Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

عالمی

ہندوستان کو کلبھوشن یادیو کا وکیل کرنے کی 6 اکتوبر تک مہلت

ہندوستان کو کلبھوشن یادیو کا وکیل کرنے کی 6 اکتوبر تک مہلت

عالمی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہندوستانی جاسوس کلبھوشن یادیو کا وکیل مقرر کرنے کیلیے ہندوستان کو ایک اور موقع دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں لارجر بینچ نے ہندوستانی جاسوس کلبھوشن یادھو کے لیے وکیل مقرر کرنے کی حکومتی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے کلبھوشن جادھو کے لیے قانونی نمائندہ مقرر کیا جائے، چھ اگست کو وزارت خارجہ نے ہندوستانی وزارت خارجہ سے رابطہ کیا، تاہم اب تک کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ خالد جاوید خان نے بتایا کہ بھارتی جاسوس نے بھی اپنا پرانا موقف دہرایا ہے کہ وہ آرڈیننس کے ذریعے کوئی فائدہ نہیں لینا چاہتا، اب دو صورتیں ہو سکتی ہیں، ایک تو یہ ہے کہ عدالت کلبھوشن کے لیے وکیل مقرر کرے، دوسری یہ کہ جاسوس کے ملک کے باضابطہ جواب کا انتظار کیا جائے۔ حکوم...
ہندوستان دراندازی سے باز رہے، ورنہ امن معاہدہ بھول جائیں گے: چین کی تنبیہ

ہندوستان دراندازی سے باز رہے، ورنہ امن معاہدہ بھول جائیں گے: چین کی تنبیہ

عالمی
چین نے رواں ہفتے ایک بار پھر ہندوستانی فوج کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان دراندازی سے باز رہے ورنہ خطے میں امن کی خواہشات کو شدید نقصان پہنچے گا۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں چینی سفارت خانے نے ایک سخت بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان اپنے سرحدی فوجیوں کو لائن آف ایکچوئل کنٹرول کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی سے باز رکھے۔ ہندوستانی سرحدی فوجیوں نے ایک بار پھر پینگونگ سو جھیل کے جنوبی کنارے میں دراندازی کی ہے، جس پر چینی فوج نے اب تک صرف ضروری کارروائی کی ہے، تاہم اگر ہندوستان نے اپنے فوجیوں کو فوری طور پر واپس نہ بلایا تو خطے میں امن کو نقصان پہنچے گا۔ چینی ردعمل پر مودی حکومت نے روائیتی بیان بازی کا سہارا لیتے ہوئے کہا ہے کہ سرحدی خلاف ورزی ہندوستانی فوج نہیں چین کی جانب سے کی گئی تھی، جسے فوج نے واپس دھکیل دیا۔ ماہرین کا کہنا ...
فسلطینی ریاست کے قیام کے مدعے پر قائم ہیں، معاہدہ فلسطین کی قیمت پر نہیں: اماراتی امیر

فسلطینی ریاست کے قیام کے مدعے پر قائم ہیں، معاہدہ فلسطین کی قیمت پر نہیں: اماراتی امیر

عالمی
متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کی جانب سےصہیونی ریاست کو قبول کرنے کے نتیجے میں ریاست فلسطین کے قیام کی اہمیت کم ہونے کے تاثر کو مسترد کردیا۔ عرب خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے کہا کہ یو اے ای اور صہیونی انتظامیہ کے درمیان باہمی تعلقات کا حالیہ معاہدہ فلسطین کی قیمت پر نہیں کیا۔ متحدہ عرب امارات فلسطینیوں کا دوسرا ملک ہے، عرب امارات بیت المقدس کو دارالحکومت بنائے جانے کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ ولی عہد کا کہنا تھا کہ صیہونی ریاست کے ساتھ معاہدہ ایک تذویراتی انتخاب ہے، سمجھوتہ نہیں۔ یاد رہے، گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات اور صہیونی انتطامیہ کے درمیان باہمی تعلقات قائم کرنے کے لیےامن معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت صہیونی افواج مزید فلسطینی علاقوں پر قبضہ نہیں کریں گی، اور دو طرفہ تعلقات کے لیے دو...
مالی بدعنوانی: سعودی شاہی خاندان کے دو افراد سمیت اہم فوجی افسران برطرف،  تحقیقات کا دائرہ وسیع

مالی بدعنوانی: سعودی شاہی خاندان کے دو افراد سمیت اہم فوجی افسران برطرف، تحقیقات کا دائرہ وسیع

عالمی
سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے شاہی خاندان کے دو افراد سمیت اہم فوجی افسران کو مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر برطرف کردیا ہے۔ عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ شاہی فرمان میں سعودی عرب کی جوائنٹ فورسز کے کمانڈر اور 2 انتہائی سینئر حکام کو برطرف کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ اہلکاروں میں کمانڈر جوائنٹ فورسز فہد بن ترکی بن عبدالعزیز اور ان کے بیٹے عبدالعزیز بن فہد بن ترکی پر وزارت دفاع میں مالی بدعنوانی ثابت ہوئی تھی۔ معاملے میں مبینہ ملوث وزارت دفاع کے دیگر فوجی افسران اور سویلین ملازمین کو بھی تشویش کے لیے عدلیہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ...
غزہ: حماس اور صہیونی انتظامیہ میں کشیدگی ختم کروانے کیلئے قطر کی ثالثی، معاہدہ طے

غزہ: حماس اور صہیونی انتظامیہ میں کشیدگی ختم کروانے کیلئے قطر کی ثالثی، معاہدہ طے

عالمی
ترک خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں تین ہفتوں سے جاری حماس اور صہیونی افواج کے مابین حملوں کو قطر نے ثالثی کرواتے ہوئے ختم کروا دیا ہے۔ حالیہ کشیدگی میں صہیونی افواج نے 6 اگست سے تقریباً روزانہ غزہ پر فضائی حملے شروع کیے ہوئے تھے جو اس کے مطابق حماس کی جانب سے بارودی مواد سے لیس غباروں اور راکٹ حملوں کے جواب میں کیے جا رہے تھے۔ امریکی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کی جانب سے چھوڑے گئے بارودی مواد سے لیس غباروں کی وجہ سے صہیونی انتظامیہ کے علاقوں میں زرعی زمین کو نقصان ہوا ہے، جبکہ چار سو سے زائد مقامات پر آگ لگنے کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔ حماس کے غزہ میں رہنما یحییٰ سنوار کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق قطری ایلچی محمد ال ایمادی سے بات چیت کے بعد تازہ کشیدگی کو کم کرنے اور ہمارے لوگوں کے خلاف صہیونی جارحیت کو ختم کرنے کے لیے معاہدہ طے پایا ہے۔ جبکہ ایک مصری وفد...
چین اور ہندوستان کی فوج میں پھر جھڑپ، سرحد پر حالات کشیدہ، چین کی تنبیہ

چین اور ہندوستان کی فوج میں پھر جھڑپ، سرحد پر حالات کشیدہ، چین کی تنبیہ

عالمی
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ہندوستانی فوجیوں نے  پیر کو جھیل پینگونگ سو کے قریب سرحد عبور کرکے چینی فوج کو اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا، جس پر چینی فوج ضروری کاروائی کرنے پر مجبور ہو گئی۔ پیپلز لبریشن آرمی کی علاقائی کمان نے ہندوستانی فوج پر چین کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی فوج محض ضروری جوابی کارروائی کررہی ہے۔ دونوں طرف کے فوجی کمانڈروں نے پیر کو تناؤ کم کرنے کے لیے بات چیت بھی کی تاہم تاحال علاقے میں حالات کشیدہ ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت اور چین کے مابین 1962 میں سرحدی جنگ لڑی جاچکی ہے اور اس کے بعد سے اب تک دونوں ملکوں کے درمیان مسلسل جھڑپیں جاری ہیں۔ چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس کے فوجیوں نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے نام سے جانی جانے والی غیر سرکاری سرحد کا 'ہمیشہ سختی سے احترام' کیا ہے۔ اس سے قبل 15 جون کو بھارت اور چین کی فوج کے ماب...
عمران خان آئینی مدت پورا کرنے والے  پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہوں گے: امریکی جریدہ

عمران خان آئینی مدت پورا کرنے والے پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہوں گے: امریکی جریدہ

پاکستان, عالمی, معاون مواد/مہمان تحریریں
معروف امریکی جریدے فارن پالیسی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنی آئینی مدت ملازمت کو پورا کرنے والے پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہوں گے۔ جریدے نے خصوصی تحریر میں اب تک مختلف پاکستانی اور عالمی شہرت یافتہ تجزیہ کاروں کی جانب سے عمران حکومت کی ناقص انتظامی کارکردگی اور یکے بعد دیگرے سامنے آنے والے اسکینڈلوں کی بنیاد پر کی جانے والی پیش گوئیوں کے ناکام ہونے کی بنیاد پر دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان پاکستان کے قیام کے 73 سال بعد پہلے وزیراعظم ہوں گے جو اپنی آئینی مدت کو پورا کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ تحریر میں خصوصی طور پر معروف پاکستانی صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ کے کالم "ان اور آؤٹ" کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ماضی میں پاکستانی سیاست پر متعدد درست تجزیے کرنے والے سہیل وڑائچ نے دعویٰ کیا تھا کہ جون 2020 تک اگر عمران حکومت معاملات کو سنبھالنے میں ناکام رہی تو انکی حکومت گڑ سکتی ہے،...
سعودی عرب پر ڈرون ہوائی و بحری حملے ناکام، عرب اتحادی افواج کی بحری راستے کے تحفظ کے لیے عالمی دوہائی

سعودی عرب پر ڈرون ہوائی و بحری حملے ناکام، عرب اتحادی افواج کی بحری راستے کے تحفظ کے لیے عالمی دوہائی

عالمی
سعودی عرب پر ایک ہوائی اور ایک سمندری حملہ ناکام بنادیا گیا ہے۔ عرب خبر رساں اداروں کے مطابق ہوائی حملہ سعودی عرب کے شہر ابہا کے ہوائی اڈے پر کیا گیا جسے فوری کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یمن کے حوثیوں باغیوں نے بارودی مواد سے بھرے ڈرون کو ابہا ہوائی اڈے پر گرانا چاہا پر عرب اتحادی افواج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔ مار گرائے جانے والے ڈرون کے کچھ ٹکرے ابہا ائرپورٹ پر بھی گرے تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ عرب فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالی نے بتایا کہ اتحادی افواج نے حوثی باغیوں کا بارودی کشتی سے کیا جانے والا حملہ بھی ناکام بنادیا ہے، جو بحیرہ احمر کے جنوب میں ریموٹ سے کنٹرول ہونے والی ڈرون کشتی کے ذریعے نامعلوم ہدف کی طرف رواں تھا۔ ترجمان عرب فوجی اتحاد کے مطابق کشتی حملہ علاقائی و بین الاقوامی بحری جہازو...
چین کے تبت کے لیے نئے ترقیاتی منصوبوں کے اعلان پر امریکہ سمیت مغربی ممالک میں بے چینی: پراپیگنڈہ مہم شروع

چین کے تبت کے لیے نئے ترقیاتی منصوبوں کے اعلان پر امریکہ سمیت مغربی ممالک میں بے چینی: پراپیگنڈہ مہم شروع

اداریہ, عالمی
چینی صدر شی جن پنگ نے ایک 'نئے جدید سوشلسٹ تبت' کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں تبت سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کہا ہے کہ چین کو تبت میں استحکام برقرار رکھنے اور قومی اتحاد کے تحفظ کے لیے مزید کوششیں کرنے کی ضرورت ہے، اور اس کے لیے اب وقت آگیا ہے۔ اس سے قبل چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے تبت سے منسلک ہندوستانی سرحد کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ چینی میڈیا کے مطابق بیجنگ میں تبت اور مغربی چین سے متعلق ترقیاتی منصبوں کا جائزہ لیتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ نے افسران کو متعدد منصوبوں کی کامیابی پر مبارکبار دی اور ان کی تعریف بھی کی۔ چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر شی نے اجلاس میں مزید کہا کہ پورے ملک میں ایک جیسی تعلیم کے فروغ کی اشد ضرورت ہے۔ اسکولوں میں سیاسی اور نظریاتی تعلیم پر مزید زور دیا جائے تاکہ ہم آہ...
خلاء میں عسکری برتری کے لیے امریکہ  اور چین میں دوڑ تیز، امریکہ نے 5 ٹن وزنی، 110 میٹر بڑا سیارہ خلاء میں بھیج دیا

خلاء میں عسکری برتری کے لیے امریکہ اور چین میں دوڑ تیز، امریکہ نے 5 ٹن وزنی، 110 میٹر بڑا سیارہ خلاء میں بھیج دیا

عالمی, فن/ٹیکنالوجی
زمین پر بڑی طاقتوں نے اپنے عسکری غلبے کے لیے اب خلا کو بھی میدان جنگ بنا دیا ہے۔ مختلف ممالک نے آج تک جتنے بھی مصنوعی سیارے خلا میں بھیجے ہیں، ان میں سے ہر پانچواں مصنوعی سیارہ عسکری مقاصد کے تحت بھیجا گیا سیارہ ہے، جن کا پہلا کام زمین پر جاسوسی کرنا ہے۔ خلاء میں بھیجے گئے عسکری مصنوعی سیاروں میں اس سال مزید دو کا اضافہ ہوا ہے، اور یہ مصنوعی سیارے امریکہ کی طرف سے زمین کے مدار میں چھوڑے گئے ہیں۔ امریکہ میں ایک ملکی ادارے کا نام نیشنل ریکنائسنس آفس یا این آر او ہے، جو خلا میں جاسوسی کے لیے مصنوعی سیارے بھیجنے کا ذمہ دار ہے۔ واشنگٹن کے رواں برس بھیجے گئے مصنوعی سیاروں میں سے ایک انتہائی جدید اور خفیہ سیارہ ہے، جس کو این آر او ایل 44 کا نام دیا گیا ہے۔ یہ سیارہ وسیع تر جاسوسی منصوبے اورائن کا حصہ ہے۔ جسے 1995ء میں شروع کیا گیا تھا، تاہم دیکھا جائے تو اورائن بھی 1960 اور 1970 کے کور...

Contact Us