Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

ویانا میں نسل پرست گروہ کا مسلمانوں اور مہاجرین کے خلاف مظاہرہ: ملک بدر کرنے اور مسلم ممالک کے ساتھ آبادی کے تبادلے کا مطالبہ

ویانا میں نسل پرست گروہ کا مسلمانوں اور مہاجرین کے خلاف مظاہرہ: ملک بدر کرنے اور مسلم ممالک کے ساتھ آبادی کے تبادلے کا مطالبہ

سیاست
ویانا میں نسل پرست گروہ نے 2 نومبر کو ہوئے دہشت گرد حملے کے نام پر مسلمانوں اور مہاجرین کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں ملک سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ گروہ کے کارکنان نے نسلی تعصب کی علامات، جھنڈے اور مشعال اٹھا رکھی تھیں، جبکہ انہوں نے مسلمانوں کے خلاف نعرے بازی کی اور مسلم ممالک کے ساتھ آبادی کے تبادلے کا مطالبہ بھی کیا۔ https://www.youtube.com/watch?v=iqlEFLGKgmg روسی میڈیا کے مطابق گروہ کو مظاہرے کے دوران سوشلسٹ نظریات کے حامل ایک گروہ کا سامنا کرنا پڑا جس نے نسل پرست گروہ کو متعصب، نازی اور فسادی کہا۔...
روسی صدور کو خصوصی استثنیٰ دینے کا قانونی مسودہ پارلیمنٹ میں پیش

روسی صدور کو خصوصی استثنیٰ دینے کا قانونی مسودہ پارلیمنٹ میں پیش

روس
جانی ٹکل (رشیا ٹوڈے) - روسی پارلیمنٹ میں سابق صدور کو تمام مجرمانہ اور انتظامی احتساب سے استثنیٰ دینے کے لیے قرارداد پیش کر دی گئی ہے۔ قرارداد کے مطابق ریاست کے تمام سابق سربراہ اور انکے اہل خانہ کو نہ صرف مقدمات سے استثنیٰ حاصل ہو گا بلکہ انہیں کسی بھی جرم میں گرفتار، قید، اچانک تلاشی اور تفتیش سے بھی استثنیٰ حاصل ہو گا۔ قانون سے سابق صدر دیمتری میدویدیو کو بھی استثنیٰ مل جائے گا کیونکہ روس کے وہ سابق واحد صدر ہیں جو اب بھی زندہ ہیں۔ قانون کے پاس ہونے پر صدور کو انکے عہدے سے قبل کیے کسی عمل پر بھی احتساب کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ یوں یہ قانونی تحفظ موجودہ صدر ولادیمیر پوتن کو انکے وزیراعظم کے دور کے حوالے سے بھی تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔ روس کا موجودہ قانون صدر کو صرف حکومت میں رہتے ہوئے جرائم اور انتظامی فیصلوں پر احتساب سے استثنیٰ دیتا ہے تاہم اس کے علاوہ کسی قسم کا استثنیٰ ...
ریاست مشی گن میں بڑی ڈاک کمپنی کی مقامی شاخ کے ملازم کا سربراہ پر تاخیر سے آنے والے ووٹوں پر پرانی تاریخ ڈالنے کے حکم کا الزام، تحقیقات شروع

ریاست مشی گن میں بڑی ڈاک کمپنی کی مقامی شاخ کے ملازم کا سربراہ پر تاخیر سے آنے والے ووٹوں پر پرانی تاریخ ڈالنے کے حکم کا الزام، تحقیقات شروع

سیاست
امریکی انتخابات میں تنازعے کے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست مشی گن میں ایک معروف ڈاک کمپنی میں کام کرنے والے ملازم نے دعویٰ کیا ہے کہ اسکے سربراہ نے اسے اور عملے کے دیگر افراد کو تاخیر سے پہنچنے والے ووٹوں پر پچھلی تاریخ ڈالنے کا حکم دیا۔ ملازم کے دعوے پر کمپنی نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ میڈیا پر انکشاف کو ویریٹاس منصوبے کے سامنے آجانے کا نام دیا گیا ہے۔ ویریٹاس سافٹ ویئر کے شعبے میں ایسے شخص کو کہا جاتا ہے جو کمپنیوں کی خاص ضروریات کے تحت انکی معلومات اور سافٹ ویئر میں حساس اور خفیہ تبدیلیاں کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ ملازم نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اسے اور اسکے دیگر ساتھیوں کو حکم دیا گیا تھا کہ بدھ تک ڈاک کے ذریعے آنے والے تمام ووٹوں کو الگ رکھیں، اور شام کو ان سب پر پچھلی تاریخوں کی مہر لگا دیں۔ https://twitter.com/JamesOKeefeIII/status/1324174186366074880?s=20 ...
صدر ٹرمپ نے جارجیا میں تاخیر سے آنے والے غیر حاضر اور ڈاک ووٹوں کو مسترد کرنے کی عدالت میں استدعا کر دی

صدر ٹرمپ نے جارجیا میں تاخیر سے آنے والے غیر حاضر اور ڈاک ووٹوں کو مسترد کرنے کی عدالت میں استدعا کر دی

سیاست
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی ٹیم نے ریاست جارجیا میں غیر موجود افراد اور تاخیر سے ڈاک کے ذریعے آنے والے ووٹوں کو شامل نہ کرنے کی عدالت میں استدعا کر دی ہے۔ یوں ریپبلکن کی جانب سے انتخابی عمل میں دھاندلی کو لے کر اب تک یہ تیسری درخواست ہے۔ https://twitter.com/TocRadio/status/1324149551570296832?s=20 واضح رہے کہ جارجیا میں 2 لاکھ سے زائد غیر حاضر اور ڈاک سے آنے والے ووٹ ہیں جنہیں اب تک گنا نہیں گیا، جبکہ مزید ووٹوں کے آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس کے علاوہ ریپبلکن کارکنان نے مقامی سطح پردھاندلی کی کوشش کو پکڑنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق درخواست میں فوری ووٹوں کی گنتی رکوانے کا کہا گیا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ انتخابات کے دن 7 بجے کے بعد ڈاک کے ذریعے آںے والے ووٹوں کو الگ کرنے کی استدعا کی ہے۔ https://twitter.com/JDiamond1/status/1324142698081755142?s=2...
نیویارک: انتخابات کے بعد پُرتشدد اور جلاؤ گھیراؤ والے مظاہروں کا سلسلہ شروع – ویڈیو

نیویارک: انتخابات کے بعد پُرتشدد اور جلاؤ گھیراؤ والے مظاہروں کا سلسلہ شروع – ویڈیو

سیاست
امریکی ریاست نیو یارک میں انتخابات کے اگلے ہی روز مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، مین ہیٹنمیں ہزاروں افراد نے جلاؤ گھیراؤ کیا اور پولیس کی موجودگی میں املاک کو آگ لگانے کے ساتھ ساتھ توڑ پھوڑ کرتے رہے۔ مظاہرہ بظاہر ڈیموکریٹ کے حامیوں کی جانب سے نکالا گیا تھا جس کا مطالبہ تھا کہ انتخابات میں ڈالے جانے والے تمام ووٹوں کی گنتی کی جائے۔ جس کی وجہ صدر ٹرمپ کی جانب سے ڈاک کے ذریعے ووٹوں پر دھاندلی کی کوشش کا الزام اور انہیں نتائج میں شامل نہ کرنے کی کوشش میں سپریم کورٹ جانے کا اعلان ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق مظاہروں میں انتیفا اور سیاہ فام کے حقوق پر کام کرنے والی تنظیمیں زیادہ متحرک رہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق نیویارک میں مختلف مقامات پر 400 سے 500 مظاہرے کیے گئے، جس کے باعث پولیس کے لیے بھی تمام مظاہروں پر نظر رکھنا اور انہیں فسادات سے روکنا مشکل رہا۔ تاہم عملہ اپنی ذمہ داریوں کو...
ہفتہ قبل انتخابات کے حالات ہوبہو بیان کرنے پر سینٹر برنی سینڈر انٹرنیٹ پر زیر بحث: سینٹر وقت میں سفر کرنے والا بزرگ ہے کیا؟ صارفین کے دلچسپ تبصرے

ہفتہ قبل انتخابات کے حالات ہوبہو بیان کرنے پر سینٹر برنی سینڈر انٹرنیٹ پر زیر بحث: سینٹر وقت میں سفر کرنے والا بزرگ ہے کیا؟ صارفین کے دلچسپ تبصرے

سیاست
امریکی انتخابات اور اسکے بعد کے حالات پر تبصرے کی ہوبہو عکاسی پر ڈیموکریٹ سینٹر برنی سینڈر کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب چل رہی ہے۔ یاد رہے کہ سینٹر برنی سینڈر خود بھی حالیہ انتخابات میں ڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے ایک امیدوار تھے تاہم انہوں نے جو بائیڈن کے حق میں پیچھے ہٹ گئے۔ ایک ٹی وی شو میں گفتگو کے دوران سینٹر کا کہنا تھا کہ انتخابات کے دن پہلے وہ ووٹ گنے جائیں گے جو پولنگ اسٹیشن پر ڈالے جائیں گے، اور کیونکہ ریپبلکن جماعت کے زیادہ تر ووٹر خود پولنگ اسٹیشن جا کر ووٹ ڈالیں گے، لہٰذا پہلے گنتی میں صدر ٹرمپ جیتتے ہوئے نظر آئیں گے، جس پر صدر ٹرمپ جیت کا اعلان کریں گے تاہم بعد میں ڈاک کے ذریعے آئے ووٹوں کی گنتی میں، جو کہ زیادہ تر ڈیموکریٹ کے ہوں گے میں جوبائیڈن کو برتری ملتی نظر آنے پر صدر ٹرمپ انتخابات پر اعتراضات اٹھانا شروع کر دیں گے۔ اور ایسا خصوصاً ان ریاستوں میں ہو گا جہاں دونوں ...
داعش نے ویانا حملے کی ذمہ داری قبول کر لی: ویانا پولیس نے حملہ آور سے تعلق کے شبہے میں 18 جبکہ سوئس نے 2 افراد گرفتار کر لیے

داعش نے ویانا حملے کی ذمہ داری قبول کر لی: ویانا پولیس نے حملہ آور سے تعلق کے شبہے میں 18 جبکہ سوئس نے 2 افراد گرفتار کر لیے

عالمی
یورپی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوئٹزرلینڈ کی پولیس نے ویانا حملے میں مبینہ طور پر ملوث دو افراد کو گرفتار کیا ہےجبکہ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ سوموار کو ہونے والے حملے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 22 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں ایک پولیس والا بھی شامل ہے۔ واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں سوئس پولیس نے 18 اور 24 سال کے دو جوانوں کو ونٹرتھر نامی شہر سے گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدہ افراد حملے میں کس حد تک مددگار تھے ابھی اس کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم حملہ آور اور گرفتار افراد میں تعلق کے ثبوت ملے ہیں۔ دوسری طرف ویانا انتظامیہ نے حملے میں ملوث ہونے کے شبہے میں حملہ آور کے گھر کے اردگرد کے علاقے سے 18 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ یاد رہے کہ حملہ آور مقامی شہری تھا اور حکومت اسے 2019 میں شام جانے کی کوشش میں گرفتار کر کے 22 ماہ کی سزا دلوا چکی تھی، تاہم حمل...
یورپ میں کورونا کے باعث تالہ بندی: برطانوی وزیر پریتی پٹیل کا عملدرآمد کے لیے پولیس کو سختی کرنے کا حکم

یورپ میں کورونا کے باعث تالہ بندی: برطانوی وزیر پریتی پٹیل کا عملدرآمد کے لیے پولیس کو سختی کرنے کا حکم

رہن سہن
برطانیہ میں کورونا وائرس کی پابندیوں کے خلاف مظاہرے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے، مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس اس دوران قانون پر مکمل عملدرآمد کے لیے سڑکوں پر ہو گی، اور پچھلی تالہ بندی کی طرح کسی قسم کی کوتاہی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قانون کے مطابق دو سے زائد لوگوں کے اکٹھے ہونے پر پابندی ہو گی، اور کسی قسم کی سیاسی یا غیرسیاسی سرگرمی یا مظاہرے کی اجازت نہ ہو گی۔ یاد رہے کہ پہلی لہر کے دوران عالمی سطح پر جاری سیاہ فام کے حقوق کے لیے تحریک کے حق میں برطانیہ میں بھی مظاہرے ہوئے تھے، جبکہ خاندانوں کو ایک دوسرے سے ملنے کی اجازت بھی نہ تھی۔ جس پر مقامی سفید فام افراد نے ٹیلی فون اور دیگر ذرائع سے حکومت کو اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا تھا۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جمہوریت میں مظاہرہ بنیادی حق ضرور ہے تاہم اس کی آڑ میں وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ مول نہیں لیا جا سکتا۔...
صدر ٹرمپ کا مقررہ وقت کے بعد ووٹوں کی گنتی رکوانے کے لیے سپریم کورٹ جانے کا اعلان، جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ گنتی روکنے نہیں دیں گے

صدر ٹرمپ کا مقررہ وقت کے بعد ووٹوں کی گنتی رکوانے کے لیے سپریم کورٹ جانے کا اعلان، جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ گنتی روکنے نہیں دیں گے

سیاست
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حزب اختلاف پر انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا ہے۔ صدر کا کہنا ہے کہ وہ مقررہ وقت کے بعد ووٹوں کی گنتی رکوانے کے لیے سپریم کورٹ جائیں گے۔ صدر کے اعلان پر ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن نے کہا ہے کہ صدر کی کوشش امریکیوں سے جمہوری حق چھیننے کی کھلی کوشش ہے، تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ کسی امریکی صدر نے شہریوں کی آواز دبانے کی کوشش کی ہو۔ دوسری طرف صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انکے لاکھوں ووٹروں کو ووٹ سے روکا گیا، اور ڈیموکریٹ نے ڈاک کے ذریعے ووٹ سے قوم کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ قانون پر اسکی روح کے مطابق عمل ہو، اور اس کے لیے ہم سپریم کورٹ جائیں گے۔ جو بائیڈن کی انتخابی مہم کے منتظم کا کہنا ہے کہ ووٹوں کی گنتی نہیں رکے گی یہاں تک کہ تمام ووٹ گن لیے جائیں اور جیتنے والے کا اعلان کر دیا جائے، اور یہی قانون ہے۔ اور اگر صدر ٹرمپ کی جانب سے ایسی کوشش ک...
فرانس پر حملے اسکے نوآبادیاتی ماضی اور صدر کے بےحس بیانات کی وجہ سے ہوئے: امریکی نشریاتی ادارے کے تبصرے و تحریر پر مغربی انٹرنیٹ صارفین سیخ پا

فرانس پر حملے اسکے نوآبادیاتی ماضی اور صدر کے بےحس بیانات کی وجہ سے ہوئے: امریکی نشریاتی ادارے کے تبصرے و تحریر پر مغربی انٹرنیٹ صارفین سیخ پا

سیاست
امریکی نشریاتی ادارے ایسوسیئیٹڈ پریس کو فرانس کی سیاسی صورتحال پر تبصرہ مہنگا پڑ گیا اور اس پر مغربی صارفین نے اسے آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ اے پر انٹرنیٹ صارفین کی تنقید اس قدر سخت تھی کہ ادارے کو اپنی ٹویٹ تلف کرنا پڑی۔ https://twitter.com/Bmac0507/status/1322657643438235648?s=20 ایسوسیئیٹڈ پریس نے اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ "فرانس کو مسلم دنیا کی ناراضگی مول لینے کی کیا ضرورت تھی؟ اسکی بربریت سے بھرپور نوآبادیاتی تاریخ، سیکولر پالیسیاں، سخت رائے رکھنے والا صدر اور اسکے مسلمانوں کے دین کے بارے میں بے حس بیانات نے فرانس کو یہاں تک پہنچایا ہے۔" اے پی کے تبصرے کے ساتھ ایک تحریر بھی شامل تھی جس میں مسلمانوں کے فرانس کو تسلسل کے ساتھ نشانہ بنانے کی وجوہات بیان کی گئی تھیں۔ اے پی کے تبصرے پر رائے دہی کرتے ہوئے مغربی صارفین کا کہنا تھا کہ اے پی کی تحریر مسلمانوں کو مزید حملوں کا جواز دیت...

Contact Us