Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

Author: خبری

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہوکے خلاف مقدمے کی کاروائی بحال

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہوکے خلاف مقدمے کی کاروائی بحال

Benjamin Netanyahu, Israel, news, Urdu, اردو نیوز
اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف بدعنوانی کے مقدمے پر کارروائی آئندہ جنوری میں بحال ہو جائے گی ۔ جس دوران گواہوں کے بیانات قلم بند کرنے کا سلسلہ شروع ہو گا۔ یاد رہے کہ اسرائیل کے اٹارنی جنرل نے وزیراعظم نتن یاہو پر رشوت خوری، فراڈ اور اعتماد کو ٹھیس پہنچانے پر تین مختلف مقدمات میں فرد جرم عائد کر رکھی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم پر الزام ہے کہ انہوں نے ملک کے دولت مند کاروباری افراد سے تحائف قبول کیے اور مثبت میڈیا کوریج حاصل کرنے کے لیے ان کو مدد فراہم کی۔ تاہم نتن ہایو اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کی تردید کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ’ان پر بائیں بازو کے سیاسی حریفوں اور میڈیا کی جانب سے الزام تراشی کی جا رہی ہے۔‘ وزیر اعظم کے وکیل نے بتایا کہ انہوں نے اس مقدمے کی کارروائی شروع کرنے کے لیے چھ ماہ کا وقت مانگا تھا۔ وکیل صفائی نے اس خدشے کا بھی ازۃار کیا کہ حفاظتی ماسک پہنے...
روس برطانیہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے : برطانوی انٹیلیجنس اور سکیورٹی کمیٹی

روس برطانیہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے : برطانوی انٹیلیجنس اور سکیورٹی کمیٹی

England, news, Russia - روس, Urdu, روس
برطانوی سياست ميں مبينہ روسی مداخلت پر ايک حاليہ رپورٹ کے بعد لندن حکومت نئی قانون سازی پر غور کر رہی ہے۔آئی ایس سی رپورٹ میں جس کا لمبے عرصے سے انتظار کیا جا رہا تھا، حکومت اور انٹیلیجنس کے اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ روسی مداخلت کے خطرے سے نمٹنے کے لیے اقدامات کریں۔ برطانیہ کی انٹیلیجنس اور سکیورٹی کمیٹی (آئی ایس سی) کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ امریکہ کے ساتھ قریبی تعلقات کی وجہ سے روس کا اولین ہدف ہے۔ ٹرانسپورٹ سيکرٹری گرانٹ شيپس نے بتايا ہے کہ جارحانہ رياستوں کی مداخلت روکنے کے ليے انٹيلنجنس اداروں کو مزید اختيارات دينے پر بھی غور ہو رہا ہے۔ قبل ازيں برطانوی پارليمان کی انٹيليجنس اينڈ سکيورٹی کميٹی کی رپورٹ ميں روسی مداخلت کا پردہ فاش کيا گيا تھا۔ اس رپورٹ کے مطابق برطانيہ روسی جاسوسی اور مداخلت کا بڑا ہدف بن کر ابھرا ہے۔ واضح رہے کہ روس کی وزارت خارجہ نے آئی ایس سی کی...
چین کورونا سے پہلے ہی واقف تھا : چینی سائنسدان  ڈاکٹر لی مینگ ین

چین کورونا سے پہلے ہی واقف تھا : چینی سائنسدان ڈاکٹر لی مینگ ین

COVID-19, news, Urdu, world عالمی خبریں, اردو نیوز, چین, طب, عالمی, کورونا
چینی حکومت کو کوروناوائرس کے حوالے سے پہلے ہی معلومات تھیں مگر اس حوالے سے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا بلکہ چین نے اس کے حوالے سے معلومات بھی دنیا سے چھپائیں۔ اس بات کا دعویٰ ہانگ کانگ کے اسکول آف پبلک ہیلتھ کے شعبہ وائرولوجی کی سائنسداں اور امیونولوجی کی ماہر ڈاکٹر لی مینگ ین نے امریکی نیوز چینل فاکس نیوز کو دئیے گئے انٹرویو میں کیا۔ واضح رہے کہ اس حوالے سے لی مینگ ین نے عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) پر بھی الزام عائد کیا ہے کہ اس نے عالمی وبا سے آگاہ ہونے کے باوجود اس سمت میں کوئی درست اور بر وقت قدم نہیں اٹھایا۔ یہ دسمبر میں ہی معلوم ہوگیا تھا کہ یہ وائرس انسانوں میں پھیل کر ایک بڑی تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔ ڈاکٹر کا عالمی ادارہ صحت کے مشیر پروفیسر ملک پیرس، جو ڈبلیو ایچ او کے ذریعہ منظور شدہ ایک لیبارٹری کے شریک ڈائریکٹر بھی ہیں، کے حوالے سے کہنا تھا کہ جب چینی حکومت نے کور...
امریکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے:چینی وزارت خارجہ

امریکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے:چینی وزارت خارجہ

news, Urdu, world عالمی خبریں, آرتھوڈاکس عیسائی, امریکہ, چین, عالمی
چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ دنیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان هوا چون اینگ نے جمعرات کی رات امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو کی جانب سے چینی کمپنیوں خاص طور سے موبائل کمپنی ھوآوے کے ملازمین اورانجینئروں کو ویزا دینے کےلئے مختلف قسم کی پابندیاں عائد کرنے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے دفاع  کے دعویدار واشنگٹن نے، بارہا انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی اور یہ کسی سے پوشیدہ بھی نہیں ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ اب امریکہ کو چاہئے کہ وہ  چین اور دوسرے ممالک کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے سے باز آ جائے اس لئے کہ اس قسم  کا رویہ امریکی عوام اور حکام  کے لئے شرم کا باعث ہے۔ هوا چون اینگ نے کہا کہ امریکہ 2001 سے اب تک مختلف ملکوں من جملہ عراق، لیبیا، شام او...
چین اور امریکہ کے باہمی تعلقات میں مزید دوری، امریکی سفیر چینی وزارت خارجہ میں طلب

چین اور امریکہ کے باہمی تعلقات میں مزید دوری، امریکی سفیر چینی وزارت خارجہ میں طلب

news, Urdu
چین کی وزارت خارجہ نے آج رات بیجنگ میں امریکی سفیر کو طلب کر کے چین کے خلاف امریکی حکومت کے اقدامات پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ چین کی وزارت خارجہ کے حکام نے ٹرمپ حکومت کی جانب سے چین مخالف اقدامات پر اپنی ناراضی کا اعلان کرتے ہوئے سخت احتجاج کیا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے خلاف مزید سخت پابندیوں کی منظوری کے قانون پر دستخط کر دیئے جس کے بعد امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جس کی تازہ مثال امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے چین پر مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دینا ہے۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہانگ کانگ کی خود مختاری  کا بہانہ بناتے ہوئے چین کے خلاف پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے قانونی دستاویز پر دستخط کرکے سخت پابندیوں کی منظوری دے دی ۔ ...
امریکی جاسوس شام میں،روسی ، ایرانی اور شامی عسکری کیمپوں کی جاسوسی کرتے پکڑے گئے

امریکی جاسوس شام میں،روسی ، ایرانی اور شامی عسکری کیمپوں کی جاسوسی کرتے پکڑے گئے

news, Syria, Urdu, War Crimes
شام میں امریکی جاسوس ،روسی ، ایرانی اور شامی عسکری کیمپوں کی جاسوسی کرتے پکڑے گئے۔شامی فوج کے ہاتھوں پکڑے گئے تینوں بندوق برداروں نے روسی میڈیا کو بتایا کہ وہ امریکی حمایت یافتہ عسکریت پسند گروپ کا حصہ ہیں اور انہیں راققہ گورنری میں جاسوسی کے مشن پر بھیجا گیا تھا۔ حراست میں لیے گئے افراد کو پلمیرا شہر کے قریب صحافیوں کو دکھایا گیا ، جہاں انہیں شامی فوج نے رکھا ہوا تھا۔ تینوں افراد نے دعویٰ کیا کہ ان کا تعلق جنوب مشرقی شام کے علاقے ال تنف میں قائم امریکی اڈے کے آس پاس قائم ملیشیا گروپ ، انقلابی کمانڈو آرمی سے ہے۔ حراست میں لئے گئے افراد نے بتایا کہ وہ التنف سے موٹرسائیکلوں پر شمال کی طرف صوبہ رقہ کے علاقے منصورہ میں شامی ، روسی اور ایرانی کیمپوں کی جاسوسی کے لئے آئے تھے۔ انہوں نے شام کی حفاظتی چوکیوں اور گشتی پولیس کو چکمہ دینے کے لئے بڑی سڑکوں پر سفرسے گریز کیا لیکن ان کا اسمگلررہن...
لیسسٹرشائر میں 10،000 افراد کے گلے میں غلامی کا طوق:پورے برطانیہ میں یہ تعداد دس گنا زیادہ ہوسکتی ہے: ٹوری رکن پارلیمینٹ

لیسسٹرشائر میں 10،000 افراد کے گلے میں غلامی کا طوق:پورے برطانیہ میں یہ تعداد دس گنا زیادہ ہوسکتی ہے: ٹوری رکن پارلیمینٹ

news, Urdu
لیسیسٹربرطانیہ کی فیکٹریوں میں کام کرنے والے جدید طرزغلامی کے 10،000 سے زیادہ متاثرین ہوسکتے ہیں اورملک بھر میں ایسے 100،000 متاثرین موجود ہیں۔ لیسسٹر لوکل اتھارٹی کے اندر ایک "منظم ناکامی" ہے جس کے باعث کئی سالوں سے شہر بھر میں ٹیکسٹائل فیکٹریوں میں ہزاروں مزدوروں کا کھلے عام استحصال ہو رہا ہے۔ نارتھ ویسٹ لیسسٹر شائر کے کنزرویٹو رکن پارلیمنٹ اینڈریو بریجن نے پیر کو اسکائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے اندازے کے مطابق لگ بھگ 10،000 افراد ایسے ہیں جو مؤثر طریقے سے جدید غلامی کی زد میں ہیں۔یہ وہ لوگ ہیں جو انٹرنیٹ پرخوردہ فروشوں کو کپڑے مہیا کرتے ہیں۔ بریجن نے اہم حکومتی شخصیات کو اس "خاموش سازش" کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ پولیس کے اعداد و شمار پر مبنی ایک رپورٹ کے مطابق آج برطانیہ میں ایک لاکھ سے زیادہ غلام ہوسکتے ہیں۔ سنٹر فار سوشل جسٹس تھنک ٹینک اور انسداد غلامی چیریٹی جس...
امریکہ اگلے جولائی تک ڈبلیو ایچ او کو باضابطہ طور پر چھوڑ دے گا

امریکہ اگلے جولائی تک ڈبلیو ایچ او کو باضابطہ طور پر چھوڑ دے گا

news, Trump, Urdu, WHO, اردو نیوز, اقوامِ متحدہ
اقوام متحدہ نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ تقریباً ایک سال میں عالمی ادارہ صحت کو چھوڑ دے گا ۔ ڈبلیو ایچ او نے باضابطہ طورصدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اقدام کی تصدیق کر دی ہے ۔ یاد رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی سطح پر وبائی مرض کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے لئے چین کو مورد الزام ٹھہرانے میں اپنی "ناکامی" کے بعد عالمی ادارہ صحت کی مالی امداد روک دینے کی دھمکی دی تھی ۔ مئی میں ڈبلیو ایچ او کو چین کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے 30 دن کا الٹی میٹم جاری کیا تھا۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے چین کے خلاف امریکی توقعات کے مطابق کاروائی نہ ہونے پر ٹرمپ نے امریکہ کو عالمی ادارہ صحت سے نکالنے کا عمل شروع کردیا ہے۔ اقوام متحدہ نے منگل کے روز اس اقدام کی تصدیق کرتے ہوئے مزید کہا کہ امریکہ 6 جولائی 2021 کو ڈبلیو ایچ او کو باضابطہ طور پر چھوڑ دے گا اقوام متحدہ کے عہدیداروں اور ڈیموکریٹک قانون سازوں...
بوبونک طاعون :چین میں ایک اور مہلک بیماری کا انکشاف

بوبونک طاعون :چین میں ایک اور مہلک بیماری کا انکشاف

China, news, Urdu, رہن سہن, طب, کورونا, مضر صحت
چین میں ایک اور مہلک بیماری کا انکشاف ہوا ہے جو کورونا وائرس سے بھی زیادہ مہلک بتائی جاتی ہے چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ملک کے اندرونی علاقے منگولیا کے بیانور شہر کے ایک رہائشی میں بوبونک طاعون کا وائرس پایا گیا ہے، جو کہ انتہائی مہلک ہے۔ بوبونک طاعون کی بیماری ، جو بیکڑیا، پسو کے کاٹنے یا متاثرہ جانورں سے پھیلتی ہے اس “بلیک ڈیتھ” نامی طاعون کے سبب ایک صدی قبل 50 ملین کے لگ بھک افراد دنیا بھر میں اموات کا شکار ہوگئے تھے۔ چینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بیانور شہر کے مقامی اسپتال کی انتظامیہ نے ہفتے کے روز میونسپل حکام کو مریض سے متعلق آگاہ کیا تھا۔ اتوار کے روز مقامی حکام نے طاعون سے بچاو کے لیے شہر بھر میں تیسرے درجے کی وارننگ جاری کردی ہے، جوکہ چار درجے کے نظام میں دوسرے کم ترین درجے کی وارننگ ہے۔بوبونک طاعون کی بیماری، جو طاعون کی تین شکلوں میں سے ایک ہے، انتہائی تکلیف دہ ہوتی ہ...
سربیا اور کوسوو سے متعلق یورپی یونین کی خصوصی کانفرنس

سربیا اور کوسوو سے متعلق یورپی یونین کی خصوصی کانفرنس

EU, European Union, news, Uncategorized, world عالمی خبریں, اردو نیوز
سربیا اور کوسوو کے مابین جاری تناؤ کو کم کرنے کی خاطر یورپی یونین کی سطح پر ایک کانفرنس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ پیر کے دن فرانسیسی صدر دفتر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ جمعے کو منعقد ہونے والی اس ویڈیو کانفرنس کی میزبانی فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں اور جرمن چانسلر انجیلا میرکل کریں گے۔ یہ کانفرنس ایک ایسے موقع پر ہو رہی ہے، جب گزشتہ ماہ ہی دی ہیگ میں واقع عالمی عدالت انصاف نے سربیا میں نوے کی دہائی کے اواخر میں ہوئی اس جنگ میں کوسوو کے صدر ہاشم تاچی پر جنگی جرائم کی فرد جرم عائد کی، جس میں تیرہ ہزار افراد مارے گئے تھے۔اس میں شریک ہونے والے ممالک میں بوسنیا، ہرزیگوینا، کروشیا، مونٹی نیگرو، سربیا، کوسووو اور سلووینیاشامل ہوںگے۔ ...

Contact Us