محققین کا قلم نما آلے سے آسمانی بجلی کنٹرول کرنے کا کامیاب تجربہ
محققین کے ایک گروہ نے ایک نیا آلہ ایجاد کیا ہے جو زمین پر گڑتی آسمانی بجلی کو کمزور کرتے ہوئے اسے دیگر مقامات کی طرف دھکیل سکتا ہے اور ہمارے جنگلوں کو آگ کی تباہی سے بچا سکتا ہے۔ آلے کو لیزر ٹریکٹربیم ٹیکنالوجی کا نام دیا گیا ہے۔
آلے میں نصب گریفین کے چھوٹے ذرات کو لیزر کی شعاع سے گرم کیا جاتا ہے، جس سے ایسی لہر پیدا ہوتی ہے جو بجلی کو جس طرف چاہے موڑ دے۔
محققین کے مطابق پیدا ہونے والی لہر کو دیکھا نہیں جا سکتا، یہ انسانی بال سے بھی دس گناء پتلی ہوتی ہے، اور صرف ایک قلم جتنے آلے سے پیدا کی جا سکتی ہے۔
محققین لیبارٹری میں لیزر اور مصنوعی آسمانی بجلی پر تجربے سے اپنے دعوے کو ثابت کرنے میں کامیاب بھی ہو گئے ہیں۔ جس پر ان کا کہنا ہے کہ اب انسان آسمانی بجلی کی تباہی سے بچنے کی صلاحیت حاصل کر چکا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ انکا تیار کردہ آلہ زیادہ مہنگا بھی نہیں ہے، اور اسے جلد ب...