Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

عالمی

بریگزٹ: فرانس اور برطانیہ کے مابین ماہی گیری کا تنازعہ جاری، بڑی تجارتی بندش اور پابندیوں کی دھمکیاں

بریگزٹ: فرانس اور برطانیہ کے مابین ماہی گیری کا تنازعہ جاری، بڑی تجارتی بندش اور پابندیوں کی دھمکیاں

عالمی
بریگزٹ کے بعد فرانس اور برطانیہ میں تنازعات کا سلسلہ طول پکڑ رہا ہے، بیشتر تنازعات میں سب سے اہم اور بڑا مسئلہ مچھلی کے شکار اور پانیوں کا ہے۔ حال ہی میں فرانس نے ایک برطانوی کشتی ضبط کی ہے جو بقول فرانس بغیر اجازت کے فرانسیسی پانیوں میں شکار کر رہی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ فرانس نے دھمکی دی ہے کہ اگر برطانیہ نے فرانسیسی ماہی گیروں کو مزید اجازت نامے جاری نہ کیے تو فرانس بھی برطانوی ماہی گیروں پر پابندی لگا دے گا۔ فرانسیسی وزیر برائے سمندری آمدورفت آنسک گیراردین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ برطانوی کشتی کو سائینے کے ساحلی علاقے سے پکڑا گیا اور واپس برطانیہ کی حدود میں چھوڑا گیا۔ اس کے علاوہ ایک اور کشتی کو تنبیہ دیتے ہوئے چھوڑ دیا، تاہم دونوں پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ فرانسیسی وزیر کے مطابق وہ معاملے کو یورپی کمیشن اور برطانیہ کے سامنے اٹھائیں گے۔ یاد رہے کہ بریگزٹ معاہدے کے تحت برطا...
سابق افغان فوجی اہلکاروں کی بڑے پیمانے پر داعش میں شمولیت، گروہ کے 6 ماہ میں مغرب پر حملوں کے قابل ہو جانے کا امریکی دعویٰ، طالبان نے کسی قسم کے خطرے کو مسترد کر دیا، مدد لینے سے بھی انکار

سابق افغان فوجی اہلکاروں کی بڑے پیمانے پر داعش میں شمولیت، گروہ کے 6 ماہ میں مغرب پر حملوں کے قابل ہو جانے کا امریکی دعویٰ، طالبان نے کسی قسم کے خطرے کو مسترد کر دیا، مدد لینے سے بھی انکار

عالمی
امارات اسلامیہ افغانستان ہمیشہ ہی امریکہ اور نیٹو افواج پر داعش کی مدد کا الزام لگاتی رہی ہے تاہم اب سابق افغان انتظامیہ کے بھگوڑے فوجی اور اعلیٰ اہلکاروں کے داعش میں شامل ہونے کی اطلاعات آرہی ہیں۔ امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل نے بھی اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سابق فوجی اہلکار داعش میں شامل ہو کر حکومت کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ امریکہ نے افغانستان پر قبضے کے دوران مقامی فوج کی تیاری پر 88 ارب ڈالر خرچ کیے تھے، اور 3 لاکھ کی فوج کھڑی کی تھی، تاہم رواں سال کے وسط میں یہ فوج امریکیوں کے نکلتے ہی مرکز سے یوں غائب ہو گئی کہ جیسے کبھی تھی ہی نہیں۔ طالبان نے ملک میں امن کے لیے تمام افراد کے لیے عام معافی کا اعلان کیا اور قابض افواج کے انخلاء کے بعد مل کر ملک کے لیے کام کرنے کی دعوت دی۔ تاہم بشتر افراد نے پہلے پنجشیر میں قلعہ بند ہو کر حکومت کی ع...
امریکہ چاہے تو چین کو 10 بار ختم کرنے کی صلاحیت حاصل کر لے، پر چین یقینی بنائے گا کہ امریکہ کو ایک ہی بار میں صفحہ ہستی سے مٹا دے: چینی اخبار کے مدیر کا امریکی اخبار کی تحریر پر تبصرہ

امریکہ چاہے تو چین کو 10 بار ختم کرنے کی صلاحیت حاصل کر لے، پر چین یقینی بنائے گا کہ امریکہ کو ایک ہی بار میں صفحہ ہستی سے مٹا دے: چینی اخبار کے مدیر کا امریکی اخبار کی تحریر پر تبصرہ

عالمی
معروف چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے مدیر ہو شی جن نے امریکی اخبار فنانشل ٹائمز کی ایک تحریر پر سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کبھی بھی امریکہ کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کی جاہلانہ دوڑ میں شامل نہیں ہو گا، چین صرف دفاعی صلاحیت تک محدود رہے گا۔ فنانشل ٹائمز کی تحریر میں چین اور امریکہ کے مابین جاری کشیدگی پر جوہری دوڑ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ مداخلت/ ثالثی کے بغیر اس دوڑ کو روکنا ناممکن ہو گا، جس پر ہو شی جن نے کہا کہ چین ایسی کسی بے وقوفی کا حصہ نہیں بنے گا، چین ایسی کسی بھی دوڑ کو جہالت مانتا ہے، امریکی اس خود ساختہ دوڑ میں چین کو 10 بار ختم کرنے کی صلاحیت حاصل کرسکتا ہے، لیکن اسے نہیں بھولنا چاہیے کہ چین صرف اس بات کو یقینی بنائے گا کہ وہ امریکہ کو ایک ہی بار ختم کرنے کی صلاحیت کو برقرار رکھے۔ https://twitter.com/HuXijin_GT/status/1453393698343948289?s=20 فنانشل ٹائمز کی...
آسٹریلیا کی مغربی ایماء پر چین سے عداوت: ایشیائی ملک نے آسٹریلیا سے کوئلہ خریدنا بند کر دیا، روس اور انڈونیشیا سے درآمد عروج پر

آسٹریلیا کی مغربی ایماء پر چین سے عداوت: ایشیائی ملک نے آسٹریلیا سے کوئلہ خریدنا بند کر دیا، روس اور انڈونیشیا سے درآمد عروج پر

عالمی
چین نے اپنی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے روس سے کوئلے کی درآمد بڑھا دی ہے۔ چین کو آسٹریلیا کے ساتھ جاری کشیدگی کے باعث توانائی کی طلب پورے کرنے میں رکاوٹ کا سامنا تھا جسے چین نے روس اور انڈونیشیا سے پورا کر لیا ہے اور ملکی تاریخ کا بدترین توانائی کا بحران حل ہو گیا ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق چین کی توانائی کی طلب میں گزشتہ ستمبر میں 3 کروڑ 30لاکھ ٹن کا اضافہ درج کیا گیا، جو مجموعی طلب میں 76٪ کا نمایاں اضافہ تھا، تاہم مغربی ایماء پر آسٹریلیا کے چین کے خلاف بنتے عسکری اتحادوں پر چین آسٹریلیا سے نالاں تھا۔ چین نے فوری طلب کو پورا کرنے کے لیے روس اور انڈونیشیا سے رابطہ کیا اور بغیر کسی تاخیر کے ملکی ضرورت کو پورا کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ چین نے روس سے ستمبر میں 37 لاکھ ٹن کوئلہ خریدا، جو آگست میں خریدے کوئلے سے 28٪ زیادہ تھا، جبکہ گزشتہ سال کی نسبت یہ مقدار 230٪ زیادہ ت...
یورپی یونین ہمارے سر پر بندوق نہ تانے، رویہ نہ بدلا تو بریگزٹ کی طرز پر پولیگزٹ ہو گا: پولینڈ وزیراعظم

یورپی یونین ہمارے سر پر بندوق نہ تانے، رویہ نہ بدلا تو بریگزٹ کی طرز پر پولیگزٹ ہو گا: پولینڈ وزیراعظم

عالمی
پولینڈ کے وزیراعظم ماتیعوسزموراویئسکی نے یورپی اتحاد کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے اپنا رویہ نہ بدلا اور پولینڈ پر دباؤ جاری رکھا تو پولینڈ بھی پوری قوت سے جواب دے گا۔ انکا کہنا تھا کہ یورپی یونین نے پولینڈ کے سر پر بندوق تانی ہوئی ہے، اور جیسے کہ پولینڈ کے خلاف تیسری عالمی جنگ کا اعلان کیا جارہا ہے۔ عالمی وباء کے دوران پولینڈ پر شدید دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولینڈ کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ بھی جواب دے۔ پولینڈ کے وزیراعظم کی جانب سے سخت الفاظ پر مبنی بیان یورپی یونین عدالت کی جانب سے مقامی قوانین کے خلاف متنازعہ فیصلہ سنانے کے بعد سامنے آیا ہے، جس پر پولینڈ کی اعلیٰ عدالت نے مداخلت کرتے ہوئے حکومت کو اس پر عملدرآمد سے روک دیا ہے۔ واضح رہے کہ یورپی یونین کے قوانین کے تحت بھی ممالک کے اندرونی قوانین کو یورپی یونین کے قوانین پر فوقیت حاصل ہے لیکن اتحادی انتظامیہ پولینڈ پر مالی دباؤ بڑھا کر...
ملکی سیاست میں مداخلت پر ترکی کا سخت ردعمل: 10 مغربی ممالک نے مداخلت سے اجتناب کا وضاحتی بیان جاری کر دیا، ترک صدر نے سفراء کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

ملکی سیاست میں مداخلت پر ترکی کا سخت ردعمل: 10 مغربی ممالک نے مداخلت سے اجتناب کا وضاحتی بیان جاری کر دیا، ترک صدر نے سفراء کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

عالمی
ترک حکومت نے مغربی ممالک کی جانب سے ملکی سیاست میں مداخلت نہ کرنے کے وضاحتی بیان کے بعد 10 ممالک کے سفراء کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک بدر کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ گزشتہ ہفتے ترک صدر رجب طیب ایردوعان نے عثمان کاوالا کے خلاف قائم مقدمات پر 10 مغربی ممالک کے مشترکہ حمایتی بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی کو ترکی کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں، ترکی کو نوآبادیات یا طفیلی ریاست نہ سمجھا جائے۔ مغربی ممالک کو کوئی حق نہیں کہ وہ ترک عدالتی نظام پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرے اور جیل میں قید ایک ملزم کو رہا کرنے کا مطالبہ کرے۔ اس حوالے سے ترک صدر نے وزیرخارجہ میولود چاؤش اوعلو کو فوری ان ممالک کے سفراء کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک بدر کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔ جواب میں امریکہ سمیت تمام 10 ممالک کے سفارت خانوں نے باقائدہ بیان میں کہا ہے کہ وہ ویانا معاہدے کی شق نمبر 41 کے پا...
ترکی کو ایف-35 منصوبے سے نکالنے اور رقم کی تلافی کے لیے نیٹو کی جانب سے ایف-16 طیاروں کو جدید بنانے کی پیشکش: وزیر دفاع کا تکنیکی کام شروع ہونے کا دعویٰ، امریکہ کا تبصرے سے انکار

ترکی کو ایف-35 منصوبے سے نکالنے اور رقم کی تلافی کے لیے نیٹو کی جانب سے ایف-16 طیاروں کو جدید بنانے کی پیشکش: وزیر دفاع کا تکنیکی کام شروع ہونے کا دعویٰ، امریکہ کا تبصرے سے انکار

عالمی
ترک حکومت کے مطابق ملکی فضائیہ میں شامل ایف-16 جنگی طیاروں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے منصوبے پر تکنیکی کام شروع ہو گیا ہے۔ وزیر دفاع خلوصی آکار نے یورپی دورے میں واپسی پر تفصیلات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نیٹو کی دفاع صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب ایردوعان بھی پہلے اس منصوبے کی طرف اشارہ کر چکے ہیں، تاہم امریکہ نے تاحال اسکی باضابطہ منظوری نہیں دی ہے۔ ترک صدر نے گزشتہ ہفتے افریقی دورے سے واپسی پر کہا تھا کہ ترکی کو ایف-35 منصوبے سے نکالنے کی تلافی کرتے ہوئے نیٹو اتحادیوں نے ترکی کو ایف-16 طیاروں کو جدید بنانے کے منصوبے کی پیشکش کی ہے، ترکی نہ صرف اپنے موجودہ طیاروں کو جدید بنائے گا بلکہ کچھ نئے طیارے بھی حاصل کر چکے گا۔ یاد رہے کہ اگرچہ نیٹو کا ایف-35 منصوبہ کھٹائی کا شکار ہے لیکن ترکی کو منصوبے سے نکالنے اور اسکی ڈیڑھ ارب ڈالر کے قریب کی سرم...
ترک صدر ایردوعان کا اندرونی سیاست میں مداخلت پر 10 مغربی ممالک کے سفراء کو ناپسندیدہ قرار دینے کا فیصلہ

ترک صدر ایردوعان کا اندرونی سیاست میں مداخلت پر 10 مغربی ممالک کے سفراء کو ناپسندیدہ قرار دینے کا فیصلہ

عالمی
ترک صدر رجب طیب ایردوعان نے وزیر خارجہ میولود چاؤش اوعلو کو ہدایت کی ہے کہ اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے والے ممالک کے سفیروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیا جائے۔ ترک صدر کی جانب سے سخت کارروائی کا اعلان ان ممالک کی جانب سے ملکی سیاست میں انتشار پھیلانے اور کالعدم تنظیموں کی مالی معاونت کرنے والے ترک نژاد فرانسیسی شہری عثمان کاوالا کی کھلی حمایت میں مشترکہ مذمتی بیان کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔ ان 10 ممالک میں جرمنی، کینیڈا، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، نیدرلینڈ، نیوزی لینڈ، ناروے، سویڈن اور امریکہ شامل ہیں۔ مغربی اتحادی ممالک نے مشترکہ بیان میں کاوالا کی رہائی کا مطالبہ کیاہے۔ ایک عوامی تقریب سے خطاب میں صدر ایردوعان کا کہنا تھا کہ میں نے وزیرخارجہ کو ہدایات کی ہیں کہ وہ ہمارے اندروی معاملات میں مداخلت رکنے والے ممالک کے سفراء کو ناپسندیدہ قرار دینے پر کام کریں اور اس پر جلد از جلد عمل ہو جا...
ترکی: فسلطینی طلباء کی جاسوسی کرنے والا 15 رکنی صیہونی جاسوس گروہ گرفتار، تحقیقات جاری

ترکی: فسلطینی طلباء کی جاسوسی کرنے والا 15 رکنی صیہونی جاسوس گروہ گرفتار، تحقیقات جاری

عالمی
ترک جاسوس ادارے ایم آئی ٹی نے 15 رکنی ایک صیہونی گروہ کو گرفتار کیا ہے جو ملک میں زیر تعلیم فلسطینی طلباء کی جاسوسی کرنے اور دیگر مشکوک سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کے 4 مختلف شہروں میں 200 اہلکاروں کی ایک ٹیم نے 7 اکتوبر کو کارروائی کی جس میں 5 مختلف ایسے گروہوں کو گرفتار یا گیا جو فسلطین پر قابض صیہونی انتظامیہ کے لیے جاسوسی کرتے تھے۔ https://twitter.com/trthabercanli/status/1451117431276150784?s=20 تفصیلات کے مطابق صیہونی جاسوس خصوصی طور پر ان طلباء پر نظر رکھتے تھے جو سماجی اور تحریکی سرگرمیوں میں ملوث ہوتے، یا جو شعبہ دفاع سے متعلق تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صیہونی جاسوس سیف یو ایم اور پروٹون میل نامی سافٹ ویئر سے معلومات اسرائیل پہنچاتے تھے۔ اسکے علاوہ ملزمان غیر قانونی طریقے سے رقم کی ترسیل کا کام بھی کرتے تھے، جس کے لیے قیمتی زیورات، پ...
ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ فرانسیسی فوج ہمارے ملک میں دہشت گردوں کو تربیت دے رہی ہے: مالی کے وزیراعظم مائیگا کا رشیا ٹوڈے کو انٹرویو

ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ فرانسیسی فوج ہمارے ملک میں دہشت گردوں کو تربیت دے رہی ہے: مالی کے وزیراعظم مائیگا کا رشیا ٹوڈے کو انٹرویو

عالمی
مالی کے وزیراعظم کوغؤل کوکالا مائیگا نے رشیا ٹوڈے کو دیے انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ انکے ملک میں دہشت گردی والے گروہوں کو فرانسیسی فوج نے تربیت دی ہے۔ مغربی افریقہ کے ملک کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اس وقت مالی کے دو تہائی حصے پر قابض ہیں اور بظاہر دہشت گردی سے لڑنے کے لیے موجود فرانسیسی فوج دراصل انہیں تحفظ اور تربیت فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فرانسیسی فوج کدال کے علاقے میں چھاؤنی پر مکمل قبضہ کیے بیٹھی ہے اور وہاں مالی کے حکومتی اہلکاروں تک کو جانے کی اجازت نہیں۔ فرانس وہاں ہی دہشت گردوں کو تربیت دیتا ہے اور اس بات کے ہمارے پاس مکمل ثبوت ہیں۔ وزیراعظم مائیگا نے گفتگو میں ایک مقامی کہاوت سناتے ہوئے کہا کہ اگر تم اپنے کمرے میں کھوئی ہوئی سوئی ڈھونڈ رہے ہو اور کوئی اجنبی تمہیں اسے ڈھونڈنے میں مدد کرنے کا کہے تو سمجھ جاؤ کہ وہ سوئی پر ہی کھڑا ہے، اور اسکی موجود...

Contact Us