فرانس ،ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت بند کرے:عباس موسوی
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے فرانسیسی حکام کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس کو ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کردینی چاہیے۔ ایرانی عدلیہ ایک آزاد اور مستقل ادارہ ہے۔
ایرانی خبررساں ادارے مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے فرانس کے حکام کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس کو ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کردینی چاہیے ایرانی عدلیہ ایک آزاد اور مستقل ادارہ ہے لہٰذا ایران اپنے عدالتی نظام پر انگلی اٹانے کی ہر گز اجازت نہیں دے گا ۔
فریبا عادل خواہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فرانسیسی قیدی فریبا عادل خواہ کے معاملے کو عدالتی معاملہ قراردیتے ہوئے کہا کہ فریبا عادل خواہ ، اپنے جرم کے مطابق سزا کاٹ رہی ہے اور اس سلسلے میں فرانسیسی حکام کی مداخلت اور اظہار خیال ا...