دنیا سے بھوک مٹانے کے لیے ایلن مسک کی امداد کے اعلان پر اقوام متحدہ نے تفصیلی منصوبہ شائع کر دیا
اقوام متحدہ نے دنیا کے امیر ترین شخص ایلن مسک کی جانب سے خطیر رقم چندہ کرنے کی مشروط پیشکش کے جواب میں 2022 میں خوراک سے محروم افراد کو مفت خوراک فراہم کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا ہے۔ عالمی ادارہ خوراک کے سربراہ ڈیوڈ بیاسلے نے منصوبے کی تفصیل ٹویٹر کھاتے پر شائع کی ہے۔
https://twitter.com/WFPChief/status/1460323875804397568?s=20
منصوبے کی تفصیل کے مطابق 6 اعشاریہ 6 ارب ڈالر کی مدد سے اقوام متحدہ 4 کروڑ 20 لاکھ لوگوں کو مفت خوراک مہیا کرے گی، تقریباً آدھی رقم یعنی 3 اعشاریہ 5 ارب ڈالر خوراک کی خریداری اور ترسیل میں خرچ ہو گی، 2 ارب ڈالر ان غریب لوگوں کو نقد صورت میں ادا کیے جائیں گے جو خوراک کی کمی کا شکار ملک سے تو نہیں البتہ وہ خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ 70 کروڑ ڈالر خوراک کے نئے منصوبے شروع کرنے، جاری منصوبوں کو رواں رکھنے کے لیے استعمال ہوں گے جبکہ 40 کروڑ ڈالر عملے کی ت...