پاکستان میں ڈیجیٹل قوانین کی ضرورت اور حکومتی رویہ
سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹوں حتیٰ کہہ دیگر ذرائع ابلاغ کے پلیٹ فارموں سے غلط اور صحیح معلومات کا دوردورہ تو رہتا ہے پر کچھ معلومات شہریوں کی توجہ کو خصوصی طور پر اپنی جانب مبذول کرواتی ہیں۔ آج کل ایسی ہی ایک خبر حکومتی اداروں کی جانب سے شہریوں کے پیغامات تک رسائی کے ارادے کی ہے۔
خبر کی تفصیلات سے کچھ ایسا تاثر مل رہا ہے کہ وفاقی حکومت پاکستانی شہریوں کے موبائل فون پر کی جانے والی گفتگو اور سوشل میڈیا پر فون کالوں اور پیغامات کو سننے اور پڑھنے کے لیے قانون سازی کا ارادہ رکھتی ہے۔ جس کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) موبائل فون اور سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر ہونے والی کالوں اور پیغامات کو ریکارڈ کرنے کے بعد وفاقی وزارت داخلہ کے حوالے کرے گی۔ یوں اس خبر کے تناظر میں صارفین کو فون پر بات کرتے ہوئے نازک اور حساس موضوعات پر گفتگو سے گریز کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔ سادہ ...