Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

عالمی

افغان نائب صدر امراللہ صالح بم حملے میں بال بال بچ گئے

افغان نائب صدر امراللہ صالح بم حملے میں بال بال بچ گئے

عالمی
افغانستان کے نائب صدر امر اللہ صالح بم حملے میں بال بال بچ گئے۔ افغان خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ کی صبح افغان دارالحکومت کابل میں سڑک کنارے بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔ بم مبینہ طور پر افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح پر حملے کے لیے نصب کیا گیا تھا۔ نائب صدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بم حملے میں افغان نائب صدر کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس میں ان کے محافظ زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ آج ایک مرتبہ پھر افغانستان کے دشمنوں نے امراللہ صالح کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ اپنے مقاصد میں ناکام ہوگئے، امراللہ صالح دھماکے میں محفوظ رہے اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ افغان میڈیا کا بتانا ہےکہ دھماکا مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 7 بجے کے قریب کابل کے علاقے تیمانی میں ہوا۔ حملے کا وقت انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس وقت بین الافغان مذاکر...
سعودیہ اور روس کا مل کر کورونا ویکسین کی پیداوار پر کام کا اعلان

سعودیہ اور روس کا مل کر کورونا ویکسین کی پیداوار پر کام کا اعلان

طب, عالمی
روسی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادی میر ہیوٹن اور سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز میں رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں قائدین نے کورونا ویکسین پر مل کر کام کرنے کی حامی بھری ہے۔ منصوبے کے مطابق روس کی تیار کردہ ویکسین کی بڑے پیمانے پر پیداوار کے لیے دونوں ممالک مل کر کام کریں گے۔ روس نے رواں سال ماہ آگست میں ویکسین کیی تیاری کا دعویٰ کیا تھا جس کی دنیا بھر میں آزمائش جاری ہے۔ جبکہ روس کا کہنا ہے کہ اسے دنیا بھر سے 20 سے زائد ممالک نے مجموعی طور پر ایک ارب ویکسین ٹیکوں کا آرڈر دے دیا ہے۔ فون پر ہوئی گفتگو میں سعودی بادشاہ نے کورونا کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور بڑے پیمانے پر ویکسین کی پیداوار کے لیے کاوشوں کو بڑھانے پر اتفاق رائے بھی ہوا۔ یاد رہے سعودیہ عرب بھی ان 20 ممالک میں شامل ہے جنہوں نے روس سے کورونا ویکسین کی طلب کر رکھی ہے۔ ...
سربیا اور کوسوو کے سفارت خانے بیت المقدس منتقلی کے اعلان پر یورپی یونین کا ناراضگی کا اظہار

سربیا اور کوسوو کے سفارت خانے بیت المقدس منتقلی کے اعلان پر یورپی یونین کا ناراضگی کا اظہار

عالمی
یورپی یونین نے سربیا اور کوسوو کے اس اعلان پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے جس میں دونوں یورپی ممالک نے اعلان کیا تھا کہ وہ مقبوضہ فلسطین میں اپنے سفارتخانے بیت المقدس میں منتقل کر رہے ہیں۔ یورپی یونین کے ترجمان پیٹر سٹانو نے براعظمی اتحاد کی جانب سےمعاملے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دونوں ممالک کی رکنیت کی درخواست متاثر ہو سکتی ہے۔ ترجمان یورپی یونین نے مزید کہا کہ براعظمی اتحاد کے کسی ملک کا سفارت خانہ بیت المقدس میں نہیں ہے، اور ایسا کوئی اقدام جس سے یورپی یونین کے عالمی مؤقف پر اثرات کا اندیشہ ہو، پر نہ صرف ہمیں تشویش ہے بلکہ اس سے اتحاد میں شمولیت کے امیدوار ممالک کی رکنیت کی درخواست پر بھی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ ...
جمال خاشقجی قتل: 5 ملزمان کو 20، 3 کو 10 سال  قید کی سزا

جمال خاشقجی قتل: 5 ملزمان کو 20، 3 کو 10 سال قید کی سزا

عالمی
سعودی عدالت نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے مقدمے میں نامزد 8 میں سے 5 ملزمان کو 20 سال اور 3 کو سات سے دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق استنبول کے سعودی سفارت خانے میں قتل ہونے والے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی سماعت سفارتی قانون کے مطابق سعودی عرب میں ہوئی۔ جس میں 20 سے زائد افراد کو ست میں لیا گیا، تاہم تحقیقات کے بعد 8 ملزمان پر مقدمہ چلایا گیا۔ اگرچہ فیصلے کی تفصیل تاحال سامنے نہیں آئی ہے اور نہ ہی ملزمان کے نام ظاہر کیے گئے ہیں تاہم فیصلے کے مطابق عدالت نے ملزمان سے معافی اور نظر ثانی کی درخواست کا حق بھی چھین لیا ہے۔ تاہم سعوی قوانین کے تحت مقتول کے اہل خانہ ملزمان کو معاف کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ مقتول صحافی کے بیٹے صلاح خاشقجی نے رواں برس ماہ رمضان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا تھا کہ یہ مقدس مہینہ درگزر کرنے کا مہینہ ہے اس لیے ہم اپنے والد کے قا...
ہندوستان کی چینی سرحد پر اشتعال انگیزی، فائرنگ کا تبادلہ: ماہرین کی جنگ کی تنبیہ

ہندوستان کی چینی سرحد پر اشتعال انگیزی، فائرنگ کا تبادلہ: ماہرین کی جنگ کی تنبیہ

عالمی
چین نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت نے ایک بار پھر متنازعہ علاقے میں سرحد کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی کی ہے۔ چینی فوج (پیپلز لبریشن آرمی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی اہلکار غیر قانونی طور پر لائن آف ایکچوئل کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پینگیانگ تساؤ جھیل کے نزدیک شینپاؤ پہاڑی کے علاقے میں داخل ہوئے اور بلااشتعال فائرنگ شروع کر دی۔ ترجمان چینی فوج نے تنبیہ کی ہے کہ بھارت  کی جانب سے سرحد پرا شتعال انگیزی سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی۔ واضح رہے کہ 45 برس میں پہلی بار اس خطے میں فائرنگ کی گئی ہے، ایک معاہدے کے تحت اس علاقے میں بھارت اور چین نے کسی قسم کا بارودی اسلحہ استعمال نہ کرنے پر اتفاق کر رکھا ہے۔ تاہم ہندوستان اس کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ جس پر چینی فوج کے ترجمان نے خبر دار کیا ہے کہ ایل اے سی کی خلاف ورزی کا سلسلہ فوری طور پر روک دیا جائے اور فائرنگ کرنے والے اہل کاروں کو سز...
معاشی پابندیوں کا دباؤ: ایرانی صدر کا دوست ممالک سے بھرپور شکوہ و تنقید

معاشی پابندیوں کا دباؤ: ایرانی صدر کا دوست ممالک سے بھرپور شکوہ و تنقید

عالمی
ايران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے دوران بھی کسی دوست ملک نے امریکی پابندیاں ختم کروانے کے لیے آواز نہیں اُٹھائی۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی نے اقتصادی پابندیوں پر امریکہ پر سخت تنقید تو کی ہی ہے تاہم دوست ممالک سے بھی شکوہٰ کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ کورونا وباء کے دوران بھی ان پابندیوں کو نرم نہ کرکے امریکہ نے ثابت کردیا کہ اسے انسانیت کا پاس نہیں۔ امریکہ کو عالمی وباء کی وجہ سے پیدا ہونے والی بحرانی کیفیت کو مدنظر رکھنا چاہیئے تھا۔ صدر حسن روحانی نے امريکی پابنديوں کی مخالفت نہ کرنے پر دیگر عالمی قوتوں اور دوست ممالک کو بھی ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ايران کے ’دوست‘ ممالک نے بھی امريکہ کے یکطرفہ اقدامات اور پابنديوں کی مخالفت میں خاموشی اختیار کیے رکھی اور کسی نے ایران کا ساتھ نہ دیا۔ واضح رہے کہ امريکا نے 2018 میں ایران کے ساتھ عال...
بنگلہ دیش: مسجد میں گیس پائپ لائن دھماکہ، 25 نمازی شہید، 32 زخمی

بنگلہ دیش: مسجد میں گیس پائپ لائن دھماکہ، 25 نمازی شہید، 32 زخمی

عالمی
بنگلادیش کے وسطی ضلع نارائن گنج کی جامع مسجد میں گیس پائپ لائن دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں موقع پر 12 افراد شہید جبکہ 45 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ تاہم بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث شہادتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور اب تک 25 نمازی جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ 32 تاحال زیر علاج ہیں۔ بنگالی میڈیا کے مطابق ملک کے وسطی شہر نارائن گنج کی ایک مسجد میں زور دار دھماکا ہوا اور آگ بھڑک اُٹھی، دھماکا اتنا شدید تھا کہ نہ صرف مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچا بلکہ آس پاس کی عمارتیں بھی لرز گئیں۔ دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتيش میں انکشاف ہوا ہے کہ مسجد کے زیر زمین پائپ لائن سے گیس کا اخراج ہو رہا تھا جس کی بدبو مسجد میں محسوس کی جا رہی تھی، تاہم کیونکہ اے سی چلانے کے باعث انتظامیہ نے دروازے کھڑکیاں بند کر رکھے تھے، اس لیے بجلی کے بٹن چلانے سے پیدا ہونے والی ممکنہ چنگاڑی س...
بین الافغان مذاکرات جلد شروع ہونے کا امکان: فریقین دوحہ اکٹھا ہونا شروع، طالبان کی مذاکراتی ٹیم میں اہم تبدیلی

بین الافغان مذاکرات جلد شروع ہونے کا امکان: فریقین دوحہ اکٹھا ہونا شروع، طالبان کی مذاکراتی ٹیم میں اہم تبدیلی

عالمی
طالبان کے سربراہ مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ نے بین الافغان مذاکرات کے لیے شیخ عبدالحکیم کو کلیدی مذاکرات کار مقرر کیا ہے۔ شیخ عبدالحکیم طالبان کے سابق قاضی القضاء رہ چکے ہیں اور قندھار کے رہائشی ہیں۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ہفتے کی شب پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شیخ عبدالحکیم اشرف غنی کی انتظامیہ کے ساتھ امن مذاکرات میں گروپ کی 21 رکنی ٹیم کی سربراہی کریں گے۔ جبکہ شیر محمد عباس ستانکزئی مذاکرات میں ان کے نائب ہوں گے۔ مذاکرات آئندہ چند روز میں دوحہ میں شروع ہونے کی امید ہے۔ جس میں طالبان کی ٹیم کو مکمل اختیارات دیے گئے ہیں، اور کمیٹی موقع پر ہی فیصلے کرنے کی مجاذ ہو گی۔ دوسری طرف طالبان نے اپنی ترجمانی کے لیے سہیل شاہین، جو کہ عرصہ دراز سے جماعت کی ترجمانی کر رہے تھے کی جگہ محمد نعیم وردک کو ذمہ داریاں سونپی ہیں۔ عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ شیخ عبدالحکیم کی تقرری ...
ہندوستانی وزیر دفاع کا دورہ ایران: مشرق وسطیٰ کی سیاست میں کشیدگی بڑھنے کے امکانات

ہندوستانی وزیر دفاع کا دورہ ایران: مشرق وسطیٰ کی سیاست میں کشیدگی بڑھنے کے امکانات

اداریہ, عالمی
ہندوستانی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ہفتے کو ماسکو کا دورہ مکمل کرکے دو طرفہ بات چیت کے لیے ایران پہنچ گئے ہیں۔ ٹویٹر پر راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وہ اپنے ایرانی ہم منصب بریگیڈیئر جنرل عامر حاتمی سے ملاقات کریں گے، جبکہ ملاقات کے بعد انہوں نے ملاقات کے ایجنڈے کا حوالہ بھی دیا۔ https://twitter.com/rajnathsingh/status/1302483943107653632?s=20 بھارتی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ باہمی دلچسپی کے امور پر ایرانی انتظامیہ سے بات ہوئی جس میں علاقائی سکیورٹی اور افغانستان شامل تھے۔ اس سے قبل ہندوستانی وزیر دفاع تین روزہ دورے پر روس میں موجود تھے جہاں انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ چین، روس اور وسطی ایشیائی ممالک کے وزرائے دفاع سے بھی ملاقاتیں کیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے ساتھ گذشتہ ہفتے لداخ میں ہونے والی تازہ ترین جھڑپ کے ب...
ایران: مظاہروں میں شرکت پر27 سالہ پہلوان کو پھانسی کی سزا، صدر ٹرمپ نے معافی کی اپیل کر دی

ایران: مظاہروں میں شرکت پر27 سالہ پہلوان کو پھانسی کی سزا، صدر ٹرمپ نے معافی کی اپیل کر دی

عالمی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ 27 سالہ ایرانی پہلوان نوید افکاری کو پھانسی نہ دے۔ مغربی خبر رساں اداروں کے مطابق ایران میں 2018 میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں میں نوید افکاری نے شرکت کی تھی۔ جس کے جرم میں 27 سالہ معروف پہلوان نوید افکاری کو گرفتارکیا گیا تھا۔ اور بعد میں اسے کوڑوں کی سزا کے ساتھ ساتھ پھانسی کی سزا سنائی گئی۔ تاہم اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی پہلوان کے حق میں ٹویٹ کرتے ہوئے ایرانی حکومت سے درخواست کی ہے کہ کشتی کے اچھے اور معروف کھلاڑی نوید افکاری کو پھانسی نہ دے۔ نوجوان محض ایران کی بدترین معاشی صورتحال اور مہنگائی کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے۔ https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1301627761715490817 نوید افکاری کو سزائے موت سے بچانے کے لیے سماجی میڈیا پر ٹرینڈ بھی چل رہا ہے تاہم ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ پہلوان نوید ...

Contact Us