وٹس ایپ 15 مئی تک ڈیٹا کی فیس بک کو رسائی کی اجازت نہ دینے پر صارفین کے پیغامات روک دے گا: پالیسی عیاں
وٹس ایپ نے گفتگو تک رسائی اور اسے کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے والے صارفین کو خدمات بند کرنے کی پالیسی واضح کر دی ہے۔ مقررہ تاریخ تک معلومات تک رسائی نہ دینے والے صارفین نہ تو انہیں موصول ہونے والے پیغامات پڑھ سکیں گے اور نہ ہی کسی کو پیغام بھیج سکیں گے۔
واضح رہے کہ وٹس ایپ نے صارفین کی مکمل گفتگو تک فیس بک کو رسائی دینے کا مطالبہ کر رکھا ہے، جس کے باعث دنیا بھر میں متبادل ایپلیکیشنوں پر منتقل ہونے کا رحجان مزید تیز ہو گیا ہے۔ صارفین ٹیلی گرام، بِپ اور دیگر ابلاغی ایپلیکیشنوں کا رخ کر رہے ہیں۔
ابلاغی ٹیکنالوجی کی نشریاتی ویب سائٹ نے وٹس ایپ کی ایک ای میل کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پہلے مرحلے میں تو صرف محل وقوع، نمبر اور نام وغیرہ کی معلومات تک رسائی لی جائے گی، تاہم فیس بک، وٹس ایپ کی مالک کمپنی مکمل گفتگو کو استعمال میں لے آئے گی۔
ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے...