادت میں تذبذب اور خوف بڑھا رہا ہے: شہزادہ ترکی الفیصل

افغانستان اور عراق میں ناکامی امریکی نااہلی، لاپرواہی اور بدانتظامی کی علامت ہے، موجودہ عالمی صورتحال میں امریکی رویہ خلیجی قیادت میں تذبذب اور خوف بڑھا رہا ہے: شہزادہ ترکی الفیصل

عالمی
نام نہاد دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ اور سامراجی منصوبوں میں ناکامی کے بعد امریکہ ہی نہیں اسکے اتحادی بھی شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ سعودی عرب کے جاسوس ادارے کے سابق سربراہ، امریکہ میں سابق سعودی سفیر، عالمی امور کے ماہر اور شاہی خاندان کے اہم ترین افراد میں سے ایک; شہزادہ ترکی الفیصل نے اسی حوالے سے ایک تازہ انٹرویو میں امریکہ پر شدید بداعتمادی کا اظہار کیا ہے۔ شہزادہ ترکی الفیصل کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ خصوصاً افغانستان میں امریکی ناکامی کے بعد خلیجی ممالک کے امریکہ پر اعتماد کو شدید دھچکا لگا ہے۔ مقامی حکومتیں شدید تذبذب کا شکار ہیں کہ امریکہ اور اسکی نئی قیادت کس حد تک اپنی مسلم اتحادی حکومتوں کے تحفظ کو یقینی بنا سکتی ہے۔ شہزادہ فیصل کا کہناتھا کہ امریکہ اور خلیجی ممالک کا اتحادعلاقائی استحکام کا ضامن رہا ہے، لیکن صدر بائیڈن اس حوالے سے زیادہ فکرمند نظر نہیں آرہے، انہیں بہت س...

Contact Us