صنفی مساوات حاصل کرنے میں 300 برس لگ جائیں گے: سیکرٹری انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ دنیا میں صنفی مساوات کو حاصل کرنے کا مقصد گزرتے وقت کے ساتھ مزید مشکل اور دور ہوتا جا رہا ہے۔ خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بین الاقوامی ادارے کے زمہ دار کا کہنا تھا کہ حالات و واقعات بتاتے ہیں کہ صنفی مساوات کا مقصد حاصل کرنے میں ابھی 300 سال مزید لگ سکتے ہیں۔
گوتریس کا کہنا تھا کہ اب بھی لڑکیوں کو تعلیم سے دور رکھا جا رہا ہے، شادی کے دباؤ ڈالا جاتا ہے، اور جنسی حراسگی کے ساتھ ساتھ ان کے اغواء کے واقعات بھی جاری ہیں۔ ایسے میں صنفی مساوات کو حاصل کرنا ناممکنات میں سے ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری کا کہنا تھا کہ خواتین کے حقوق پوری دنیا میں پامال ہورہے ہیں، انہیں اپنی آنکھوں کے سامنے برسوں کی محنت ضائع ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ افغانستان کا حوالہ دیتے ہوئے انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ ایک ملک میں خو...