Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

محافظ خانہ

آزادی اظہار کا معاملہ: امریکی ہارورڈ یونیورسٹی ملک کی بدترین جامعہ قرار

آزادی اظہار کا معاملہ: امریکی ہارورڈ یونیورسٹی ملک کی بدترین جامعہ قرار

رہن سہن
ایک تازہ سروے میں سامنے آیا ہے کہ امریکہ کی معروف جامعہ، ہارورڈ یونیورسٹی آزادی رائے کے حوالے سے امریکہ کی بدترین یونیورسٹی ہے۔ فاؤنڈیشن فار انڈیویژوئل رائٹس اینڈ ایکسپریشن کی سروے تحقیق میں امریکہ کی معروف جامعہ کو بدترین مقام یعنی نچلا درجہ ملا ہے۔ سروے کے محقق نے رپورٹ میں لکھا ہے کہ ہارورڈ نے کزشتہ کچھ عرصے میں بہت سے پروفیسروں کو ان کی رائے کی وجہ سے نکالنے کی دھمکی دی، 9 میں سے 7 کو نکالا اور ان کو دیگر جامعات میں بھی جگہ نہ ملنے کے حوالے سے سفارشات کیں، ایسے حالات میں ہارورڈ کے لیے منفی نمبر کوئی تعجب کی بات نہیں تھی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ اس سے قبل بھی ہارورڈ آزادی رائے کے حوالے سے بہت اچھے مقام پر نہیں رہی، تاہم کچھ گزشتہ واقعات کے بعد اور ہمارے سروے نتائج نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کی ہے۔ سروے میں امریکہ کی 248 جامعات سے معلومات اکٹھی کی گئی...
یوکرین جنگ امریکی جال ہے، یورپی رہنما ہوش کے ناخن لیں: سابق فرانسیسی صدر سرکوزی کا مغربی سیاست پر خصوصی انٹرویو

یوکرین جنگ امریکی جال ہے، یورپی رہنما ہوش کے ناخن لیں: سابق فرانسیسی صدر سرکوزی کا مغربی سیاست پر خصوصی انٹرویو

عالمی
سابق فرانسیسی صدر نیکولس سرکوزی نے یورپی ممالک کو تنبیہ کی ہے کہ امریکی جال میں پھنسنے سے بچیں اور براعظمی مفادات کو ترجیح دیں۔ صدر سرکوزی کا کہنا تھا کہ یوکرین کو یورپی اتحاد میں شامل کرنے کا منصوبہ ہمارے لیے خطرناک ہے، اس سے یورپی امن کو خطرات لاحق ہو جائیں گے اور نتیجتاً براعظمی خودمختاری پر سمجھوتہ ہونے لگے گا۔ ایک مقامی ٹی وی سے گفتگو میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ روس اور یوکرین میں سمجھوتہ یورپی مفاد میں ہے، تنازعہ 5 لاکھ سے زائد جانوں کے ضیاع کا سبب بن چکا ہے اور ان میں ایک بڑی تعداد معصوم یوکرینی شہریوں کی ہے۔ انہوں نے فرانسیسی اشرافیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ جرمین (پیرس کی معروف سڑک) پہ امریکی ڈالروں سے شیمپیئن پیتے اور خود کو دنیا کی ذہین مخلوق تصور کرتی نہاد اشرافیہ، یوکرین میں نہیں لڑ رہی، بلکہ یہ یوکرینی نوجوان ییں جو ان کے بھونڈے سیاسی نظریے اور امریکہ کی جنگ ل...
مالی: فرانس اور مقامی اسلامی تنظیموں میں کشیدگی عروج پر، تازہ حملے میں 15 فوجیوں سمیت 114 افراد جاں بحق

مالی: فرانس اور مقامی اسلامی تنظیموں میں کشیدگی عروج پر، تازہ حملے میں 15 فوجیوں سمیت 114 افراد جاں بحق

عالمی
افریقی ملک مالی میں فوجی چھاؤنی پر کالعدم تنظیم کے حملے کے دوران 49 شہریوں سمیت 64 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ مقامی نگران حکومت کے مطابق اس دوران 50 حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تاحال 15 فوجی مارے گئے ہیں تاہم ایک بڑی تعداد زخمی بھی ہے، اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ مالی کی نگران حکومت کا دعویٰ ہے کہ حملہ القائدہ کے حمایت یافتہ گروہ نے کیا۔ حکومت نے بڑی تعداد میں عوامی ہلاکتوں پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ مالی میں فرانسیسی افواج اور مقامی اسلامی تنظیموں کے مابین کشیدگی 2012 سے بڑھ گئی ہے۔ تنظیموں کا مطالبہ ہے کہ فرانسیسی افواج مالی سے فی الفور نکل جائیں اور انہیں آزاد کیا جائے۔ کشیدگی اور حملوں میں اضافہ ہونے پر کچھ برس قبل مالی کی حکومت نے فرانس سے نکل کا مطالبہ بھی کیا تھا اور اس کا کہنا تھا کہ فرانس مالی کی عوام کو تحفظ فراہم کرن...
کینیڈا میں عارضی طور پر لائے مزدوروں کا استحصال عروج پر، اقوام متحدہ نے غلامی کی بدترین شکل قرار دے دیا

کینیڈا میں عارضی طور پر لائے مزدوروں کا استحصال عروج پر، اقوام متحدہ نے غلامی کی بدترین شکل قرار دے دیا

سیاست
کینیڈا میں غلامی پروان چڑھ رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے ایک سماجی علوم کے ماہر تومویا اوبوکاتا نے خصوصی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کینیڈا میں عارضی مزدوری کے لیے آنے والے سالانہ 60 ہزار افراد بدترین شرائط اور حالات میں کام کرتے ہیں، اور حقیقت میں یہ غلامی کی یاد تازہ کرنے کے مترادف ہے۔ غلامی کی اقسام نامی رپورٹ کو سماجی امور کے ماہر نے دو ہفتے پر مبنی تفصیلی تحقیق کے بعد مرتب کیا ہے۔ تومویا کا کہنا ہے کہ یہ مزدور دور حاضر کی بدترین غلامی کا شکار ہیں۔ ان کا بدترین استحصال کیا جاتا ہے اور شرائط اتنی سخت ہیں کہ وہ آواز بھی نہیں اٹھا سکتے۔ اقوام متحدہ انسانی حقوق کے زیر تحت مرتب کی گئی رپورٹ میں عارضی غیر ملکی مزدوروں کے منصوبے کے تحت آنے والے مزدوروں کا سروے کیا گیا ہے۔ جس میں سامنے آیا ہے کہ ہر سال کینیڈا میں عارضی/مختصر دورانیے پر کینیدا آنے والے 50/60ہزار افراد کا باقائدہ/ادارہ جاتی...
برطانیہ کی حساس عسکری معلومات ڈارک ویب پر شائع، رکن اسمبلی نے خطرناک صورتحال کی تنبیہ کر دی

برطانیہ کی حساس عسکری معلومات ڈارک ویب پر شائع، رکن اسمبلی نے خطرناک صورتحال کی تنبیہ کر دی

فن/ٹیکنالوجی
برطانوی محکمہ دفاع کی بیشتر حساس معلومات ڈارک ویب پر نشر کر دی گئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق معلومات برطانوی فوج کے ایک ٹھیکیدار کے کمپیوٹر سے چوری کی گئیں اور انہیں ڈارک ویب پر نشر کر دیا گیا۔ ایک مقامی اخبار کے مطابق حساس معلومات چرانے والوں کا تعلق روس سے ہو سکتا ہے۔ معاملے کی تفصیلات کے مطابق لاک بِٹ نامی گروہ نے زاؤن نامی کمپنی کے کمپیوٹروں سے ڈیٹا چوری کیا تھا۔ زاؤن خاردار تاروں اور حساس مقامات کو سکیورٹی دینے کی خدمات فراہم کرتی ہے۔ ڈارک ویب پر جاری معلومات میں پورٹون ڈیفنس لیبارٹری کو فراہم کردہ سکیورٹی کی معلومات شائع کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ جوہری ہتھیاروں کے مقام، کلائیڈ نیول بیس کو فراہم کردہ اشیاء سے متعلق معلومات بھی شائع کر دی گئی ہیں۔ زاؤن نے ہیکر حملے کی تصدیق کر دی ہے تاہم نجی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ چوری ہونے والی معلومات میں کچھ بھی زیادہ حساس نہیں۔ تاہم اخب...
امریکہ کے افغانستان میں چھوڑے ہتھیار دہشت گرد پاکستانی ریاست کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، فوری اقدامات کی ضرورت ہے: نگران وزیراعظم پاکستان

امریکہ کے افغانستان میں چھوڑے ہتھیار دہشت گرد پاکستانی ریاست کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، فوری اقدامات کی ضرورت ہے: نگران وزیراعظم پاکستان

پاکستان
پاکستان کے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے تنبیہ جاری کی ہے کہ 2021 میں افغانستان سے افراتفری میں انخلاء کے باعث چھوڑے گئے امریکی ہتھیار تحریک طالبان پاکستان سمیت دیگر دہشت گرد گروہوں کے ہاتھ لگ گئے ہیں اور اب پاکستانی ریاست کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔ امریکی حکومت کے اپنے اعدادوشمار کے مطابق انخلاء کے دوران امریکہ افغانستان میں 7 ارب ڈالر کے ہتھیار چھوڑ گیا تھا، جس میں ہوائی جہاز، بکتر بند گاڑیاں، خصوصی مواصلاتی آلات اور دیگر خودکار ہتھیار بھی شامل ہیں۔ آزاد ذرائع کا ماننا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے ہتھیاروں کی مالیت 7 ارب ڈالر سے کئی گناء زیادہ ہے، اور بائیڈن انتظامیہ اس حوالے سے درست معلومات چھپا رہی ہے۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق یہ مقداد 85 ارب ڈالر کے برابر ہے۔ تاہم حالیہ امریکی انتظامیہ اس دعوے کو مسترد کرتی ہے اور ان کے مطابق خطرناک ہتھیاروں کو تباہ یا ناقاب...
مغربی ممالک گندم معاہدے کے تمام نکات کی پاسداری کرے ورنہ روس معاہدے سے نکل جائے گا: صدر پوتن

مغربی ممالک گندم معاہدے کے تمام نکات کی پاسداری کرے ورنہ روس معاہدے سے نکل جائے گا: صدر پوتن

روس
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے دھمکی دی ہے کہ اگر روس پر عائد زرعی اجناس کی برآمدات پر پابندیاں نہ اٹھائی گئیں تو وہ بحیرہ اسود گندم معاہدے سے نکل جائیں گا۔ روسی شہر سوچی میں اپنے ہم منصب ترک صدر رجب طیب ایردوعان سے ملاقات کے بعد صدر پوتن کا کہنا تھا کہ روس صرف اس صورت میں یوکرینی گندم کی برآمدات کے معاہدے کی پاسداری کرے گا اگر مغرب بھی اپنی شرائط پوری کرے۔ صدر پوتن کا کہنا تھا کہ یوکرین اس تجارتی راہداری کو ہتھیاروں کی فراہمی اور دہشت گردی کے حملوں کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ راہداری دنیا کو غذائی قلت سے بچانے کے لیے کیا گیا تھا لیکن درحقیقت گندم کی ترسیل بھی غیر منصفانہ کی گئی اور افریقہ کو صرف 6 بحری جہاز گندم بھیجے گئے۔ یہ تمام نکات معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔ معاہدے میں درج ہے کہ 70 فیصد گندم غریب ممالک کو برآمد کی جائے گی جبکہ حقیقت میں 70 فیصد اخراجات یورپ اور دیگر امیر ممالک کو کی گئی...
نیٹو 2025 میں ختم ہو جائے گی، عالمی سیاسی امور کے نامور ماہر کی پیش گوئی

نیٹو 2025 میں ختم ہو جائے گی، عالمی سیاسی امور کے نامور ماہر کی پیش گوئی

سیاست
سیاسی امور کے معروف امریکی ماہر فلپس پائیسون نے اپنے ایک حالیہ مقالے میں پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ انتخابات میں اگر سابق صدر ٹرمپ جیت جائیں گے تو امریکہ یوکرین کی مالی و عسکری مدد بند کر دے گا، جس کے باعث نیٹو اتحاد ٹوٹ جائے گا۔ امریکی ماہر نے یوکرین کے حوالے سے امریکی شہریوں کی رائے پر مبنی رائے عامہ کو حوالہ بناتے ہوئے کہا کہ ریپبلک کی دو تہائی تعداد یوکرین تنازعہ میں امریکی کردار کے خلاف ہے، ڈیموکریٹ بھی بہت مختلف نہیں، اور جنگ کو فوری ختم کرنے کی حامی ہیں، سابق صدر ٹرمپ خود بھی منتخب ہوتے ہی یوکرین جنگ کو ختم کرنے کا عندیا دے چکے ہیں، ایسے میں اس حوالے سے آئندہ انتخابات کے نتائج اور بعد کی صورتحال کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے۔ امریکی ماہر کا کہنا ہے کہ امریکہ کے انخلاء کے بعد یورپ بےچینی کا شکار ہو سکتا ہے اور اس صورتحال میں نیٹو کی بقاء مشکل سے دوچار ہو جائے گی۔ امریکی انخلاء ک...
نائجر: ہزاروں شہریوں کا دارالحکومت میں فرانسیسی چھاؤنی کے سامنے مظاہرہ، ملک سے نکل جانے کا مطالبہ

نائجر: ہزاروں شہریوں کا دارالحکومت میں فرانسیسی چھاؤنی کے سامنے مظاہرہ، ملک سے نکل جانے کا مطالبہ

بصری مواد, عالمی
افریقی ملک نائجر کے دارالحکومت میں ہزاروں افراد نے فرانسیسی چھاؤنی کے باہر مظاہرہ کیا ہے۔ شہریوں نے یورپی ملک کی افواج کے فوری ملک سے نکل جانے کا مطالبہ کیا۔ https://twitter.com/hien_trung2/status/1698181141206049264?s=20 https://twitter.com/fopminui/status/1698165689004044727?s=20 https://twitter.com/DjibrilSaidou/status/1698007970095722549?s=20 الجزیرہ نیوز کے مطابق شہری پر امن رہے تاہم پولیس کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنے کے باعث کچھ مقامات پر شہری رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے چھاؤنی تک پہنچے۔ اس موقع پر فرانسیسی انتظامیہ نے بھی لوگوں کو دھمکایا کہ اس کے وسائل کو کسی قسم کا نقصان پہنچا تو فرانس بھرپور ردعمل دے گا تاہم شہری ٹس سے مس نہ ہوئے اور اپنا مظاہرہ جاری رکھا۔شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملک سے تمام غیرملکی افواج کو نکال دینا چاہتے ہیں تاکہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہ...
یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی، روسی شہریوں کی ہلاکتیں: روس نے نیٹو کو براہ راست جنگ کی دھمکی دے دی

یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی، روسی شہریوں کی ہلاکتیں: روس نے نیٹو کو براہ راست جنگ کی دھمکی دے دی

عالمی
روس نے نیٹو کو براہ راست جنگ کی دھمکی دے دی ہے۔ اقوام متحدہ میں روس کے نائب مندوب دمتری پولیانسکی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ یوکرین تنازعہ میں امریکی قیادت میں نیٹو عسکری اتحاد کی مداخلت اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ اب روس اسے مزید برداشت نہیں کر سکتا، ایسا تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، لہٰذا روس نیٹو کو تنبیہ کرتا ہے کہ اپنی حدود میں رہا جائے وگرنہ روس اور نیٹو کے مابین براہ راست جنگ ہو سکتی ہے۔ اپنی خصوصی ٹویٹ میں روسی مندوب کا کہنا تھا کہ اس وقت یوکرین میں امریکی مداخلت اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ سوائے امریکی فوجیوں کے زمین ہر موجود ہو نے کے نیٹو یوکرین میں تنازعے کو ہوا دینے میں ہر لحاظ سے ملوث ہے۔ حتیٰ کہ امریکی تربیت یافتہ عسکریت پسند مغربی جوان بھی یوکرین میں روس کے خلاف برسرپیکار ہیں، اور روس نے بہت سے نیٹو پیغامات بھی پکڑے ہیں جس سے یوکرین میں نیٹو افسران کے براہ راست ملوث ہونے کی تصدیق ہ...

Contact Us