ایف بی آئی نے خفیہ کارروائی میں جوہری آبدوز ٹیکنالوجی بیچتے دو فوجی انجینئر گرفتار کر لیے
امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی نے ایک خفیہ کارروائی میں جوہری آبدوز میں کام کرنے والے انجینیئر اور اسکی بیوی کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر جوہری آبدوز کی ٹیکنالوجی کسی غیر ملکی حکومت کو بیچ رہے تھے۔ جوناتھن اور ڈیانا توئیبی کو مغربی ورجینیا سے گرفتار کیا گیا ہے۔ جوڑے ہر الزام ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں سے لیس آبدوز کی انتہائی حساس ٹیکنالوجی کی ساخت اور دیگر معلومات کسی غیر ملکی ایجنٹ کو بیچ رہے تھے، اور یہ سلسلہ گزشتہ ایک سال سے جاری تھا۔
واضح رہے کہ ایف بی آئی کی یہ ایک خفیہ کارروائی تھی جس میں سب کچھ ایک جال تھا۔ اس میں ملکی تحقیقاتی ایجنسی نے اہلکاروں کی سنجیدگی اور ایمانداری کو جانچنے کے لیے اپنے ہی ایک خفیہ نمائندے کو ان سے رابطہ کرنے اور حساس معلومات بیچنے کے لیے بھیجا۔
ایف بی آئی کے مطابق جوڑے نے اپریل 2020 میں حساس معلومات کے دستاویزات ارسال کرتے ہوئے لکھا کہ یہ معلومات ...