
کرپٹو کرنسی سے اربوں کی منی لانڈرنگ کا غبن: ترکی میں معیشت کو بڑا نقصان پہنچانے والا بڑا غبن سامنے آگیا، ڈیجیٹل کرنسی پر فوری پابندی عائد، تحقیقات شروع، فرار مجرم کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ
ترکی میں کرپٹو کرنسی/سکے میں خریدوفروخت پر عائد کر دی گئی ہے، صدارتی حکمنامے کے تحت متعارف کروائے گئے قانون پر فوری عملداری بھی شروع ہو چکا ہے۔
نئے قانون کے تحت کرپٹو سکے کے ذریعے کاروبار کرنے والے افراد اور کمپنیوں پر دہشت گردی کی مالی اعانت اور غیر قانونی طریقے سے پیسہ باہر بھیجنے کے قوانین کے تحت مقدمہ قائم کیا جا سکے گا۔
اطلاعات کے مطابق صدارتی حکمنامے کے تحت فوری عملداری کا قانون کچھ عرصے سے ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعے غیر قانونی طور پر پیسہ باہر بھیجنے کی سرگرمیوں کے سامنے آنے، اور معاملے پر کڑی نظر رکھنے کے باعث اپریل میں اچانک دو کمپنیوں کے بند ہو جانے کے بعد متعارف کروایا گیا ہے۔ قانون کے تحت اب کرپٹو سکے میں کاروبار کرنے والی کمپنیوں کی مالیاتی ادارے چھان بین کر سکیں گے۔
ترکی کے مرکزی بینک کے مطابق غیر قانونی مالیاتی سرگرمیوں سے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے، اس ل...