ہفتہ, جنوری 4 https://www.rt.com/on-air/ Live
Shadow
سرخیاں
برطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکے

علوم و فنون

روسی سویوز راکٹ نے 36 برطانوی سیٹلائٹ خلاء میں پہنچا دیے

روسی سویوز راکٹ نے 36 برطانوی سیٹلائٹ خلاء میں پہنچا دیے

فن/ٹیکنالوجی
روسی سویوز راکٹ برطانوی انٹرنیٹ کمپنی کے 36 مصنوعی سیاروں کو لے کر خلائی سفر پر روانہ ہو گیا ہے۔ سیارے دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی سروس کو وسعت دینے میں مدد کریں گے۔ https://twitter.com/Rogozin/status/1386492674220470272?s=20 مقامی وقت کے مطابق راکٹ نے صبح 7:14 پر پرواز بھری اور تمام 36 سیٹلائٹ منصوبے کے مطابق کامیابی سے اپنے مدار میں راکٹ سے الگ ہو گئے۔ روسی خلائی ادارے کے سربراہ نے منصوبے کی کامیابی پر عملے کو مبارکباد دی۔ https://twitter.com/Rogozin/status/1386514660753608706?s=20 برطانوی کمپنی نے بھی منصوبے کی کامیاب پر خوشی کا اظہار کیا اور جلد مزید معلومات دینے کا کہا۔ https://twitter.com/OneWeb/status/1386514739996540929?s=20 واضح رہے کہ روسی سویوز راکٹ نے چھٹی بار برطانوی کمپنی ون ویب کے سیٹلائٹ خلاء میں پہنچائے ہیں، برطانوی کمپنی مجموعی طور پر 650 مصنوعی سی...
متحدہ عرب امارات کا خلاء کے لیے اگلے منصوبے کا اعلان: خلاء بازوں کی ٹیم کیلئے پہلی عرب مسلم خاتون کا بھی انتخاب

متحدہ عرب امارات کا خلاء کے لیے اگلے منصوبے کا اعلان: خلاء بازوں کی ٹیم کیلئے پہلی عرب مسلم خاتون کا بھی انتخاب

فن/ٹیکنالوجی
متحدہ عرب امارات نے خلاء میں اپنے اگلے منصوبے کے لیے ایک خاتون اور ایک مرد کا انتخاب کر لیا ہے جنہیں بنیادی تربیت کے لیے ناسا بھیجا جائے گا۔ نورا المطروشی اور محمد الملا کے ناموں کا اعلان وزیراعظم محمد بن راشد المخطوم نے کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق مجموعی طور پر 4000 افراد نے شمولیت کے لیے درخواست دی، جن میں سے 14 نوجوانوں، 9 مردوں اور 5 خواتین کا نام نکالا گیا اور پھر ان 14 میں سے دو کا انتخاب ہوا۔ https://twitter.com/HHShkMohd/status/1380821550304223234?s=20 بی بی متروشی ایک مقامی جامعہ کے شعبہ انجینئرنگ سے فارغ التحصیل ہیں اور حساب میں نمایاں کارکردگی دکھا چکی ہیں۔ اگر مطروشی ناسا سے تربیت مکمل کرنے میں کامیاب رہتی ہیں تو خلاء میں جانے والی پہلی عرب خاتون ہوں گی۔ دوسری طرف محمد الملا پیشے سے پائلٹ ہیں اور ہوائی شعبے میں اچھی شہرت کے حامل ہیں، الملا نوجوان پائلٹوں کو تربیت ب...
فیس بک کے 53 کروڑ 30 لاکھ صارفین کا نجی ڈیٹا لیک: فیس بک کا وضاحت میں کہنا ہے؛ “پرانا تھا”، صارفین نجی معلومات کے پرانے ہونے کی منطق سمجھنے سے قاصر، سخت برہمی

فیس بک کے 53 کروڑ 30 لاکھ صارفین کا نجی ڈیٹا لیک: فیس بک کا وضاحت میں کہنا ہے؛ “پرانا تھا”، صارفین نجی معلومات کے پرانے ہونے کی منطق سمجھنے سے قاصر، سخت برہمی

فن/ٹیکنالوجی
انٹرنیٹ پر 53 کروڑ 30 لاکھ سے زائد فیس بک صارفین کی نجی معلومات عیاں کر دی گئی ہیں۔ سماجی میڈیا کی بڑی کمپنی نے واقع کو دبانے کی پوری کوشش کی لیکن کچھ غیر لبرل ذرائع ابلاغ کے اداروں نے اتنی بڑی مقدار میں نجی معلومات کے عیاں ہونے پر بھرپور آواز اٹھائی ہے۔ بڑھتی عوامی تنقید پر فیس بک نے اپنی وضاحت میں کہا ہے کہ یہ سارا پرانا ڈیٹا تھا، لہٰذا صارفین کو زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ https://twitter.com/g_bonfiglio/status/1378449897364525062?s=20 واضح رہے کہ نجی معلومات میں پورا نام، ادارا جاتی وابستگی، فون نمبر، ای میل اور دیگر حساس معلومات شامل ہوتی ہیں، جنہیں کبھی بھی نئی یا پرانی کے زمرے میں جانچا نہیں جا سکتا۔ https://twitter.com/toomuchpete/status/1378477103432265730?s=20 فیس بک کے ڈیٹا لیک کی خبر بزنس انسائڈر نے شائع کی ہے، خبر کے مطابق ڈیٹے تک پہلے نجی طور پر کچھ ا...
جملہ حقوق کے سب سے لمبے چلنے والے مقدمے میں گوگل کی آریکل کے مقابلے میں فتح: کمپیوٹر کوڈ کی چوری جملہ حقوق کے زمرے میں نہیں آتی، امریکی سپریم کورٹ

جملہ حقوق کے سب سے لمبے چلنے والے مقدمے میں گوگل کی آریکل کے مقابلے میں فتح: کمپیوٹر کوڈ کی چوری جملہ حقوق کے زمرے میں نہیں آتی، امریکی سپریم کورٹ

فن/ٹیکنالوجی
امریکی سپریم کورٹ نے جملہ حقوق کے ایک اہم مقدمے میں گوگل کے خلاف دخواست مسترد کر دی ہے۔ گوگل کے خلاف معروف ٹیکنالوجی کمپنی آریکل نے دعویٰ دائر کر رکھا تھا کہ گوگل نے اینڈرائڈ کی تیاری میں اسکے جاوا پروگرام کے 11 ہزار 330 فقروں کے کوڈ کو چوری کیا اور بلا اجازت استعمال کیا۔ آریکل نے گوگل پر 8 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا جسے اعلیٰ امریکی عدالت نے مسترد کر دیا ہے۔ 8 ججوں نے مقدمے کی سماعت کی جن میں سے 6 نے آریکل کی درخواست مسترد کردی جبکہ 2 نے آریکل کے حق میں فیصلہ دیا۔ واضح رہے کہ گوگل نے سماعت میں چوری سے انکار نہیں کیا تھا بلکہ کہا تھا کہ 2007 میں اینڈرائڈ سسٹم بناتے وقت ٹیکنالوجی کی صنعت میں یہ ایک عمومی رویہ تھا کہ کمپنیاں کوڈ اِدھر اُدھر سے اٹھا کر استعمال کرتی تھیں، اور اس دور میں کوڈ کے حوالے سے جملہ حقوق محفوظ جیسی کوئی چیز عمل میں نہیں تھی۔ فیصلے میں جسٹس سٹیفن بائر نے...
مصنوعی ذہانت سے لیس جدید خودکار نظام متعارف: آئندہ 10 برسوں میں تیل و گیس کی صنعت سے وابستہ 20٪ افراد ملازمتیں کھو دیں گے

مصنوعی ذہانت سے لیس جدید خودکار نظام متعارف: آئندہ 10 برسوں میں تیل و گیس کی صنعت سے وابستہ 20٪ افراد ملازمتیں کھو دیں گے

فن/ٹیکنالوجی
ناروے کی معروف توانائی مشاورتی کمپنی رستاد اینرجی کی تازہ تحقیقاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئندہ دس سالوں میں توانائی کے شعبے سے وابستہ ہر 5 میں سے ایک شخص اپنی ملازمت کھو دے گا اور ان کی جگہ ربوٹ کام کریں گے۔ رواں ہفتے شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شعبے میں کم ازکم 20٪ ملازمتیں مثلاً کھدائی، معمول کی دیکھ بھال وغیرہ خودکار نظام کے تحت ہو جائے گی اور ان کے لیے افراد کی ضرورت نہیں رہے گی۔ تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس عمل میں کم ازکم 4 لاکھ افراد اپنی ملازمتیں کھو دیں گے، اور اس سے سب سے زیادہ متاثر تیل و گیس پیدا کرنے والے ممالک ہوں گے۔  کمپنی کے مطابق سعودی، امریکی اور روسی توانائی کی صنعت زیادہ تیزی سے خودکار نظام کی طرف جائنے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں ان ممالک میں کا م کرنے والے افراد سب سے زیادہ متاثر ہوں گے، ایک نادازے کے مطابق امریکہ اور روس میں بالت...
برازیل کا ایپل کو 19 لاکھ ڈالر جرمانہ

برازیل کا ایپل کو 19 لاکھ ڈالر جرمانہ

فن/ٹیکنالوجی
برازیل کی صارف عدالت نے امریکی موبائل فون کمپنی ایپل پر چارجر کے بغیر فون فروخت کرنے پر 19 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایپل نے گزشتہ ماہ آئی-12 اور دیگر ماڈلوں کے ساتھ چارجر، اسکی تار اور ہیڈ فون نہ بھیجے، جس پر صارفین کی شکایت پر عدالت نے کمپنی کو 19 لاکھ ڈالر جرمانہ کیا ہے۔ کمپنی نے اپنے جواز میں کہا ہے کہ انہوں نے ایسا ماحولیاتی عوامل کے باعث کیا، کمپنی 2030 تک مکمل طور پر ماحول دوست اشیاء بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ آئی فون کی پیکنگ سے جارجر اور ہیڈ فون نکالنے سے اسکا 70٪ حصہ کم ہو جاتا ہے، جبکہ اسکی ترسیل بھی بڑھ جائے گی۔ ایپل کی اس پالیسی پر فرانس میں بھی صارفین کی جانب سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا گیا تھا اور صارفین نے کم ازکم ہیڈ فون شامل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔...
آئس لینڈ میں آتش فشاں نے لاوا اُگل دیا: علاقےمیں گزشتہ ایک سال کے دوران زلزلے کے 40 ہزار چھوٹے جھٹکے درج ہوئے

آئس لینڈ میں آتش فشاں نے لاوا اُگل دیا: علاقےمیں گزشتہ ایک سال کے دوران زلزلے کے 40 ہزار چھوٹے جھٹکے درج ہوئے

علوم و فنون
آئس لینڈ میں دارالحکومت سے صرف 20 میل کی دوری پر واقع آتش فشاں پھٹ گیا ہے۔ https://www.facebook.com/watch/?v=1591514964571078 اطلاعات کے مطابق آتش فشاں پھٹنے سے قبل علاقے میں متعدد درمیانی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ انتظامیہ نے فوری ہنگامی حالات کا اعلان کرتے ہوئے تمام پروازوں پر پابندی لگا دی تھی، تاہم اب ہوائی کمپنیوں کو اپنی ذمہ داری پر پروازوں کی اجازت دے دی ہے۔ پروازیں فضاء میں موجود راکھ کے بادلوں کے باعث بری طرح متاثر ہیں۔ سماجی میڈیا پر شہریوں کی جانب سے شائع ہونے والی ویڈیو میں لاوے کو بہتے اور شہر کے انتہائی قریب سے گزرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ انتظامیہ نے علاقے میں ہنگامی حالات کا اعلان کرتے ہوئے پیشکی تیاری شروع کر دی ہے، بین الاقوامی ماہرین کی مدد لی جا رہی ہے تاکہ ہر قدم پر مؤثر اقدام کو یقینی بیانا جا سکے۔ https://twitter.com/aslaugarna/status...
یوٹیوب نے ویڈیو سے کمائی پر امریکی ٹیکس لگا دیا، اطلاق دنیا بھر سے صارفین پر ہو گا: صارفین سخت ناراض

یوٹیوب نے ویڈیو سے کمائی پر امریکی ٹیکس لگا دیا، اطلاق دنیا بھر سے صارفین پر ہو گا: صارفین سخت ناراض

فن/ٹیکنالوجی
یوٹیوب نے ویب سائٹ سے کمائی کرنے والے بین الاقوامی صارفین پر امریکی ٹیکس لگا دیا ہے۔ اپنی نوعیت کا انوکھا ٹیکس غیر ملکی ٹیکس لگنے پر دنیا بھر سے صارفین کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کای جا رہا ہے۔ گزشتہ روز گوگل کی ویڈیو ویب سائٹ نے اعلان کیا ہے کہ اب ویب سائٹ سے کمائی کرنے والوں کو امریکی ٹیکس بھی دینا ہو گا۔ https://twitter.com/YouTubeCreators/status/1369344708049309699?s=20 یاد رہے کہ دنیا کی سب سے مقبول ویڈیو ویب سائٹ نے نئی پالیسی گزشتہ امریکی انتخابات کے بعد متعارف کی تھی تاہم اس وقت میڈیا نے اس خبر کو دبائے رکھا، اور اب جبکہ یوٹیوب نے خود اپنے سماجی میڈیا کھاتوں پر جلد کٹوتی کی خبر دی ہے تو دنیا بھر سے صارفین کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ یوٹیوب کے اعلان کے مطابق اشتہارات، پریمیم خدمات، تبصروں، سٹیکروں حتیٰ کہ کسی چینل کے پیروکاروں کی تعداد پر بھی ٹیکس لگایا جا...
مصنوعی ذہانت کے ماہرین پسندیدہ چہرے کی تلاش کا الگورتھم تیار کرنے میں کامیاب

مصنوعی ذہانت کے ماہرین پسندیدہ چہرے کی تلاش کا الگورتھم تیار کرنے میں کامیاب

فن/ٹیکنالوجی
مصنوعی ذہانت کے ماہرین نے ہر شخص کے انفرادی سطح پر دلپسند چہروں کی تلاش میں مدد کے لیے نیا الگورتھم تیار کر لیا ہے۔ اب صارفین اپنی دلچسپی کے مطابق جاذب چہروں کو باآسانی انٹرنیٹ پر تلاش کر سکیں گے۔ ماہرین نفسیات اور کمپیوٹر سائنس کے ماہرین کی مشترکہ کوششوں سے تیار ہونے والا الگورتھم فن لینڈ کی ایک جامعہ نے تیار کیا ہے۔ اس کے لیے الیکٹروانسِفلوگرافی کا استعمال کیا گیا ہے، جس میں صارف کے لوگوں کے چہروں کو دیکھتے ہوئے دماغی ردعمل سے متعلق معلومات جمع کی جاتی ہیں، اور پھر ان معلومات کو استعمال کرتے ہوئے صارف کی ملتی جلتی شباہت والے چہروں کی طرف رہنمائی کی جاتی ہے۔ الگورتھم پر کام کرنے والے محققین نے 30 رضاکاروں پر کام کیا، اور ان کی پسند کے چہروں کو لے کرکامیاب تجربہ کیا ہے۔ تحقیق کے لیے دنیا بھر سے 2 لاکھ سے زائد معروف شخصیات کی تصاویر کا استعمال کیا گیا تھا۔ تجربے کے ایک حصے میں غیر ...
ژیاؤمی کا ہندوستان میں مزید 3 پیداواری مراکز قائم کرنے کا اعلان

ژیاؤمی کا ہندوستان میں مزید 3 پیداواری مراکز قائم کرنے کا اعلان

فن/ٹیکنالوجی
معروف چینی ٹیکنالوجی کمپنی ژیاؤمی نے ہندوستان میں اپنے پیداواری ڈھانچے کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہندوستان میں 3 نئے پیداواری مراکز قائم کریں گی، جہاں تیار ہونے والا مال پہلے مقامی مارکیٹ میں اور پھر بتدریج برآمد کیا جائے گا۔ ژیاؤمی نے ہندوستان کی دو مقامی کمپنیوں بی وائے ڈی اور ڈی بی جی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، کمپنی ان کے ساتھ مل کر ہندوستان میں مزید موبائل فون بنانا شروع کرے گی۔ ہریانہ میں تیار فیکٹری کو ڈی بی جی منظم کرے گی، اور تامل ناڈو میں تیار ہونے والا مرکز بھی آئندہ 3 ماہ میں پیداوار شروع کر دے گا۔ اس کے علاوہ ژیاؤمی تلانگانا میں ٹی وی بنانے کی فیکٹری لگائے گی، تاہم تاحال اسکی تاریخ نہیں بتائی گئی ہے۔ یاد رہے کہ ژیاؤمی ہندوستان کی سب سے مقبول موبائل فون اور ٹی وی کمپنی بن چکی ہے، اور اب اس کے ملک میں کئی پیداواری مراکز ہیں۔ کمپنی نے ہندوست...

Contact Us