Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

متحدہ عرب امارات: شراب، زناء اور غیرت کے نام پر قتل کے قوانین میں بڑی تبدیلیاں

متحدہ عرب امارات: شراب، زناء اور غیرت کے نام پر قتل کے قوانین میں بڑی تبدیلیاں

سیاست
متحدہ عرب امارات نے اسلامی قوانین میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے شراب نوشی اور مرد و خواتین کے شادی کے بغیر ساتھ رہنے کے قوانین ختم کر دیے ہیں، جبکہ غیرت کے نام پر قتل میں نرم سزا کو ختم کرتے ہوئے اسے قتل کے برابر جرم کے طور پر دیکھنے اور سزا دینے کے قانون کی منظوری بھی دے دی ہے۔ اماراتی حکومت نے نئے قوانین کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی کا مقصد متحدہ امارات کی برداشت کی پالیسی کو آگے بڑھانا ہے اور اس سے ریاست کو سماجی و معاشی ترقی بھی ملے گی۔ نئے قانون کے تحت غیرت کے نام پر قتل میں قاتل کو کم سزا کے قانون کو ختم کر دیا گیا ہے اور اب اسے قتل کے برابرسزا دی جائے گی۔ شراب اور زناء کے قوانین میں نرمی کرتے ہوئے 21 سال سے زائد عمر کے افراد کو شراب رکھنے، بیچنے اور پینے  کی اجازت ہو گی، جبکہ مرد و خواتین شادی کے بغیر بھی ایک دوسرے کے ساتھ رہ سکیں گے۔ ماہرین کے مطابق بظاہر اقدام...
ٹویٹر “ناکام” لفظ کی تلاش کے دوران صدر ٹرمپ کو دکھانے لگا – ویب سائٹ پر الگورتھم میں چھیڑچھاڑ کا الزام: کمپنی کی نفی

ٹویٹر “ناکام” لفظ کی تلاش کے دوران صدر ٹرمپ کو دکھانے لگا – ویب سائٹ پر الگورتھم میں چھیڑچھاڑ کا الزام: کمپنی کی نفی

فن/ٹیکنالوجی
امریکی انتخابات میں جوبائیڈن کے فتح کے اعلان کے ساتھ ہی ٹویٹر پر "لوزر" لفظ کی تلاش میں ویب سائٹ صدر ٹرمپ کو دکھاتی رہی، جبکہ بائیڈن کے ٹویٹر کھاتے کو بطور "ونر" یعنی کامیاب امیدوار کے طور پر دکھایا گیا۔ بروز ہفتہ ٹویٹر پر انگریزی میں "ناکام" لفظ کی تلاش پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دکھانے پر ویب سائٹ کو الگورتھم میں چھیڑ چھاڑکے الزامات کا سامنا ہے، جس کی سماجی میڈیا ویب سائٹ کی جانب سے تردید کی جا رہی ہے۔ امریکی سماجی میڈیا کمپنی نے الزامات کی تردید میں کہا ہے کہ انہوں نے الگورتھم میں کوئی چھیڑچھاڑ نہیں کی، ایسا خودکار تھا، لوگوں نے ناکام لفظ کے ساتھ صدر ٹرمپ کا حوالہ دیا، اس لیے الگورتھم نے تلاش میں ایسا دکھایا۔ واضح رہے کہ متعدد امریکی نشریاتی اداروں اور سماجی میڈیا کمپنیوں کو ڈیموکریٹ کا ہمدرد مانا جاتا ہے، اور صدر ٹرمپ  گزشتہ چار سالوں میں اس پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے رہے...
برطانوی حکومت کا تالہ بندی کے اعلان کی بریفنگ میں کووڈ19 کے غلط اعدادوشمار دینے کا اعتراف

برطانوی حکومت کا تالہ بندی کے اعلان کی بریفنگ میں کووڈ19 کے غلط اعدادوشمار دینے کا اعتراف

رہن سہن
برطانوی حکومت نے گزشتہ ہفتے خبروں میں ملک میں تالہ بندی کا اعلان کرنے کے ساتھ کووڈ19 کے مریضوں کی غلط تعداد بتانے کا اعتراف کیا ہے۔ اعتراف برطانوی محکمہ شماریات کی جانب سے سامنے آنے والی ایک ٹویٹ میں کیا گیا ہے جس میں محکمے نے حکومتی اعدادوشمار میں شفافیت پر سوال اٹھاتے ہوئے انہیں غلط قرار دیا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ کووڈ19 سے متعلق حکومتی اعدادوشمار میں شفافیت نہیں تھی، اور اس سے عوام میں شماریات پر اعتماد کو نقصان پہنچا ہے۔ https://twitter.com/StatsRegulation/status/1324321021726494720?s=20 برطانوی حکومت نے حالیہ تالہ بندی کا اعلان کرنے کے دن اعدادوشمار میں کہا تھا کہ اگر تالہ بندی نہ کی گئی تو دسمبر کی 8 تاریخ تک یومیہ اموات کی شرح 1400 تک بڑھ سکتی ہے، جبکہ اسکے اگلے ہی دن یہ تعداد کم کر کے 1000 کر دی گئی۔ معاملے پر وزیر اعظم بورس جانسن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بنیادی م...
مغربی میڈیا کے مطابق صدر پوتن رعشہ کا شکار ہو گئے ہیں، جلد عہدہ چھوڑ دیں گے – روس کی جانب سے تمام خبروں کی تردید

مغربی میڈیا کے مطابق صدر پوتن رعشہ کا شکار ہو گئے ہیں، جلد عہدہ چھوڑ دیں گے – روس کی جانب سے تمام خبروں کی تردید

روس
برطانوی اور امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن اعصابی بیماری رعشہ کی بیماری کا شکار ہو گئے ہیں اور وہ جلد صدارتی عہدے سے دستبردار ہو سکتے ہیں۔ مغربی ذرائع ابلاغ نے روسی سیاسی تجزیہ کار ویلری سولووے کی جانب سے خبر کو نشر کیا ہے، اور خبر کو اب تک دی سن، ڈیلی میل اور نیویارک پوسٹ نمایاں جگہ دے چکی ہیں، خبر کے مطابق صدر پوتن آئندہ سال ذمہ داریوں سے الگ ہو جائیں گے۔ روسی ابلاغی ادارے رشیا ٹوڈے نے مغربی خبروں پر ردعمل میں کہا ہے کہ سولووے مغربی میڈیا کا پسندیدہ تجزیہ کار ہے، کیونکہ وہ وہ سب کچھ کہنے کو تیار ہے جو اس سے مغربی حکومتیں کہلوانا چاہتی ہیں۔ یاد رہے کہ ماضی میں سولووے نے روسی حکومت، اسکی خفیہ ایجنسیوں ایف ایس بی، ایس آر وی، جی آر یو سے بھی زیادہ طاقتورعالمی خفیہ تنظیم کا رکن ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ جبکہ 2017 میں بھی سولووے، صدر پوتن کی صحت سے متعلق جھوٹے دعوے بھی...
شریعت، قومی قوانین سے بالاتر ہے: 57٪ فرانسیسی مسلم نوجوانوں کی رائے

شریعت، قومی قوانین سے بالاتر ہے: 57٪ فرانسیسی مسلم نوجوانوں کی رائے

سیاست
فرانس میں کیے جانے والے ایک نئے عوامی سروے کے مطابق فرانسیسی پالیسیوں کی وجہ سے مسلمانوں اور دیگر فرانسیسی شہریوں میں فکری تفریق بڑھتی جا رہی ہے۔ سروے کے مطابق ملک کی 57 فیصد مسلم آبادی فرانسیسی قوانین کو شریعت سے کم تر سمجھتی ہے۔ آئی ایف او پی کی سروے رپورٹ کے مطابق 25 سال سے کم عمر 57 فیصد مسلمان نوجوان شریعت کو فرانسیسی قانون سے اہم اور بالاتر مانتے ہیں اور اس تناسب میں 2016 کی نسبت 10 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ عمر کی تفریق کے بغیر 38 فیصد مسلمان شریعت کے بارے میں نواجوانوں جیسی رائے رکھتے ہیں۔ دوسری طرف کیتھولک عیسائیوں میں صرف 15 فیصد کے مطابق مذہبی قوانین ریاستی قوانین سے بالاتر ہیں۔ فرانسیسی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ سے عیاں ہوتا ہے کہ سروے کے متعدد سوالات فرانس میں سیموئل پیٹی نامی استاد کے سر قلم کرنے کے واقع سے متعلق تھے۔ جس میں استاد نے آزادی اظہار کا درس دیتے ہوئے طلباء ک...
امریکی انتخابات: جوبائیڈن کا میڈیا خبروں کی بنیاد پر فتح کا اعلان، صدر ٹرمپ کی جانب سے دعویٰ مسترد – کہا میڈیا اور ڈیموکریٹ کا اتحاد نہیں، قانونی ووٹ صدر کا انتخاب کریں گے

امریکی انتخابات: جوبائیڈن کا میڈیا خبروں کی بنیاد پر فتح کا اعلان، صدر ٹرمپ کی جانب سے دعویٰ مسترد – کہا میڈیا اور ڈیموکریٹ کا اتحاد نہیں، قانونی ووٹ صدر کا انتخاب کریں گے

سیاست
امریکی صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن نے میڈیا رپورٹنگ کی بنیاد پر فتح کا دعویٰ کر دیا ہے جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ حقیقی فاتح کو ہی امریکہ کا صدر بننے کی اجازت دیں گے۔ https://twitter.com/JoeBiden/status/1325118992785223682?s=20 ایسوسیئیٹڈ پریس نے پنسلوینیا سے مبینہ فتح کی خبر دیتے ہوئے جوبائیڈن کو مطلوبہ 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب قرار دیا تھا جس پر حزب اختلاف کے امیدوار جو بائیڈن نے بھی فوری فتح کا اعلان کرتے ہوئے ٹویٹ میں کہا کہ وہ سب امریکیوں کے صدر ہوں گے، انکے بھی جنہوں نے انہیں ووٹ نہیں دیا۔ صورتحال پر اپنے ردعمل میں صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن اپنے میڈیا اتحادیوں کی مدد سے فتح کا جھوٹا اعلان کر رہے ہیں۔ غیر قانونی ووٹوں اور میڈیا میں حاصل کی گئی اس فتح کو انکی قانونی ٹیم ...
امریکی سپریم کورٹ کا ریاست پنسلوینیا میں تاخیر سے ڈالے جانے والے ڈاک ووٹوں کو الگ کرنے کا حکم

امریکی سپریم کورٹ کا ریاست پنسلوینیا میں تاخیر سے ڈالے جانے والے ڈاک ووٹوں کو الگ کرنے کا حکم

سیاست
امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کی استدعا قبول کرتے ہوئے ریاست پنسلوینیا میں مقررہ وقت سے بعد میں آنے والے ووٹوں کو الگ سے گننے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس سیموئل آلیتو نے حکم میں کہا ہے کہ تمام حلقے اکتوبر 28 سے یکم نومبر کے درمیان دی جانے والی ہدایات کے مطابق صرف انتخابات کے دن کی شام 8 بجے تک آنے والے ووٹوں کو ووٹ تصور کریں اور اس کے بعد ڈالے جانے والے ووٹوں کو الگ سے گنا اور محفوظ رکھا جائے۔ تاہم عدالت نے حزب اختلاف کو ہفتے کی شام تک اعتراض جمع کروانے کی اجازت بھی دی ہے۔ https://twitter.com/michellemalkin/status/1324882612087746561?s=20 صدر ٹرمپ نے انتخابات میں ڈاک کے ذریعے ڈالے جانے ووٹوں پر متعدد اعتراضات کیے ہیں، جن میں سے تاخیر سے ڈالے جانے والے ووٹوں کے شامل ہونے اور انکے پولنگ ایجنٹوں کے بغیر ووٹوں کی گنتی کے الزامات زیادہ نمایاں ہیں۔ اب تک عدالت نے ایک ریاست میں انکی در...
ایتھوپیا میں فوج نے شمالی علاقے میں ملک کی سابق حکمران جماعت کے خلاف فوجی کارروائی شروع کر دی

ایتھوپیا میں فوج نے شمالی علاقے میں ملک کی سابق حکمران جماعت کے خلاف فوجی کارروائی شروع کر دی

سیاست
ایتھوپیا کے ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم عابی احمد کے ملک کے شمالی علاقے تِغڑے میں ریاستی عملداری بحال کرنے کے لیے فوج بھیجنے کی حمایت کر دی ہے۔ ریاستی اسمبلی نے وزیراعظم کے حکم کی توثیق کرتے ہوئے 6 ماہ کے لیے شمالی علاقے میں فوج تعینات کرنے کی حمایت کی ہے۔ وزیراعظم عابی احمد کا کہنا ہے کہ ملک کو توڑنے کی سازش کرنے والوں کے فوج پر حملے کو قطعاً برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت کا الزام ہے کہ تِغرے کی مقامی پارٹی کے عسکری گروہ نے چند روز قبل ایک عسکری چھاؤنی پر حملے کے دوران دسیوں فوجیوں کو ہلاک کر دیا تھا، تاہم فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق پارٹی نے حملے سے انکار کیا ہے۔ مقامی جماعت نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ تِغرے میں مقیم فوج ان کے ساتھ ہے اور رضاکارانہ طور پر ان کے ساتھ تعاون بھی کرتی ہے، جس کا مقصد ملک کو خانہ جنگی سے بچانا ہے۔ تاہم وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پوری فوج ریاست اور صرف منت...
روسی خبروں کو سنسر کرنے والی امریکی سماجی میڈیا کمپنیوں کو بڑے جرمانے کرنے چاہیے: روسی ٹیکنالوجی ماہرین کا وزارت اطلاعات کو کھلا خط

روسی خبروں کو سنسر کرنے والی امریکی سماجی میڈیا کمپنیوں کو بڑے جرمانے کرنے چاہیے: روسی ٹیکنالوجی ماہرین کا وزارت اطلاعات کو کھلا خط

فن/ٹیکنالوجی
روسی ٹیکنالوجی ماہرین کے ایک گروہ نے وزارت اطلاعات سے استدعا کی ہے کہ ایسی غیر ملکی سماجی کمپنیوں کو بھاری جرمانے کیے جائیں جو روسی ابلاغیات کو روکنے اور سنسر کرنے میں ملوث پائی گئی ہیں۔ گروہ کی تیار کردہ رپورٹ کے مطابق امریکی سماجی میڈیا کمپنیوں نے 20 سے زائد روسی ابلاغی اداروں پر پابندی لگا رکھی ہے۔ ایک کھلے خط میں ماہرین نے ٹویٹر، فیس بک اور گوگل پر 10 لاکھ روسی روبل یعنی ایک لاکھ تیس ہزار امریکی ڈالر کے برابر جرمانے کی سفارش کی ہے۔ خط میں روسی وفاقی سنسر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ امریکی کمپنیوں نے آر آئی اے نوووستی، رشیا ٹوڈے، سپوتنک اور روسیا1 کے مواد کو سنسر کررکھا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روسی سنسر ادارہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو جرمانہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا لہٰذا ان کے مقامی معاونین سے یہ رقوم وصول کی جانی چاہیے۔ اس سال ٹویٹر کو مختلف قانونی خلاف ورزیوں پر 51 ہزار...
امریکی اتحاد میں شمولیت اور چینی مصنوعات پر پابندیاں: چین نے آسٹریلیا سے اربوں ڈالر کی وائن کے آرڈر ختم کر دیے، دیگر مصنوعات پر چنگی ٹیکس بھی بڑھا دیا، آسٹریلوی تاجر سخت پریشان

امریکی اتحاد میں شمولیت اور چینی مصنوعات پر پابندیاں: چین نے آسٹریلیا سے اربوں ڈالر کی وائن کے آرڈر ختم کر دیے، دیگر مصنوعات پر چنگی ٹیکس بھی بڑھا دیا، آسٹریلوی تاجر سخت پریشان

معیشت
آسٹریلوی صنعت کاروں نے چین کو برآمدات پر چنگی ٹیکس بڑھنے یا انہیں مکمل بند کرنے کے شبہے کا اظہار کیا ہے۔ آسٹریلیا چین کو بڑی مقدار میں وائن، چینی، کوئلہ، لکڑی، جھینگا مچھلی، جو اور تانبا سمیت دیگر اربوں ڈالر کی برآمدات کرتا ہے تاہم آسٹریلیا کے چین کے خلاف امریکی اتحاد میں شامل ہونے اور دیگر سیاسی اقدامات کی وجہ سے آسٹریلوی صنعت کاروں نے تجارت پر اثرات کے شبہے کا اظہار کیا ہے۔ چینی الکوحل ایسوسی ایشن نے بھی مقامی وائن کی صنعت کو پروان چڑھانے کے نام پر آسٹریلوی وائن کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا ہے اور آسٹریلوی وائن کی قیمت کو مقامی وائن سے بڑھانے پر زور دیا ہے۔ واضح رہے کہ چین کی مجموعی طلب کی 35 سے 40 فیصد وائن آسٹریلیا سے آتی ہے جو آسٹریلیا کے لیے سالانہ تقریباً 1 اعشاریہ 30 ارب ڈالر مالیت کا زرمبادلہ کماتی ہے۔ آسٹریلوی وائن صنعت کے بڑے برآمدکنندگان کا کہنا ہے کہ آئندہ سال کے لیے چنگی ...

Contact Us