Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

عالمی

بحیرہ روم: ترکی اور یونان میں تعلقات بہتری کی جانب گامزن

بحیرہ روم: ترکی اور یونان میں تعلقات بہتری کی جانب گامزن

European Union, Greece, news, Turkey, Urdu, world عالمی خبریں, اردو نیوز, سیاست, عالمی, معیشت
بحیرہ روم میں کھدائی اور معدنیات کی تلاش کے معاملے پرترکی اور یونان میں کشیادہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن دکائی دیتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یونانی حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی بحیرہ روم میں ترکی کی طرف سے تیل اور گیس کی تلاش کے معاملے پر کشیدگی میں کمی آئی ہے اور ترکی نے اپنے سمندری جہازوں میں کمی کر دی ہے۔ ترکی کا موقف ہے کہ عالمی قوانین کے تحت اُسے اس علاقے میں تیل کی تلاش کا حق حاصل ہے لیکن یونان اور دیگر یورپی ممالک نے اسے ترکی کی ’اشتعال انگیزی‘ قرار دیا تھا۔ اس معاملے میں فرانس اور امریکا نے کھل کر یونان کی حمایت کی ہے۔ تاہم یورپی حکام کا کہنا ہے کہ پیر کو ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں مذاکرات کے بعد امید ہے کہ یہ تنازعہ بات چیت سے حل ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ ترکی کا ایک بحری جہاز مشرقی بحیرہ روم کے بعض علاقوں میں قدرتی گیس اور تیل کی دریافت میں لگا ہوا تھا جس پر یونان اور قبرص نے یہ...
مالی بدعنوانی کا الزام: سابق ملائیشی وزیراعظم سزا کے دہانے پر، اپیل کا عندیا دے دیا

مالی بدعنوانی کا الزام: سابق ملائیشی وزیراعظم سزا کے دہانے پر، اپیل کا عندیا دے دیا

مشرق بعید
دنیا بھرمیں مغربی اجارہ داری سے نکلنے اور چین کے ساتھ نیا ایشیائی اتحاد بنانے کی پاداش میں متعدد مشرقی ممالک میں سیاسی قیادت کی تبدیلیوں اور چین کے ساتھ اتحاد بنانے کے جرم کی سزا کا سلسلہ جاری ہیں۔ پاکستان میں میاں محمد نواز شریف کے بعد ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق، جنہوں نے چین کے ساتھ مل کر متعدد منصوبوں اور علاقائی تجارت پر کام کیا تھا، کو لاکھوں ڈالر کی بدعنوانی کے مقدمات میں سزا سنائیے جانے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ نجیب رزاق پر دھوکہ دہی اور بدعنوانی کے عالمی جال کا حصہ ہونے کا الزام ہے۔ سابق ملائیشی وزیراعظم کو ان کے اپنے بنائے گئے سرمایہ کاری کے منصوبے انویسٹمنٹ فنڈ ون ایم ڈی بی میں خردبرد کے جرم میں سزا سنائی جائے گی۔ 2009 میں قائم کیے گئے سرمایہ کاری کے منصوبے کا مقصد اقتصادی اور معاشی ترقی کے بڑے منصوبوں کے لیے ملائیشیا کی حکومت کو سرمایہ مہیا کرنا تھا۔ تاہم اب اپنے اس...
چینی شہر چینگدو میں امریکی سفارت خانہ بند، پرچم اتار دیا گیا، بلدیہ نےعمارت کا انتظام سنبھال لیا

چینی شہر چینگدو میں امریکی سفارت خانہ بند، پرچم اتار دیا گیا، بلدیہ نےعمارت کا انتظام سنبھال لیا

عالمی
https://twitter.com/PDChina/status/1287541227374514176?s=20 امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کی جانب سے چین کو ہراساں کرنے اور ان کی اجارہ داری کے سامنے سر تسلیم خم رکھنے کی کوششوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم چین بھی معاشی خود مختاری اور مظبوط قیادت کے بل بوتے پر برابر کی ٹکر دے رہا ہے۔ امریکہ نے ہیوسٹن میں چینی سفارت خانہ بند کیا تو چین نے چینگدو شہر میں 35 سال سے قائم امریکی سفارت خانے کو نہ صرف بند کیا ہے بلکہ سفارت خانہ بند کرنے کی کارروائی کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔ امریکہ کی جانب سے چینی سفارت خانے کو بند کرنے کے بعد چین نے چینگدو کے امریکی سفارت خانے کو 35 گھنٹے کی مہلت دی تھی جس کے بعد چینی حکام نے امریکی سفارت خانے کی عمارت کا کنٹرول سنبھال لیا۔ اینٹ کا جواب پتھر سے ملنے پر امریکی وزارت خارجہ نے بیان جاری کیا ہے کہ انہی چینی اقدام پر حیرانگی ہوئی ہے، سفارت خانے نے 35 سا...
بابری مسجد کی جگہ رام مندر کا سنگ بنیاد 5 آگست کو متوقع

بابری مسجد کی جگہ رام مندر کا سنگ بنیاد 5 آگست کو متوقع

عالمی
بیشتر عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق مودی سرکار 5 اگست کو بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ خبروں کے مطابق ایودھیا میں بابری مسجد کی متنازع زمین کی جگہ 161 فٹ بلند مندر تعمیر کیا جائے گا۔ جس کا سنگ بنیاد وزیراعظم مودی خود رکھیں گے۔ گزشتہ سال 5 آگست کو ہی مودی نے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرکے کشمیر کو ہندوستانی آئین میں حاصل خصوصی حیثیت ختم کی تھی، جس کے بعد وہاں ظلم مزید بڑھا دیا گیا تھا۔ توہم پرستی سے بھرپور عقائد کی حامل ہندو قوم پرست جماعت وشوا ہندو پریشد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 5 اگست کی تاریخ ہندوؤں کے لیے نیک شکون ہے۔ اس لیے مندر کی بنیاد علم نجوم کے تحت ہی رکھی جائے گی۔ تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے عوامی اجتماع کے بجائے تمام رسومات کو براہِ راست نشر کیا جائے گی اور صرف مخصوص لوگ تقریب میں شریک کرسکیں گے۔ واضح  رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ ...
مسلم کش پالیسیاں: ہندوستانی سفیر کی بنگلہ دیشی وزیراعظم سے ملنے کی درخواستیں مسترد، مشترکہ منصوبے بھی روک دیے

مسلم کش پالیسیاں: ہندوستانی سفیر کی بنگلہ دیشی وزیراعظم سے ملنے کی درخواستیں مسترد، مشترکہ منصوبے بھی روک دیے

باہمی تعلقات
جنوبی ایشیا میں مودی کے ہندوستان کا تنہائی کی طرف سفر تیزی سے جاری ہے۔ خطے کے دیگر ممالک کے بعد بنگلہ دیش کی سرد مہری پر مودی سرکار سخت پریشان ہے اور تازہ اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم حسینہ واجد سے ہندوستانی سفیر کی ملاقات کے لیے دی جانے والی درجنوں درخواستیں مسترد کی جا چکی ہیں۔ معروف بنگلہ دیشی اخبار بوریر کاغوج میں چھپنے والی تحریر کے مطابق 2019 میں دوبارہ منتخب ہونے کے بعد حسینہ واجد نے بنگلہ دیش میں ہندوستان کے متعدد منصوبوں کو روک رکھا ہے جبکہ پاکستان اور چین کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری کے منصوبوں پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ اخبار کے مطابق صورتحال پر ہندوستان کی پریشانی دیدنی ہے، جسے سنبھالنے کے لیے ڈھاکہ میں ہندوستانی سفیر نے پچھلے چار ماہ میں حسینہ واجد سے ملنے کے لیے درجنوں درخواستیں دی ہیں تاہم انہیں وزیراعظم کے دفتر سے منظوری نہیں ملی۔ بنگالی اخبار لکھتا ہے کہ مودی س...
حج 2020 کی تیاریاں مکمل، حاجیوں کی آمد کا سلسلہ شروع

حج 2020 کی تیاریاں مکمل، حاجیوں کی آمد کا سلسلہ شروع

عالمی
رواں سال حج کے لیے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عازمین حج کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور سعودی عرب کے مختلف شہروں سے حاجیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے باعث حفاظتی اقدامات کے تحت  مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں جراثیم کش ادویات سے صفائی ستھرائی کے انتظامات کئی گنا بڑھا دیا گیا ہے۔ اس مقصد کے تحت صرف مسجد الحرام کے لیے 35 سو ملازمین بھرتی کیے گئے ہیں۔ دس ہزار حاجیوں کے لیے صرف مسجد الحرام میں 35 سو ملازمین بھرتی کیے گئے ہیں مسجد الحرام کے انتظامات کی نگرانی کرنے والی خصوصی مجلس کے مطابق کورونا وبا کے پیش نظر مسجد الحرام، اس کے صحن اورمختلف حصے  دن میں دس بار مکمل طور پر دھوئے جارہے ہیں۔ دوسری جانب حج میں شریک ہونے کے لیے خوش نصیب عازمین کی جدہ آمد کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ اس سال وبا کے لیے اختیار ...
ہندوستان کا فرانس کے ساتھ رفال کے بعد ہیمر میزائل کا معاہدہ، ملکی میڈیا پر مودی کی جے جے کار

ہندوستان کا فرانس کے ساتھ رفال کے بعد ہیمر میزائل کا معاہدہ، ملکی میڈیا پر مودی کی جے جے کار

عالمی
بیشتر بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہندوستان نے فرانس کے ساتھ رفال طیاروں کے بعد ہیمر یعنی "ہائیلی ایجائل موڈیولر امیونیشنز ایکسٹینڈڈ رینج" میزائل کا معاہدہ کرلیا ہے۔ ماہرین کے مطابق ہیمر میزائل ہندوستانی فوج کی کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن کو مزید تقویت دینے کا باعث ہو گی کیونکہ یہ فوری حملے کی صلاحیت کا حامل ایک خطرناک میزائل ہے۔ تاہم ہندوستانی میڈیا کے مطابق ہندوستان نے 60 سے 70 کلو میٹر کے فاصلے تک مار کرنے والے فرانسیسی میزائل کو بظاہر چین کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں خریدا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ معاہدے میں ہندوستان مبینہ طور پر 100 عدد میزائل خریدے گا۔ ہیمر میزائل تیار کرنے والی کمپنی سافران الیکٹرنک اینڈ ڈیفینس کے مطابق ’ہیمر میزائل محفوظ دوری سے، اور آسانی سے استمعال کیا جا سکتا ہے۔ فضا سے زمین پر مار کرنے والے اس میزائل کا نشانہ بھی بہت درست مانا جاتا ہے۔ ہیمر کو بنانے و...
ہندوستانی ہیکر گروہ پاکستانی حساس معلومات کی کوشش میں ملوث: افسران کو تنبیہ جاری

ہندوستانی ہیکر گروہ پاکستانی حساس معلومات کی کوشش میں ملوث: افسران کو تنبیہ جاری

عالمی, فن/ٹیکنالوجی
حکومت پاکستان نے ہندوستانی ہیکروں کے گروہ اے پی ٹی کے خلاف ایک اور تنبیہ جاری کرتے ہوئے سرکاری عملے کو تنبیہ کی ہے کہ ہندوستانی ہیکر گروہ واٹس ایپ کے ذریعے حساس سرکاری معلومات چرانے کی کوشش کر رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ممکنہ طور پر مودی سرکار نے پاکستان کے خلاف سائبر محاذ بھی متحرک کر دیا ہے۔ جس میں حساس سرکاری معلومات تک رسائی کی کوششیں دیکھنے میں آرہی ہیں۔ جس پر حکومت نے سرکاری دفاتر میں عملے کو خبردار کیا ہے کہ بھارتی گروپ حکومتی محکموں کو نشانہ بنانے اور مخصوص سافٹ وئیروں کے ذریعے حساس معلومات تک رسائی کی کوشش کر رہا ہے۔ ہندوستانی ہیکر گروہ سوشل میڈیا خصوصاً وٹس ایپ کے ذریعے موبائل وغیرہ تک رسائی کی کوشش کر رہا ہے۔ گروہ، افسران کے کھاتے اور ان کے منتر (پاس ورڈ) اور مختلف اپلیکیشنوں کے بیک اپ کو چرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ حکومتی تنبیہ نامے میں سرکاری افسران سےسوشل میڈیا پر د...
ترکی یونان کی سمندری حدود میں گیس کے ذخائرکی تلاش بند کرے : فرانس

ترکی یونان کی سمندری حدود میں گیس کے ذخائرکی تلاش بند کرے : فرانس

European Union, Greece, news, Turkey, Urdu, world عالمی خبریں, اردو نیوز, عالمی, معیشت
فرانس نے مطالبہ کیا ہے کہ ترکی یونان کی سمندری حدود میں گیس کے ذخائرکی تلاش بند کرے۔فرانس نے یورپی یونین کے رکن ملک کے سمندری پانیوں میں تجاوز کرنے کے لیے ترکی کے خلاف پابندیوں کا مطالبہ بھی کیا ہے، تاہم ترکی نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے حقوق کے دائرے میں ہے۔ فرانسیسی صدر عمانوئل میکرون نے ترکی کے خلاف پابندیوں کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یوروپی یونین کے کسی بھی رکن ملک کے سمندری علاقوں کی خلاف ورزی یا پھر اس بارے میں دھمکی قابل قبول نہیں ہے۔ گزشتہ برس یورپی یونین نے پابندی سے متعلق نئی حکمت عملی وضع کی تھی جس میں قبرص کے سمندری پانیوں میں ترکی کی جانب سے غیر قانونی کھدائی کرنے پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔اس کے مطابق کوئی فرد یا کمپنی اگر مشرقی بحیرہ روم میں گیس کی تلاش کے لیے غیر قانونی ڈرلنگ کی مرتکب پائی گئی تو اس پر یونین پابندیاں عائد کر سکتی ہے۔ ...
بھارتی وزیردفاع نے ایئرفورس کوریڈ الرٹ جاری کر دیا

بھارتی وزیردفاع نے ایئرفورس کوریڈ الرٹ جاری کر دیا

China, India, news, Urdu, world عالمی خبریں, اردو نیوز, بھارت, پاکستان, چین, عالمی, ہندتوا
 بھارتی وزیردفاع نے بھارتی فضائیہ کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا،اطلاعات کےمطابق جنگی جنون میں مکمل طور پر پاگل ہو چکے بھارتی وزیر دفاع نےبھارتی فضائیہ کوتیاررہنے کا حکم دے کربڑے خطرے کا الارم بجادیا ہے۔بھارتی وزیردفاع نے ان فضائی دستوں کوکسی بھی ہنگامی صورت حال میں اہم سرانجام دینے کےحوالے سے اہم احکامات بھی دے رکھے ہیں‌ ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیردفاع نے بھارتی بری فوج اور فضائیہ کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ اس حکم کا مقصدچین کی طرف سے ممکنہ مداخلت کوروکنا اورچین کو سخت پیغام دینا مقصود ہے یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ آج اس سلسلے میں‌بھارتی وزیردفاع نے انڈین ایئرفورس کی قیادت سے ملاقات بھی کی ہے اورآئندہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہروقت تیاررہنے کا حکم دیا ہے بھارتی وزیردفاع نے کہا کہ دیگرافواج کو بھی تیاررہنے کاحکم دیا ہے تا...

Contact Us