Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

علوم و فنون

ٹویٹر اور فیس بک روسی صارفین کی معلومات مقامی سرور میں رکھنے کے قانون پر عملدرآمد میں ناکام: ماسکو کا مزید مہلت نہ دینے کا فیصلہ

ٹویٹر اور فیس بک روسی صارفین کی معلومات مقامی سرور میں رکھنے کے قانون پر عملدرآمد میں ناکام: ماسکو کا مزید مہلت نہ دینے کا فیصلہ

روس, فن/ٹیکنالوجی
روس نے فیس بک اور ٹویٹر کو روسی صارفین کی معلومات ملک میں رکھنے کا نظام بنانے کے لیے مزید وقت نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ روس میں 2015 میں منظور کردہ ڈیجیٹل میڈیا قوانین کے تحت تمام غیر ملکی کمپنیاں شہریوں کی معلومات ملک میں موجود سروروں میں رکھنے کی پابند ہیں، اور انہیں پہلے پہل اس کام کے لیے دو سال کا وقت بھی دیا گیا تھا، تاہم پہلی مدت پورا ہونے کے باوجود قانون پر عملدرآمد نہ ہونے پر حکومت نے دونوں بڑی کمپنیوں پر 40 لاکھ روبل یعنی 52 ہزار ڈالر کا جرمانہ کیا اور درخواست پر انہیں 2020 تک کا مزید وقت دیا۔ یاد رہے کہ اس دوران لنکڈان کے عملدرآمد سے انکار پر ماسکو سرکار نے ویب سائٹ کو ملک میں بند کر دیا تھا۔ تاہم اب فیس بک اور ٹویٹر کو 2020 کے آغاز تک دیے گئے وقت سے بھی کمپنیاں فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی ہیں اور 2022 تک مزید وقت مانگ رہی ہیں۔ اس پر یورپی و امریکی ڈیجیٹل ماہرین کے ح...
کوے اس سے کئی گنا زیادہ سمجھدار ہیں، جتنا ہم سمجھتے رہے: نئی تحقیق کے نتائج پر ماہرین کا تبصرہ

کوے اس سے کئی گنا زیادہ سمجھدار ہیں، جتنا ہم سمجھتے رہے: نئی تحقیق کے نتائج پر ماہرین کا تبصرہ

علوم و فنون
پرندوں پر تحقیق کرنے والےمحققین پر کوؤں کی مزید صلاحیتوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کوے اس سے کہیں زیادہ سمجھدار ہیں جتنا انہیں اب تک سمجھا جاتا تھا۔ تحقیق کے مطابق کوے اپنے ماحول پر بخوبی نظر رکھتے ہیں، رستوں کو یاد رکھ سکتے ہیں، اور اس عمل میں پسند اور ناپسندیدگی کا خیال بھی رکھتے ہیں۔ محققین نے کوؤں کے ایک جوڑے پر تجربات کیے گئے ہیں، جس میں جوڑے کو 20 ہزار بار مختلف روشنیوں کے اشارے دکھائے گئے، اور اس دوران ان کے دماغ میں ہونے والے ردوبدل کا معائنہ کیا گیا۔ پھر کوؤں کو تربیت دی گئی کہ وہ خاص روشنیوں پر اپنا سر ہلا کر ردعمل دیں۔ پھر روشنیوں کی مقدار اور دورانیہ بڑھایا اور گھٹایا گیا، تاہم تجربے کے دوران دیکھنےمیں آیا کہ مختلف اوقات میں کوؤں کے جوڑے نے مختلف ردعمل بھی دیا، یہاں تک کہ مخالف سمت میں اڑان بھر دی۔ جس پر ساائسندانوں کا خیال ہے کہ یہ انکی پسند اور ناپسندی...
امریکی ڈسٹرکٹ جج نے ٹک ٹاک کو ایپ سٹور سے ہٹانے سے روک دیا: چینی ایپ امریکہ میں دستیاب رہے گی

امریکی ڈسٹرکٹ جج نے ٹک ٹاک کو ایپ سٹور سے ہٹانے سے روک دیا: چینی ایپ امریکہ میں دستیاب رہے گی

علوم و فنون
امریکی ڈسٹرکٹ جج کارل نیکولس نے ٹرمپ انتظامیہ کو امریکہ میں چینی ایپلیکیشن ٹک ٹاک کو امریکہ میں آن لائن سٹوروں سے ہٹانے سے روک دیا ہے۔ فیصلہ صدر ٹرمپ کی جانب سے ایپلیکیشن کو کسی امریکی کمپنی کو بیچنے کی شرط پہ عمل نہ کرنے کی صورت میں امریکی آن لائن سٹور سے ہٹانے کے محض چند گھنٹے پہلے سامنے آیا ہے۔ https://twitter.com/TPFBreakingNow/status/1310375885858537472?s=20 جج کے جاری کیے حکم امتناعی کے تحت ٹک ٹاک کو امریکی مارکیٹ سے ہٹایا نہیں جا سکے گا، اور دونوں معروف ایپلیکیشن سٹور ایپل اور گوگل سٹور سے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکے گا۔ پابندی لگنے سے محض چند گھنٹے پہلے جاری کیے اس فیصلے سے قبل جج نے 90 منٹ تک سماعت کی، جس میں کمپنی نے اپنے دفاع کو بھرپور انداز میں پیش کیا، اور حکم امتناعی لینے میں کامیاب رہی۔ واضح رہے کہ ٹک ٹاک کو اپنے کم از کم 20 فیصد حصص کسی امریکی کمپنی کو بیچنے کی شرط کا سا...
امریکہ: ابلاغی اخلاقیات کے قانون میں ترمیم کا بل پیش، ٹیکنالوجی کمپنیوں کو سیاسی پیغامات کیساتھ چھیڑ چھاڑ اور مہم چلانے سے روک دیا گیا

امریکہ: ابلاغی اخلاقیات کے قانون میں ترمیم کا بل پیش، ٹیکنالوجی کمپنیوں کو سیاسی پیغامات کیساتھ چھیڑ چھاڑ اور مہم چلانے سے روک دیا گیا

سیاست, فن/ٹیکنالوجی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی میڈیا کمپنیوں کی جانب سے سیاسی پیغامات میں مداخلت کے خلاف قانون سازی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری کیے جانے والے نئے قانونی مسودے کے تحت کمپنیاں سیاسی پیغامات میں کسی قسم کی چھڑ چھاڑ نہیں کر سکیں گے۔ https://twitter.com/TeamTrump/status/1308856271915937794?s=20 امریکی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے طاقت کے ناجائز استعمال کے دن گنے جا چکے ہیں۔ کمپنیوں نے امریکہ میں آزاد کاروبار اور آزادی اظہار کے خلاف جنگ شروع کر رکھی ہے، یہ بائیں بازو کا آلہ کار بنی ہوئی ہیں، اور متعصب رویے کی مرتکب پائی گئی ہیں، ایک طرف یہ امریکی صدر کو نشانہ بنا رہی ہوتی ہیں، اور دوسری طرف ایرانی رہنما خمینی کی جانب سے نفرت اور موت کی دھمکیاں عام شائع ہوتی رہتی ہیں۔ پیش کیے گئے نئے قانونی مسودے کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنیوں کو انکی سیا...
فیس بک نے انسٹاگرام کے ذریعے بھی نجی معلومات کی چوری شروع کر دی، معاملہ عدالت میں چلا گیا

فیس بک نے انسٹاگرام کے ذریعے بھی نجی معلومات کی چوری شروع کر دی، معاملہ عدالت میں چلا گیا

فن/ٹیکنالوجی
سماجی میڈیا کی معروف ویب سائٹ فیس بک کے خلاف نجی معلومات تک بلااجازت رسائی کی مبینہ کوشش کا ایک اور الزام سامنے آیا ہے اور امریکی شہری نے سوشل میڈیا کی سب سے بڑی کمپنی کو عدالت میں بھی گھسیٹ لیا ہے۔ شہری کا الزام ہے کہ فیس بک خفیہ طریقے سے آئی فون کا کیمرہ استعمال کرتے ہوئے صارفین کی تصاویر کی گیلری کی معلومات حاصل کرتا ہے۔ شہری کا کہنا ہے کہ بسا اوقات جب وہ انسٹا گرام استعمال کرتے ہوئےنئی تصویر یا ویڈیو کھاتے پر چڑھانے کے لیے گیلری میں جاتا ہےتو فیس ٹائم ایپلیکیشن متحرک ہونے کا نشان آتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ فیس بک اسکی تصاویر اور ویڈیو کی گیلری میں کیمرے سے رسائی کیے ہوئے ہے اور نجی معلومات کو چُرا رہا ہے۔ فیس بک نے الزام کی تردید کی ہے اور وضاحت میں کہا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ کوئی بگ ہے، جو غلط نشان کو ظاہر کرتا ہے۔ فیس بک نجی معلومات کو نہیں چرا رہا۔ تاہم شہری فیس بک کے جواب س...
ٹویٹر کی کھاتوں کی نشاندہی کی متعصب پالیسی کا ایک فرانسیسی ادارہ بھی شکار: ماہرین کے مطابق عمل نرم سنسرشپ اور غداری کے الزامات لگانے کے مترادف ہے

ٹویٹر کی کھاتوں کی نشاندہی کی متعصب پالیسی کا ایک فرانسیسی ادارہ بھی شکار: ماہرین کے مطابق عمل نرم سنسرشپ اور غداری کے الزامات لگانے کے مترادف ہے

ابلاغ, فن/ٹیکنالوجی
ٹویٹر نے غلطی سے فرانسیسی خود مختار ابلاغی ادارے روپچو کے کھاتے پر روسی حکومت کے نمائندہ ادارے کا نشاندہی پیغام لگا دیا ہے۔ جس کے ردعمل میں یورپی سماجی میڈیا پر گرما گرم بحث چل رہی ہے۔ یاد رہے کہ ٹویٹر نے گزشتہ ماہ دنیا بھر میں غیر لبرل خبر رساں اداروں اور حکومتی ابلاغی اداروں کے ساتھ ساتھ حکومتی اہلکاروں کے ٹویٹر کھاتوں پر خصوصی نشاندہی کا پیغام چسپاں کرنے کی پالیسی شروع کا آغاز کیا تھا۔ ٹویٹر کی کارروائی کا شکار ایک فرانسیسی خبررساں ادارہ روپچو بھی بنا ہے۔ تاہم اب تک یہ عیاں نہیں ہو سکا کہ یہ غلطی سے ہوا ہے یا ٹویٹر نے کسی تعصب کی بناء پر ایسا کیا ہے۔ البتہ فرانسیسی ادارے کے مطابق روپچو ایک خودمختار ادارہ ہے، جسکا کسی حکومت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ روپچو کی عمومی ساکھ ترقی پسند نظریات کے حامل ادارے کی ہے۔ روپچو کے مطابق انہوں نے فوری ٹویٹر فرانس کی انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے...
زمین کے ہمسایہ سیارے زہرہ پر زندگی کے ممکنہ آثار دریافت: گرم سیارے پر دریافت نے سائنسی علوم کی بنیادیں ہلا دیں

زمین کے ہمسایہ سیارے زہرہ پر زندگی کے ممکنہ آثار دریافت: گرم سیارے پر دریافت نے سائنسی علوم کی بنیادیں ہلا دیں

علوم و فنون
محققین نے نظام شمسی کے دوسرے اور زمین کے ہمسائہ سیارے زہرہ پر زندگی کے ممکنہ طور پر موجود ہونے کے شبہے کا اظہار کیا ہے۔ شبہے کی وجہ سیارے کے تیزابی بادلوں کے اوپر فاسفین نامی گیس کا دریافت ہونا بتایا جا رہا ہے، محققین کے مطابق فاسفین صرف قدرتی ماحول میں خاص جرثومے پیدا کرتے ہیں یا اسے صنعتوں میں خاص مقاصد کے لیے تیار کیا جاتا ہے، اور زہرہ کا تیزابی ماحول اس بات کی قطعاً اجازت نہیں دیتا کہ وہاں فاسفین گیس پیدا ہو سکے۔ محققین کا کہنا ہے کہ بادلوں سے اوپر کرہ زہرہ وہ واحد جگہ ہو گی جہاں زندگی موجود ہو سکتی ہے۔ کیونکہ سیارے پر زندگی سے وابستہ کوئی نامیاتی کیمیائی مواد یا حیاتیاتی چکر آج تک دریافت نہیں ہوا، جسے مدنظر رکھتے ہوئے یہ کہا جا سکے کہ فاسفین اس کی وجہ سے پیدا ہوئی۔ تاہم فاسفین کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ زہرہ کے بادلوں سے اوپر کسی نہ کسی صورت میں زندگی موجود ہے۔ جسکی تصدیق کے...
ٹک ٹاک مائیکروسافٹ کو نہیں بیچی جائے گی، چینی کمپنی کا اعلان

ٹک ٹاک مائیکروسافٹ کو نہیں بیچی جائے گی، چینی کمپنی کا اعلان

علوم و فنون
معروف چینی ایپلیکیشن ٹک ٹاک نے امریکہ میں اپنے معاملات مائیکروسافٹ کو بیچنے سے صاف انکار کر دیا ہے، اس بات کا اعلان ٹک ٹک کی مالک کمپنی بائیٹ ڈانس کی جانب سے ممکنہ معاہدے کے لیے مقرر تاریخ سے ایک ہفتہ قبل سامنے آیا ہے۔ چینی کمپنی کی جانب سے اعلان کے سامنے آتے ہی امریکی خبر رساں اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ بائیٹ ڈانس، ٹک ٹاک بیچنے کے لیے ایک دوسری امریکی کمپنی کو مائیکرو سافٹ پر ترجیح دے رہی ہے۔ امریکہ نے چینی کمپنی کو 45 ایام کی مہلت دے رکھی ہے، اور یوں 20 ستمبر تک ٹک ٹاک کو امریکہ میں اپنے انتظامات کسی مقامی کمپنی کو بیچنا ضروری ہے، ورنہ حکومتی انتباہ کے مطابق اس پر پابندی لگا دی جائے گی۔ معاملے پر مائیکروسافٹ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اگر وہ اس نیلامی کو جیتنے میں کامیاب رہتے تو امریکہ میں چینی اپلیکیشن کے معیار اور ملکی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بہتر خدمات فراہم کر سکتے تھ...
پاک چین راہدری منصوبہ: جہلم میں بائیو ٹیکنالوجی پارک بنے گا

پاک چین راہدری منصوبہ: جہلم میں بائیو ٹیکنالوجی پارک بنے گا

پاکستان, رہن سہن, علوم و فنون
پاکستان کے پہلا صنعتی بایوٹیکنالوجی پارک جہلم میں قائم کیا جارہا ہے۔ منصوبہ پاک چین راہداری منصوبے کے تحت قائم ہو رہا ہے، جسے مقامی طور پر جامعہ کامسیٹ کا تعاون حاصل ہے۔ گزشتہ سال دستخط ہونے والی مفاہمت کی ایک یادداشت کے تحت جامعہ کامسیٹس جہلم میں ٹارچ ہائی ٹیک انڈسٹری ڈویلپمنٹ سنٹراور ٹی آئی بی (تیاآنجن انسٹی ٹیوٹ آف انڈسٹریل بائیو ٹیکنالوجی) کے تعاون سے پہلےبائیوٹیکنالوجی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے قیام میں معاونت فراہم کرے گی۔ منصوبے کے تحت ماحولیاتی منصوبہ بندی اور بائیوٹیکنالوجی کو مدنظر رکھتے ہوئے جڑی بوٹیوں پر تحقیق کی جائے گی۔ اس کے علاوہ تحقیقی مقالہ جات اور بائیو ٹیکنالوجی میں تحقیق کو فروغ دینا بھی بائیو پارک کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے۔ یاد رہے کہ پاک چین راہداری منصوبے میں صرف سڑکوں اور ریلوے کا جال نہیں بنے گا بلکہ ملک بھر میں تحقیق کے متعدد مراکز بھی قائم کیے ج...
خلاء میں عسکری برتری کے لیے امریکہ  اور چین میں دوڑ تیز، امریکہ نے 5 ٹن وزنی، 110 میٹر بڑا سیارہ خلاء میں بھیج دیا

خلاء میں عسکری برتری کے لیے امریکہ اور چین میں دوڑ تیز، امریکہ نے 5 ٹن وزنی، 110 میٹر بڑا سیارہ خلاء میں بھیج دیا

عالمی, فن/ٹیکنالوجی
زمین پر بڑی طاقتوں نے اپنے عسکری غلبے کے لیے اب خلا کو بھی میدان جنگ بنا دیا ہے۔ مختلف ممالک نے آج تک جتنے بھی مصنوعی سیارے خلا میں بھیجے ہیں، ان میں سے ہر پانچواں مصنوعی سیارہ عسکری مقاصد کے تحت بھیجا گیا سیارہ ہے، جن کا پہلا کام زمین پر جاسوسی کرنا ہے۔ خلاء میں بھیجے گئے عسکری مصنوعی سیاروں میں اس سال مزید دو کا اضافہ ہوا ہے، اور یہ مصنوعی سیارے امریکہ کی طرف سے زمین کے مدار میں چھوڑے گئے ہیں۔ امریکہ میں ایک ملکی ادارے کا نام نیشنل ریکنائسنس آفس یا این آر او ہے، جو خلا میں جاسوسی کے لیے مصنوعی سیارے بھیجنے کا ذمہ دار ہے۔ واشنگٹن کے رواں برس بھیجے گئے مصنوعی سیاروں میں سے ایک انتہائی جدید اور خفیہ سیارہ ہے، جس کو این آر او ایل 44 کا نام دیا گیا ہے۔ یہ سیارہ وسیع تر جاسوسی منصوبے اورائن کا حصہ ہے۔ جسے 1995ء میں شروع کیا گیا تھا، تاہم دیکھا جائے تو اورائن بھی 1960 اور 1970 کے کور...

Contact Us