کورونا سے متعلق ہدایات پر عمل نہ کرنے پر آرمینیا کے سپہ سالار معطل
آرمینیا کے وزیراعظم نیکول پشی نیان نے کورونا وبا کے تناظر میں عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر ملک کے سپہ سالار، سربراہ محکمہ پولیس اور سربراہ محکمہ قومی سلامتی کو معطل کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک مراسلے میں آرمینیا کے وزیراعظم نیکول پشی نیان نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے عائد کی گئی پابندیوں کی خلاف ورزی پر سپہ سالار آرٹیک ڈیوٹیان، سربراہ محکمہ پولیس آرمن سارگ سیئن اور سربراہ محکمہ قومی سلامتی ایڈورڈ مارٹیرو سیئن کی معطلی کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نیکول پشی نیان نے اپنے بیان میں سپہ سالار کی معطلی کی واضح وجہ نہیں بتائی تاہم معطلی کے بعد ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے ملک کی اہم اور ذمہ دار شخصیات کی جانب سے کورونا وائرس ایمرجنسی کے تحت عائد پابندیوں کی خلاف ورزی پر شدید تنقید کی۔
قبل ازیں آمینیا کے ایک آن لائن اخبار میں ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس می...