امریکہ یوکرین جنگ میں افغانستان کی نسبت زیادہ ڈالر خرچ کر رہا ہے: تحقیقاتی رپورٹ
جرمنی کے بڑے تحقیقاتی ادارے سٹیٹسکا نے یوکرین تنازعے کے حوالے سے اہم انکشاف کرتے ہوئے ایک تحقیقاتی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق امریکہ یوکرین کی جنگ پر افغانستان کی نسبت زیادہ ڈالر خرچ کر رہا ہے۔ امریکہ نے 11 ماہ میں یوکرین کو مجموعی طور پر 46 اعشاریہ 6 ارب ڈالر کی عسکری امداد دی ہے۔
اس رقم میں 5 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی قیمت شامل نہیں ہے اور نہ ہی ساڈھے 4 ارب ڈالر کی وہ امداد شامل ہے جو کہ امریکہ نے تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی کی مد میں یوکرین کو دیے۔
رپورٹ میں مختلف ذرائع سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکہ نے مجموعی طور پر یوکرین جنگ کے لیے 113 ارب ڈالر وقف کیے ہیں، اور اعلیٰ سیاسی قیادت کا ماننا ہے کہ امریکہ اس جنگ میں یوکرین کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے، چاہے یہ جب تک بھی جاری رہے۔
یاد رہے کہ امریکہ افغانستان پر سالانہ 43 ارب ڈالر خرچتا رہا ہے۔
صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے حکوم...