Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

یورپی اشرافیہ و ابلاغی اداروں کے برعکس شہریوں کی نمایاں تعداد نے روس کو اہم تہذیبی شراکت دار و اتحادی قرار دے دیا

یورپی اشرافیہ و ابلاغی اداروں کے برعکس شہریوں کی نمایاں تعداد نے روس کو اہم تہذیبی شراکت دار و اتحادی قرار دے دیا

روس دنیا میں
اگرچہ مغربی ذرائع ابلاغ میں روس کے ساتھ تنازعات اور خطرے کی گھنٹیاں بجانا ایک معمول ہے تاہم ایک نئے عوامی سروے میں سامنے آیا ہے کہ یورپی شہریوں کی روس کے بارے میں منفی رائے میں نمایاں کمی آئی ہے۔ برلن میں قائم یورپی کونسل برائے خارجہ تعلقات کی شائع کردہ رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ یورپی یونین کے 12 رکن ممالک کے 17 ہزار سے زائد جواب دہندہ شہریوں کی نمایاں تعداد نے روس کو اہم شراکتی ملک قرار دیا ہے۔ شہریوں سے بین الاقوامی تعلقات کے بارے میں رائے لی گئی تھی جس کے جواب میں اکثریت نے روس کے بارے میں مثبت رائے کا اظہار کیا۔ 7 فیصد نے روس کو اتحادی کے طور پر بیان کیا جو ان کے بقول "یورپی مفادات اور اقدار کا شراکتی معاشرہ ہے"، جبکہ 35 فیصد کا کہنا تھا کہ روس ایک ضروری شراکت دار ہے اور یورپی قیادت کو ایک حکمت عملی کے ساتھ اس کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہیے۔ 100 میں سے صرف 35 افراد نے کہا کہ انہیں لگتا ...
روسی بحریہ نے سٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس جدید ترین بحری جہاز کا مکمل نمونہ تیار کر لیا: مکمل جہاز آئندہ سال فوج کے حوالے کر دیا جائےگا

روسی بحریہ نے سٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس جدید ترین بحری جہاز کا مکمل نمونہ تیار کر لیا: مکمل جہاز آئندہ سال فوج کے حوالے کر دیا جائےگا

روس
روسی جہاز سازوں نے مرکری بحری کارویٹیٹ کی تعمیر کا کام تقریباً مکمل کر لیا ہے، یہ ملک کا پہلا جنگی جہاز ہے جو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے۔ تعمیراتی کام شروع ہونے کے چھ سال بعد اسے اگلے سال روس کی بحریہ کے حوالے کیا جائے گا۔ اگرچہ ماضی میں روسی ساختہ بحری جہازوں پر اسٹیلتھ ٹکنالوجی کے کچھ عناصر استعمال ہوتے رہے ہیں، لیکن نئی مرکری کارویٹ پہلا مکمل تیار شدہ اسٹیلتھ جہاز ہوگا۔ یہ واحد جہاز ہوگا جو پوری طرح سے ریڈیو جذب کرنے والی کوٹنگ میں پینٹ کیا جائے گا، جس سے یہ بہت بڑا جنگی جہاز راڈار تک ایک چھوٹی کشتی کی صورت میں ظاہرہو سکے گا۔ پینٹ کے علاوہ جہاز کو ایک خاص شکل میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔ مرکری، جو پروجیکٹ 20386 کے ایک حصے کے طور پر بنایا گیا ہے۔ ایک نئی نسل کا جہاز ہے جو کاروائیوں کو انجام دیتے وقت نظر میں نہ آنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔  یہ بحری جہاز  دشمن کے بحری جہازوں کو ک...
ٹویٹر کو نائیجیریا میں دوبارہ بحالی کیلئے مقامی ابلاغی اداروں کی طرح لائسنس لینا ہو گا، اندراج کروانا ہو گا: افریقی ملک کا امریکی سماجی میڈیا کمپنی کو دو ٹوک جواب، صدر ٹرمپ کی جانب سے پابندی پر ستائش کا بیان

ٹویٹر کو نائیجیریا میں دوبارہ بحالی کیلئے مقامی ابلاغی اداروں کی طرح لائسنس لینا ہو گا، اندراج کروانا ہو گا: افریقی ملک کا امریکی سماجی میڈیا کمپنی کو دو ٹوک جواب، صدر ٹرمپ کی جانب سے پابندی پر ستائش کا بیان

فن/ٹیکنالوجی
 نائیجیریا نے ٹویٹر پر عائد پابندی ختم کرنے کے لیے ویب سائٹ کو ایک مقامی کمپنی کے طور پر اندراج کروانے کی شرط عائد کردی ہے۔جس کے لیے امریکی ویب سائٹ کو اب نائیجیریا میں باقائدہ لائسنس حاصل کرنا ہو گا، اور کمپنی مکمل طور پر مقامی قوانین کی پابند ہو جائےگی۔ واضح رہے کہ نائیجیریا نے کچھ دن قبل ٹویٹر پر صدر محمدبخاری کی ٹویٹ تلف کرنے پر پابندی لگا دی تھی۔ کمپنی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح صدر بخاری پر بھی تشدد کو ابھارنے کا الزام لگایا تھا۔ صدر بخاری نے ملک میں انتشار پھیلانے اور علیحدگی کی تحریک چلانے والوں کو للکارتے ہوئے سزا دینے کی دھمکی دی تھی، جس پر سماجی میڈیا ویب سائٹ نے صدر کی ٹویٹ تلف کردی تھی۔ ایک ریاستی عہدے دار کی آواز بندی کرنے پر صدر بخاری نے ویب سائٹ پر ملک میں پابندی لگا دی اور اب کمپنی کے اعلیٰ عہدے داروں کے صدر سے ملاقات میں ویب سائٹ کو دوبارہ بحال کرنے کی گزارش پر ...
کاراباخ آزادی جنگ: جنگی قیدی چھڑوانے کے لیے آرمینی وزیراعظم کی آزربائیجان کو بیٹے کی حوالگی کی پیشکش

کاراباخ آزادی جنگ: جنگی قیدی چھڑوانے کے لیے آرمینی وزیراعظم کی آزربائیجان کو بیٹے کی حوالگی کی پیشکش

عالمی
آرمینیا کے قائم مقام وزیر اعظم نیکول پشینین نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ جنگی قیدیوں کے تبادلے میں آذربائیجان کو ان کا بیٹا پیش کردے۔ آرمینی وزیراعظم کا بیان ملک کے شمالی گاؤں میٹس منٹاش میں اپنے حامیوں سے خطاب کے دوران سامنے آیا ہے، جو کچھ ہی دیر میں خطے مین سماجی میڈیا پر انتہائی مقبول ہو گیا۔ واضح رہے کہ آذربائیجان نے گذشتہ سال جنگ کے دوران آرمینیا کے سینکڑوں فوجی جنگی قیدی بنا لیے تھے، جن کی آزادی کے لیے حکومت پر دباؤ بڑھ رہا ہے، اور جنگ ہاری قیادت قیدیوں کی رہائی کے ذریعے اپنی ساکھ بچانے کی کوشش میں ہے۔ قائم مقام وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے اپنے متعلقہ حکام کو باضابطہ طور پر آزربائیجان کی طرف یہ تجویز بھیجنے کی ہدایت کی ہے کہ وہ جنگی قیدیوں کے بدلے میرا بیٹا پیش کر دیں، آرمینیا کا یہ بی دعویٰ ہے کہ قیدیوں میں بیشتر عام شہری بھی ہیں۔ اپنے بیٹے کو یرغمال بھیجنے کی تجویز اصل می...
مجھ پر حملے سائنس پر حملے ہیں: متنازعہ امریکی مشیر صحت ڈاکٹر فاؤچی کا اپنے دفاع میں نیا متنازعہ بیان، وباء سے شدید متاثر امریکیوں کے غصے میں مزید اضافہ

مجھ پر حملے سائنس پر حملے ہیں: متنازعہ امریکی مشیر صحت ڈاکٹر فاؤچی کا اپنے دفاع میں نیا متنازعہ بیان، وباء سے شدید متاثر امریکیوں کے غصے میں مزید اضافہ

طب
امریکی صدر کے مشیر برائے صحت انتھونی فاؤچی نے اپنی ذات پر بڑھتے حملوں کے ردعمل میں کہا ہے کہ یہ حملے دراصل سائنس پر حملے ہیں۔ ڈاکٹر فاؤچی کووڈ-19 وباء کے آغاز سے ہی سیاسی حلقوں میں متنازعہ بن گئے تھے، جس کی بظاہر وجہ وباء سے متعلق انکے سیاسی بیانات اور رائے تھی۔ لیکن اب ان کی شخصیت پر تنقید کو سائنس پر حملہ قرار دینے کا بیان حدود کو پھلانگتا نظر آرہا ہے۔ ایک حالیہ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے میزبان سے کہا کہ یہ حملے بہت واضح اور خطرناک ہیں، اور یہ دراصل ان پر نہیں بلکہ سائنس پر حملہ ہیں، ڈاکٹر فاؤچی کا کہنا ہے کہ کیونکہ ان کی رائے صرف سائنسی علوم پر مبنی ہے لہٰذا ان کی رائے پر تنقید بلاواسطہ سائنس پر حملہ ہے۔ https://twitter.com/DailyCaller/status/1402682657834741766?s=20 ڈاکٹر فاؤچی کے ناقدین کا کہنا ہے کہ انکی رائے ہر گزرتے دن کے ساتھ بدلتی رہی ہے، ایک مشیر ہونے کے ناطے انکو اپ...
چین 3 سال کے بچوں کو بھی کووڈ-19 ویکسین لگانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا

چین 3 سال کے بچوں کو بھی کووڈ-19 ویکسین لگانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا

طب
چین نے تین سال اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں کے لیے بھی کووڈ-19 ویکسین کے استعمال کی ہنگامی منظوری دے دی ہے۔ چین اس عمر کے بچوں کو ویکسین کی خوارک دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔  سینووک کے ترجمان نے تصدیق کی کہ کمپنی کی کووڈ ویکسین کو 3 سے 17 سال کی عمر کے بچوں میں ہنگامی استعمال کے لیے منظور کیا گیا ہے۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ عمل کب سے شروع ہونے جارہا ہے۔ سینووک نے بچوں اور نو عمر دونوں پہ ویکسین کے تجربے کا ڈیٹا عوامی سطح پر دستیاب کرنے کےلیے جریدوں کو بھی بھیج دیا ہے۔ سائنوفرم کا کہنا ہے کہ اس کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ویکسین چھوٹے بچوں میں محفوظ اور موثر ہے۔...
ایرانی رویہ جوہری معاہدے کی بحالی میں تعطل کا باعث بن سکتا ہے: امریکی وزیر خارجہ بلنکن

ایرانی رویہ جوہری معاہدے کی بحالی میں تعطل کا باعث بن سکتا ہے: امریکی وزیر خارجہ بلنکن

عالمی
امریکی وزیر خارجہ اینتھونی بلنکن نے ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی میں تعطل کے امکانات کا اظہار کیا ہے۔ امریکی قانون سازوں سے گفتگو میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران جوہری بم کی تیاری میں وقفے کے دورانیے کو ہفتوں تک کم کرنا چاہتا ہے، لیکن دوسری طرف امریکہ پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ امریکی معاشی پابندیاں مذاکرات میں رکاوٹ ہیں۔ بلنکن کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف مذاکرات جاری ہیں اور دوسری طرف ایران جوہری منصوبے کو بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا واضع طور پر کہا کہ یہ کہنا مشکل ہے کہ ایران معاہدے میں واپسی کی شرائط کی تعمیل کے لیے تیار ہے یا نہیں۔ دراصل امریکہ اس مدت کے تعین میں مشکل کا شکار ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے میں کتنا وقت لگے گا، اس سلسلے میں صدر اوباما کے دور میں لگائے تخمینے اور آج کے دور میں نمایاں فرق ہے۔ 2015 میں معاہدے سے قبل ماہرین کا خیال تھا کہ ایران کو جوہری ہتھ...
روسی محققین 24 ہزار سال سے برفانی نیند میں مبتلا جانور کو جگانے میں کامیاب

روسی محققین 24 ہزار سال سے برفانی نیند میں مبتلا جانور کو جگانے میں کامیاب

علوم و فنون
روسی حیاتیاتی تحقیقاتی اداروں نے 24 ہزار سال تک برف میں منجمد رہنے والے آبی جاندار کو زندہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ محققین ریڑھ کی ہڈی کے بغیر جانور (ورٹیبریٹ) روٹیفر کو برفیلی نیند سے جگانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ بڑی کامیابی سے متعلق محققین نے ایک سائنسی جریدے میں تفصیلی مقالہ بھی شائع کیا ہے، محققین کا کہنا ہے کہ جانور کی جلد کی ساخت کے مطالعہ (کاربن ڈیٹنگ) سے پتہ چلا ہے کہ ان آبی جانوروں کی عمرتقریباً 24 ہزار سال ہے اور اسے کھلی آنکھ سے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ تحقیق کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک نئی نوع کی دریافت کے مترادف ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ وہ صرف روٹیفر کو زندہ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، جو انتہائی کم درجہ حرارت میں بھی زندہ رہنے کی صلاحیت کے لیے مشہور ہے، جبکہ یہ آبی جانور اپنے ساتھی کے بغیر یعنی غیر ازدوجی طریقے سے بھی تولید کرسکتا ہے۔ محققین کا کہنا ہ...
امریکہ نے یوکرین کے نیٹو میں شمولیت کی پیشکش کے دعوے کی تردید کر دی، یوکرین کا بھی غلطی کا اعتراف، وضاحت جاری

امریکہ نے یوکرین کے نیٹو میں شمولیت کی پیشکش کے دعوے کی تردید کر دی، یوکرین کا بھی غلطی کا اعتراف، وضاحت جاری

عالمی
یوکرین کو امریکہ کی جانب سے نیٹو میں شمولیت کی پیشکش کا دعویٰ واپس لینا پڑ گیا ہے، یوکرینی عہدیداروں کے لیے معاملہ انتہائی حفت آمیز رہا جب انہیں جوش میں آکر دیے اپنے بیان کو واپس لینا پڑا۔ یہ غلط فہمی یوکرین کے صدر اور اس کے امریکی ہم منصب جو بائیڈن کے مابین ہونے والی گفتگو کے بعد پیدا ہوئی تھی۔ صدر بائیڈن کے ساتھ گفتگو کے بعد یوکرینی صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی صدر نے نیٹو کی رکنیت کے طریقہ کار اور اسکے یوکرین کے لیے فوائد پر بات چیت کی ہے۔ جس پر روس کی طرف سے نہ صرف شدید مزاحمت سامنے آئی بلکہ روس نے عملی طور پر بھی بہت سے اقدامات کیے۔ تاہم واشنگٹن میں قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یوکرینی حکام نے گفتگو کو غلط سمجھا، صدر بائیڈن نے ایسی کوئی پیشکش نہیں کی ہے۔ جس پر یوکرین کو بھی اپنے جاری کردہ بیان میں تبدیلی کرنا پڑی۔ یوکرینی حکام نے مزید وضاحت میں کہا کہ...
یوگوسلاویہ جنگی جرائم مسند عدالت: بوسنیا اور دیگر لسانی گروہوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم میں ملوث سرب جرنل کی عمرقید کی سزا پر نظرثانی کی درخواست مسترد

یوگوسلاویہ جنگی جرائم مسند عدالت: بوسنیا اور دیگر لسانی گروہوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم میں ملوث سرب جرنل کی عمرقید کی سزا پر نظرثانی کی درخواست مسترد

عالمی
 ہیگ میں اقوام متحدہ کی عدالت نے سرب جنرل ریتکو ملادچ کے خلاف عمر قید کی سزا کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ مذکورہ جنرل کو 2017 میں بوسنیا مسلمانوں کی نسل کشی کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔ سابق سرب فوجی کمانڈر کو بین الاقوامی فوجداری عدالت نے نسل کشی، انسانیت سوز جرائم اورجنگی قوانین کی خلاف ورزی کے جرم میں قصوروار پایا تھا۔ سابق افسر نے فوجداری عدالت کی سزا کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دی تھی، جسے عالمی عدالت نے مسترد کردیا گیا ہے۔ یوگوسلاویہ کی خونی تقسیم کے دوران ہونے والے جنگی جرائم پر مقدمے کی سماعت میں آخری بڑا نام ملادچ ہی تھا۔ اور اب یہ درخواست اس سزا کو ختم کرنے کا بھی آخری موقع تھا، لہذا اب 79 سالہ انسان دشمن سرب جنرل باقی زندگی جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزارے گا۔ سابق جنرل نے یوگوسلاویہ جنگ کے دوران سرب افواج کی سربراہی کی تھی۔ اس کو بوسنیا کے مسلمانوں، کروشیاؤں اور د...

Contact Us