
جرمنی: پولیس نے بچوں اور جانوروں سے جنسی زیادتی کی ویڈیو آن لائن پھیلانے والے 1600 افراد کا جال پکڑ لیا، مجرمانہ مواد کی تشہیر کیلئے بچوں کے استعمال کا بھی انکشاف
جرمنی کی پولیس نے 1600 ایسے افراد کے جال کا سراغ لگایا ہے جو بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور جانوروں کے ساتھ جنسی تعلق کی رغبت رکھتے ہیں اور اسکی ویڈیو و تصاویر آن لائن پھیلانے میں مصروف ہے۔ پولیس کے مطابق مشتبہ افراد میں سے کچھ کم عمر بھی ہیں۔
پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مشتبہ افراد کا تعلق مختلف مغربی اقوام سے ہے جن میں فرانس، امریکہ، آسٹریا اور سویزرلینڈ نمایاں ہیں۔
پولیس کے مطابق افراد پر دو دفعات لگائی گئی ہیں اور انہیں کم از کم ایک سال کی سزا سنائی جا سکے گی۔ پولیس کے مطابق انہوں نے رواں سال مارچ میں آن لائن بچوں سے فحش گفتگو کی ایک شکایت پر تحقیقات کا آغاز کیا تھا، اور بالآخر اس بڑے جال کو پکڑنے میں کامیاب ہوئے۔ پولیس کے پاس مشتبہ افراد کے خلاف بطور ثبوت بڑی مقدار میں مواد موجود ہے۔
تحقیقاتی افسر پیٹر کرامر کا کہنا ہے کہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور اسکی ویڈیو کے پھیلاؤ ...