چین کا ریکارڈ وزن کے ساتھ دوبارہ استعمال کے قابل راکٹ خلاء روانہ – راکٹ پہلے سے دس گناء زیادہ مؤثر اور ماحول دوست بھی ہے
چین نے دوبارہ استعمال کے قابل اور ریکارڈ وزن کے ساتھ پرواز کرنے کا حامل راکٹ خلاء میں بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ خلائی راکٹ کے ساتھ پانچ مصنوعی سیارے بھی خلاء میں بھیجے گئے ہیں جن کا مجموعی وزن 336 ٹن تھا، راکٹ کی کل لمبائی 50 اعشاریہ 3 میٹر بتائی جا رہی ہے، جبکہ پرواز کے وقت راکٹ کا مجموعی وزن 480 ٹن تھا۔
https://twitter.com/XHNews/status/1341254175389147136?s=20
چینی نشریاتی ادارے کے مطابق راکٹ کا انجن ماحول دوست ایندھن سے چلنےکے قابل ہے اور اس میں مائع ہائیڈروجن اور آکسیجن کے جلنے سے پانی بنتا ہے، راکٹ کا سارا نظام ماحول دوست اور جدید ترین ٹیکنالوجی کا حامل ہے۔
واضح رہے کہ چین مستقبل قریب میں مزید جدید خلائی جہاز اور تیز ترین خلائی راکٹ بنانے کا ارادہ بھی رکھتا ہے، جن سے نہ صرف خلائی سفر کا خرچہ کم ہو بلکہ یہ ماحول دوست بھی ہو۔ یہاں یہ بھی اہم ہے کہ موجودہ راکٹ پہلے موجو...